واپس چلیں   پاکستان کی آواز > اردو ادب اورشاعری > میری ڈائری

میری ڈائری میری ڈائری

زندگی کی دوڑ کا پرکشش نمبر

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 24-02-09, 02:32 PM   #1
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,924
کمائي: 352,020
شکریہ: 20,508
4,952 مراسلہ میں 14,662 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default زندگی کی دوڑ کا پرکشش نمبر

زندگی کی دوڑ کا پرکشش نمبر

شہر اقبال سے سید انجم شاہ کی تحریر
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کچھ عرصہ قبل ایک خط ملا جس میں ایک شخص نے لکھا تھا کہ میں مر رہا ہوں لیکن کچھ نہیں کر سکتا میرے گھر میں صرف دو وقت کا کھانا بڑی مشکل سے پکتا ہےپہلے میں مخنت مزدوری کرتا تھا جس سے ہمارا گزر بسر ہوجاتا تھا لیکن اچانک مجھے درد اٹھا میں ہسپتال گیا جہاں ڈاکٹروں نے کہا کہ تمہارا آپریشن ہوگا لیکن اسکی ادویات بہت مہنگی ہیں میں نے کئی لوگوں کو کہا کہ مجھے دوائیں لیں دے لیکن کسی نے میری بات نہیں سنی شاید ہم میں انسانیت کا جذبہ ہی نہیں رہا ہے
اس خط کو دودن ہوئے تھے کہ میرے پاس ایک خبر آئی جس کو شائع کرنا بھی میری نوکری کا حصہ تھا اور وہ‌خبر بھی آپ کے ساتھ شئیر کر کے دل کا بوجھ ہلکا کرتا ہوں۔
خبر یہ تھی
سیالکوٹ میں پرکشش نمبروں‌کی نیلامی ہوئی صرف -1 نمبر دو لاکھ اسھی ہزار میں نیلام ہوا اس دن نیلامی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور بڑھ چڑھ کر بولی میں حصی لیا اطلاعات کے مطابق مھکمہ ایکسائز کو تقریبا بیس لاکھ روپے سے زائد آمدنی پرکشش نمبروں کی نیلامی سے ہوئی اطلاع کے مطابق اس نیلامی میں سیالکوٹ کے بڑے بڑے صنعتکاروں اور انکے نمائندوں نے حصہ لیا اب یہ نمبر بڑی بڑی گاڑیوں پر سجائے جائیں گے اور صنعت کار فخر سے لوگوں کو بتاتے پھرے گے کہ انہوں نے سب سے زیادہ بولی دے کر یہ نمبر حاصل کیا ہے
اور پھر
نیند کی گولیاں کھا کر سونے کی کوشش کریں گے
یا رب!
میرا حافظہ چھین لے کہ تیری یہ انسانی مخلوق عجیب ہے کہ ایک عام سی چیز کےلئے لاکھوں روپے خرچ کر دیتی ہے لیکن دوسری طرف چند غریب بچوں کا آسرا آہستہ آہستہ موت کی آغوش میں جا رہا ہے صرف چند ہزار روپے کی دوائیں نہ ملنے کی وجہ یہ بچے یتیم ہو جائیں گے اور ہم پہلا نمبر خریدنے کےلئے دوڑتے رہیں گے
کیا کوئی ایسا انسان نہیں جو موت کے بعد بھی اچھے پرکشش نمبر حاصل کرنے کےلئے دوڑے ،کیا وہاں کے نمبروں کی ویلیو چند ہزار بھی نہیں ہے ایسے کئی گھرانے ہیں جو دوائیں یا روٹی نہ ملنے کی وجہ سے تباہی کے دہانے پر ہیں اگر کسی نے ایک گھر بھی بچا لیا تو اسے خدا ضرور اچھا نمبر دے گا
اللہ ہمیں اچھائی کی توفیق عطا فرمائے آمین
نوٹ: میری یہ تحریر اخبارات میں چھپ چکی ہے اور پرانی ہے تحریر اس لئے کر رہا ہوں کہ ہو سکتا ہے کہ کوئی میرے جیسا بھولا بھٹکا راہ راست پر آجائے

Last edited by ایس اے نقوی; 19-06-09 at 04:52 PM.
ایس اے نقوی آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا
ام غزل (26-02-09), حسینیت زندہ باد (26-06-09), خرم شہزاد خرم (08-04-09), رضی (24-05-09)
پرانا 24-02-09, 02:38 PM   #2
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,997
کمائي: 49,124
شکریہ: 7,300
5,971 مراسلہ میں 15,155 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: زندگی کی دوڑ کا پرکشش نمبر

بہت اچھی تحریر ہے بھائی ۔۔
ویسے آپ کا نمبر بھی کافی پر کشش ہے۔۔
محمدخلیل آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے محمدخلیل کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (24-05-09), حسینیت زندہ باد (26-06-09), رضی (24-05-09)
پرانا 25-02-09, 11:46 AM   #3
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,924
کمائي: 352,020
شکریہ: 20,508
4,952 مراسلہ میں 14,662 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: زندگی کی دوڑ کا پرکشش نمبر

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : خلیل مراسلہ دیکھیں
بہت اچھی تحریر ہے بھائی ۔۔
ویسے آپ کا نمبر بھی کافی پر کشش ہے۔۔
آپ کی محبتوں اور چاہتوں کا شکریہ

Last edited by ایس اے نقوی; 24-08-10 at 11:26 AM.
ایس اے نقوی آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا
حسینیت زندہ باد (26-06-09), رضی (24-05-09)
پرانا 08-04-09, 05:51 PM   #4
Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 39
کمائي: 1,107
شکریہ: 6
25 مراسلہ میں 58 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

پیارے دوست ! آپ کی باتوں سے سو فیصد اتفاق کرتا ھوں ، موبائل کو ہی لیں ، ھم سب ہر روز کارڈ یا ایزی لوڈ کرواتے ہیں اور بلا ضرورت باتوں پر سارا پیسہ لٹا دیتے ہیں ، جتنا بیلنس ہم ایک دن میں خرچ کرتے ہیں شاید اس سے کہیں کم میں کسی کو دوا مل جائے یا کسی کی تعلیم کا خرچہ نکل آئے یا پھر کسی کی دو وقت کی روٹی بن جائے ۔
یاد رکھیں ، سب کچھ اللہ کا دیا ہوا ہے اور ہم سب کو اس کا حساب بھی دینا ہے ، بہتر ہے کہ اس کے دیے ہوئے میں سے اس کے بندوں پر خرچ کریں تاکہ وہ ہمارے وقت اور رزق میں برکت ڈالے
منیب
بہاولپور
منیب آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے منیب کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (08-04-09), ام غزل (08-04-09), حسینیت زندہ باد (26-06-09), رضی (24-05-09)
پرانا 07-05-09, 03:31 PM   #5
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,924
کمائي: 352,020
شکریہ: 20,508
4,952 مراسلہ میں 14,662 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : منیب مراسلہ دیکھیں
پیارے دوست ! آپ کی باتوں سے سو فیصد اتفاق کرتا ھوں ، موبائل کو ہی لیں ، ھم سب ہر روز کارڈ یا ایزی لوڈ کرواتے ہیں اور بلا ضرورت باتوں پر سارا پیسہ لٹا دیتے ہیں ، جتنا بیلنس ہم ایک دن میں خرچ کرتے ہیں شاید اس سے کہیں کم میں کسی کو دوا مل جائے یا کسی کی تعلیم کا خرچہ نکل آئے یا پھر کسی کی دو وقت کی روٹی بن جائے ۔
یاد رکھیں ، سب کچھ اللہ کا دیا ہوا ہے اور ہم سب کو اس کا حساب بھی دینا ہے ، بہتر ہے کہ اس کے دیے ہوئے میں سے اس کے بندوں پر خرچ کریں تاکہ وہ ہمارے وقت اور رزق میں برکت ڈالے
منیب
بہاولپور
بہت شکریہ منیب صاحب آپ کا میں آپ کی بات سے متفق ہوں
اور دعا گو ہوں کہ اللہ ہمیں سیدھے راستے پر چلنے کی توفیق فرمائے
ایس اے نقوی آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا
حسینیت زندہ باد (26-06-09), رضی (24-05-09)
پرانا 24-05-09, 01:29 AM   #6
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,542
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

انجم بھائی سر ورق کے لئے تجویز کردہ تحاریر کو نکال کو پڑھ رہا تھا جو میری نظروں سے اوجھل رہیں آپ کی تحریر سامنے آئی حقیقت کی عکاسی کرتی ہے آپ کی تحریر۔
__________________

عشق قاتل سے بھی مقتول سے ہمدردی بھی ،یہ بتا کس سے محبت کی جزا مانگے گا؟
سجدہ خالق کو بھی ابلیس سے یارانہ بھی، حشر میں کس سے عقیدت کا صلہ مانگے گا؟
رضی آف لائن ہے   Reply With Quote
رضی کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 24-05-09, 01:43 AM   #7
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,607
کمائي: 172,604
شکریہ: 8,812
5,789 مراسلہ میں 21,398 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

انجم بھائی ایک ذاتی سوال کرنے کی جسارت کررہی ہوں
آپ کے پاس ایسی کوئی خبر آتی ہے تو آپ کا کام خبر لگا کر ختم ہوجاتا ہے ۔
آپ ایک کام کریں اس شخص کا خط ذیادہ پرانا نہیں تو اس کا پتا لگا کر اس کی تفصیلات یہاں لکھیں ہم اس کے لیے کچھ کرلیں۔ ہم ایک شخص کو بچا لیں یہی ہمارے لیے بہت بڑی بات ہوگی ۔
قطرہ قطرہ دریا بنتا ہے
سحر آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (24-05-09), حسینیت زندہ باد (26-06-09), رضی (24-05-09)
پرانا 24-05-09, 06:11 PM   #8
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,924
کمائي: 352,020
شکریہ: 20,508
4,952 مراسلہ میں 14,662 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سحر مراسلہ دیکھیں
انجم بھائی ایک ذاتی سوال کرنے کی جسارت کررہی ہوں
آپ کے پاس ایسی کوئی خبر آتی ہے تو آپ کا کام خبر لگا کر ختم ہوجاتا ہے ۔
آپ ایک کام کریں اس شخص کا خط ذیادہ پرانا نہیں تو اس کا پتا لگا کر اس کی تفصیلات یہاں لکھیں ہم اس کے لیے کچھ کرلیں۔ ہم ایک شخص کو بچا لیں یہی ہمارے لیے بہت بڑی بات ہوگی ۔
قطرہ قطرہ دریا بنتا ہے
شکریہ ڈاکٹر صاحبہ اور ذاتی سوال آپ جب چاہے کریں جو چاہے کریں
اور
ہمارا کام خبر کے بعد ختم ہو جاتا ہے کیونکہ نئے دن کے آغاز کے ساتھ نئی خبریں ہوتی ہیں مگر کچھ خبریں ایسی ہوتی ہیں کہ ان میں ہماری دلچسپی رہتی ہے اور مذکورہ معاملہ میں ہم چند دوستوں نے کچھ نہ کچھ معاونت ضرور کی ہے
علاوہ ازیں میں نے کسی تھریڈ‌میں لکھا تھا کہ ہم دوستوں نے اپنا ایک تنظیم بنائی ہے حقوق العباد کے نام سے جس میں ہر شخص کے ذمہ ماہانہ 100 روپے جمع کروانے ہوتے ہیں زیادہ کروائے تو اسکی مرضی مگر 100 لازمی قرار پایا گیا ہے اس میں جب ہمیں ایسی کوئی اطلاع ملتی ہے کہ فلاں شخص مستحق ہے اور اسکی تحقیقات کےلئے ایک گروپ الگ سے ہے جو مکمل تحقیقات کرنے کے بعد سرپرست کو آگاہ کرے گا پھر ممبران کی مشاورت سے اسکی مالی امداد کی جائے گی
ہمارا اصل مقصد ہسپتالوں میں مستحق مریضوں کو ادویات فراہم کرنا اور آٹا دل،چینی،و گھریلو ضروریات اور اگر کسی بیوہ کی بچی کی شادی ہے تو اسکی تحقیقات کرنے کے بعد اسکی مالی امداد کرنا ہے اور مالی امداد کتنی کی جائے گی یہ ہمارے بجٹ پر منحصر ہوتا ہے اور اس میں ہم کوئی اخباری خبریں پبلسٹی وغیرہ نہین کرتے بس خاموشی سے اس طرح کرتے ہیں کہ جس کی امداد کی جائے اس کو اور مشاورت کرنے والوں کے سوا کسی کو پتہ ہی نہ ہو کہ کون کس کےلئے کیا کر رہا ہے اور یہ 100 روپیہ تمام دوست اپنی مرضی سے دیتے ہیں کوئی زکوۃ نہیں
میں چاہتا ہوں کہ پاک نیٹ کے وہ ممبران جن کا حلقہ احباب وسیع ہے وہ بھی اپنے اپنے دوستوں کے ساتھ یہ سلسلہ شروع کریں اللہ رحمت کرنے والا ہے
شکریہ
ایس اے نقوی آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا
حسینیت زندہ باد (26-06-09), رضی (24-05-09), سحر (24-05-09)
پرانا 24-05-09, 06:30 PM   #9
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,607
کمائي: 172,604
شکریہ: 8,812
5,789 مراسلہ میں 21,398 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سید انجم شاہ مراسلہ دیکھیں
شکریہ ڈاکٹر صاحبہ اور ذاتی سوال آپ جب چاہے کریں جو چاہے کریں
اور
ہمارا کام خبر کے بعد ختم ہو جاتا ہے کیونکہ نئے دن کے آغاز کے ساتھ نئی خبریں ہوتی ہیں مگر کچھ خبریں ایسی ہوتی ہیں کہ ان میں ہماری دلچسپی رہتی ہے اور مذکورہ معاملہ میں ہم چند دوستوں نے کچھ نہ کچھ معاونت ضرور کی ہے
علاوہ ازیں میں نے کسی تھریڈ‌میں لکھا تھا کہ ہم دوستوں نے اپنا ایک تنظیم بنائی ہے حقوق العباد کے نام سے جس میں ہر شخص کے ذمہ ماہانہ 100 روپے جمع کروانے ہوتے ہیں زیادہ کروائے تو اسکی مرضی مگر 100 لازمی قرار پایا گیا ہے اس میں جب ہمیں ایسی کوئی اطلاع ملتی ہے کہ فلاں شخص مستحق ہے اور اسکی تحقیقات کےلئے ایک گروپ الگ سے ہے جو مکمل تحقیقات کرنے کے بعد سرپرست کو آگاہ کرے گا پھر ممبران کی مشاورت سے اسکی مالی امداد کی جائے گی
ہمارا اصل مقصد ہسپتالوں میں مستحق مریضوں کو ادویات فراہم کرنا اور آٹا دل،چینی،و گھریلو ضروریات اور اگر کسی بیوہ کی بچی کی شادی ہے تو اسکی تحقیقات کرنے کے بعد اسکی مالی امداد کرنا ہے اور مالی امداد کتنی کی جائے گی یہ ہمارے بجٹ پر منحصر ہوتا ہے اور اس میں ہم کوئی اخباری خبریں پبلسٹی وغیرہ نہین کرتے بس خاموشی سے اس طرح کرتے ہیں کہ جس کی امداد کی جائے اس کو اور مشاورت کرنے والوں کے سوا کسی کو پتہ ہی نہ ہو کہ کون کس کےلئے کیا کر رہا ہے اور یہ 100 روپیہ تمام دوست اپنی مرضی سے دیتے ہیں کوئی زکوۃ نہیں
میں چاہتا ہوں کہ پاک نیٹ کے وہ ممبران جن کا حلقہ احباب وسیع ہے وہ بھی اپنے اپنے دوستوں کے ساتھ یہ سلسلہ شروع کریں اللہ رحمت کرنے والا ہے
شکریہ
یہ تھریڈ کونسا ہے ذرا لنک یہاں لکھ دیں ۔ چونکہ میں یہاں نئی ہوں اسلئے مجھے معلوم نہیں
شکریہ
سحر آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا
پرانا 24-05-09, 08:18 PM   #10
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,924
کمائي: 352,020
شکریہ: 20,508
4,952 مراسلہ میں 14,662 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سحر مراسلہ دیکھیں
یہ تھریڈ کونسا ہے ذرا لنک یہاں لکھ دیں ۔ چونکہ میں یہاں نئی ہوں اسلئے مجھے معلوم نہیں
شکریہ
ڈاکٹر صاحبہ مجھے خود یاد نہیں کہ میں نے کس تھریڈ میں لکھا تھا مگر یہ ضرور یاد ہے کہ میں نے مندرجہ بالا باتوں کا ذکر بھی کیا تھا جس پر غزل اور فیصل نے بھر پور تبصرہ بھی کیا تھا
اور اگر آپ کسی اور تھریڈ بارے پوچھ رہی ہیں تو آگاہ کریں آپ کے ساتھ بھر پور تعاون کیا جائے گا اور کس نے کہا کہ آپ نئی ہیں
ایس اے نقوی آف لائن ہے   Reply With Quote
ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا گیا
جواب

Tags
کارڈ, پیارے, پاک, پاکستان, نوکری, مکمل, موبائل, موت, معلوم, آپریشن, اللہ, بھائی, بچوں, تحریر, تعلیم, خبر, خدا, دوست, دل, زندگی, شہر, شخص, علی, صاحبہ, صرف

Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:

تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:30 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger