واپس چلیں   پاکستان کی آواز > اردو ادب اورشاعری > میری ڈائری



میری ڈائری میری ڈائری


جینا اسی کا نام ہے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 22-11-09, 11:39 AM   #1
Senior Member
 
بزم خیال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مراسلات: 1,328
کمائي: 29,427
شکریہ: 4,416
1,048 مراسلہ میں 3,152 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جینا اسی کا نام ہے

جینا اسی کا نام ہے

آج پھر میں ایک عجیب کشمکش کا شکار ہوں پرندےغول در غول مشرق کی طرف محو پرواز ہیں شور مچاتے دھیرے دھیرے اپنی اپنی منزل مراد کی طرف گامزن ہر نئی صبح کی طرح خالی چونچ اور پنجوں کے ساتھ جیسے کل واپس لوٹے تھے خالی چونچ اور پنجوں کے ساتھ ، نہ ان کے آنے سے معلوم ہوتا ہے کہ کس منزل کے مسافر ہیں اور نہ ہی ان کے جانے سے ،زاد سفر کبھی بھی ان کے پاس نہیں ہوتا تو پھر یہ کس امید و آس پہ روز اپنے اپنے گھونسلوں میں ننھے بچوں کو اکیلا چھوڑ کر کس روزی کی تلاش میں نکلتے ہیں کون انہیں روز یہ تسلی دیتا ہے کہ کل پھر آؤ گے تو اپنا کاروبار زندگی پھر وہیں سے شروع کرنا جہاں ایک روز پہلے چھوڑ کر گئے تھے ہر روز ایک نیا پڑاؤ نئی جستجو انہی پرانے راستوں پر انہیں لے کر آتی جاتی ہے موسم سرد ہو یا گرم، بہار ہو یا خزاں بارش ہو یا آندھی مایوسی تو ہوتی ہو گی انہیں بھی اگر سارا دن بارش نہ رکی تو صبح کام پر کیسے جائیں گے خود تو شائد بھوک برداشت کر لیں مگر ان ننھے بچوں کا خیال انہیں ضرور تڑپاتا ہو گا کہ کہیں بارش میں نہ بھیگ جائیں ایک کو تو ان پر اپنے پروں کا سائبان رکھنا ہو گابارش میں بھیگ کر بخار نمونیہ نہ ہو جائے دوسرے کو آج اکیلے ہی محنت بڑھ کر کرنی ہو گی پہلے سے زیادہ وقت تلاش رزق میں صرف کرنا ہو گا کیونکہ آج کسان بھی کھیت میں بیج ڈالنے شائد نہ آئے کھلی گلیوں بازاروں میں بھی کھانے پینے کی دوکانیں نہ سجیں ۔ بہت مشکل میں زندگانی کو پاتے ہوں گے مگر اس کے باوجود شام کو واپس لوٹتے ہوئے پھر بھی خوش ہیں چہچہا رہے ہیں گنگنا رہے ہیں کیا آج بھی گزشتہ روز کی طرح پر باش ہیں نہیں آج تو ان کے لئے برا دن ہونا چاہیے اتنے کم ملنے پر بھی ان کی خوشیوں میں فرق کیوں نہیں آیا شائد ان کی خواہشیں دم توڑ چکی ہیں آگے بڑھنا نہیں چاہتے روز اتنا لمبا سفر کرنے کی کیا ضرورت ہے انہی شہروں کے گلی کوچوں میں کہیں بسیرا کیوں نہیں کر لیتے آنے جانے میں وقت کا ضیائع بھی نہیں ہو گا بچے بھی قریب رہیں گے اور جلد ہی اپنے پاؤں پر کھڑے ہو جائیں گےمگر نہیں وہ ایسا نہیں کرسکتے ان کھلے درختوں پر ان کے ساتھی سنگی ساتھ رہتے ہیں جو دکھ سکھ کے ساتھی ہیں اپنوں سے جدائی انہیں قبول نہیں سب چھوٹے بڑے قریب قریب ہی بستے ہیں بھوکے بے دھڑک سو جاتے ہیں مگر ایک دوسرے کو نوچتے نہیں کھانا ملنے پر ٹوٹ پڑتے ہیں مگر اپنی بھوک اور ضرورت سے زیادہ کی طمع نہیں رکھتے ایک دن کے لئے جو چاہیے اسی پہ قناعت کر لیتے ہیں نفرت اور دشمنی کے نام سے نا آشنا ہیں ایک دوسرے کے آشیانوں پر قبضہ نہیں جماتے شائد اس لئے کہ سب نہتے ہیں اور کوئی بھی ظلم کرنے والے کا ساتھ نہیں دیتا کمزور اکیلا ہی ظلم کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن جاتا ہے مگر صرف انسان کو ہی دیکھ کر کیوں دبک جاتا ہے انسانی عظمت کی داستانیں اس تک کیسے پہنچی جنگ و جدل کی کہانیاں کون بیان کر گیا انہیں کہ آج یہ انسان ہی کو اپنا دشمن ماننے لگا ہے کیا یہ نہیں جانتے کہ ہم کل کیا تھے آج کیا ہیں ہمارے جہاز سڑکیں پل اونچی اونچی عمارتیں اور بڑی بڑی گاڑیاں گھوڑوں سے بھی زیادہ تیز رفتار ہیں اس زمین کا زرہ زرہ تسخیر ہو چکا اب تو کائنات باقی ہے یہی تو فرق ہے اپنی جڑوں کے ساتھ جڑے رہنے والے کب ترقی کر پاتے ہیں دیکھو آج انسان کس نہج پر کھڑا ہے مال و دولت کے ساتھ ساتھ عزت وقار رتبہ جو انسان کو میسر ہے وہ کسی اورکو نہیں ۔ کیا ہوا اگرتھوڑا بہت خون بہا دیا گیا رشتوں کو پامالی کی زنجیروں میں باندھ دیا گیا ایک ایسی خوشی کے لئے جس کا دروازہ دکھوں کی جھیل میں کھلتا ہے بغض و نفرت کی کشتیوں میں بیٹھ کرترقی کے کنارہ تک کا سارا سفر طے کرتے ہیں۔
شائد جینا اسی کا نام ہے؟

بزم خیال آف لائن ہے   Reply With Quote
11 قاری/قارئین نے بزم خیال کا شکریہ ادا کیا
محمدخلیل (22-11-09), محمدعدنان (27-11-09), ایس اے نقوی (25-11-09), ام طلحہ (25-11-09), ابو عمار (26-11-09), سائرہ علی (27-11-09), سحر (24-11-09), شاہ جی 90 (22-11-09), عکس (05-12-09), عامرشہزاد (22-11-09), عدنان دانی (24-11-09)
پرانا 22-11-09, 01:13 PM   #2
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 98,041
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,802 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اس قدر پائے کی نثر کم ہی نظر سے گزرتی ہے
محمود بھائی
انشااللہ تفصیلی تبصرے کے ساتھ بعد میں حاضر ہوں گا
شاہ جی 90 آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (25-11-09), بزم خیال (22-11-09)
پرانا 22-11-09, 07:19 PM   #3
Senior Member
 
بزم خیال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مراسلات: 1,328
کمائي: 29,427
شکریہ: 4,416
1,048 مراسلہ میں 3,152 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : شاہ جی 90 مراسلہ دیکھیں
اس قدر پائے کی نثر کم ہی نظر سے گزرتی ہے
محمود بھائی
انشااللہ تفصیلی تبصرے کے ساتھ بعد میں حاضر ہوں گا
السلام و علیکم
اس کا سہرا آپ ہی کے سر ہے معظم بھائی کل ہی تو آپ نے نثرلکھنے کی طرف مجھے راغب کیا ”آپ کو میرا مشورہ ہے کہ نثر میں‌بھی لکھنے پر توجہ دیں“
آپ نے کہ دیا تو وہ ہو گیا
سدا خوش رہیں

Last edited by بزم خیال; 22-11-09 at 08:22 PM.
بزم خیال آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے بزم خیال کا شکریہ ادا کیا
محمدعدنان (27-11-09), ایس اے نقوی (25-11-09), شاہ جی 90 (23-11-09)
پرانا 22-11-09, 07:53 PM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مراسلات: 1,445
کمائي: 26,983
شکریہ: 2,789
962 مراسلہ میں 1,967 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

نہت خوبصورت ہیں،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،
عامرشہزاد آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عامرشہزاد کا شکریہ ادا کیا
بزم خیال (22-11-09), شاہ جی 90 (23-11-09)
پرانا 24-11-09, 10:35 PM   #5
Senior Member

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
کمائي: 154,239
شکریہ: 4,887
4,398 مراسلہ میں 11,054 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔۔۔
بہت خوب۔۔۔
عدنان دانی آف لائن ہے   Reply With Quote
عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا گیا
بزم خیال (24-11-09)
پرانا 24-11-09, 10:46 PM   #6
Senior Member
 
بزم خیال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مراسلات: 1,328
کمائي: 29,427
شکریہ: 4,416
1,048 مراسلہ میں 3,152 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عامرشہزاد مراسلہ دیکھیں
نہت خوبصورت ہیں،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،
شکریہ
آپ سب کی محبتوں کے دم سے ہے
بزم خیال آف لائن ہے   Reply With Quote
بزم خیال کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 24-11-09, 10:49 PM   #7
Senior Member
 
بزم خیال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مراسلات: 1,328
کمائي: 29,427
شکریہ: 4,416
1,048 مراسلہ میں 3,152 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : Adnandani مراسلہ دیکھیں
جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔۔۔
بہت خوب۔۔۔
شکریہ
تعریف میرے خدا کی جس نے مجھے قلم روشناہی عطا کی---
بزم خیال آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے بزم خیال کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (25-11-09), سائرہ علی (27-11-09), شاہ جی 90 (28-11-09)
پرانا 25-11-09, 08:15 AM   #8
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,924
کمائي: 352,020
شکریہ: 20,508
4,952 مراسلہ میں 14,662 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

شکریہ محمود بھائی آپ کا امید کروں گا کہ بہت جلد آپ پاک نیٹ کی جان بن جائے گے
اللہ آپ کو آپ کے مقاصد میں کامیاب کرے آمین الہی آمین
انتظامیہ کی جانب سے انعامی پوائینٹ وصول کریں جو کہ صرف 300 ہیں آپ کا بہت شکریہ
ایس اے نقوی آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا
بزم خیال (25-11-09), سائرہ علی (27-11-09), شاہ جی 90 (28-11-09)
پرانا 25-11-09, 02:16 PM   #9
Senior Member
 
بزم خیال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مراسلات: 1,328
کمائي: 29,427
شکریہ: 4,416
1,048 مراسلہ میں 3,152 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ایس اے نقوی مراسلہ دیکھیں
شکریہ محمود بھائی آپ کا امید کروں گا کہ بہت جلد آپ پاک نیٹ کی جان بن جائے گے
اللہ آپ کو آپ کے مقاصد میں کامیاب کرے آمین الہی آمین
انتظامیہ کی جانب سے انعامی پوائینٹ وصول کریں جو کہ صرف 300 ہیں آپ کا بہت شکریہ
ایس اے نقوی بھائی آپ کی محبتوں کا بہت شکریہ اتنی محبت دے کر جان نہ لے لیں کہیں !
اللہ تعالی ہم سب کے مقاصد کو پورا کرے آمین
300 لینے کے لئے مجھے خود آنا ہو گا کیا ؟
بزم خیال آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے بزم خیال کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (25-11-09), شاہ جی 90 (28-11-09)
پرانا 25-11-09, 03:33 PM   #10
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,924
کمائي: 352,020
شکریہ: 20,508
4,952 مراسلہ میں 14,662 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : محمودالحق مراسلہ دیکھیں
ایس اے نقوی بھائی آپ کی محبتوں کا بہت شکریہ اتنی محبت دے کر جان نہ لے لیں کہیں !
اللہ تعالی ہم سب کے مقاصد کو پورا کرے آمین
300 لینے کے لئے مجھے خود آنا ہو گا کیا ؟
شکریہ محمود بھائی آپ کا
یہ آپ ہی کا پیار ہے ورنہ ہم اس قابل کہاں
اور 300 پوائینت آپ کو ارسال کئے جا چکے ہیں
ویسے اتنا مذاق بھیا اچھا نہیں ہوتا 300 لینے آئیں گے تو میں تو ہوں ہی بڑا کنجوس
سب سے پوچھ لیں
ایس اے نقوی آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا
بزم خیال (26-11-09), شاہ جی 90 (28-11-09)
پرانا 26-11-09, 12:29 AM   #11
Senior Member
 
بزم خیال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مراسلات: 1,328
کمائي: 29,427
شکریہ: 4,416
1,048 مراسلہ میں 3,152 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ایس اے نقوی مراسلہ دیکھیں
شکریہ محمود بھائی آپ کا
یہ آپ ہی کا پیار ہے ورنہ ہم اس قابل کہاں
اور 300 پوائینت آپ کو ارسال کئے جا چکے ہیں
ویسے اتنا مذاق بھیا اچھا نہیں ہوتا 300 لینے آئیں گے تو میں تو ہوں ہی بڑا کنجوس
سب سے پوچھ لیں
بہت شکریہ نقوی بھائی آپ کا
آپ سب کی محبتیں تو مجھے 30 لاکھ سے بھی زیادہ ہیں
میں خود مذاق پسند نہیں کرتا بس کبھی کھبارمسکرانے کے لئے جملوں سے کھجلی کر لیتا ہوں آئندہ احتیاط کروں گا
بزم خیال آف لائن ہے   Reply With Quote
بزم خیال کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 26-11-09, 08:03 AM   #12
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,924
کمائي: 352,020
شکریہ: 20,508
4,952 مراسلہ میں 14,662 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : محمودالحق مراسلہ دیکھیں
بہت شکریہ نقوی بھائی آپ کا
آپ سب کی محبتیں تو مجھے 30 لاکھ سے بھی زیادہ ہیں
میں خود مذاق پسند نہیں کرتا بس کبھی کھبارمسکرانے کے لئے جملوں سے کھجلی کر لیتا ہوں آئندہ احتیاط کروں گا
صبح بخیر دوستوں
اسلام و علیکم!
ارے ارے بھائی مذاق مذاق ہی تو کرنا ہے اور ہمیں کام بھی کیا ہے آپ تو سیریس ہو گئے بھائی
جناب مذاق کریں جتنا دل کرتا ہے کریں جس سے دل کرتا ہے کریں کوئی غصہ کرنے والا ہے ہی نہیں یہاں
ایس اے نقوی آف لائن ہے   Reply With Quote
ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا گیا
بزم خیال (27-11-09)
پرانا 27-11-09, 10:17 AM   #13
Senior Member
 
بزم خیال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مراسلات: 1,328
کمائي: 29,427
شکریہ: 4,416
1,048 مراسلہ میں 3,152 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ایس اے نقوی مراسلہ دیکھیں
صبح بخیر دوستوں
اسلام و علیکم!
ارے ارے بھائی مذاق مذاق ہی تو کرنا ہے اور ہمیں کام بھی کیا ہے آپ تو سیریس ہو گئے بھائی
جناب مذاق کریں جتنا دل کرتا ہے کریں جس سے دل کرتا ہے کریں کوئی غصہ کرنے والا ہے ہی نہیں یہاں
اسلام و علیکم
دیکھ لیں آپ نے اجازت اپنے بھروسے پہ سب کے لئے دی ہے اور یہ کیا کوئی غصہ کرنے والا نہیں ہے آپ ہی کے ایک دھاگہ پرغصہ دیکھ کر ہی مثبت سوچ رکھنے کا جواب دیا ہے اب سمجھ دار کے لئے تو اشارہ ہی کافی ہوتا ہے
بزم خیال آف لائن ہے   Reply With Quote
بزم خیال کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 27-11-09, 10:26 AM   #14
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,195
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

محمود بھائی بہت اچھا لکھا ہے آپ نے
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا
بزم خیال (27-11-09), سائرہ علی (27-11-09)
پرانا 27-11-09, 10:33 AM   #15
Senior Member
 
سائرہ علی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2009
مقام: خوابوں کی سرزمین
مراسلات: 262
کمائي: 6,401
شکریہ: 366
216 مراسلہ میں 640 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جی بھائی جی جینا اسی کا نام ہے
بہت اچھا لکھا ہے آپ نے
سائرہ علی آف لائن ہے   Reply With Quote
سائرہ علی کا شکریہ ادا کیا گیا
بزم خیال (27-11-09)
جواب

Tags
لوٹے, نفرت, نظر, معلوم, آج, انسان, بھائی, بچوں, تلاش, جلد, خون, خوش, خلاف, دیکھو, رفتار, زندگی, سفر, شور, شام, عمارتیں, عجیب, عزت, عظمت, صبح, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سی آئی اے سمیت کسی غیر ملکی ایجنسی کو پاکستان میں آزادانہ کارروائی کی اجازت نہیں دی جائے گی گلاب خان خبریں 0 28-02-11 05:13 AM
ایس سی او ٹول بار کسی بھی مہنگے سرچ انجن آپٹیمائزیشن سافٹ ویر سے بہتر یاسر عمران مرزا SEO and Marketing 15 28-11-10 12:55 AM
پی سی بی نے سری لنکن ٹیم پر حملے کی رپورٹ آئی سی سی کو بھیج دی جاویداسد خبریں 0 18-08-10 10:28 PM
آئی سی ایل میں‌پاکستان کا نام کیوں ---- پی سی بی نے ایکشن لینے کا فیصلہ کرل محمدعدنان کرکٹ 1 16-04-08 11:27 AM
لوگوں کو پسند کا چینل دیکھنے کی آزادی دی جائے، سی پی این ای کراچی ( جنگ نیوز) ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد میڈیا اور جیو پر پابندیوں کو آج عبدالقدوس خبریں 0 07-12-07 08:27 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:29 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger