| میری ڈائری میری ڈائری |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Administrator
![]() ![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 10,070
کمائي: 1,047,284
شکریہ: 5,802
6,281 مراسلہ میں 15,259 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ دل بظاہر نظام حیات کو بحال رکھنے کا اہم ترین جز اور ہیئیت کے اعتبار سے گوشت کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا ہے جو جسم میں خون کے دوران کو رواں رکھنے کا ذریعہ ہے اگر انسان کے سینے میں دل نہ ہو تو جسم میں جان نہ ہو انسانی زندگی قائم نہ رہ سکے انسانی جسم و جاں کے لئے دل کی اہمیت سے کون واقف نہیں یہ دل ہی ہے جس کی دھڑکن انسانی زندگی کے لئے سب سے زیادہ اہم ہے دل کی دھڑکن کے رکتے ہی چلتی سانسیں رک جایا کرتی ہیں کوئی دیو ہیکل بھاری بھرکم وجود والا انسان ہو یا دھان پان کمزور جان ہو پل میں جیتے جاگتے انسان سے خاک کا ڈھیر بن جایا کرتا ہے زندگی کی روانی ہو، بڑھاپا یا جوانی ہو دل کے بند ہوتے ہی بدن سے جان کا رشتہ آن کی آن میں منقطع ہو جایا کرتا ہے دل کی محض یہی مختصر حقیقت نہیں ہے کہ یہ انسانی جسم میں حیاتیاتی افعال کا اہم ترین جز ہے اور جسم کا ایک حصہ ہے بلکہ روحانی اعتبار سے بھی دل کی اہمیت مسلم ہے دل انسان کے جذبات کا مخزن ہے دل ہی ہے کہ جس میں خیال یار کی تصویر بستی ہے جس تصویر کی تلاش و جستجو میں انسانی آنکھ بیقراری کے عالم میں ہمہ تن محو سفر رہتی ہے اور جب انسان اپنے دل میں نہاں رخ محبوب کی جلوہ نمایاں ظاہر میں دیکھتا ہے تو یہ دل ہی ہے جو گواہی دیتا ہے کہ ہاں یہی تو وہ صورت ہے جو کہیں دل کہ نہاں خانے میں عرصہ دراز سے مقیم ہے اور یہ محبوب کوئی عام محبوب نہیں بلکہ محبوب حقیقی ہے رب کائنات ہے جس کا عکس کائنات کے ذرے ذرے سے عیاں ہے یہی وجہ ہے کہ انسان جب کسی چیز کو دیکھ کر اسکے لئے دل میں کشش محسوس کرتا ہے تو یہ وہی حسن حقیقی کی جھلک ہے جو ہر شے میں نہاں ہے اسی حسن کی جھلک پا کر انسان کائنات سے محبت کرتا ہے انسان کائنات کے نظاروں سے محبت کرتا ہے انسان مخلوق کائنات سے محبت کرتا ہے اور انسان انسان سے محبت کرتا ہے یہی محبت انسان کو منزل بہ منزل عشق آشنا کرتی ہے یہ عشق ہی انسان کی مجاز سے اس حقیقت کی سمت رہنمائی کرتا ہے جو انسان کو اپنے آپ سے اور اپنے رب سے ملاتا ہے کہنے کو تو انسانی دل گوشت کا ایک لوتھڑا ہے لیکن دنیا میں دل جیسا گہرا اور وسیع مکان کوئی اور نہیں اسی لئے دل کی وسعت و گہرائی کو صحرا و سمندر سے بھی تشبیہ دی گئی ہے بلکہ جو دل عشق کا دم بھرتا ہے اس دل کی وسعت و گہرائی کے آگے صحرا و سمندر کی وسعت و گہرائی بھی شرماتی ہے انسانی جسم میں محض دل ہی وہ واحد مقام ہے جہاں عشق کا جہان آباد ہوتا ہے کہنے کو تو دل ہر زندہ انسان کے سینے میں موجود ہے لیکن زندہ وجود میں زندہ دلی نہ ہو تو دل مردہ ہے اور ایسی زندگی زندگی نہیں شرمندگی ہے جسم میں دل کا ہونا بڑی بات نہیں بلکہ دل والے ہونا بڑی بات ہے اور دل والے وہی ہوتے ہیں جن کے دل دوسروں کے لئے جذبہ محبت سے سرشار ہوں کہ رب بھی اسی دل میں قیام کرتا ہے جس دل میں خلق خدا کے لئے جذبہ محبت مؤجزن دیکھتا ہے مخلوق خدا سے محبت ہی خدا سے محبت کرنا ہے اسی لئے دل کو خدا کا مسکن کہا گیا ہے کہ رب اسی دل میں قیام پسند فرماتا ہے جہاں جذبہ عشق و محبت پاتا ہے جذبہ محبت انسان کو خدا سے قریب تر کرتا ہے اسی لئے تو کہتے ہیں کہ دل خدا کا مسکن ہے خدا انسان کے دل میں قیام کرتا ہے اور یہ کون پسند کرے گا کہ کوئی اس کے مکان میں دراڑیں ڈالے اس کا مکان توڑے لیکن واہ رے انسان تیری دلیری بڑی آسانی سے آئے دن بغیر کسی وجہ کے کبھی اس کا کبھی اس کا کبھی کسی کا اور کوئی نہ ملا تو کبھی اپنے ہی ہاتھوں اپنا دل توڑ بیٹھے اور یہ بھی نہ جانا کہ ہم جانے یا انجانے کتنا بڑا نقصان کر بیٹھے ہیں اس گھر کی دیواریں ہلا دیں ہیں جہاں ہمارا خدا بڑی محبت سے براجمان ہے اللہ کے بندوں اپنی زبان اپنے ہاتھ اور اپنے رویوں میں محتاط ہو جاؤ اور کسی کا دل نہ توڑو ہم نہیں جانتے کہ اللہ کے نزدیک کس دل کا کیا مقام ہے اور کس دل میں اللہ کا قیام ہے کہیں انجانے میں ہم بہت بڑے جرم کا ارتکاب نہ کر بیٹھیں، کہیں ہم سے وہ گناہ سرزد نہ ہو جائے کہ جس کا ازالہ یا معافی ممکن نہ ہو رب کائنات حقوق اللہ سے غفلت کی بابت توبہ قبول کر بھی لے تو حقوق العباد سے غفلت کی بابت اس وقت تک توبہ قابل قبول نہ ہو گی جب تک کہ خود وہ شخص معاف نہ کر دے جس کا ناحق دل دکھایا گیا ہے کہ دل دکھا دینا تو نہایت سہل ہے لیکن دکھے دل سے نکلی آہ کے نتیجے میں ہونے والے تباہی کا رخ موڑنا سہل نہیں ہوتا اس سے پہلے کے کسی ٹوٹے دل کی آہ عرش کو ہلا دے اپنے آپ پر وہ اختیار حاصل کر لیں جو آپ کو ناحق کسی کا دل دکھانے کی عادت سے روک لے آگے آپ خود بہتر سوچ سکتے ہیں کہ کسی کا دل دکھانا کیسا جرم ہے جب کے آپ بخوبی جانتے ہیں کہ دل خدا کا مسکن ہے اور جو خدا کے مسکن کو خدا کے گھر کو توڑے گا تو کیا رب یہ پسند فرمائے گا اسی لئے کہنے والے کہہ گئے ہیں اور کہتے بھی رہتے ہیں 'دل کو نہ توڑیئے یہ خدا کا مقام ہے
__________________
السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
بسم الله الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلاَةِ وَمِن ذُرِّيَّتِي رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاء * رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ |
|
|
|
| 6 قاری/قارئین نے سیپ کا شکریہ ادا کیا | فیاض انصاری (27-10-11), مون (27-10-11), محمد یاسرعلی (25-05-11), بنت حوا (28-10-11), حیدر Rehan (27-10-11), رضی (27-10-11) |
| کمائي نے سیپ کو اس مراسلے کے لئے دیئے | |||
| تاریخ | رکن | عطیہ کرنے کی وجہ | رقم |
| 24-05-11 | زارا | جزاک اللہ | 0 |
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
کمائي: 278,229
شکریہ: 1,155
6,272 مراسلہ میں 14,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
وعلیکم السلام
کوشش ہے کسی کا دِل ہماری وجہ سے نہ ٹوٹے۔ جزاک اللہ |
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے زارا کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#3 |
|
Senior Member
مقبول
تاریخ شمولیت: Jul 2011
مراسلات: 160
کمائي: 1,861
شکریہ: 383
73 مراسلہ میں 119 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بہت عمدہ تحریر اور ہمیں ان چھوٹی چھوٹی باتوں کا خیال رکھنا چاہیئے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو کسی کا دل دکھانے سے بچائے (آمین)
|
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے فیاض انصاری کا شکریہ ادا کیا | حیدر Rehan (27-10-11), سیپ (27-10-11) |
|
|
#4 |
|
Administrator
![]() ![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 10,070
کمائي: 1,047,284
شکریہ: 5,802
6,281 مراسلہ میں 15,259 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
شکریہ |
|
|
|
|
|
#5 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Dec 2008
مراسلات: 1,672
کمائي: 14,896
شکریہ: 2,817
894 مراسلہ میں 1,676 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بہت اچھی تحریر ہے ، شکریہ
|
|
|
|
|
|
#6 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,542
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
میرا ایک سوال ہے۔ سوچنے سمجھنے کی صلاحیت دل کے پاس ہے یا دماغ کے پاس
سٹوریج کی صلاحیت دل کے پاس ہے یا دماغ کے پاس ۔
__________________
![]() عشق قاتل سے بھی مقتول سے ہمدردی بھی ،یہ بتا کس سے محبت کی جزا مانگے گا؟ سجدہ خالق کو بھی ابلیس سے یارانہ بھی، حشر میں کس سے عقیدت کا صلہ مانگے گا؟ |
|
|
|
|
|
#8 | |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,301
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
میری رائے یہ ہے کہ سمجھنے کی صلاحیت بنیادی طور پر دل کے پاس ہے ۔۔ اسی لیے اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ لھم قلوب لا یفقھون بھا۔ ان کے دل ہیں لیکن وہ سمجھتے نہیں۔ جب کہ چیزوں کے درست یا عدم درست ہونے کا فیصلہ کرنا عقل کا کام ہے۔ اسی جانب اقبال نے اشارہ کیا ہے کہ بہتر ہے دل کے ساتھ رہے پاسبانِ عقل دل کے ساتھ عقل بطور پاسبان رہے تا کہ ریشنیل فیصلے ہوں، لیکن کہیں کہیں عقل کے بجائے عشق کے فیصلے کی ضرورت ہوتی ہے جہاں ذوق جنوں زیادہ ضروری ہوتا ہے ایسے میں دل کو تنہا چھوڑ دینا چاہیے۔لیکن کبھی کبھی اسے تنہا بھی چھوڑ دے البتہ چیزوں کو اسٹور کرنے کا کام عقل اور دماغ کا ہے دل کا نہیں ۔ دل مرکز جذبات ہے
__________________
محتاج اصلاح و دعا
|
|
|
|
|
|
|
#9 |
|
Administrator
![]() ![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 10,070
کمائي: 1,047,284
شکریہ: 5,802
6,281 مراسلہ میں 15,259 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
کافی اچھا جواب دیا ہے |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| کیسا, پسند, ممکن, محبت, اللہ, انسان, تلاش, تصویر, جرم, حسن, خون, خدا, دل, دنیا, زندگی, سہل, سفر, شخص, عالم, عادت, عرش, عرصہ, عشق, غفلت, صحرا |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| جعلی پیر کا خاتون پر تشدد،کپڑے پھاڑ دیے‘متاثرہ خاتون کا خود سوزی کا اعلان | ابن جلال | خبریں | 21 | 06-06-11 08:45 PM |
| توہین رسالت کے بعد توہین کعبہ,,,,آج کی دنیا…اشتیاق بیگ | خرم شہزاد خرم | اپکے کالم | 13 | 24-01-11 11:00 AM |
| جن باٹوں سے تول كر دوگے، تمہيں بھی تو اُن ہی باٹوں سے تول كر ملے گا ناں! | ابو عمار | گپ شپ | 3 | 13-01-11 08:31 AM |
| wajee ذیلی ناظم کی ملک توڑنے کی بات "ہندوستان کو توڑ دیا یہ کیا چیز ہے" | اویسی | تھانہ | 27 | 23-04-10 04:41 PM |
| تعلق توڑتا ہوں تو مکمل توڑ دیتا ہوں | The Great | شعر و شاعری | 0 | 26-08-09 11:20 AM |