| میری ڈائری میری ڈائری |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Sep 2010
مراسلات: 432
کمائي: 7,381
شکریہ: 89
321 مراسلہ میں 799 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
قصہ چہار درویش لو یہ کون خوابوں میں آنے لگا ہے مجھے رازِ ہستی بتانے لگا ہے اے نا آشنا رمزِ امروز و فردا تجھے زندگانی سے کیوں ہے یہ شکوہ ادھر آ تجھے رازِ ہستی بتادوں تجھے زندگانی کا شیدا بنادوں تری قلزمِ ہستی آساں طلب ہے اسی واسطے زندگی جاں بلب ہے تیرے بحر کی لے سہل آشنا ہے تڑپنے پھڑکنے سے نا آشنا ہے تیرا جوہرِ ذات کھویا گیا ہے تلاشِ مسلسل ہی اس کی دوا ہے ہے جوہر زمانے میں گر کوئی پیدا ہے جہدِ مسلسل سے ہی وہ ہویدہ تیری فکر پر زنگِ سسُتی چڑھا ہے تیرے رخ پہ غفلت کا پردہ پڑا ہے اے ناداں تو ہے حاصلِ بزمِ ہستی کیوں ہے قیدیءِ رنگ و بو تیری ہستی تیری مستیءِ دل ہے رشکِ ملائک ہے تو مبتلا عشقِ بزمِ خلائق تلاش اس کو کر ہے یہ جوہر یگانہ چلے تو فرشتوں کے شانہ بشانہ ہو خلوت نشیں مثلِ موسیٰ جہاں سے ہے تیری اصل کیا تو آیا کہاں سے بنا کیمیا اپنے شعلے کو شر سے درندے بھی ہوتے ہیں تادیب ہنر سے تجھے ہے حذر شورشِ زندگی سے کسے ہے حذر یورشِ زندگی سے ہیں ہنگامے تجھ کو اٹھانے کی خاطر تیرے سوئے جوہر جگانے کی خاطر تو کل تک تھا نا آشنا درد و غم سے ہوئے تجھ پہ آساں یہ صبر و حََکم سے یہ غم ہیں تجھے آزمانے کی خاطر تجھے خس سے گوہر بنانے کی خاطر اے ناداں انہیں تو سمجھتا ہے آفت اسی میں ہے پوشیدہ انساں کی عظمت اب اٹھ کہ زمانے کے انداز بدلے تیری سوچ کے زاوئے آج بدلے ہے عالم تیری سوچ کا ایک پرتو بنا اپنی دنیا الگ بے خطر تو ہے تیرا جہاں تیری قوت سے پیدا کرے سیپ قطرے سے موتی ہویدہ جھنجھوڑ اپنے ایمان کو اور یقیں کو نچوڑ اپنے قطرے کو نم دے زمیں کو تیرے دل کی بنجر زمیں مر نہ جائے تجھے رسوا زیرِ زمیں کر نہ جائے تو نا آشنائے حقیقت ہے اپنی تو با آشنائے حیقیت ہو اپنی تو زرّہءِ بے مایہ سمجھا ہے خود کو تو وسعت میں سحرا ہے پہچان خود کو تیری وسعتِ دل کے گردوں گواہ ہیں مسخّر مقیّد خدا ماسوا ہیں مجھے کچھ پیامی نے ایسا پڑھایا جو خوابوں میں دیکھا تھا سچ کر دکھایا M A Ansari Last edited by M A Ansari; 20-04-11 at 11:11 PM. |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| color, پہ, پہچان, قصہ, نشیں, آج, ایمان, انداز, بے, جائے, خود, خدا, دیکھا, دل, دنیا, رنگ, زندگی, سہل, سوچ, طلب, عالم, عشقِ, غفلت, غم, صبر |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| کونسی ویب سائٹ ،تصاویر اور ویڈیوز کے لیے لامحدود اسٹوریج کی سہولت فراہم کرتی ہے | عبیداللہ عبید | Ask Experts ماہرین کی رائے | 3 | 29-03-11 04:53 PM |
| وکی پیڈیا ویب سائٹ پر پیغمبرِ اسلام کی خیالی تصاویر شائع کرنے پر مسلمانوں کا شدید احتجاج | champion_pakistani | خبریں | 18 | 21-12-10 09:29 AM |
| ایک سردار جی جو ساتویں مطلب پر رہتے تھے | The Great | قہقہے ہی قہقے | 1 | 08-09-09 07:02 PM |
| ویب سا ئیٹ پروفشنل کمپنی سے بنوائیں ، ویب ہوسٹنگ اور ڈومین ۔۔۔۔۔۔ | محمد عامر ریاض | آپکے کاروباری اشتہارات | 23 | 20-04-09 01:22 AM |
| کامیابیوں نے ساتویں آسمان پر پہنچا دیا ،رانی مکھرجی | عبدالقدوس | فلمی دنیا | 0 | 29-10-07 10:09 AM |