واپس چلیں   پاکستان کی آواز > اردو ادب اورشاعری > میری ڈائری



میری ڈائری میری ڈائری


خوبصورت لوگ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 09-02-11, 02:43 PM   #1
Administrator


 
سیپ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 10,070
کمائي: 1,047,284
شکریہ: 5,802
6,281 مراسلہ میں 15,259 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default خوبصورت لوگ

خوبصورت لوگ

السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
خوبصورت لوگ دنیا کی رونق کو دوبالا کرنے آئے ہیں۔ یہ نہ ہوں تو کائنات کا حُسن بکھر جائے۔ ان کے ہونے سے کائنات میں زندگی کی رمق باقی ہے۔ خوبصورتی کے دم ہی سے کائنات میں کائناتی حُسن موجود ہے ورنہ یہ کائنات بہت عام سی بن جاتی، جیسے غاروں میں رہنے والا انسان بہت ہی عام زندگی گزارتا تھا مگر اُس کے پیش نظر وسیع کائنات کا تخیل تو نہ تھا اور نہ ہی وہ کسی ایسی چیز کی تلاش میں گُم تھا جسے حُسن سے تعبیر کیا جا سکے۔ وہ حُسن میں رہتا تھا مگر حُسن کی طبیعت سے ناواقف تھا۔ جو منظر اُس انسان کو میسر تھے آج ہم اُن مناظر کی تلاش میں بہت دُور کا سفر کرتے ہیں۔ جن مقامات پر اُس انسان نے زندگی گزاری ہم اُن مقامات کی سیروسیاحت کا لطف اُٹھا کر خوش ہوتے ہیں اور اپنی قسمت پر رشک کرتے ہیں۔ دراصل وہ انسان بہت پہلے گزر گیا لیکن اپنے پیچھے اپنی اولاد چھوڑ گیا۔ ہم اُنہی انسانوں سے جُڑے ہوئے ہیں۔ ہمارے اندر بھی ویسا ہی انسان بستا ہے لیکن فرق صرف اتنا ہے کہ وہ انسان خوبصورتی میں جیتا تھا اور ہم خوبصورتی کی تلاش میں جیتے ہیں۔

کائنات مزید ترقی کی جانب قدم بہ قدم سفر کر رہی ہے۔ ٹیکنالوجی نے کائنات کے حُسن کو چار چاند لگا دیے اور انسان نے کائنات کے تخیل کو پھر سے پختہ کیا، زندہ کیا اور غار میں رہنے والے انسان کا سُراغ ڈھونڈ نکالا۔ غار آج بھی آباد ہیں مگر مہذب دنیا بہت آگے نکل چکی۔ اب وقت ہے کہ مزید خواب دیکھے جائیں ، مزید بستیاں آباد کی جائیں اور مزید خوشی کا اظہار کیا جائے۔ لیکن یہ خوشی، یہ حُسن اور یہ لوگ سبھی پُرانی یادوں کو ازسرنو تازہ کرنے میں مصروف ہیں۔ ان کا حُسن غاروں کی پناہ گاہوں سے جنم لیتا ہے اور ان کی زندگی کسی ویران محل کے درو ویوار کو دیکھ کر خوش ہوتی ہے۔

خوبصورتی کی تلاش ہمیں جسم جسم لیے پھری، پھر قریہ قریہ پھرنے والے لوگ چل نکلے اب سافٹ ویر کی دنیا میں حُسن دیکھا جا رہا ہے۔ حُسن محفوظ کرنا آج کے انسان کا سب سے بڑا کارنامہ ہے۔ یہی حُسن کائنات میں بکھرا ہوا تھا اور اب یہی حُسن ہر جگہ عام نہیں ہے۔ بہت خواص کی اس حُسن تک رسائی ہے۔ لیکن بہت ہی عام لوگ اس حُسن کی قیمت سے ناواقف ہیں۔ یہ لوگ اب بھی غاروں کی زندگی جی رہے ہیں۔ ان کے تخیل میں اب بھی غار آباد ہیں مگر ان کے تخیل سے ایک چیز نکل گئی۔۔۔ خواب۔۔۔

ہمیں پھر سے خوابوں کی تلاش ہے۔ ایسے خواب جن سے حُسن کو مزید تقویت ملے، ایسے خواب جنہیں اگر کاغذ پر اُتارا جائے تو آرٹ نہ کہا جائے بلکہ ایک نئی تخلیق کے نام سے یاد کیا جائے۔ ہم کاپی کی کاپی کرتے آئے ہیں۔ مگر اب ہمیں ایک اورجنل حُسن کی تلاش ہے۔ گو آج کا انسان ایسے حُسن کو دیکھنے کی تاب نہیں رکھتا اور نہ ہی اُس کے تخیل میں ایسے حُسن کے لیے کوئی جگہ باقی ہے۔ مگر انسان کا اصل مقصود کائنات کے حُسن کو احسن طریقے سے دیکھتے ہوئے کسی ایک کی تلاش ہے۔ جو مکمل حُسن ہو اور جس میں مکمل ذہانت موجود ہو۔ پارہ پارہ تخلیق کسی یکتائی کی طرف اشارہ کرتی ہے۔ بکھرے موتی کسی ایک لڑی سے گزر چکے ہیں۔ اُس ایک لڑی کی ڈھونڈنا ہے، موتی کو پھر سے لڑی کی زینت بنانا ہی حُسن ہے۔
__________________
السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
بسم الله الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلاَةِ وَمِن ذُرِّيَّتِي رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاء *
رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ
سیپ آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے سیپ کا شکریہ ادا کیا
مون (03-11-11), محمد یاسرعلی (03-11-11)
پرانا 09-02-11, 02:48 PM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,221
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کم صورت کہاں جائیں؟اگر خوبصورتی ھی حُسن ھے تو۔۔۔۔۔۔؟
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 09-02-11, 02:51 PM   #3
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
کمائي: 278,229
شکریہ: 1,155
6,272 مراسلہ میں 14,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم

دل کی خوبصورتی سے بڑھ کر کوئی خوبصورتی نہیں۔ شکریہ
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 03-11-11, 12:22 AM   #4
Senior Member
 
مون's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2008
مراسلات: 1,672
کمائي: 14,896
شکریہ: 2,817
894 مراسلہ میں 1,676 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اچھی تحریر ہے ، شیرنگ کا شکریہ
مون آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ہوتے, ہے۔, کائنات میں زندگی, پہلے, وقت, قدم, لوگ, نظر, مکمل, منظر, آج, اللہ, انسان, بڑا, بنانا, تلاش, تاب, جائیں, خوش, دیکھا, دنیا, زندگی, سفر, سافٹ, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
چاند کے خوبصورت مناظر ابو عمار دلچسپ اور عجیب 13 21-06-11 07:09 PM
خوبصورت جانور خوبصورت پوز دیتے ہوئے ۔۔۔۔ احمد بلال دلچسپ اور عجیب 23 06-06-11 11:18 PM
یہی قصور ھے میرا کہ بے قصور ھوں میں۔۔۔ چاند شعر و شاعری 3 19-12-10 12:52 AM
مصور منصوراے کا سوئم آج ہوگا عبدالقدوس خبریں 2 20-10-10 03:40 PM
بے قصور وں کو گرفتار کرانے والا بے قصور ۔۔۔ جاویداسد خبریں 0 18-10-10 10:41 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:29 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger