| نئے تخلیق کار نئے تخلیق کار - لکھاری یہ سیکشن ادب کے حوالے سے کہانی اور افسانہ نگاری کے لیے ہے۔ شاعری کے لیے شاعروںکی بیٹھک میںلکھیں۔ |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
ناظم اعلی
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
کمائي: 8,120,880,613,352
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
“یہ میرا حق ہے” یہ بات تو تقریباََ سب کو ہی پتہ ہے کہ یہ میرا حق ہے لیکن اپنے فرض کا پتہ ہونے کے باوجود غفلت برتی جاتی ہے حقوق کے ساتھ ساتھ فرائض بھی ادا کرنا فرض ہے اگر یوں کہا جائے کے پہلے اپنے فرائض ادا کریں اور پھر اپنے حقوق کی بات کریں تو زیادہ بہتر ہو گا۔ ہمیں اپنے حقوق کے بارے میں تو آگاہی ہوتی ہے لیکن ہمارے فرائض کیا ہیں یہ جانتے ہوئے بھی ہم سستی کر جاتے ہیں۔ ایک سرکاری ملازم کے کیا فرائض ہیں، ایک چوکیدار کے کیا فرائض ہیں، ایک طالبِ علیم کے کیا فرائض ہیں میرے اور آپ کے کیا فرائض ہیں ہمیں پہلے اس طرف توجہ دینی چاہے۔
ریاست چار لازمی عناصر پر مشتمل ہوتی ہے۔ آبادی، علاقہ، حکومت اور اقتدار اعلیٰ اور ریاست ہی حقوق و فرائض کی تقسیم کرتی ہے اب ہر کوئی اسی نظام کے تحت کام کرتے ہیں حکومت کے اپنے فرائض ہیں، عوام کے اپنے فرائض ہیں یہاں عوام اپنے فرائض تو یاد نہیں رکھتی لیکن حقوق حاصل کرنے کے لیے احتجاج کرتی ہے اور پھر اپنے فرائض سے غفلت کے باعث دوسروں کے حقوق کو بھی پامال کرتی ہے، اسی طرح حکومت اپنے فرائض سے نظر چورا کر عوام کو گمرا کرنے پر لگی رہتی ہے۔ اس سارے سلسلے میں سب سے اہم کام ہمارا اپنا ہے ہماری بہت سی غلطیاں ہیں جس کی وجہ سے ہم اپنے حقوق سے دور ہیں ہمیں پہلے اپنے فرائض پورے کرنے چاہیں پھر اپنے حقوق کی بات کرنی چاہے، پاکستان میں پانی کا مسئلہ ہے ہونا تو یہ چاہے کہ ہم ضرورت کا پانی جمع کریں اور اس کے بعد ٹوٹی بند کر دیں تاکہ کوئی دوسرا اس سے فائدہ حاصل کر سکے۔ لیکن ہوتا اس کے برعکس ہے ہم پانی حاصل کرنے کے لیے موٹر کا استعمال کرتے ہیں جو کے میرے نذدیک اخلاقاََ غلط ہے اس کے بعد اپنے سارے برتن بھر کر اس کے بعد صحن اور گلی کی صفائی شروع کر دیتے ہیں جب تک پانی بند نہیں ہوتا تب تک ہم پانی بہاتے رہتے ہیں اگر ہم اپنے حصے کا پانی جمع کر کے ٹوٹی بند کرکے کسی دوسرے کے حقوق کا خیال کریں گے تو لازم ہے کہ ہمارے حقوق کابھی کوئی خیال کرے گا۔ اگر ملک میں ہر کوئی اپنی ذمہ داری کے بارے میں سوچے اور اسے بہت بہتر طریقے سے نبھائے توشاید دوسروں کو نہ تو اپنے حقوق مانگنے پڑیں نہ چھیننے پڑے۔ جب ہم اپنے فرائض سے غفلط برتتے ہیں تو دوسرے لوگ اس کا فائدہ اٹھاتے ہیں مثال کے طور پر ایک ڈرائیور کے پاس گاڑی کے کاغذات اور لائسنس ہونا چاہے یہ فرائض میں آتا ہے ہم اپنے اس فرض کو ادا نہیں کرتے جس کی وجہ سے پولیس ہمیں روکتی ہے اور پھر یا تو ہم رشوت دیتے ہیں یا وہ ہم سے رشوت لیتے ہیں احتجاج کرتے ہیں تو اپنے ہی گھروں، مکانوں، سڑکوں اور سرکاری عمارتوں کو نقصان پہنچاتے ہیں ہم صرف اور صرف اپنے حقوق کی بات کرتے ہیں اپنے فرائض کی طرف توجہ نہیں دیتے یاد رکھیں جو ہمارے فرائض ہیں وہ کسی کے حقوق ہیں اور جب ہم اپنے فرائض ادا نہیں کرتے تو ہماری اس حرکت سے دوسروں کے حقوق متاثر ہوتے ہیں اور جب ہم کسی دوسرے کے حقوق کا خیال نہیں رکھتے تو کوئی دوسرا ہمارے حقوق کا خیال کیسے رکھے گا۔ جب یہ سب کو پتہ چل جائے گا کہ ہمارے فرائض دوسروں کے حقوق ہیں اور جب ہم اپنے فرائض سرانجام دینا شروع کر دیں گے تو خود کار طریقے سے ہمارے حقوق ہمیں ملنا شروع ہو جائیں گے پھر ہمیں ہمارے حقوق کے لیے احتجاج بھی نہیںکرنا پڑے گا لیکن اس کے لیے ہمیں اپنے فرائض ادا کرنے ہونگے خرم ابن شبیر
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز
|
|
|
|
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,221
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
واقعی ۔ حقوق وفرائض میں برابری ھی میں خوبصورتی ھے۔
|
|
|
|
|
|
#3 |
|
ناظم اعلی
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
کمائي: 8,120,880,613,352
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
شکریہ ادا کرنے والوں کابھی شکریہ اور عروج آپ کا بھی شکریہ
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| ہوتا, فرض, کرنی, پہلے, پولیس, پاکستان, یوں, لوگ, نظر, ملک, احتجاج, اعلیٰ, توجہ, خود, دیں, دینا, شروع, طور, عوام, علیم, عناصر, غفلت, غلطیاں, صحن, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| نوٹ بک میں ونڈو ایکس پی انسٹال نھی ھو رھی | وقاص0097 | Ask Experts ماہرین کی رائے | 7 | 25-07-11 01:26 PM |
| پی پی پی اب زرداری پارٹی ہے اسے بھٹو کا نام استعمال کرنے کا کوئی حق نہیں | فیصل ناصر | خبریں | 2 | 01-12-10 08:35 AM |
| جعلی ڈگری ریس میں ن لیگ اول۔ پی پی پی دوسرے۔ق لیگ تیسرے نمبر پر | جاویداسد | خبریں | 1 | 18-07-10 04:59 PM |
| کوئی بھی ڈرائیو کسی بھی Window میں Hide کریں | عبدالقدوس | کمپیوٹر کی باتیں | 1 | 01-07-08 09:16 PM |