واپس چلیں   پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمز > اردو ادب اورشاعری > اردو ادب سے اقتباسات > نئے تخلیق کار



نئے تخلیق کار نئے تخلیق کار - لکھاری یہ سیکشن ادب کے حوالے سے کہانی اور افسانہ نگاری کے لیے ہے۔ شاعری کے لیے شاعروں‌کی بیٹھک میں‌لکھیں۔


میرا پہلا پہلا پیار

اس موضوع کے 34 جوابات دیےگئے ہیں اور اسے 612 مرتبہ دیکھا گیا ہے
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 22-10-08, 05:50 PM   #1
ناظم اعلی


 
عدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
عمر: 27
مراسلات: 11,393
کمائي: 60,015,043
ميرا موڈ:
شکریہ: 6,774
3,737 مراسلہ میں 8,135 بارشکریہ ادا کیا گیا
عدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default میرا پہلا پہلا پیار

میرا پہلا پہلا پیار

وہ پہلی بار مجھے کالج جاتے ہوئے نظر آئی۔ میں نے ایک نظر اُس کی طرف دیکھا تو بس دیکھتا ہی رہ گیا۔ کیا خوبصورت آنکھیں تھیں اس کی میں تو اس کی آنکھوں کے سحر میں جیسے گرفتار سا ہوگیا تھا۔ لیکن وہ انجان بنی میرے پاس سے گزر گئی۔ میں دل میں کچھ سوچا اور اس کا پیچھا شروع کردیا۔ لیکن وہاں بھیڑ بہت زیادہ تھی اور وہ اس بھیڑ میں کھو گئی۔ اب میں نے اسی رستے سے روزانہ گزرنا شروع کردیا تھا لیکن کتنے ہی دن وہ مجھے نظر نہیں آئی۔ میرا دل تھا کہ اس کو دیکھنے کو بے چین ہوئے جارہا تھا۔لیکن اس نے بھی جیسے تہیہ کیا ہوا تھا مجھے تنگ کرنے کا۔میں خوامخواہ ہر کسی پہ ناراض ہورہا تھا اور مجھے خود نہیں پتہ چل رہا تھا کہ یہ میرے ساتھ کیا ہورہا ہے اور گھر والے میرے رویے کی وجہ سے الگ پریشان تھے۔ آخر کار ایک دن اس کو بھی اور قدرت کو بھی میری حالت پہ ترس آگیااور وہ مجھے جاتے ہوئے اچانک نظر آگئی۔ آج اُس کی نیلی آنکھیں اس دن سے بھی زیادہ خوبصورت لگ رہی تھیں۔ اور ایک بارپھر میں اس کی آنکھوں کے سحر میں گرفتار ہوچکا تھا۔میں پوری طرح اس کے خیالوں میں گم تھااور اس کو اپنا بنانے کے طریقے سوچ رہا تھا۔ لیکن وہ مجھے اگنور کرتے ہوئے ایک سائیڈ پہ ہوکے میرے پاس سے گزر گئی ۔ لیکن میں نے دل میں پکا تہیہ کرلیا تھا کہ میں آج اس کے گھر کا پتہ لگا کر رہوں گاتو میں نے اس کا پیچھا شروع کردیا۔ دل میں ایک خوف بھی تھا کہ اگر کسی کو پتہ چل گیا تو بہت بدنامی ہوگی لیکن میں دل کے ہاتھوں بہت مجبور تھا۔ میں اس کے پیچھے پیچھے اس طرح انجان بن کہ چل رہا تھا کہ اس کو پتہ نہ چلے کہ میں اس کا پیچھا کررہا ہوں۔ لیکن وہ میری ذات سے بے خبر اپنی ہی مستی میں چلے جارہی تھی۔اور اس کو اس بات کی کوئی خبر نہیں تھی کہ میرے دل پہ کیا گزرر ہی ہے۔ آخر کار تھوڑی دیر چلنے کے بعد وہ رُکی اور اِدھر اُدھر دیکھنے کے بعد وہ ایک گھر کے اندر چلی گئی اور میں سڑک پہ اکیلا رہ گیا اور اچانک مجھے دنیا ویران سی لگنے لگی۔ میں کافی دیر سوچوں میں گُم وہیں کھڑا رہا کہ شاید وہ دوبارہ باہر آئے لیکن وہ نہیں آئی۔میں بوجھل قدموں کے ساتھ واپس اپنے گھر کی جانب چل پڑا اور میں سوچ رہا تھا کہ میں اپنے گھر والوں کو اس کے متعلق سب کچھ بتادوں شاید گھر والے ہی میری کچھ مدد کرسکیں اور میں اس کو ہمیشہ کےلئے اپنا بنالوں۔میں تھکا ہارا اور بوجھل قدموں کے ساتھ گھر میں داخل ہوا تو دروازے پہ ہی میرا ٹکراﺅ امی جان سے ہوگیااور مجھے بوجھل اور نڈھال سا دیکھ کر انہوں نے پریشانی سے مجھے سے پوچھا علی بیٹا کیا بات ہے طبیعت تو ٹھیک ہے نا ں؟ بہت سست دکھائی دے رہے ہو۔ میں نے جھوٹ بول کر انہیں ٹالنا چاہا لیکن وہ بھی ماں تھیں اور ماں سے بہتر اپنی اولاد کو کون سمجھ سکتا ہے۔جب انہوں نے زیادہ اصرار کیا تو میں نے بھی انہیں اب کچھ سچ سچ بتانے کا فیصلہ کرلیا کیونکہ میں اس کے بناءزیادہ دیر نہیں رہنا چاہتا تھا۔ تو میں نے امی کو سب کچھ سچ سچ بتا دیا ۔ میری بات سن کر امی سوچ میں پڑ گئیں ۔ میں نے بے چینی سے امی سے پوچھا کہ آپ کس سوچ میں پڑ گئیں ہو۔ انہوں نے کہا میں آج تمہارے ابو سے اس کے متعلق بات کروں گی۔ اور میں سوچ رہی ہوں کہ پتہ نہیں اس کے گھر والے مانیں گے کہ بھی نہیں۔ امی کی یہ بات سن کر میں مایوس سا ہوگیا اور میرا چہرہ لٹک گیا لیکن امی نے مجھے تسلی دی کہ بیٹا پریشان نہ ہواگر وہ تمہاری قسمت میں ہوئی تو تم کو ضرور مل کر رہے گی بس تم اپنی پڑھائی پہ دھیان دو ۔
شام کو جب ابو گھر آئے تو میں نے امی کے کان کھانے شروع کردئیے کہ وہ ابو سے بات کریں۔ میں بار بار امی سے ایک ہی سوال کررہا تھا کہ انہوں نے ابو سے بات کی کہ نہیں اور امی میری حالت دیکھ کر مسکر رہی تھیں اور مجھے ساتھ ساتھ ڈانٹ بھی دیتی کہ صبر کرو کرتی ہوں بات اپنے ابو کو کھانا تو کھا لینے دو پھر موقعہ دیکھ کر ہی ان سے بات کروں گی۔ کھانا کھانے کے بعد ابو ٹی وی لاﺅنج میں بیٹھ گئے اور ٹی وی پہ نیوز دیکھنا شروع کردیں اور ساتھ ساتھ مجھ سے بھی باتیں کررہے تھے اور میں بے دھیانی میں ان کی باتوں کے جواب دے رہا تھا اس بات کو ابو نے بھی محسوس کرلیا کہ میرا دماغ اس وقت آﺅٹ ہے جس پہ انہوں نے مجھے ایک دو بار ڈانٹا بھی لیکن مجھ پہ ان کی ڈانٹ کا کوئی اثر نہیں ہوا تھا کیونکہ میں تو اپنے اور اس کے بارے میں حسین خواب دیکھ رہا تھا اور من ہی من میں دعائیں مانگ رہا تھا کہ ابو مان جائیں اور وہ جلد سے جلد میری زندگی میں میرے گھر میں آجائے۔میں انہی سوچوں میں غرق تھا کہ اسی دوران امی چائے لے کر آگئیں اور مجھ سے کہنے لگی کہ علی بیٹا آپ زرا اپنے کمرے میں جاﺅ میں نے آپ کے ابو سے کوئی بات کرنی ہے۔میں فورا وہاں سے اٹھ گیا لیکن اپنے کمرے میں نہیں گیا بلکہ ساتھ والے کمرے کے پردے کے پیچھے چھپ کہ کھڑا ہوگیا اور امی ابو کی باتیں سننے لگا۔ امی نے میرے جانے کے بعد بناءکوئی تمہید باندھے ابو سے ساری بات کہہ ڈالی جو میں نے ان سے کی تھی۔ امی کی بات سننے کے بعد ابو خاموش ہوگئے اور تھوڑی خاموشی کے بعد انہوں نے مجھے آواز دی علی بیٹا اِدھر آﺅ۔ اس وقت میرا حال یہ تھا کہ کاٹو تو لہو نہیں۔ میں مردہ قدموں کے ساتھ چلتا ہوا لاﺅنج میں آکر ابو کے سامنے کھڑا ہوگیا۔ ابو نے مجھ سے کہا کہ بیٹھ جاﺅ اور شکل ٹھیک کرو۔ میں ڈرتا ڈرتا بیٹھ گیا اور تقریبا دس منٹ تک تمام وہاں خاموشی کے ساتھ بیٹھے رہے۔ اس یہ دس منٹ مجھے دس صدیوں کی طرح محسوس ہورہے تھے اور میرا دل کررہا تھا کہ ابو سے کہہ دوں کہ اب اور انتظار نہ کروائیں لیکن مارے ڈر کہ مجھ سے آنکھیں نہیں اٹھائی جارہی تھیں۔ آخر کار دس منٹ کی خاموشی کے بعد ابو نے ہی خاموشی کی فضا کو توڑا اور پوچھا جی برخودار آپ کی والدہ سے میں کیا سُن رہا ہوں۔ کیا یہ حقیقت ہے ؟ لیکن مجھ میں بولنے ہمت ہی نہیں رہی تھی ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے کسی نے میری بولنے کی قوت سلب کرلی ہواور میں ہونقوں کی طرح ابوکے منہ کی طرف دیکھے جارہا تھا۔ ابو نے تھوڑی دیر میری طرف دیکھا اور پھر آخر انہیں بھی مجھ پہ ترس آگیا ۔ اور مجھ سے پوچھا کہ وہ کہاں رہتی ہے۔ تو میں نے ہمت جمع کرکے انہیں اس کا ایڈریس بتادیا۔ جس پہ انہوں نے کہا کہ ٹھیک ہے سنڈے کو ہم لوگ ان کی طرف جائیں گے اور ان سے بات کریں گے ۔
اتوار آنے میں ابھی پورے چار دن تھے اور یہ چار دن مجھے پہاڑ جیسے لگ رہے تھے۔اور ایک ایک پل صدیوں جیسا لگ رہا تھا اور میں دعائیں کررہا تھا کہ اللہ کرے جلدی سے اتوار آجائے اور ہم لوگ ان کے گھر جائیں اور وہ لوگ مان جائیں ۔ اور میں نے تو اس کے حوالے سے بہت سے خواب دیکھنا شروع کردیئے تھے ۔ اور ہروقت اس کی آنکھیں میری نظروں کے سامنے گھومتی رہتی ۔ آخر اللہ اللہ کرکے اتوار کا دن آیا اور اس دن میں صبح سویرے ہی اُٹھ گیا بلکہ یقین مانیئے کہ ایکسائیٹمنٹ سے مجھے ساری رات نیند ہی نہیں آئی ۔ میں ساری رات مستقبل کے حوالے سے خواب دیکھتا رہا اور اپنے خیالوں میں اس کو ہر جگہ اپنے ساتھ پایا۔خیر جی دن کے تقریبا گیارہ بجے ہم لوگ گھر سے نکلے اور تقریبا پندرہ منٹ کی ڈرائیو کے بعد ہم لوگ ان کے گھر کے سامنے تھے۔ گھر کے سامنے پہنچ کر میں نے ابو سے کہا کہ بس یہیں گاڑی روک لیں اس کا گھر آگیا ہے۔ ابو نے پوچھا کون سا گھر ہے تو میں نے اشارے سے بتایا کہ یہ والا گھر ہے تو ابو بولے ارے یہ تو اپنے صدیقی صاحب کا گھر ہے ۔ میں نے پوچھا کہ صدیقی صاحب کون ہیں ؟ تو ابو نے کہا کہ صدیقی صاحب میرے کولیگ ہیں میرے ساتھ آفس میں ہوتے ہیں۔ یہ سُن کر مجھے بہت خوشی ہوئی او ر میں نے سوچا کہ اب تو کوئی مسلہ نہیں ہوگا۔ خیر اگلے ہی لمحے ہم لوگ اس کے گھر ڈرائنگ روم میں موجود تھے ۔ صدیقی صاحب آئے اور وہ ابو کو دیکھ کر حیران ہوئے اور خوش بھی ہوئے اور بڑے تپاق سے ملے۔ سب لوگ بیٹھے باتیں کررہے تھے اور میری نگاہیں اِدھر اُدھر اس کو ڈھونڈھ رہی تھیں کہ شاید وہ کہیں نظر آجائے لیکن وہ کہیں نظر نہیں آرہی تھی۔اسی دوران پُرتکلف سی چائے آگئی اور سب لوگ چائے پینے میں مشغول ہوگئے اور چائے پینے کے دوران ہی ابو نے صدیقی صاحب سے بات کرنا شروع کی اور میری طرف دیکھ کر مسکرا بھی رہے تھے ۔
صدیقی صاحب نے ابو کی ساری بات سننے کے بعد کہا کہ پارو بہت چھوٹی تھی جب اس گھر میں آئی تھی ہم نے اس کو بہت پیار سے پالا ہے (مجھے اندازہ ہوگیا تھا کہ اس کا نام پارو ہے واہ کیا خوبصورت نام تھا بالکل اسی کی طرح) اور یہ کبھی بھی ہم سے دور نہیں رہی اور اگر میں اس کو آپ کو دے دو ں تو مجھے نہیں لگتا کہ یہ آپ کے گھر میں رہ پائے کیونکہ یہ ہمارے بنا ءکبھی رہی نہیں ہے۔ ان کی باتیں سن کر میرے دل کو ایک دھچکا سا لگا اور میں فورا بو ل اٹھا کہ انکل میں اس کو بہت پیار سے رکھوں گا۔ اور اس کو آپ لوگوں کی کمی محسوس نہیں ہونے دوں گا۔ میری بات سن کر وہاں موجود تمام لوگ ہنسنا شروع ہوگئے اور میں بھی اپنی باتوں پہ غور کرنے کے بعد شرما گیا۔ صدیقی صاحب نے کہا کہ ٹھیک ہے بیٹا اگر تم اتنے یقین سے کہتے ہوتو میں اس کو آپ لوگوں کے کو دے دیتا ہوں لیکن ایک بات یاد رکھنا اس کو کسی قسم کا کوئی دکھ نہیں پہنچنا چاہیئے ۔ میں نے فورا انہیں یقین دلایا کہ آپ کو کبھی کوئی شکایت نہیں ہوگی۔ صدیقی صاحب اس کو ہمارے ساتھ بھیجنے پہ تیار ہوگئے اور اس کے مختصر سے سامان کے ساتھ اس کو ہمارے ساتھ روانہ کردیا۔
اس طرح سے وہ میری زندگی میں میرے گھر میں آگئی اور میں اس کو پاکر بہت خوش تھا، میرے پاﺅں زمین پہ نہیں ٹک رہے تھے۔ مجھے ایسا لگ رہا تھا کہ میں نے اپنی زندگی کی سب سے بڑی خوشی حاصل کرلی ہو۔
یہ سب پڑھنے کے بعد آپ لوگوں کے ذہن میں یہ آرہا ہوگا کہ وہ کون ہے جس کی پیچھے میں تنا پاگل ہوگیا تھا؟
تو دوستو وہ کوئی اور نہیں ہے وہ میری سب سے پیاری، اچھی دوست میری مانو بلی ہے جس کو ہم پیار سے پارو کہتے ہیں۔ اس کی آنکھوں کا رنگ نیلا ہے جو کہ مجھے بہت پسند ہے۔

آپ کیا سمجھے تھے ؟؟؟؟؟

عدنان شاہد
22-10-2008
__________________

http://www.itmehfil.com
عدنان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
مندرجہ ذیل 12 صارفین نے عدنان کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
champion_pakistani (25-10-08), Real_Light (24-10-08), یحیٰی (20-11-08), وجدان (28-10-08), میاں شاہد (24-10-08), منتظمین (25-10-08), Zullu230 (25-10-08), تانیہ رحمان ستارہ (22-06-09), خلیل (24-10-08), زین خان (22-10-08), سیپ (22-10-08), طارق راحیل (11-12-08)
کمائي نے عدنان کو اس مراسلے کے لئے دیئے
تاریخ رکن عطیہ کرنے کی وجہ رقم
25-10-08 منتظمین بہت عمدہ 50
24-10-08 خلیل buhat achi afsana likha hay bhai ny 40
پرانا 22-10-08, 06:22 PM   #2
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
مراسلات: 14,176
کمائي: 2,206,413
ميرا موڈ:
شکریہ: 3,103
3,493 مراسلہ میں 6,176 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: میرا پہلا پہلا پیار

میں پہلی لائن پڑھ کر ہی سمجھ گیا تھا کہ یہ بلی کی بات ہونے والی ہے

ویسے اچھا لکھا ہے آپ نے مزید نکھار پیدا کریں
عبدالقدوس آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
مندرجہ ذیل 3 صارفین نے عبدالقدوس کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
وجدان (28-10-08), زین خان (22-10-08), عدنان (22-10-08)
پرانا 22-10-08, 06:27 PM   #3
ناظم اعلی


 
عدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
عمر: 27
مراسلات: 11,393
کمائي: 60,015,043
ميرا موڈ:
شکریہ: 6,774
3,737 مراسلہ میں 8,135 بارشکریہ ادا کیا گیا
عدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: میرا پہلا پہلا پیار

ہا ہا ہا ہا
شکریہ بھائی
عدنان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 22-10-08, 06:28 PM   #4
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
مراسلات: 14,176
کمائي: 2,206,413
ميرا موڈ:
شکریہ: 3,103
3,493 مراسلہ میں 6,176 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: میرا پہلا پہلا پیار

دراصل ایسے بہت سے افسانے میں پڑھ چکا ہوں
عبدالقدوس آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 22-10-08, 06:33 PM   #5
Senior Member
 
زین خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: کوئٹہ
عمر: 18
مراسلات: 5,287
کمائي: 21,341
ميرا موڈ:
شکریہ: 9,413
2,466 مراسلہ میں 3,955 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: میرا پہلا پہلا پیار

بہت خوب۔ عدنان بھائی۔

--------------
ویسے عبدالقدوس بھائی بھی کسی افسانہ نگار سے کم نہیں

Last edited by زین خان; 22-10-08 at 06:43 PM.
زین خان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 22-10-08, 06:34 PM   #6
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
مراسلات: 14,176
کمائي: 2,206,413
ميرا موڈ:
شکریہ: 3,103
3,493 مراسلہ میں 6,176 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: میرا پہلا پہلا پیار

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : زین الدین زیڈ ایف مراسلہ دیکھیں
بہت خوب۔ عدنان بھائی۔

--------------
ویسے عبدالقدوس بھائی میں کسی افسانہ نگار سے کم نہیں
ارے یار میں کیا چیز ہوں جو بالی کہانی بنتا ہے بندہ انگشت بدندان رہ جاتا ہے
عبدالقدوس آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 22-10-08, 06:34 PM   #7
ناظم اعلی


 
عدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
عمر: 27
مراسلات: 11,393
کمائي: 60,015,043
ميرا موڈ:
شکریہ: 6,774
3,737 مراسلہ میں 8,135 بارشکریہ ادا کیا گیا
عدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: میرا پہلا پہلا پیار

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبدالقدوس مراسلہ دیکھیں
دراصل ایسے بہت سے افسانے میں پڑھ چکا ہوں
اچھا !
بہت اچھا لگا جان کہ
عدنان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 22-10-08, 06:35 PM   #8
ناظم اعلی


 
عدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
عمر: 27
مراسلات: 11,393
کمائي: 60,015,043
ميرا موڈ:
شکریہ: 6,774
3,737 مراسلہ میں 8,135 بارشکریہ ادا کیا گیا
عدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: میرا پہلا پہلا پیار

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : زین الدین زیڈ ایف مراسلہ دیکھیں
بہت خوب۔ عدنان بھائی۔

--------------
ویسے عبدالقدوس بھائی میں کسی افسانہ نگار سے کم نہیں
بہت شکریہ زین بھائی
تو بھائی کوئی افسانہ پیش کریں
عدنان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 22-10-08, 06:39 PM   #9
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
مراسلات: 14,176
کمائي: 2,206,413
ميرا موڈ:
شکریہ: 3,103
3,493 مراسلہ میں 6,176 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: جواب: میرا پہلا پہلا پیار

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عدنان مراسلہ دیکھیں
بہت شکریہ زین بھائی
تو بھائی کوئی افسانہ پیش کریں
آپ کیا کم ہو؟ جو ہم بھی افسانہ نگاری شروع کردیں؟
عبدالقدوس آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا گیا
زین خان (22-10-08)
پرانا 22-10-08, 06:42 PM   #10
Senior Member
 
زین خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: کوئٹہ
عمر: 18
مراسلات: 5,287
کمائي: 21,341
ميرا موڈ:
شکریہ: 9,413
2,466 مراسلہ میں 3,955 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: میرا پہلا پہلا پیار

اقتباس:
بہت خوب۔ عدنان بھائی۔

--------------
ویسے عبدالقدوس بھائی میں کسی افسانہ نگار سے کم نہیں
سوری ، یہاں‌غلطی ہوگئی ۔ میں نے غلطی سے '"بھی'" کی بجائے ""میں"" لکھ دیا
میں‌یہ کہنا چاہتا تھا کہ
ویسے عبدالقدوس بھائی بھی کسی افسانہ نگار سے کم نہیں
زین خان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 22-10-08, 06:44 PM   #11
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
مراسلات: 14,176
کمائي: 2,206,413
ميرا موڈ:
شکریہ: 3,103
3,493 مراسلہ میں 6,176 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: میرا پہلا پہلا پیار

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : زین الدین زیڈ ایف مراسلہ دیکھیں
سوری ، یہاں‌غلطی ہوگئی ۔ میں نے غلطی سے '"بھی'" کی بجائے ""میں"" لکھ دیا
میں‌یہ کہنا چاہتا تھا کہ
ویسے عبدالقدوس بھائی بھی کسی افسانہ نگار سے کم نہیں
انجمن کے اراکین کو اشارہ ہی کافی ہے
عبدالقدوس آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
مندرجہ ذیل 2 صارفین نے عبدالقدوس کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
زین خان (22-10-08), عبداللہ حیدر (24-10-08)
پرانا 22-10-08, 06:53 PM   #12
Senior Member
 
زین خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: کوئٹہ
عمر: 18
مراسلات: 5,287
کمائي: 21,341
ميرا موڈ:
شکریہ: 9,413
2,466 مراسلہ میں 3,955 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: میرا پہلا پہلا پیار

اقتباس:
انجمن کے اراکین کو اشارہ ہی کافی ہے
سربراہ جو ٹھہرے ، انجمن کے
زین خان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 24-10-08, 02:54 PM   #13
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 28
مراسلات: 11,248
کمائي: 23,271,242
ميرا موڈ:
شکریہ: 5,005
2,462 مراسلہ میں 5,550 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: میرا پہلا پہلا پیار

بہت خوب عدنان بھائی اچھا لکھا ہے آپ نے پسند آیا لیکن مجھے بھی پہلے پتہ چل گیا تھا کہ یہ بلی کی بات ہو رہی ہے پتہ ہے کیسے وہ ایسے کے میں نے آپ کی تحریر پڑھنے سے پہلے عبدالقدوس بھائی کا پیغام پڑھ لیا تھا ہا ہا ہا
__________________
میری وجہ سے جس جس کو بھی تکلیف پہنچی ہے میں ان سب سے معافی چاہتا ہوں ۔ خاص طور پر آپ سے جو اس دستخط کو پڑھ رہے ہیں
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
مندرجہ ذیل 2 صارفین نے خرم شہزاد خرم کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
میاں شاہد (24-10-08), عدنان (24-10-08)
پرانا 24-10-08, 03:44 PM   #14
Senior Member
 
تانیہ رحمان ستارہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2008
مراسلات: 955
کمائي: 21,626
ميرا موڈ:
شکریہ: 619
746 مراسلہ میں 2,074 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: میرا پہلا پہلا پیار

بہت اچھا لکھا ھے ،مبارک ھو آپ کو اپنا پہلا پیار مل گیا۔ ورنہ تو لوگ تلاش میں ھی رہتے ھیں۔
تانیہ رحمان ستارہ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
تانیہ رحمان ستارہ کا شکریہ ادا کیا گیا
عدنان (24-10-08)
پرانا 24-10-08, 04:01 PM   #15
Senior Member
 
میاں شاہد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: الکمونیا
مراسلات: 9,610
کمائي: 115,640
ميرا موڈ:
شکریہ: 6,421
3,760 مراسلہ میں 7,472 بارشکریہ ادا کیا گیا
میاں شاہد کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں میاں شاہد کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: میرا پہلا پہلا پیار

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبدالقدوس مراسلہ دیکھیں
میں پہلی لائن پڑھ کر ہی سمجھ گیا تھا کہ یہ بلی کی بات ہونے والی ہے
اسی لئے بلیاں‌آپ کو دیکھ کر بھاگتی ہیں ۔
میاں شاہد آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
میاں شاہد کا شکریہ ادا کیا گیا
جواب

Bookmarks

Tags
color, کالج, پاگل, پسند, ڈرائیو, لوگ, نیوز, چین, نیند, نظر, ماں, آج, اللہ, بھائی, جھوٹ, جواب, جلد, خبر, دل, رات, زندگی, سوری, علی, عبدالقدوس, عدنان


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پیار کا پہلا شہر عدنان سفر نامے 20 14-03-10 10:48 PM
میرا پہلا عشق عبدالقدوس شعر و شاعری 57 20-11-08 03:49 PM
میرا پہلا روزہ سیپ گپ شپ 35 10-09-08 05:52 AM
میرا ریل کا پہلا سفر محمد الیاس اپکے کالم 0 11-05-08 03:25 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:53 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2010, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO 3.3.0
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2010,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger