واپس چلیں   پاکستان کی آواز > اردو ادب اورشاعری > میری ڈائری



میری ڈائری میری ڈائری


بسنت! ایک‌غیر مزہب ہندوانہ تہوار

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 23-02-09, 11:57 AM   #1
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,924
کمائي: 352,020
شکریہ: 20,508
4,952 مراسلہ میں 14,662 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default بسنت! ایک‌غیر مزہب ہندوانہ تہوار

بسنت! ایک‌غیر مزہب ہندوانہ تہوار

محنت کرنے کا کوئی فائدہ نہیں اسلئے وہ سب کچھ ڈیلیٹ کر رہا ہوں جو لکھا ہے
خوش رہیں اور اپنا خیال رکھیں اور ان کا بھی جو اپنا خیال خود نہین رکھ سکتے اور مجھے معاف کرنا شکریہ

Last edited by ایس اے نقوی; 19-06-09 at 09:51 PM.
ایس اے نقوی آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا
ام غزل (24-02-09), رضی (23-02-09)
پرانا 23-02-09, 12:09 PM   #2
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 4
کمائي: 182
شکریہ: 98
ایک مراسلہ میں 2 بارشکریہ ادا کیا گیا
Smile جواب: بسنت! ایک‌غیر مزہب ہندوانہ تہوار

اسلام و علیکم انجم شاہ صاحب آپ کی تحریر بہت اچھی ہے
ماہی آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 23-02-09, 12:11 PM   #3
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,542
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: بسنت! ایک‌غیر مزہب ہندوانہ تہوار

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سید انجم شاہ مراسلہ دیکھیں
اسلام و علیکم!‌تمام معزز دوستوں کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کا شکریہ،میں سمجھتا ہوں کہ آج میں جس مقام پر ہوں وہ مقام مجھے میری ماں کی دعائوں اور دوستوں کے تعاون سے حاصل ہوا ہے سبنت کے موضوع ہر میں لکھ رہا ہوں اور ابھی یہ تحریر کسی بھی اخبار کو نہیں بیجھی پہلے آپ دوستوں کی نظر کرتا ہوں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بسنت! ایک غیر مزہب ہندوانہ تہوار تحریر شہر اقبال سے سید انجم شاہ

ہر قوم اور ملت کی اپنی شناخت اور پہچان ہوتی ہے مسلمانوں کی بحثیت قوم مذہب ،ثقافت کی صاف ستھری روشن مثالیں موجود ہیں اس میں شائستگی وقار ہے اور یہ اس ثقافت کی تعریف ہے جو فحاشی عریانی بد اخلاقی سے پاک ہے اگر یہ کچھ نہ ہو تو یہ ثقافت نہیں شقاوت ہے ہمارے ہاں جشن بہاراں کی آڑ میں ایک تہوار بنام ثقافت تفریح کے نام سے بسنت منایا جاتا ہے جو اپنی ابتدا سے انتہا تک بےہودہ ،غیر شائستہ،اخلاق سوز ہونے کے علاوہ جان لیوا ہلاکت اور بربادی کو موجب ہے اس کو منانے میں‌رقم کا ضیاع قیمتی جانوں کا تلف ہونا اس تہوار کا خاصہ ہے ایک طبقہ وہ ہے جو بنست مناتے ہوئے چھتوں سے گر کر اپنی جانیں گنواتا ہے جو حرام موت ہے ایک طبقہ وہ ہے جو چھتوں پر بسنت نہیں منا سکتا وہ پارکوں،باغوں، میدانوں،سڑکوں پر بسنت مناتا ہے جس کے نتیجے میں راہ گیروں کی گردنوں پر تیز دھار ڈور پھرنے سے گردنوں کے کٹ جانے کے واقعات رونما ہوتے ہیں اس سے زیادہ غیر مذہبی ہلاکت خیز تہوار کیا ہو گا جو انسان کیع قل وشعور کو کند کر دے اس پر رقم خرچ کر کے جان کو ہلات میں ڈالتا ہے اس سے نہ صرف وہ جان گنواتے ہیں بلکہ قیمتی اعضا سے بھی محروم ہو جاتے ہیں بسنت کے دن ہسپتال والے چوبیس گھنٹے کھولنے کا اعلان کرتے ہیں بسنت منانے والے چھتوں پر مقابلے ،بے ہودہ گالیاں،اونچی آواز میں گانے ،ہوائی فائرنگ کر کے دوسروں کا جینا محال کرتے ہیں یہ سب پروگرام کے تحت ہوتا ہے کیونکہ اس کی تیاری بہت پہلے کی جاتی ہے جو مالی طور پر کمزور ہوتے ہیں وہ پتنگ اور ڈور لوٹنے میں اپنا وقت گزارتے ہیں اور شوق پورا کرتے ہیں ہم اس تہوار کو بڑی سادگی سے موسمی تہوار جشن بہاراں قرار دے دیتے ہیں کیونکہ ہمارے ہاں کسی غیر مذہبی اور مکروہ فعل و عمل کو پذیرائی دینے کےلئے اسکےساتھ جشن کا سابقہ لگا دینا ہماری قومکا شیوہ بن چکا ہے ہلاکت خیزی اخلاق سوزی کے اعتبار سے یہ جشن بہاراں نہیں جشن اغیاراں ہے یہ تمثیلا نہیں بلکہ حقیقت ہے یہ ہماری دشمن قوم ہندوئوں کا محبوب مرغوب مذہبی اور ثقافتی تہوار ہے
ہم اس ملک کے ہیں جن کو ہمارے بزرگوں نے بڑی قربانیاں دے کر حاصل کیا تھا جس کی آزادی کےلئے ہماری کئی مائوں بہنوں نے اپنی عصمتوں لٹائیں کنویں میں چھلانگ لگا کر اپنی عصًت بچائی ہم اس ملک کے باشندے ہیں مگر ہم نے ان کی قربانیوں کا صلہ کیا دیا آج ہم ان کے پسندیدہ کھیل کو اپنے کلچر کا حصہ بنا چکے ہیں ہن نے کہا کہ اے دشمنوں اگرچہ ہم آزاد قوم ہیں پر تم گھبراو مت ہم تمہارے اس مہلک اور جان لیوا تہوار پر آنچ نہیں آںے دیں گے اور جوش و خروش سے منائیں گے تمہاری تہذیب ہماری من پسند ہیں ہم انتہا پسند بنیاد پرست نہیں ہیں ہم بڑے فراخ دل اور وسعت قبول کے مالک ہیں ہمیں مال کی ضیاع قبول ہے ،ہمیں جانوں کا ضیاع بھی قبول ہے !
غور کیجئے اس تہوار کا ہماری ثقافت سے کوئی تعلق نہیں جس میں جان و مال کا ضیاع ہو یہ انسانی عقل وشعور کے بھی منافی ہے علاوہ ازیں قومی املاک کا نقصان ۔ٹریفک کے نظام میں‌خٌلل ،بجلی کی ترسیل میں رکاوٹ اس سے ہوتی ہے اہم پہلو ہماری مذۃبی غیرت کی پرکھ ہے اس مکروہ تہوار کے پس منظر گستاخٰ رسوٌل کا ارتکاب کار فرما ہے جس کی تاریخ گواہ ہے
مورخ سید محمد لطیف اپنی تصنیف تاریخ لاہور 1889صفحہ324میں رقمطراز ہیں
ایک ہندو لڑکے حقیقت رائے نے نبی پاک کی شان میں گستاخی کی اس پر قاضی نے حقیقیت رائے کو سزائے موت سنائی حاکم لاہورکے سامنے پیش کیا گیا تو اس نے فیصٌے کی توسیع کی اور کہا کہ اگر حقیقت رائے توبہ کر کے اسلام قبول کر لے تو سزا معاف ہوسکتی ہے لیکن حقیقت رائے نے انکار کر دیا اورا سے سزا دے دی گئی اس وقت سے ہندو اسے اپنا ہیرو سجمھتے ہیں اور بسنت کا تہوار مناتے ہیں اس کی سمادھی کوٹ خواجہ سعید شمالی لاہور میں ہے اس وقت سے اس کی سمادھی پر میلے کو رواج دے کر جو مکروہ کام شروع کیا گیا تھا اسے منانا کیا مسلمانوں کےلئے جائز ہے کیا یہ توہین رسالت نہیں؟
حالانکہ مسلمانوں کی مذہبی ملی ،قومی غیرت اس بات کی متقاضی ہے کہ اس گستاخی رسول پر مبنی تہوار کو ترک کرکے اس سے عملی نفرت کا مظاہرہ کریں اور اپنے ان اعمالوں پر جتنی بھی توبہ کر سکتے ہیں کریں اے اہل اسلام اب فیصٌہ کرنا ہے کہ اس تہوار کو منا کر ہم کس زمرے مٰں شامل ہوں گے!
دعا کا طالب سید انجم شاہ (صحافی) سیالکوٹ 03645698686 daily_pakistan2001@yahoo.com
(نوٹ) دوستوں مختلف روایات میں بسنت کے حوالے سے بہت کچھ تحریر ہے اور میں نے جس کتاب سے پڑھا ہے اس کا حوالہ تحریر کر دیا ہے واضح رہے کہ ایک رپورٹر ہونے کے ناطے میں بسنت کے دن دیکھتا ہوں کے سیالکوٹ شہر میں کتنی اموات ہوتی ہیں اور کتنے افراد چھتوںسے گر کر زخمی ہوتے ہیں کوشش کریں کہ اپنے دوستوں و عزیز اقاراب کو سمجھائیں کہ اس تہوار کو ختم کریں اور اس کا حصہ نہ بنے
میرے بھائی میں آپ کے کام کو سراہتا ھوں ، آپ کا بہت بہت شکریہ ، بلکل ٹھیک بات کی آپ نے کے بسنت کا ہماری تہزیب سے کوئی تعلق نہیں، اور پھر وہ تہوار جس کی شروعات توھین رسالت سے شروع ھو، اللہ ہمیں معاف فرمائے، بھائی اس آرٹیکل کو کسی پیپر میں چھپنے کے لیے ضرور بھیجیں
رضی آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 23-02-09, 12:21 PM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,538
کمائي: 88,204
شکریہ: 5,214
5,043 مراسلہ میں 11,469 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: بسنت! ایک‌غیر مزہب ہندوانہ تہوار

بہت ہی عمدہ معلومات
ـــــــــــــــــــــــــ ـــــــ
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 24-02-09, 01:58 PM   #5
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,924
کمائي: 352,020
شکریہ: 20,508
4,952 مراسلہ میں 14,662 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: جواب: بسنت! ایک‌غیر مزہب ہندوانہ تہوار

محنت کرنے کا کوئی فائدہ نہیں اسلئے وہ سب کچھ ڈیلیٹ کر رہا ہوں جو لکھا ہے
خوش رہیں اور اپنا خیال رکھیں اور ان کا بھی جو اپنا خیال خود نہین رکھ سکتے اور مجھے معاف کرنا شکریہ

Last edited by ایس اے نقوی; 19-06-09 at 09:51 PM.
ایس اے نقوی آف لائن ہے   Reply With Quote
ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا گیا
رضی (24-05-09)
جواب

Tags
pakistan, گانے, پہچان, پاک, پسندیدہ, واقعات, نفرت, نظر, موت, ماں, آج, اللہ, انسان, اسلام, بھائی, تحریر, ترک, جواب, دل, شہر, شناخت, عقل, عزیز, صحافی, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
MSN ، Hotmail میل اکائونٹ میں‌غیر ضروری فولڈرز ! جان جی Ask Experts ماہرین کی رائے 5 12-06-08 03:14 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:28 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger