|
|
#1 |
|
Administrator
![]() ![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 10,070
کمائي: 1,047,284
شکریہ: 5,802
6,281 مراسلہ میں 15,259 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
رات کافی ڈُوب چکی ہے، اب تُم ابھر آؤ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ میں تہمارے انتطار میں شام سے رات کرتی ہوں، لیکن تُم۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ تُم مجھے انسان نہیں سمجھتے ہو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ میرے پاس بیٹھنا گوارا نہیں کرتے۔ ۔ ۔ ۔ ۔ کیا میری صحبت تمہیں پسند نہیں؟ یا پھر اس صحبت کے خمار سے ڈرتے ہو جو ہر وقت میرے ساتھ ساتھ رہتی ہے، کسی اجنبی کی طرح ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ لیکن یہ خمار بھی تمہاری عطا ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ تمہاری عطا میری عادت بنتی جا رہی ہے۔ شاید میں ان عادات کو جبلت کا روپ دے دوں۔ لیکن تسکین کہاں سے لائوں؟ دل بے قرار ، قرار کی تلاش میں خمار کے جام پیتا ہے اور تُم۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ تُم مجھ سے ابھی بھی ناواقف ہو۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ وہ دیکھو۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔دُور ستارے ابھر آئے۔ ان کا بھی کوئی مسکن نہیں۔ بیچارے میری تلاش میں رہتے ہیں۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ہاں سچ ہی تو کہا ہے، یہ میرے تلاش میں نکلتے ہیں۔ جب لوگ سو جاتے ہیں، تب میں ہی تو جاگتی ہوں۔ صرف میں۔ ۔ ۔ ۔ ۔ نہیں کوئی اور بھی ہے، جو میرے ساتھ ساتھ رات کا سفر کرتا ہے۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ تمہارا خیال۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ نہیں وہ بھی نہیں۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ خیال سے خمار اور خمار سے بے ہوشی ، پھر مجھے بھی نیند آجاتی ہے۔ لیکن کوئی اور ہے جو میرے سو جانے کے بعد بھی جاگتا ہے۔ جسے نیند نہیں آتی۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ شب بیداری کی عادت بہت پُرانی ہے۔ خوف نے شب بیداری کی عادت ڈالی ،اور پھر محبت نے ۔ ۔ ۔ لیکن محبت تو خوف سے آزاد جذبہ ہے، پھر ایسا کیوں؟ کیا محبت بھی خوف کی طرح زخم خوردہ ہے؟ ہاں شاید محبت بھی اپنے مزاج میں خوف کا اثر رکھتی ہے۔ تبھی تو مقابلے کے لیے ڈٹ جاتی ہے۔ لیکن تُم ایسے فلسفے نہیں سمجھو گے۔۔ ۔ ۔ ۔ تم نے تو مقابلہ کیا ہی نہیں ،مجھے تنہا، بے خبر چھوڑ کر ’’اُس‘‘ کا ہاتھ تھام لیا، تمہیں نیند کی عادت ہے اور یہ باتیں نیند کے بعد الہام ہوتی ہے۔
__________________
السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
بسم الله الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلاَةِ وَمِن ذُرِّيَّتِي رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاء * رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ |
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے سیپ کا شکریہ ادا کیا | فیاض انصاری (02-11-11), مون (03-11-11) |
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,221
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
زبردست استعارے مستعمل کیے ھیں ثوبیہ۔۔۔۔۔۔ بہترین۔۔۔۔ ۔
|
|
|
|
|
|
#3 |
|
Senior Member
مقبول
تاریخ شمولیت: Jul 2011
مراسلات: 160
کمائي: 1,861
شکریہ: 383
73 مراسلہ میں 119 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بہت عمدہ تحریر پڑھ کر بہت اچھی لگی ۔ شکریہ
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| ہے۔, کوئی, پسند, وقت, لوگ, نیند, مقابلہ, محبت, آزاد, اللہ, انسان, اجنبی, بے, تلاش, جانے, جام, خبر, دے, دل, سفر, ستارے, شام, عادات, عادت, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|