واپس چلیں   پاکستان کی آواز > اردو ادب اورشاعری > میری ڈائری



میری ڈائری میری ڈائری


میرے دوست

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 20-10-08, 05:04 PM   #1
Administrator


 
سیپ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 10,070
کمائي: 1,047,284
شکریہ: 5,802
6,281 مراسلہ میں 15,259 بارشکریہ ادا کیا گیا
Smile میرے دوست

میرے دوست


میرے دوست ، میرے بہت ہی پیارے دوست ،

آ کہ تیرے کاندھے پر سر رکھ کر اپنے آنسووں کو آسرا دوں ،

آ کہ مجھے آج پھر تمہارے ہی دلاسوں کی ضرورت آن پڑی ہے ، آ ،،،ایک بار پھر

میرے نالوں کی آہ فغاں کو سن ، آ کہ مجھے آج تجھے پاس پانے کے احساس نے

پاگل کیا ہے ، آ ،،، کہ میں آج پھر سے ہاری ہوں ، آ کہ ۔۔میری ہار کی داستاں کو صرف

اور صرف تو ہی سمجھ سکتا ہے ، آ ۔۔۔کہ تجھ سا سمجھنے والا اور کوئی نہیں ۔

آ میرے دوست ، میرے ساجھی ،،،، میرے آنسو پونچھ ، میرے ٹوٹے ہوئے دل پر

صبر کے پھاہے رکھ ،،، آ میرے دکھ کو زبان سے ۔

آ میری غلطیوں کی تو بھی فہرست بتا ۔۔۔ آ میرے دوست مجھے آیئنہ دکھا ۔۔۔

خود میں اپنے عکس سے خائف ہوں ، یہ اپنی پرچھایئں مجھے طعنے دیتی ہے ،

مجھ پر انگلیا ں اٹھاتی ہے ، آ ،،میرے عکس کے طعنوں کا فیصلہ کر ، مجھے

غلط اورصحیح کی پہچان بتا ۔۔۔۔ آ ۔۔۔۔ آ میری الجھن سلجھا ۔


۔۔۔۔


مجھے بتا ۔۔۔۔ کہ میں کتنی خراب ہوں ، کتنی خود غرض اور کتنی نا سمجھ ۔۔۔۔

آ مجھے میرا اپنا آپ دکھا ۔۔۔۔کہ مجھے صرف تجھ پر ہی اعتبار ہے ، صرف

تیرے بتانے سے ہی مجھے سمجھ آئے گی ۔۔۔صرف تیرے آنے سے ہی میں اپنی

ذات کو پہچانوں گی ۔

۔۔۔۔۔ہاں ۔۔۔اگر تو نے بھی وہی کہ دیا جو دنیا کہتی ہے تو پھر میرا کیا

ہو گا ؟؟؟ میں کس در جاءوں گی ؟ کس کا آسرا ڈھونڈوں گی ؟ دکھ سے

جی پاوں گی بھی کہ نہیں؟

مگر ۔۔۔ میرے دوست ،

مجھے یقین ہے ، تو میرا حال مجھ سے بھی بہتر جانتا ہے ، تو کبھی غلط

نہیں کہے گا ۔۔۔ تیرے فیصلے کو میں نہ بھی مانوں تو ۔۔۔پھر بھی تو ماننا

سکھا دے گا ۔۔۔

مجھے یقین ہے ، بھلے ہی تو بھی مجھے غلط کہ دے ۔۔۔ بھلے ہی تو بھی مجھ سے

خفا ہو ۔۔۔ بھلے ہی تم مجھے کوئی سزا بھی سنا دو ۔۔۔ مگر پتہ ہے مجھے یقین ہے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تو مجھے کبھی بے آسرا نہیں چھوڑے گا ۔کسی بھی فیصلے کی صورت

تو میرے ساتھ رہے گا ۔میرے آنسووں کو ہمیشہ سمیٹے گا ۔میری خوشیوں کا

ہمیشہ سامان کرے گا ۔۔۔ دنیا میرے منہ پر خاک بھی مل دے تو مجھے چاہنا

نہیں چھوڑے گا ۔۔۔ میری غلطیوں کو ہمیشہ معاف کر دے گا ۔۔۔

کہ تیری دوستی ، میری اس حقیر ذات سے بھی عظیم تر ہے ۔کہ ایک صرف یہی

گمان تو میرا سرمایہ حیات ہے ۔ دیکھ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مجھ سے میرا یہ گمان کبھی نہ چھیننا ۔۔۔۔ مجھے اسی خوش فہمی میں

زندہ رہنے دینا ۔۔۔۔ مجھے صرف اسی دولت سے مالا مال رکھنا ۔۔۔کہ تیرے

پاس ہونے کا احساس ہی تو زندگی ہے ۔میرے دوست ۔۔۔

مجھ سے خفا ہو جانا ۔۔۔ میں کوشش کر کے منا لوں گی ۔۔۔مگر کبھی

بھی مجھے بے آسرا نا چھوڑنا ۔۔۔ اور مجھے یقین ہے ، میرا کہنا تو بس

دل کا دلاسہ ہے ،اور تو نے تو مجھے کبھی نہیں چھوڑنا ۔۔۔ کبھی بھی نہیں ۔

۔۔۔۔۔ہاں ۔۔۔ مجھے تیری دوستی پر یقین ہے ۔۔۔ بہت یقین۔
__________________
السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
بسم الله الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلاَةِ وَمِن ذُرِّيَّتِي رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاء *
رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ
سیپ آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے سیپ کا شکریہ ادا کیا
Real_Light (20-10-08), ابن جلال (20-10-08)
پرانا 20-10-08, 05:52 PM   #2
Senior Member
 
ابن جلال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
کمائي: 27,082
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: میرے دوست

بہت خوب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اچھا سلسلہ ہے ۔ جاری رکھے۔
ابن جلال آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 20-10-08, 06:44 PM   #3
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,195
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: میرے دوست

ثوبیہ آپی بہت خوب
اچھا سلسلہ شروع کیا ہے
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 20-10-08, 07:51 PM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,538
کمائي: 88,204
شکریہ: 5,214
5,043 مراسلہ میں 11,469 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: میرے دوست

ہاں جی دوست پر ہی بھروسہ ہونا چاہے اچھا لکھا ٹائپ کیا ہے
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 21-10-08, 01:04 AM   #5
Senior Member
 
ابن جلال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
کمائي: 27,082
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: میرے دوست

نہیں پائپ کیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ابن جلال آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 31-10-08, 01:05 AM   #6
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,997
کمائي: 49,124
شکریہ: 7,300
5,971 مراسلہ میں 15,155 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: میرے دوست

بہت ہی اچھا لکھا ہے آپ نے پڑھ کے بہت مزا آیا
محمدخلیل آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, پہچان, پیارے, آج, حال, دوست, زندگی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
حکومت کا دوست نہیں پاکستان دوست کا کردار ادا کررہا ہوں، نواز شریف گلاب خان خبریں 1 27-12-10 03:59 AM
ایک دوست نے فخر سے اپنے دوست سے پوچھا The Great قہقہے ہی قہقے 2 12-10-09 11:03 AM
سچا دوست حضرت بنگش عمومی بحث 2 03-09-09 02:34 AM
دوست حنا اخلاق و آداب 1 10-11-08 10:34 PM
~* *~ دوست ~* *~ fayzi_love شاعری اور مصوری 6 09-10-08 05:51 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:32 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger