| میری ڈائری میری ڈائری |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() |
آج کل ہماری طبیعت کافی خراب ہے جس کی وجہ سے ہم سے کوئی کام تو ہوتا نہیں بس نیٹ پہ ہی یاتو اپنے بلاگز کے ساتھ تجربات میں مصروف ہوتے ہیں یا پاک نیٹ فورمز پہ۔ آج ایک جگہ بچپن کے حوالے سے پڑھا تو ہم نے بھی موڑ کے اپنے بچپن میں جھانکنے کی کوشش کی تو ہم کو اپنے بچپن کے صرف ایک واقعہ کے علاوہ کوئی اور واقعہ یاد نہیں آیا سچ تو یہ ہے کہ ہم اپنے ماضی کو یاد ہی نہیں کرنا چاہتے چاہے وہ گزرا ہوا کل ہو یا بچپن
ہاں تو میں بات کر رہا تھا اپنے بچپن کے واقعہ کی تو وہ کچھ یوں ہے۔ ہم اس وقت کوئی چار یا پانچ سال کے ہوں گئے۔ اس وقت ہمارے پاس گھوڑا ہوتا تھا۔ ہماراگھر سڑک کے کنارے (راحت سٹریٹ، مغل آباد، ٹینچ بھاٹہ، راولپنڈی ) تھا پر یہ سڑک ہمارے گھر کے تھوڑا آگے جا کے ختم ہوجاتی تھی جس کی وجہ سے ٹریفک نہیں ہوتی تھی ۔ ایک دن ہم نے اپنے گھوڑے کو اپنے دروازے کے سامنے روڈ کے درمیان کھڑا کیا اور اس سے کہا کہ وہ یہاں ہی کھڑا رہے ہم پانی پی کے آتے ہیں اور تمھارے لیے بھی لے کے آتے ہیں۔ ہم گھر کے اندر پانی پینے چلے گئے اور ایک گلاس میں اپنے گھوڑے کے لیے بھی پانی لے آئے جب ہم دروازے سے باہر نکل رہے تھے تو دیکھا کہ ایک بوڑھا کاغذ چننے والا پٹھان ہمارے لاڈلے اکلوتے گھوڑے کو اپنے ٹھیلے میں ڈال رہا ہے ہم گلاس وہاں ہی پھینک کے واپس امی کو بھلانے چلے گئے مگر جب تک امی کو لے کے باہر آئے تب تک پٹھان غائب تھا امی نے کافی ڈھونڈا پر اس کی قسمت اچھی تھی جو ہماری امی کو وہ ملا نہیں ورنہ وہ ساری زندگی چوری کرنے سے توبہ کر لیتا۔ یہ بتانا تو بھول ہی گیا وہ پلاسٹک کا سفید رنگ کا سرخ پہیوں والا گھوڑا تھا جس کے کانوں کی جگہ سرخ سٹک لگی ہوتی ہے پکڑنے کے لیے، آج کل تو یہ گھوڑے بھی فیشن ایبل ہوگئے ہیں۔ شاید یہ ہماری زندگی کا پہلا اور آخری کھلونا تھا پر یاد نہیںلے کے کس نے دیا تھا۔ ہم اس کے ساتھ باتیں بھی کیا کرتے تھے کیونکہ اس سے دلی لگاو ہوگیا تھا اس لیے اس سے بچھڑنے کا واقعہ ہم کو آج بھی یاد ہے۔
__________________
فیس بک پہ پاک نیٹ کا حلقہ احباب https://www.facebook.com/groups/pak.net دوستوں سے گزارش ہے کہ اپنے شائع کردہ موضوع کو یہاں بھی شئیر کردیا کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پاک نیٹ کی فیملی کا حصہ بنایا جاسکے۔ |
|
|
|
| 12 قاری/قارئین نے محمد یاسرعلی کا شکریہ ادا کیا | skjatala (14-11-11), فیصل ناصر (11-11-11), یاسر عمران مرزا (14-11-11), ونودراتھور (14-11-11), قاسمی (11-11-11), ننھا بچہ (11-11-11), محمدعدنان (11-11-11), wajee (14-11-11), بلال الراعی (10-11-11), حیدر (14-11-11), رضی (10-11-11), عبداللہ حیدر (10-11-11) |
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() |
ماشاء اللہ
یاسر بھائی آپ بہت اچھا لکھتے ہیں ، آپ اگر اصلاحی موضوعات پر قلم اُٹھائیں تو مجھے یقین ہے آپ کمال ہی کردیں گے
__________________
اے ایمان والو اللّٰہ سے ڈرو اور اسکی طرف وسیلہ ڈھونڈو (جس کی بدولت تمہیں اس کا قُرب حاصل ہو ) اور اس کی راہ میں جہاد کرو اس امید پر کہ فلاح پاؤ (المائدہ 35) ندامت میں جھکے ہوئے سر سے اطاعت میں جھُکا ہوا سر بہتر ہے
|
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے مہتاب کا شکریہ ادا کیا | محمد یاسرعلی (14-11-11), حیدر (14-11-11) |
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
میرے چھوٹے بھائی کے پاس بھی ایک ایسا ہی گھوڑا تھا۔۔۔۔ جو کہ میرے استعمال میں بھی تھا، لیکن ہم نے تو اسے توڑ کر ہی دم لیا اور بعد میں اس کا پتیسہ بھی کھایا۔۔۔۔
__________________
عرفی تومیندیش ذغوغائے رقیباں - آواز سگاں کم نہ کند رزق گدارا میرا بلاگ | yasirimran.wordpress.com |
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#5 |
|
Senior Member
![]() |
میرے بیٹے کے پاس بھی ہے ۔ یاسر بھائی پتیسے والا آئیڈیا بھی اچھا ہے
|
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے مہتاب کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#6 |
|
Senior Member
![]() |
بہت بہت شکریہ مہتاب بھائی خیر ہم اس تعریف کے قابل نہیں پھر بھی آپ نے میری ٹوٹی پھوٹی شاعری پڑھی ہو گئی جو میںیہاں شئیر کرتا رہتا ہوں وہ تقریباً ساری کی ساری جس میں سوائے مایوسی ، احساس کمتری، اور تنہائی کا احساس ہے وہ میں نے سکول کالج کے دور میں 1998 سے 2003 کے درمیان لکھی تھی لیکن پھر حالات ایسے آئے کے وقت ہی نہیں ملتا تھا 2008 میں ایک جاب مل گئی تھی تو تھوڑا ٹائم ملا ساتھ وہاں ہی سے بی اے بھی کلیر کر لیا جس کی ڈگری ابھی لی نہیں ہے اب گزشتہ ایک سال سے گھر پہ ہوں 2005 میری جہاں دوکان پہ کام کرتا تھا اس نے پیسے ادھار لے کے کمپوٹر لیا تھا پی ٹو وہی ابھی ہمارا ساتھی ہے۔ گزشتہ ایک سال کے دوران 3 چار ماہ دوست کی دوکان پہ پھر کام کیا پھراب اس کا بھائی کالج سے فارغ ہوا تو میں نے جانا چھوڑ دیا کیونکہ مجھے کسی پہ بوجھ بننا پسند نہیں ویسے بھی گزشتہ کہیں ماہ سے بیمار ہوں کل بازار گیا تھا تو دوست کے ابو نے بھی کہا کام نہیں کرنا تو نہ کر بس دوکان پہ آکے بیٹھا رہا کر گھر میں رہ رہ کے پاگل ہوجائے گا۔ ویسے پی ٹی سی ایل والوں کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے نیشنل پیکچ متعارف کروایا اور 31 دسمبر تک ان لمیٹد ڈونلوڈنگ کی سہولت دے دی لہذا جب بل آتا تو تھوڑی کم سننا پڑتی ہیں دسمبر کے آخری دنوں میںاگر یہی صورت حال رہی تو نیٹ کو خدا حافظ کہہ دوں گا۔
اور ہاں میں منتظمین جی کا بھی بہت بہت شکر گزار بھی اور دل سے ان سے شرمندہ بھی ہوں۔ کیونکہ انہوں نے مجھے ایڈپوسٹنگ کا کام دلوایا بھی میں نے دو دن کیا بھی لیکن پھر طبیعت بہت زیادہ خراب ہو گئی ہم نے بھی شکر کیا لیکن کچھ نہیںہوا تین چار دن بعد دوائی نہ لینے کے باوجود ٹھیک ہوگیا لیکن شرمندگی کی وجہ سے دوبارہ ایڈ پوسٹگ نہیں کی بہر حال اس تجربہ سے یہ بات بھی ثابت ہے کہ آن لائن کام ہمارے بس کا نہیں سوری بات پتا نہیںکدھر سے کدھر چلی گئی اور وہ بات ہی بھول گیا جو لکھنا چاہتا تھا۔ بہت بہت شکریہ یاسر بھائی |
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے محمد یاسرعلی کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#7 |
|
Senior Member
![]() |
اللہ تعالٰی آپ پر اور ہم سب پر رحم فرمائے
یاسر بھائی لکھنا جاری رکھیں آپ میں لکھنے کی صلاحیت موجود ہے ، لکھتے رہنے سے مزید نکھار پیدا ہوگا دورانِ مصروفیت/ فارغ اوقات میں "یارَحِیمُ یا کریم " اسماء پاک وردِ زباں رہیں تو ان شاء اللہ بہت بہتری ہوگی |
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے مہتاب کا شکریہ ادا کیا | محمد یاسرعلی (14-11-11), حیدر (14-11-11) |
|
|
#9 |
|
Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مراسلات: 95
کمائي: 92
شکریہ: 150
66 مراسلہ میں 173 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بچپن یاد کرادیاسرکاراورکیا کھوں اب
|
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے ونودراتھور کا شکریہ ادا کیا | مہتاب (14-11-11), محمد یاسرعلی (14-11-11) |
|
|
#10 |
|
Senior Member
![]() |
بہت بہت شکریہ ونود جی ۔
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| ہوتے, ہوتا, فورمز, ہے۔, ہماری, کوئی, کوشش, کرتے, کس, گزرا, ٹریفک, پہ, پاک, یوں, وقت, چار, آج, بچپن, بس, دیکھا, رنگ, زندگی, سال, غائب, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| تین پٹھانوں کے پولٹری فار م تھے انسپیکشن میں انسپکٹر نے پوچھا | The Great | قہقہے ہی قہقے | 6 | 29-08-11 11:26 AM |
| پولیس، پولیٹیکل پارٹیز اور پارلیمنٹ کرپشن میں سرفہرست | گلاب خان | خبریں | 0 | 09-12-10 05:40 AM |
| اُدھر سے وار ہوتا تو اِدھر سے پیار ہوتا | میاں شاہد | امیر مینائی | 1 | 17-10-10 10:05 AM |
| نہ تھا کچھ تو خدا ہوتا، کچھ نا ہوتا تو خدا ہوتا | The Great | شعر و شاعری | 1 | 14-09-09 02:43 PM |
| عجب اپنا حال ہوتا جو وصال یار ہوتا | میاں شاہد | داغ دہلوی | 0 | 14-04-08 05:13 AM |