واپس چلیں   پاکستان کی آواز > اردو ادب اورشاعری > میری ڈائری



میری ڈائری میری ڈائری


اک ماں کی اپنی بیٹی کیلئیے 10 نصیحتیں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 28-10-10, 04:59 PM   #1
Administrator


 
سیپ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 10,070
کمائي: 1,047,284
شکریہ: 5,802
6,281 مراسلہ میں 15,259 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default اک ماں کی اپنی بیٹی کیلئیے 10 نصیحتیں

اک ماں کی اپنی بیٹی کیلئیے 10 نصیحتیں

السلام علیکم ورحمتہ اللہ و بر کاتہ

اک ماں کی اپنی بیٹی کیلئیے 10 نصیحتیں


اک ماں کی اپنی بیٹی کیلئیے 10 نصیحتیں
عرب کی ایک مشہور عالم ،ادیبہ کی دس وصیتیں، جو حکیم العصر حضرت مولانا محمد یوسف رحمتہ اللہ علیہ لدھیا نوی صاحب کی کتا ب تحفہ دلہن میں لکھی ہیں۔

1
''میر ی پیا ری بیٹی ،میری آنکھو ں کی ٹھنڈک ،شوہر کے گھر جا کر قناعت والی زندگی گزارنے کا اہتمام کرنا۔ جو دال روٹی ملے اس پر راضی رہنا ، جو روکھی سو کھی شو ہر کی خو شی کے ساتھ مل جا ئے وہ اس مر غ پلا ﺅ سے بہتر ہے جو تمہارے اصرار کرنے پر اس نے نا راضگی سے دیا ہو ۔

2
میری پیا ری بیٹی ، اس با ت کا خیال رکھنا کہ اپنے شو ہر کی با ت کو ہمیشہ تو جہ سے سننا اور اسکو اہمیت دینا اور ہر حال میں ان کی بات پر عمل کرنے کی کو شش کرنا اسطر ح تم ان کے دل میں جگہ بنا لو گی کیو نکہ اصل آدمی نہیں آدمی کا کام پیارا ہو تا ہے ۔

3
میری پیا ری بیٹی اپنی زینت و جمال کا ایسا خیال رکھنا کہ جب وہ تجھے نگاہ بھر کے دیکھے تو اپنے انتخاب پر خو ش ہو اور سادگی کے ساتھ جتنی بھی استطاعت ہو خوشبو کا اہتمام ضرور کرنا اور یا د رکھنا کہ تیرے جسم ولباس کی کوئی بو یا کوئی بری ہیت اسے نفر ت و کرا ہت نہ دلائے ۔

4
میری پیا ری بیٹی اپنی شو ہر کی نگاہ میں بھلی معلوم ہو نے کے لیے اپنی آنکھو ں کو سرمے اور کا جل سے حسن دیناکیونکہ پر کشش آنکھیں پورے وجو د کو دیکھنے والے کی نگا ہوں میں جچا دیتی ہیں ۔ غسل اور وضو کا اہتمام کرنا کہ یہ سب سے اچھی خوشبو ہے اور لطافت کا بہترین ذریعہ ہے ۔

5
میری پیا ری بیٹی ان کا کھا نا وقت سے پہلے ہی اہتمام سے تیا ر رکھنا کیو نکہ دیر تک بر داشت کی جانی والی بھوک بھڑکتے ہوئے شعلے کی مانند ہو جاتی ہے اور ان کے آرام کرنے اور نیند پو ری کرنے کے اوقات میں سکون کا ما حول بناناکیونکہ نیند ادھوری رہ جائے تو طبیعت میں غصہ اور چڑچڑاپن پیدا ہو جا تا ہے ۔

6
میری پیا ری بیٹی ان کے گھر اور انکے مال کی نگرانی یعنی ان کے بغیر اجازت کوئی گھر میں نہ آئے اور ان کا مال لغویات ، نما ئش و فیشن میں بر باد نہ کرناکیونکہ مال کی بہتر نگہداشت حسن انتظام سے ہو تی ہے اور اہل عیال کی بہتر حفاظت حسن تدبر سے ۔

7
میری پیا ری بیٹی ان کی را ز دار رہنا ،ان کی نا فرمانی نہ کرنا کیونکہ ان جیسے بارعب شخص کی نا فرمانی جلتی پر تیل کا کام کریگی اور تم اگر اسکا رازدوسروں سے چھپا کر نہ رکھ سکیں تو اسکا اعتما د تم پر سے ہٹ جا ئیگا اور پھر تم بھی اسکے دو رخے پن سے محفوظ نہیں رہ سکو گی ۔

8
میری پیا ری بیٹی جب وہ کسی با ت پر غمگین ہو ں تو اپنی کسی خوشی کا اظہار ان کے سامنے نہ کرنا یعنی ان کے غم میں برابر کی شریک رہنا۔ شو ہر کی کسی خو شی کے وقت غم کے اثرات چہرے پر نہ لا نا اورنہ ہی شو ہر سے ان کے کسی رویے کی شکایت کر نا ۔ ان کی خو شی میں خو ش رہنا۔ور نہ تم ان کے قلب کے مکدر کرنے والی شما ر ہو گی۔

9
میری پیا ری بیٹی اگر تم ان کی نگا ہوں میں قابل تکریم بننا چاہتی ہو تو اس کی عزت اور احترام کا خوب خیال رکھنا اور اسکی مر ضیا ت کے مطابق چلنا تو اس کو بھی ہمیشہ ہمیشہ اپنی زندگی کے ہر ہر مرحلے میں اپنا بہترین رفیق پاﺅ گی۔

10
میر ی پیا ری بیٹی میر ی اس نصیحت کو پلو سے باند ھ لو اور اس پر گرہ لگا لو کہ جب تک تم ان کی خو شی اور مرضی کی خاطر کئی بار اپنا دل نہیں ما رو گی اور انکی بات اوپر رکھنے کے لیے خواہ تمہیں پسندہو یا ناپسند،زندگی کے کئی مر حلوں میں اپنے دل میں اٹھنے والی خوا ہشو ں کو دفن نہیں کر و گی اس وقت تک تمہاری زندگی میں بھی خو شیو ں کے پھو ل نہیں کھلیں گے ۔
اے میری پیا ری اور لا ڈلی بیٹی ان نصیحتو ں کے ساتھ میں تمہیں اللہ کے حوالہ کر تی ہو ں اللہ تعالیٰ زندگی کے تمام مرحلوں میں تمہارے لیے خیر مقدر فرمائے اور ہر بر ائی سے تم کو بچائے ''۔
سیپ آف لائن ہے   Reply With Quote
17 قاری/قارئین نے سیپ کا شکریہ ادا کیا
al-hashim (31-10-11), dxbgraphics (01-03-11), shafresha (28-10-10), فیاض انصاری (31-10-11), گلاب خان (29-10-10), پاکستانی (28-10-10), یاسر عمران مرزا (31-10-11), مون (29-10-10), منتظمین (28-10-10), محمدعدنان (29-10-10), مرزا عامر (30-10-10), ایکسٹو (01-03-11), اخترحسین (29-10-10), بلال اویسی (28-10-10), حیدر (29-10-10), راجہ اکرام (28-10-10), طاھر (28-10-10)
پرانا 28-10-10, 05:01 PM   #2
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,653
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق کے لیے پیش کریں۔
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
shafresha (28-10-10), پاکستانی (28-10-10), مون (29-10-10), مرزا عامر (30-10-10), اخترحسین (29-10-10), حیدر (29-10-10), عروج (02-03-11)
پرانا 29-10-10, 12:59 AM   #3
Senior Member
 
مون's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2008
مراسلات: 1,672
کمائي: 14,896
شکریہ: 2,817
894 مراسلہ میں 1,676 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

وعلیکم السلام،
بہت خوب ، آپ نے تو کمال کی شیرنگ کی ہے۔ اسپشلی نمبر 10
مون آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے مون کا شکریہ ادا کیا
shafresha (29-10-10), مرزا عامر (30-10-10), حیدر (29-10-10)
پرانا 29-10-10, 09:05 AM   #4
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,301
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت خوبصورت نصائح ہیں
اگر ہر ماں یہی نصیحتیں کرے اور ہر بیٹی ان پر عمل کرے تو گھر جنت بن جائے

نوٹ: یہاں ماں بیٹی کا ذکر ہو رہا ہے اس لئے یہ نہ سمجھا جائے کہ میں مردوں کی کسی ذمہ داری کا قائل نہیں ۔ بالفاظ دیگر۔ یہاں مفہوم مخالف مراد نہ لیا جائے
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
shafresha (29-10-10), محمدعدنان (29-10-10), اخترحسین (29-10-10), حیدر (29-10-10)
پرانا 29-10-10, 10:05 AM   #5
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,183
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : راجہ اکرام مراسلہ دیکھیں
نوٹ: یہاں ماں بیٹی کا ذکر ہو رہا ہے اس لئے یہ نہ سمجھا جائے کہ میں مردوں کی کسی ذمہ داری کا قائل نہیں ۔ بالفاظ دیگر۔ یہاں مفہوم مخالف مراد نہ لیا جائے
کیپ اٹ اپ
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
اخترحسین (29-10-10), راجہ اکرام (29-10-10)
پرانا 29-10-10, 10:33 AM   #6
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,301
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جی بدر بھائی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لگتا ہے اب ہر مراسلے کے ساتھ یہ لکھنا پڑے گا
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
اخترحسین (29-10-10), حیدر (29-10-10)
پرانا 29-10-10, 10:48 AM   #7
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,997
کمائي: 49,124
شکریہ: 7,300
5,971 مراسلہ میں 15,155 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

میں نہیں مانتا کہ یہ کسی ایک ماں نے کہا ہو
کیونکہ جب کسی کی بیٹی اس کے گھر آتی ہے تو پھر ماں وہ باتیں کیوں بھول جاتی ہے جب اس نے وہی اپنی بیٹی کو کہیں ہوتی ہیں؟؟
__________________
تم لوگوں کی اس دنیا میں ہر قدم پہ انساں غلط
میں صحیح سمجھ کہ جوبھی کروں تم کہتے ہو غلط
میں غلط ہوں تو پھر کون صحیح؟
محمدخلیل آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے محمدخلیل کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (29-10-10), اخترحسین (29-10-10), راجہ اکرام (29-10-10)
پرانا 29-10-10, 11:01 AM   #8
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,301
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

خلیل بھائی آپ کی بات بھی کسی حد تک درست ہے کیوں کہ ’”ساس اور بہو‘‘ کی داستان الم سے کون واقف نہیں۔
لیکن کچھ مائیں ہیں جو ہر لڑکی کو اپنی بیٹی جیسا سمجھتی اور سلوک کرتی ہیں۔
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (30-10-10), اخترحسین (29-10-10), عروج (02-03-11)
پرانا 29-10-10, 11:08 AM   #9
Senior Member
 
اخترحسین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: karachi
مراسلات: 1,529
کمائي: 37,057
شکریہ: 4,903
809 مراسلہ میں 1,922 بارشکریہ ادا کیا گیا
اخترحسین کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں اخترحسین کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ساری ساساں بھی کبھی بہو ھوندیاں سی
















آھو
اخترحسین آف لائن ہے   Reply With Quote
اخترحسین کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (29-10-10)
پرانا 30-10-10, 02:10 AM   #10
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,735
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : راجہ اکرام مراسلہ دیکھیں
خلیل بھائی آپ کی بات بھی کسی حد تک درست ہے کیوں کہ ’”ساس اور بہو‘‘ کی داستان الم سے کون واقف نہیں۔
لیکن کچھ مائیں ہیں جو ہر لڑکی کو اپنی بیٹی جیسا سمجھتی اور سلوک کرتی ہیں۔
ایسا بالکل ہوتا ہے ۔ اگر ساس بہو میں ہم آہنگی ہو جائے تو وہ گھر انتہائی پرسکون ہوتا ہے ۔ لیکن آ ج کل ایسا کم ہوتا ہے۔
__________________
میں اک دن لَوٹ کے آوں گا
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 01-03-11, 09:24 AM   #11
Junior Member
اجنبی
 
farooq29101's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 42
مراسلات: 2
کمائي: 407
شکریہ: 0
1 مراسلہ میں 1 بارشکریہ ادا کیا گیا
farooq29101 کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ایسا بالکل ہوتا ہے ۔ اگر ساس بہو میں ہم آہنگی ہو جائے تو وہ گھر انتہائی پرسکون ہوتا ہے ۔ لیکن آ ج کل ایسا کم ہوتا ہے۔
__________________رانا فارو ق
farooq29101 آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 31-10-11, 02:56 PM   #12
Senior Member
مقبول
 
فیاض انصاری's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2011
مراسلات: 160
کمائي: 1,861
شکریہ: 383
73 مراسلہ میں 119 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت ہی عمدہ شئیرنگ۔ شکریہ
فیاض انصاری آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 31-10-11, 03:07 PM   #13
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,607
کمائي: 172,604
شکریہ: 8,812
5,789 مراسلہ میں 21,398 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اس میں ساس کے ساتھ کیسے رہنا ہے وہ تو بتایا ہی نہیں سسرال میں صرف شوہر کو خوش رکھنا کافی نہیں ہوتا بلکہ شوہر اگر اپنی بیوی سے خوش ہو تو ساس بہو سے ذیادہ ناراض ہوجاتی ہے ۔
شوہر اور ساس انورسلی پروپوشن ہوتے ہیں ۔
__________________
اے اللہ
میرے ہر فیصلے میں تیری رضا ہو شامل
جو تیرا حکم ہو وہ میرا ارادہ کردے
سحر آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 31-10-11, 03:15 PM   #14
Member
اجنبی
 
al-hashim's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2011
مقام: Islamabad
مراسلات: 72
کمائي: 1,376
شکریہ: 81
44 مراسلہ میں 85 بارشکریہ ادا کیا گیا
al-hashim کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں al-hashim کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں al-hashim کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

کمال کی شئرنگ ہے
باکمال
al-hashim آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
گھر, پہلے, وقت, نگاہ, نیند, ماں, مطابق, معلوم, آدمی, ئش, اہمیت, اللہ, بہترین, تحفہ, جہ, حال, حسن, دینا, زندگی, شخص, عالم, عرب, عزت, غسل, غصہ


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اک ماں کی اپنی بیٹی کے لیے دس نصیحتیں یاسر عمران مرزا ازدواجی زندگی 22 22-11-11 09:09 PM
تمام انسانوں تک نبی ا کا پیغام پہنچایاجائے،پیرنصیر الدین نصیر عبدالقدوس خبریں 1 19-05-11 09:12 AM
::::::: حاجیوں کے لیے کچھ طبی نصیحتیں ::::::: عادل سہیل عمرہ و حج 7 30-10-10 09:44 AM
اہم تنصیبات اور شخصیات پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے لشکر جھنگوی کے سات دہشت گرد گرفتار جاویداسد خبریں 0 14-10-10 03:08 PM
حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہہ کی نصیحتیں ابو عمار متفرقات 17 12-06-08 11:18 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:28 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger