واپس چلیں   پاکستان کی آواز > میرے پاکستان سے > میرا پاکستان




80 روپے کی چائے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 04-06-11, 07:05 PM   #1
80 روپے کی چائے
ھارون اعظم ھارون اعظم آف لائن ہے 04-06-11, 07:05 PM

پشاور ائیرپورٹ کے لاؤنج میں بیٹھے مسافر بار بار کھڑکی سے باہر رن وے کی طرف دیکھ رہے تھے۔ ائیربلو کی پرواز حسبِ معمول تاخیر سے جارہی تھی۔ کچھ لوگ نماز پڑھ رہے تھے، کچھ اخبار سے وقت گزاری کی کوشش میں مصروف تھے۔

کہتے ہیں انتظار سب سے مشکل کام ہوتا ہے۔ میں بھی باقی لوگوں کی طرح کھڑکی سے باہر جھانک جھانک کر اکتا چکا تھا۔ لاؤنج کے وسط میں ایک چھوٹا سا کیفیٹیریا ہے، جہاں پر چائے، بسکٹ وغیرہ دستیاب ہوتے ہیں۔ سوچا، پرواز میں ابھی وقت ہے، چائے کی طلب ہورہی تھی، اس لئے کاؤنٹر پر جا کر چائے کا آرڈر دیا۔

چائے کے ساتھ ایک کریم رول تھا، جو کہ بھوک کو کچھ وقت تک قابو کرنے کے لئے کافی تھا۔ پیسے دے کر بقایا لیا تو معلوم ہوا کہ چائے کا ایک کپ 80 روپے کا ہے، اسی طرح کریم رول بھی 80 روپے کا۔ بہت عجیب لگا کہ اتنے زیادہ نرخ کس بنیاد پر وصول کررہے ہیں۔

میں نے سوچا اتنی مہنگی چائے بھلا کون پئے گا۔ جس ملک میں آدھی سے زیادہ آبادی غریب ہو، بے روزگاری ہو، وہاں پر ایسی شاہ خرچی بھلا کون کرے گا۔ لیکن آس پاس نظر دوڑائی تو ہر طرف چائے کے کپ میرا منہ چڑا رہے تھے۔

میں نے بھی ایک قوم کا غم ایک طرف رکھا، اور چائے پی کر جہاز کی طرف روانہ ہوگیا۔
__________________


http:// haroonazam.wordpress.com

ھارون اعظم کا بلاگ۔

 
ھارون اعظم's Avatar
ھارون اعظم
ذیلی ناظم
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 412
Reply With Quote
10 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
mfdarvesh (07-06-11), skjatala (04-06-11), فیصل ناصر (04-06-11), کنعان (04-06-11), یاسر عمران مرزا (04-06-11), ننھا بچہ (04-06-11), منتظمین (04-06-11), اویسی (08-06-11), احمد نذیر (04-06-11), رضی (04-06-11)
پرانا 04-06-11, 07:52 PM   #2
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,653
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کچھ مجبوری ہوتی ہے اور کچھ کے پاس پیسہ بہت۔۔۔ جو لوگ پوری رات انتظار میں زمین پر ہی سو گئے ہوں ان کا پاپی پیٹ تو کچھ مانگے گا۔۔۔ اور جن کی جیب میں حرام کی کمائی چھلانگیں لگا رہی ہو تو اس کا بھی تو کچھ کرنا ہوتا ہے ان کو۔
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو!
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
skjatala (04-06-11), ھارون اعظم (04-06-11), مہتاب (04-06-11), wajee (04-06-11), اویسی (08-06-11), احمد نذیر (04-06-11), رضی (04-06-11)
پرانا 04-06-11, 08:35 PM   #3
Senior Member
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,388
شکریہ: 9,614
4,227 مراسلہ میں 12,048 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ائر پورٹ لاؤنج میں کچھ ایسا ہی ہوتا ہے۔ میں نے سیلز مین سے سوال کیا تو اس نے کہا، بھائی جان یہاں کا کرایہ بہت زیادہ ہے۔ اس لیے نرخ بھی زیادہ رکھیے ہیں۔
__________________
عرفی تومیندیش ذغوغائے رقیباں - آواز سگاں کم نہ کند رزق گدارا
میرا بلاگ | yasirimran.wordpress.com
یاسر عمران مرزا آن لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا
skjatala (04-06-11), فیصل ناصر (04-06-11), ھارون اعظم (04-06-11), اویسی (08-06-11), احمد نذیر (04-06-11)
پرانا 04-06-11, 08:38 PM   #4
Senior Member
 
مہتاب's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2010
مراسلات: 2,048
کمائي: 22,685
شکریہ: 873
1,315 مراسلہ میں 2,843 بارشکریہ ادا کیا گیا
مہتاب کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں مہتاب کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

وہ بھی ائیرپورٹ پر ، یہ تو بہت سستی چائے تھی
مہتاب آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے مہتاب کا شکریہ ادا کیا
skjatala (04-06-11), ھارون اعظم (04-06-11), اویسی (08-06-11), احمد نذیر (04-06-11)
پرانا 04-06-11, 08:58 PM   #5
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
کمائي: 121,610
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

باہر جانے والوں کے لئے تو سستی چائے تھی، لیکن پھر بھی مناسب دام نہیں تھے۔
ھارون اعظم آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
skjatala (04-06-11), اویسی (08-06-11), احمد نذیر (04-06-11)
پرانا 04-06-11, 09:06 PM   #6
ذیلی ناظم
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,511
کمائي: 118,721
شکریہ: 13,535
4,914 مراسلہ میں 16,710 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم!

ائرپورٹ ڈپارچر لانج میں ہر چیز مہنگی ہی ملتی ھے کیونکہ ائرپورٹ میں ہر کام کا کنٹریکٹ بہت مہنگا ہوتا ھے اور سیلر کی مرضی ھے وہ اس میں قیمت ٹھیکہ کے حساب سے جتنی مرضی رکھے اس پر پرائس کنٹرول نہیں ہوتا۔

پاکستان جب چھوڑا تھا اس وقت پیٹھی والے بڑے لڈو 1 روپے کے 4 اور چھوٹے 8 ملتے تھے۔ کچھ سال بعد پاکستان جانا ہوا اور لاہور مال روڈ پر پینوراما سینٹر کچھ شاپنگ کے لئے گیا، اس کے باہر پیٹھی والے لڈو یا ٹھیلہ لگا کر کوئی بیٹھا ہوا تھا اور اس پر رش بھی بہت تھا، دل کیا چلو میں بھی شامل ہو جاؤں، سیلر نے ایک پلیٹ میں ایک لڈو اور ساتھ اس کے میٹیریل بھی بہت خوبصورتی سے لگا کر پلیٹ دی۔ کھانے کے بعد میں نے اسے 10 کا نوٹ دیا اس نے پکڑ کر رکھ لیا اور پھر مصروف ہو گیا میں نے سوچا شائد فارغ ہو کر باقی پیسے دے گا مگر کچھ دیر بعد میں نے پوچھا کہ یار کتنے کی پلیٹ ھے تو اس نے کہا ایک لڈو کی پلیٹ 10 روپے کی، پھر میں وہاں سے ہٹا اور سوچا کہ جہاں پر اس نے ٹھیلہ لگایا ہوا ھے اس میں پولیس والوں کا بھی حصہ ھے کیونکہ وہاں پر ڈیوٹی والے ہم کالج کے وقت دیکھا کرتے تھے ٹھیلے والوں سے بھرتا لیتے تھے اور جو نہیں دے سکتا اسے وہاں سے نکلنے کا کہتے ہیں۔

والسلام
__________________


کنعان آن لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا
skjatala (04-06-11), ھارون اعظم (04-06-11), یاسر عمران مرزا (04-06-11), اویسی (08-06-11), احمد نذیر (04-06-11), رضی (04-06-11)
پرانا 04-06-11, 10:27 PM   #7
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,301
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

چیزوں کے دام ان کی اپنی حیثیت سے زیادہ اس جگہ کی مناسبت سے لگتے ہیں جہاں وہ بک رہی ہوتی ہیں
جو چیز راجہ بازار راولپنڈی میں 100 روپے کی مل جاتی ہے وہ سپر مارکیٹ اسلام آباد میں 500 کی بھی نہیں ملے گی
جو فروٹ پیر ودھائی میں 30 روپے کے حساب سے ملتا ہے وہ ایف سکس تھری۔ اسلام آباد میں ایک معمولی سائیکل پر فروٹ بیچنے والے کے پاس سے بھی 120 سے کم نہیں مل سکتا۔
جگہ کی اہمیت ہے
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
skjatala (07-06-11), ھارون اعظم (04-06-11), اویسی (08-06-11), احمد نذیر (05-06-11), رضی (04-06-11)
پرانا 04-06-11, 10:45 PM   #8
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
کمائي: 121,610
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

جی یہ بات تو ہے، البتہ اس بات کو کیسے جائز قرار دیاجاسکتا ہے؟
ھارون اعظم آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
skjatala (07-06-11), اویسی (08-06-11), احمد نذیر (05-06-11), رضی (04-06-11)
پرانا 04-06-11, 10:49 PM   #9
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,301
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سوال اہم ہے لیکن اس کا جواب مشکل ہے ۔۔ کیوں کہ اس کے جواز اور عدم جواز میں پڑنے سے تبدیلی ممکن نہیں‌
بس فیصلہ خریدار کے ہاتھ میں ہے۔ بیچنے والے نے تو صرف اپنا ہی مفاد دیکھنا ہے
وہ زمانہ تو ہے نہیں کہ لوگ تجارت بھی خدمت خلق کے نقطہ نظر سے کرتے ہوں ۔۔ یہاں تو ایک ریڑھی والے سے لے کر صنعت کار تک ہر ہر بندہ لوٹ مار میں ملوث ہے۔
بطور خاص رمضان کا مہینہ تو ایسا باعث برکت ہے تاجروں کے لیے کہ سال بھر کے قرضے پورے کرتے ہیں اس میں
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
skjatala (07-06-11), ھارون اعظم (04-06-11), اویسی (08-06-11), احمد نذیر (05-06-11), رضی (04-06-11)
پرانا 07-06-11, 04:54 PM   #10
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2009
مقام: Dubai
مراسلات: 762
کمائي: 15,424
شکریہ: 2,138
583 مراسلہ میں 1,664 بارشکریہ ادا کیا گیا
dxbgraphics کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں dxbgraphics کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ھارون اعظم مراسلہ دیکھیں
پشاور ائیرپورٹ کے لاؤنج میں بیٹھے مسافر بار بار کھڑکی سے باہر رن وے کی طرف دیکھ رہے تھے۔ ائیربلو کی پرواز حسبِ معمول تاخیر سے جارہی تھی۔ کچھ لوگ نماز پڑھ رہے تھے، کچھ اخبار سے وقت گزاری کی کوشش میں مصروف تھے۔

کہتے ہیں انتظار سب سے مشکل کام ہوتا ہے۔ میں بھی باقی لوگوں کی طرح کھڑکی سے باہر جھانک جھانک کر اکتا چکا تھا۔ لاؤنج کے وسط میں ایک چھوٹا سا کیفیٹیریا ہے، جہاں پر چائے، بسکٹ وغیرہ دستیاب ہوتے ہیں۔ سوچا، پرواز میں ابھی وقت ہے، چائے کی طلب ہورہی تھی، اس لئے کاؤنٹر پر جا کر چائے کا آرڈر دیا۔

چائے کے ساتھ ایک کریم رول تھا، جو کہ بھوک کو کچھ وقت تک قابو کرنے کے لئے کافی تھا۔ پیسے دے کر بقایا لیا تو معلوم ہوا کہ چائے کا ایک کپ 80 روپے کا ہے، اسی طرح کریم رول بھی 80 روپے کا۔ بہت عجیب لگا کہ اتنے زیادہ نرخ کس بنیاد پر وصول کررہے ہیں۔

میں نے سوچا اتنی مہنگی چائے بھلا کون پئے گا۔ جس ملک میں آدھی سے زیادہ آبادی غریب ہو، بے روزگاری ہو، وہاں پر ایسی شاہ خرچی بھلا کون کرے گا۔ لیکن آس پاس نظر دوڑائی تو ہر طرف چائے کے کپ میرا منہ چڑا رہے تھے۔

میں نے بھی ایک قوم کا غم ایک طرف رکھا، اور چائے پی کر جہاز کی طرف روانہ ہوگیا۔
دبئی کے علاوہ سب سٹیٹ میں ایک کپ چائے 75فلس یعنی پونے ایک درہم میں ہے۔ چلیں ایک ہی درہم لگالیں تو بھی 23 روپے کا کپ ہونا چاہئے تھا لیکن یہ تو تین سے چار گنا مہنگی ہوئی۔ لیکن امپلیمنٹیشن آف لاء نہ ہونے کی وجہ سے کون پوچھے گا۔
__________________
میرے ٹیوٹوریل میرے بلاگ پر ملاحظہ فرمائیں
http://dxbgraphics.blogspot.com
dxbgraphics آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے dxbgraphics کا شکریہ ادا کیا
skjatala (07-06-11), ھارون اعظم (09-06-11), اویسی (08-06-11)
پرانا 07-06-11, 05:48 PM   #11
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 1,219
کمائي: 17,990
شکریہ: 2,343
915 مراسلہ میں 2,335 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یہ توچائےتھی مجھےتوپانی کی چھوٹی بوتل 40روپے میں ملی تھی۔
سام آن لائن ہے   Reply With Quote
سام کا شکریہ ادا کیا گیا
اویسی (08-06-11)
پرانا 07-06-11, 10:15 PM   #12
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Jan 2008
مراسلات: 20
کمائي: 231
شکریہ: 19
13 مراسلہ میں 23 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

پاکستان میں تو یہ روزمرہ کا معمول ہے، ٹھیکہ منہ بولے دام پہ دے دیا جاتا ہے اور پھر دکاندار کی مرضی جتنا نرخ طے کر لے۔ اسلام آبادمیں منال پہ چلے جائیں یا دامن کوہ چائے کا کپ 100 روپے سے زیادہ کا ہی ملے گا
mfdarvesh آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے mfdarvesh کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (09-06-11), اویسی (08-06-11)
جواب

Tags
ہوتے, ہوتا, ہے۔, ہے،, کوشش, کرے, کس, پشاور, وقت, لوگ, نماز, نظر, ملک, معلوم, آبادی, اتنی, بے, بار, دیکھ, دے, رن, طلب, عجیب, غم, غریب


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
گیس5روپے یونٹ۔پٹرول 5روپے لٹر مہنگا جاویداسد خبریں 12 14-06-10 02:35 AM
روپے کی قدر میں مسلسل کمی، یورو کی قیمت 100 روپے سے بڑھ گئی عبدالقدوس خبریں 1 01-11-08 12:36 PM
روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ‘انٹرلنک بنکوں نے سٹیٹ بنک سے روپے کی قدر مستحکم کرنے کا مطالبہ کر ابن جلال خبریں 0 16-10-08 01:46 PM
پٹرول چار روپے اور ڈیزل تین روپے مہنگا کرنے کی تجویز champion_pakistani خبریں 1 17-04-08 01:47 PM
شاہ رخ نے روی چوپڑہ سے ایک کروڑ روپے مالیت کی کار لینے سے انکار کر دیا عبدالقدوس فلمی دنیا 0 04-12-07 11:47 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:25 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger