واپس چلیں   پاکستان کی آواز > اردو ادب اورشاعری > میری ڈائری



میری ڈائری میری ڈائری


کبھی ایسا ہوتا ہے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 20-10-08, 04:51 PM   #1
Administrator


 
سیپ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 10,070
کمائي: 1,047,284
شکریہ: 5,802
6,281 مراسلہ میں 15,259 بارشکریہ ادا کیا گیا
Smile کبھی ایسا ہوتا ہے

کبھی ایسا ہوتا ہے



۔۔۔۔ کبھی ایسا ہوتا ہے ، کہ آپ سے بات کرنے والا کوئی نہیں ہوتا ، اور کبھی ایسا

بھی ہوتا ہے کہ لوگ تو بہت ہوتے ہیں ، لیکن بات ہی نہیں ہوتی۔۔۔۔

آج کے دور میں کسی کے پاس اتنا وقت کہاں کی کسی کے دل کا حال جان سکیں ، اور اگر

کوئی وقت نکال کے آ بھی گیا تو اپنا ہی دکھ رونے ۔ ۔۔

ایسے میں کمپیوٹر ایسی ایجاد ہے کہ ، کم از کم ، کوئی سنے نہ سنے ، دکھ رقم کرنے کا

بہانہ تو مل جاتا ہے ، آنسو بہانے کو کندھا تو نہیں لیکن ، غم غلط کرنے کا ذریعہ تو

مل جاتا ہے ۔

آج ایسے ہی سر چ میں “ بلا گ “ لفظ ٹائپ کیا تو ، لوگوں کے دکھوں کی داستانیں کھلتی

چلی گئیں ۔ کسی کے دکھ بڑے تھے ، کسی کے چھوٹے ، اور کسی کے دکھ تو دکھ بھی نہیں تھے ،

بس ، دکھ نما تھے ، اور کسی کے دکھ توبظاہر خوشی تھے ، میں سوچنے لگی کہ ، لگتا ہے اب ہم

دکھ اور خوشی کی پہچان بھی کھونے کو ہیں ۔ ۔۔

ہمارا دور بھی عجیب دور ہے ، بس سب کچھ کھو دینے کا دور ،،، کیا پہچان ، تو کیا

اخلاق ۔ تو کیا تہذ ہب اور نہ جانے کیا کیا ۔۔۔۔ اتنا کچھ کھو کے باقی ہمارے دامن میں رہے

گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیا آخر؟ ۔۔۔۔ بس کوئی نہ کوئی “ دکھ“ ۔۔۔۔۔یہ سوچتے ہی آج کا دکھ

ر قم کرنے لگی ہوں ۔

ہر طرف بھیڑ ہے ، لیکن تنہائی ہے کہ جاتی نہیں ۔۔۔۔۔ ہر طرف خوشحالی ہے ، لیکن بھوک

ہے کہ جاتی نہیں ۔۔۔۔۔ہر طرف دوا ہے ، لیکن بیماری ہے کہ جاتی نہیں ۔۔۔۔ ہر طرف خوشی

کے بہانے ہیں ، اور دکھ ہیں کہ کم نہیں ہوتے ۔۔۔۔فاصلے سمٹتے جا رہے ہیں لیکن آپس کی

نفرت بڑھتی جا رہی ہے ،۔۔۔۔ امن کے نعرے بلند ہو رہے ہیں اور جنگ ہے کہ پھیلتی جا

رہی ہے ۔۔۔۔سب کچھ الٹا کیوں ہو رہا ہے ؟؟؟

دنیا الٹی چلنے لگی ہے یہ میں ہی سر کے بل چل رہی ہوں ؟؟؟

یہ کیسا دکھ ہے کہ ۔ اس کا کوئی سرا ہی نہیں مل رہا ؟؟؟

اور ہر کوئی ایک ہی دکھ رقم کر رہا ہے لیکن مفہوم کسی کو سمجھ نہیں آرہا ۔۔۔۔۔

یہ کیا ہے فضا میں کہ ۔۔۔۔ سب اپنی ہوش بھی اب “ کھونے “ لگے ؟؟؟

سب کچھ کھو دینے کے بعد ، اب کیا کھونے کا ڈر ہے ، جو کسی طور جاتا ہی نہیں ؟؟؟
__________________
السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
بسم الله الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلاَةِ وَمِن ذُرِّيَّتِي رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاء *
رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ
سیپ آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے سیپ کا شکریہ ادا کیا
arslansun (02-02-09), Real_Light (20-10-08), ابن جلال (21-10-08), عروج (29-12-10)
پرانا 21-10-08, 12:30 AM   #2
Senior Member
 
ابن جلال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
کمائي: 27,082
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: کبھی ایسا ہوتا ہے

آپ کی ڈائری میں مجھے سب سے زیادہ یہ تحریر پسند آئی ۔
ابن جلال آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 31-10-08, 01:05 AM   #3
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,997
کمائي: 49,124
شکریہ: 7,300
5,971 مراسلہ میں 15,155 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: کبھی ایسا ہوتا ہے

بہت ہی اچھا لکھا ہے آپ نے پڑھ کے بہت مزا آیا
محمدخلیل آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 29-12-10, 08:54 AM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,221
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

صحیح کہا ثوبیہ۔کبھی کبھی دکھ کی پہچان ھی نہیں ھو پاتی ۔ جب دوسرے کا دکھ سنیں تو احساس ھوتا ھے کہ دکھ دراصل یہ ھوتا ھے۔
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کہا, کمپیوٹر, پہچان, ھو, ھوتا, ھے, ھے۔, پاتی, پسند, لوگ, احساس, تحریر, حال, دکھ, دوسرے, دل, سنیں, غم, صحیح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
گر ہوتا کچھ یہاں بھی ایسا بزم خیال اپکے کالم 0 21-06-10 12:59 AM
ایسا بھی ہوتا ہے غلام مجتبی جان سیاسی تصاویر اور ویڈیوز 1 10-04-10 01:30 PM
ایسا بھی ہوتا ہے ام غزل قہقہے ہی قہقے 5 28-03-09 10:02 AM
ایسا بھی ہوتا ہے میاں شاہد جگن ناتھ آذاد 0 16-05-08 03:54 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:33 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger