واپس چلیں   پاکستان کی آواز > اردو ادب اورشاعری > میری ڈائری



میری ڈائری میری ڈائری


ایک بار دیکھا ہے بار بار دیکھنے کی خواہش ہے ، چھٹا حصہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 18-01-10, 10:58 PM   #1
Senior Member
 
گوہر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: لاہور-پاکستان
مراسلات: 470
کمائي: 14,486
شکریہ: 347
380 مراسلہ میں 1,213 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default ایک بار دیکھا ہے بار بار دیکھنے کی خواہش ہے ، چھٹا حصہ

ایک بار دیکھا ہے بار بار دیکھنے کی خواہش ہے ، چھٹا حصہ

تحریر : محمد الطاف گوہر
فراق کی وادیاں اب میری قربت کی ہمراز ہوئیں اور زندگی نے موسم خزاں کی را ہ تکنی شروع کردی ، آہ و قاہ مسرتوں سے نا آشا ہوئے اور ہجر کی تنی دھوپ اب سائے کو ترسنے لگی ، درختوں پر پتے اب اپنا چہرہ زردی میں چھپانے لگے اور دریا کی گھاٹیا ں اب پانی کی بوندوں کو ترسنے لگیں ،موجوں کی جگہ اب ریت کے ننگے ٹیلوں نےلے لی اور ہواؤں کے دوش محو رقص ہونے لگے ۔
اور تو پاس مرے ہجر ميں کيا رکھا ہے
اک ترے درد کو پہلو ميں چھپا رکھا ہے
ایک پری زاد اور ایک انسان ، کیا یہ محبت کی راہوں کے ہمراہی رہ سکتے ہیں ؟ پیار کا کشتی میں سوار کر کے عشق کی تند و تیز موجوں کے رحم و کرم پر مجھے چھوڑ کر میری راتوں کی نیند چرانے والی نہ جانے کہاں چلی گئی؟ ہجر کی ظلمتیں ، کالی گھٹاؤں کیطرح برس رہی تھیں اور پیار کے سمندر میں عشق کے مدوجزر اٹھنے لگے تو صبر نے آگے بڑھ کر تھام لیا ۔جب آنکھوں نے دل و جاں سے نظارہ جاناں کیا تھا وہ موتی پرونے ختم کئیے ، اب ہجر کا طوفان تھما تو معاملات معمول پر آنے لگے ، وہی معمولات اور وہی سلسلہ تعلیم مگر اب طبعیت میں ایک ٹھہراؤ سا آ چکا تھا جیسے کسی سمندر میں مدوجزر آنے کے بعد خاموشی چھا جاتی ہے ۔
اس سلسلہ کے دوران مجھے معلوم نہ ہو سکا کہ کوئی اور میری طرف متوجہ بھی ہے ، میں اپنے آپ میں کھویا رہتا تھا لہذا کچھ احساس نہ ہوا کہ تم ایک "خاموش محبت" بن کر میرے سامنے آئی اور مجھے جھنجھوڑ کے رکھ دیا ، ان آنکھوں میں اپنے لئیے تیرتا پیار دیکھ کر میری سوچیں تھم گیں ، آہ ! مگر کبھی بھی تجھ سے اظہار محبت نہ کر سکا ، نہ معلوم مجھ میں اتنی جرات کیوں نہ ہو سکی ، تیری گہری نیلی آنکھوں نے میرے اندر محبت کی بجھتی چنگاریوں کو سلگا دیا اور پیار کا دریا اپنی آن و شان میں پھر سے موجزن ہو گیا۔
پیار اور محبت کا یہ رنگ پہلے رنگوں سے جدا تھا ، الفت کی زرد مرجھا تی پتیاں اب پھر سے ہری ہونے لگیں ، مروت کی کونپلیں پھوٹنے لگیں اور مسرت کی تتلیاں پھر سے وصل کے گلوں پر آنے لگیں اور فضائیں تیرے سانسوں کی مہک سے لبریز ہونے لگیں ۔
روزانہ تیرا انتظار صرف اک جھلک دیکھنے کو دل بے تاب رہتا تھا ، نظروں سے نظریں ٹکراتی تو پیمانہ دل چھلک جاتا، گھنٹوں اپنے دروازے پر تیری اک جھلک دیکھنے کو کھڑا رہتا کہ کب تو کتابیں سنبھالے گھر واپس آئے اور دیدار کی اک جھلک نصیب ہو اور جب بغور دیکھا تو پری زاد میں اور تیرے چہرے میں کوئی فرق تلاش نہ کر پایا ، تیری ہر ادا دلربا ہو گئی ۔ چلتے چلتے جب تو اپنی سہیلیوں کے ساتھ تو خوش گپیوں میں مصروف ہوتی تو میر ی اشتیاق بھری نگاہیں تیرا تعاقب کرتیں نہ تھکتیں ، تو نے اک نئے ولولے سے آشکار کیا ورنہ میں تو ہجر کی کھائی میں دھنستا چلا جا رہا تھا ، آہ! مگر کبھی تجھ سے اپنی محبت کا اظہار نہ کر پایا۔

جاری۔۔۔
گوہر آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے گوہر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (19-01-10), فیصل ناصر (19-01-10), نیلم خان (18-01-10)
پرانا 18-01-10, 11:40 PM   #2
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,909
کمائي: 561,161
شکریہ: 25,590
10,452 مراسلہ میں 38,594 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت خوب
نیلم خان آن لائن ہے   Reply With Quote
نیلم خان کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (19-01-10)
جواب

Tags
گھر, پہلے, نیند, محبت, معلوم, معمولات, انسان, اتنی, بے, تلاش, تاب, تحریر, تعلیم, جانے, حصہ, خوش, دیکھ, دیکھا, دوش, دل, زندگی, شروع, عشق, صبر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سائنس دان ہمارے محسن ( چھٹاحصہ) shafresha کمپیوٹر کی تاریخ سے اقتباس 7 01-09-10 02:23 AM
زلف کی کالی گھٹا کو تم نے بادل کردیا جواد رضا خان جامی جواد رضا خان جامی 0 04-06-10 06:27 PM
مچھلی کا کھٹا سحر باورچی خانہ 5 20-01-10 08:53 PM
ایک سردار نے ہیلی کاپٹر سے چھلانگ لگائی The Great قہقہے ہی قہقے 1 08-09-09 07:02 PM
انگوراڈہ: پاک فوج اور قبائل نے امریکی ہیلی کاپٹرز مار بھگا ئے مزمل فاروق خبریں 3 16-09-08 03:22 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:28 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger