واپس چلیں   پاکستان کی آواز > اردو ادب اورشاعری > اردو ادب سے اقتباسات > نئے تخلیق کار



نئے تخلیق کار نئے تخلیق کار - لکھاری یہ سیکشن ادب کے حوالے سے کہانی اور افسانہ نگاری کے لیے ہے۔ شاعری کے لیے شاعروں‌کی بیٹھک میں‌لکھیں۔


میری کتاب کی تیاریاں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-04-10, 09:14 PM   #1
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
کمائي: 8,120,880,613,353
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default میری کتاب کی تیاریاں

میری کتاب کی تیاریاں

میں جب گھر میں داخل ہوا تو گھر میں رونق لگی ہوئی تھی شاہد میری ہی کوئی بات چل رہی تھی۔ کیونکہ میرے اندر آتے ہی یاسر نے کہا

“لو جی شاعر صاحب آ گے ہیں”

یاسر میرا کزن ہے بہت ہی ہنس مکھ ہے اور اس کا ساتھ ہمیشہ عمر دیا کرتا ہے عمر میرا چھوٹا بھائی ہے ان دونوں کی جوڑی مشہور ہے کسی کو آگے نہیں نکلنے دیتے۔ آج بھی دونوں ایک ساتھ ہی بیٹھے ہوئے تھے مجھے لگا کوئی نیا ڈرامہ شروع ہے میرے خلاف لیکن جب ابو جی اور چچا جی کو بھی ساتھ بیٹھے دیکھا تو کچھ سکون ہوا مجھے کیا پتہ تھا آج سب ہی تماشائی بنے ہوئے ہیں۔یاسر پھر بولا

” جی جی خرم شہزاد خرم صاحب یہاں آئیں آپ چچا کے ساتھ بیٹھے بہت ضروری بات کرنی ہے آپ سے”

سب بہت سنجیدہ تھے لیکن مجھے دال میں کچھ کالا لگ رہا تھا جب یہ دونوں بہت سنجیدہ ہوتے تھے تو مجھے ضروری نشانہ بناتے تھے اور آج بھی مجھے اسی طرح کے نشانے کا انتظار تھا۔ اتنے میں عمر بولا

“یار کہاں تھے تم تمہاری ہی باتیں ہو رہی تھی آج ہم نے تمہاری خاطر ایک پروگرام بنایا ہے”

میں حیران ہو کربولا

“کیا”

کہنے لگا

“پہلے تم بتاؤ تمہاری شاعری کتنی ہے میرا مطلب ہے غزلیں اور نظمیں کتنی ہیں”

مجھے پھر ایسا لگا جیسے میرے ساتھ کوئی بہت بڑا مذاق ہونے والا ہے اس لیے میں نے بات ہنسی میں ٹال دی۔ لیکن وہ دونوں بھی بہت تیز تھے انھوں نے اب کے بہت بڑا شکار کیا تھا اور اس شکار میں ابو جی اور چچا جی بھی شامل تھے۔ لیکن میں ان پر شک نہیں کر سکتا تھا ویسے تو سب ہی میرے ساتھ مذاق کرتے تھے لیکن سنجیدہ ہو کر کبھی مذاق نہیں کیا یہ پہلا واقعہ تھا

“یار خرم کبھی تو سنجیدہ ہو جایا کرو بتاؤ نا تمہاری شاعری کتنی ہے”

جو کبھی خود سنجیدہ نہیں ہوئے وہ مجھے سنجیدہ ہونے کا کہہ رہے تھے میں سمجھنے سے قاصر تھا خیر پھر بھی سنجیدہ ہوا اور بولا

“کچھ تیس چالیس کے قریب ہونگی غزلیں اور نظمیں ”

پھر یاسر بولا

“کتاب شائع کرنے کے لیے کتنی شاعری کی ضرورت ہے”

میں ہنس کر بولا خیر ہے آج بڑے سنجیدہ ہو

تو یاسر نے عمر کی طرف دیکھا اور پھر عمر بولا

” یار میں آج چچا سے بات کر رہا تھا کہ تمہاری غزلیں اور نظمیں اخبار میں آتی ہیں کیوں نا تمہاری کتاب شائع کریں ہمارے خاندان میں بھی کوئی شاعر نازل ہو ہم بھی کہہ سکیں کے ہمارا بھائی شاعری ہے”

اتنے میں چچا نے پوچھا

کتنے پیسے لگ جاتے ہیں کتاب شائع کروانے میں

جب چچا بولے تو میں سنجیدہ ہو گیا اور کہا چچا جی کتاب شائع کروانا مشکل کام نہیں ہے لیکن مجھے ابھی اساتذہ کی طرف سے اجازت نہیں ہے

خیر کچھ دیر ہماری آپس میں گفتگو ہوئی اور پھر آخر میں یاسر اور عمر نے فیصلہ کیا۔

” ہم مل کر خرم کی کتاب شائع کریں گے ہم نے آج سارا دن اسی پر سرچ کیا ہے اور سروے بھی کیا ہے میری دو تین ڈیلروں سے بات بھی ہوئی ہے وہ خرم کی کتاب ہاتھوں ہاتھ لیں گے ہمیں بہت فائدہ ہوگا”

میں حیران ہو کر ان دونوں کی طرف دیکھنے لگا

چچا کے چہرے پر کچھ مسکراہٹ آ گی اور میرا شک یقین میں بدل گیا مجھے یقین ہو گیا یہ کوئی بڑا ڈرامہ ہے

اور پر آخر میں عمر اور یاسر نے کہا ہماری بات ہوئی ہے صوفی سموسے والے کے ساتھ اور چچا مشتاق کے ساتھ

وہ آپ کی کتابیں ہاتھوں ہاتھ لیں گے

صوفی سموسے والے انکل تمہاری کتاب کے صفحوں کے اوپر سموسے پکوڑے رکھ کر سیل کریں گے اور چچا مشتاق اپنی دوکان کے لیے لفافے بنائیں گے

خرم ابن شبیر
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے   Reply With Quote
10 قاری/قارئین نے خرم شہزاد خرم کا شکریہ ادا کیا
shafresha (05-04-10), فیضان صديقی ,سندھ (16-04-10), ھارون اعظم (05-04-10), نورالدین (06-04-10), منتظمین (05-04-10), جلالپوری (11-04-10), حیدر (05-04-10), حیدر Rehan (06-04-10), راجہ اکرام (06-04-10), عدنان دانی (05-04-10)
پرانا 05-04-10, 10:37 PM   #2
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,653
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق کے لیے اپلائی کریں۔
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 05-04-10, 10:49 PM   #3
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
کمائي: 121,610
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ارے خرم بھائی، میں تو خوش ہوگیا تھا، کہ واقعی آپ کی کتاب آرہی ہے۔ یہ تو آپ ہاتھ کرگئے۔
__________________


http:// haroonazam.wordpress.com

ھارون اعظم کا بلاگ۔
ھارون اعظم آف لائن ہے   Reply With Quote
ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 05-04-10, 11:44 PM   #4
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
کمائي: 8,120,880,613,353
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یہ تو میرے ساتھ ہاتھ ہوا ہے جناب
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے   Reply With Quote
خرم شہزاد خرم کا شکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم (05-04-10)
پرانا 05-04-10, 11:48 PM   #5
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,183
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اے کی گل ہوئی۔ پہلے آپ کے ساتھ ہاتھ ہوا۔پھر آپ نے ہمارے ساتھ ہاتھ کر دیا۔
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (05-04-10), نورالدین (06-04-10), خرم شہزاد خرم (06-04-10), راجہ اکرام (06-04-10)
پرانا 06-04-10, 12:30 AM   #6
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,301
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

خرم بھائی
پھر میں بھی احتیاط سے کام لوں
یا پھر صفحہ اتنا کمزور ہو کہ اس پر سموسے بھی نہ رکھے جا سکیں
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (06-04-10), خرم شہزاد خرم (06-04-10)
پرانا 06-04-10, 11:08 AM   #7
Senior Member
 
حیدر Rehan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Pakistan , Karachi
مراسلات: 2,889
کمائي: 51,318
شکریہ: 7,994
2,146 مراسلہ میں 4,922 بارشکریہ ادا کیا گیا
حیدر Rehan کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں حیدر Rehan کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : راجہ اکرام مراسلہ دیکھیں
خرم بھائی
پھر میں بھی احتیاط سے کام لوں
یا پھر صفحہ اتنا کمزور ہو کہ اس پر سموسے بھی نہ رکھے جا سکیں

اکرام بھائی کیا کہہ رہے ہیں یعنی اتنا کمزور صفحہ ۔ ۔ ۔ ۔
پھر تو ٹیشو پیپر بن جائے گا ۔ ۔ ۔
۔
۔
۔
۔
۔

اللہ کرئے وہ ٹیشو پیپر کسی حسینہ کی لپ اسٹک صاف کرنے کے کام آئے۔ (خرم بھائی ۔۔ ان حالات میں اس سے اچھی دعا شائد ہی کوئی ہو)
__________________
شمع ہر رنگ میں جلتی ہے سحر ہونے تک
حیدر Rehan آف لائن ہے   Reply With Quote
حیدر Rehan کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 06-04-10, 12:08 PM   #8
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
کمائي: 8,120,880,613,353
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : بدرالزمان مراسلہ دیکھیں
اے کی گل ہوئی۔ پہلے آپ کے ساتھ ہاتھ ہوا۔پھر آپ نے ہمارے ساتھ ہاتھ کر دیا۔
ہمارے ساتھ ہاتھ ہوا اور ہم آپ کے ساتھ کر گے ہی ہی
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : راجہ اکرام مراسلہ دیکھیں
خرم بھائی
پھر میں بھی احتیاط سے کام لوں
یا پھر صفحہ اتنا کمزور ہو کہ اس پر سموسے بھی نہ رکھے جا سکیں
ارے بھائی جو ادب پکوڑوں اور سموسے کے ساتھ مزہ کرتا ہے وہ ایسے کہاں مزہ کرتا ہے
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حیدر Rehan مراسلہ دیکھیں
اکرام بھائی کیا کہہ رہے ہیں یعنی اتنا کمزور صفحہ ۔ ۔ ۔ ۔
پھر تو ٹیشو پیپر بن جائے گا ۔ ۔ ۔
۔
۔
۔
۔
۔

اللہ کرئے وہ ٹیشو پیپر کسی حسینہ کی لپ اسٹک صاف کرنے کے کام آئے۔ (خرم بھائی ۔۔ ان حالات میں اس سے اچھی دعا شائد ہی کوئی ہو)
ٹیشو پیپر پر کتاب کیا بات ہے کیا مشورہ ہے یار


اور میرے لیے دعا میں کچھ کمی کر دیں
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 06-04-10, 03:13 PM   #9
Senior Member
 
حیدر Rehan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Pakistan , Karachi
مراسلات: 2,889
کمائي: 51,318
شکریہ: 7,994
2,146 مراسلہ میں 4,922 بارشکریہ ادا کیا گیا
حیدر Rehan کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں حیدر Rehan کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : خرم شہزاد خرم مراسلہ دیکھیں



ٹیشو پیپر پر کتاب کیا بات ہے کیا مشورہ ہے یار


اور میرے لیے دعا میں کچھ کمی کر دیں
ٹیشو پیپر اچھا نہی لگا ۔ ۔ دعا میں کچھ کمی کرتے ہیں اور تھوڑا سے بھاری پیپر لیتے ہیں
۔
ٹیشو سے بھاری پیپر ۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
بٹر پیپر کیسا رہے گا ۔ ۔ ۔ ؟؟؟
حیدر Rehan آف لائن ہے   Reply With Quote
حیدر Rehan کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 06-04-10, 04:41 PM   #10
Senior Member

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
کمائي: 154,239
شکریہ: 4,887
4,398 مراسلہ میں 11,054 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اچھی کتاب ہے بھییا۔۔
دو چار صفحات ہمیں بھی ارسال کردینا شاید سموسے رکھنے کے کام آئے
ٹھا کرکے
عدنان دانی آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (06-04-10), نورالدین (06-04-10), حیدر Rehan (07-04-10), خرم شہزاد خرم (06-04-10)
پرانا 07-04-10, 12:29 PM   #11
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
کمائي: 8,120,880,613,353
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آپ سموسے ہی لے کر آ جائیں میں خود رکھ کردوں گا شاہد میرے بھی کچھ کام آ جائیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔ سموسے
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے   Reply With Quote
خرم شہزاد خرم کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر Rehan (07-04-10)
پرانا 07-04-10, 04:26 PM   #12
Senior Member

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
کمائي: 154,239
شکریہ: 4,887
4,398 مراسلہ میں 11,054 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ہمارے ہاں تو سموسوں کی ایک دوکان ہے ایسا کرو آپ کچھ پیپر ببلٹی کردو
میں آپ کو سموسے بلٹی کروادوں گا۔ اب خوش
عدنان دانی آف لائن ہے   Reply With Quote
عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 07-04-10, 06:04 PM   #13
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
کمائي: 8,120,880,613,353
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حیدر Rehan مراسلہ دیکھیں
ٹیشو پیپر اچھا نہی لگا ۔ ۔ دعا میں کچھ کمی کرتے ہیں اور تھوڑا سے بھاری پیپر لیتے ہیں
۔
ٹیشو سے بھاری پیپر ۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
بٹر پیپر کیسا رہے گا ۔ ۔ ۔ ؟؟؟
تو پھر میں اپنا کلام آپ کو ارسال کر دوں ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 11-04-10, 10:57 PM   #14
Senior Member
مقبول
 
جلالپوری's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2008
مراسلات: 109
کمائي: 7,732
شکریہ: 311
76 مراسلہ میں 184 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اچھی تحریر ہے۔۔۔۔۔

مزا آیا،،،،اور اس سے بھی بڑھ کر آپ لوگوں کی نونک جھونک سے بھی لطف آ گیا
جلالپوری آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ہوتے, ہماری, کوئی, کتاب, کرنی, کرتے, گھر, پروگرام, یاسر, آج, اجازت, اخبار, بھائی, بڑا, بدل, خود, خلاف, خرم, دیکھا, سرچ, شہزاد, شاعری, شروع, غزلیں, صوفی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
میں تو لفظ لفظ تیری تیری ذات ہوں زارا شعر و شاعری 1 12-02-11 07:53 AM
گھریلو صارفین احتیاطی تدابیر اختیار کریں، گیس کی بو ہو تو بجلی کے بٹن آن نہ کریں گلاب خان خبریں 1 08-01-11 12:29 PM
کرپٹ افسران کے خلاف شکنجہ تیار کرنے کی تیاری جاویداسد خبریں 1 27-07-10 01:14 PM
بے احتیاطی یا تیز رفتاری کا نتیجہ مسافر دلچسپ اور عجیب 3 02-10-09 01:03 PM
تفتیشی ٹیم کو موت کی وجہ جاننے سے آگے کا اختیار نہیں، برطانوی ہائی کمیشن عبدالقدوس خبریں 0 07-01-08 07:51 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:41 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger