| نئے تخلیق کار نئے تخلیق کار - لکھاری یہ سیکشن ادب کے حوالے سے کہانی اور افسانہ نگاری کے لیے ہے۔ شاعری کے لیے شاعروںکی بیٹھک میںلکھیں۔ |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
ناظم اعلی
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
کمائي: 8,120,880,613,353
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ہماری سب سے بڑی غلطی ہی یہی ہے۔ ہم ٹھیک کو ٹھیک اور غلط کو غلط نہیں کہتے ہیں۔ ہم تحریر پڑھتے ہیں ۔ تو لکھنے والے کو دیکھتے ہیں۔ اور اسی طرح ہم مشورہ سنتے ہیں تو مشورہ دینے والے کو دیکھتےہیں۔ اپنے سے کم پڑھنے لکھے یا اپنے سے کم نام والے کی تحریر ، مشورہ یا کچھ بھی ہو ہمیں اچھا نہیں لگتا ۔ نا ہم اس پر رائے دینا چاہتے ہیں اور نا اس کو مانتے ہیں۔ ہماری ایک غلطی اور بھی ہے ۔ وہ یہ کہ ہم اچھا کام کرنے والے کے خامیاں تلاش کرتے ہیں اور اس کے اچھے کام کی تعریف کرنے کے بجائے اس کی خامیوں کو سامنے لاتے ہیں۔ یہ کہانی بہت پُرانی ہے کہ کسی مصور نے ایک تصویر بنا کر دروازے کے باہر لگا دی ۔ اور نیچے لکھ دیا کے اس میں سے غلطیاں نکالیں۔ شام تک بے شمار نشان لگے ہوئے تھے۔ یعنی غلطیاں نکالنے والوں نے اپنا کام کر دیا تھا۔ اور دوسرے دن پھر مصور نے وہی تصویر بنائی اور لکھا غلطیاں درست کریں۔ اور پھر وہ کہی دن تک تصویر وہی پر رہی لیکن غلطیاں درست نہیں ہو سکیں۔
ہمارا بھی حال یہی ہے ہم پاکستان کے اندر بہت سے غلطیاں نکالتے ہیں۔ اگر ہمیں کہا جائے کہ بتاؤں پاکستان میں اس وقت کتنی خامیاں ہیں۔ تو ہمیں بے شمار خامیان نظر آ جائیں گی ۔ لیکن جب یہ پوچھا جائے اس کا حل کیا ہے ان خامیوں کے کیسے دور کیا جا سکتا ہے۔ تو ہم خاموش ہو جاتے ہیں۔ ہمارا خاموش ہونا بہت ضروری ہے اگر ہم خاموش نا ہوں تو پھر ہمیں کام کرنا پڑتا ہے ۔ جو خامیاں ہمیں پاکستان میں نظر آتی ہیں ان کو صحیح کرنا پڑتا ہے۔ اور اصل میں وہ خامیاں پاکستان میں نہیں ہوتی وہ خامیاں ہم میں ہوتی ہیں ہم غلط کر رہے ہوتے ہیں ہم غلط سوچ رہے ہوتے ہیں ۔ اور ہم اپنے آپ کو درست نہیں کر سکتے یہی ہماری غلطی ہے خرم شہزاد خرم |
|
|
|
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,542
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
خرم بھائی آپ کی بات سو فیصد درست ہے میرے خیال میں مسئلہ ہمارے ساتھ یہ ہے کہ ہم دوسرے کی خامیوں کو تو ڈھونڈتے ہیں اور اپنی خامیوں کو نظر انداز کر دیتے ہیں اگر اپنی خامیوں کو دیکھ بھی لیں تو اس کو درست کرنے کی بجائے اسکی پردہ پوشی کرنا شروع کر دیتے ہیں
__________________
![]() عشق قاتل سے بھی مقتول سے ہمدردی بھی ،یہ بتا کس سے محبت کی جزا مانگے گا؟ سجدہ خالق کو بھی ابلیس سے یارانہ بھی، حشر میں کس سے عقیدت کا صلہ مانگے گا؟ |
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے رضی کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: دنیائے فانی
عمر: 42
مراسلات: 2,817
کمائي: 46,567
شکریہ: 2,080
1,944 مراسلہ میں 6,506 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام علیکم،
اچھا لکھا آپ نے خرم شہزاد ! بات یہ ہے کہ کسی چیز میں سے غلطیاں تلاش کرنا آسان اور اسے درست کرنا ایک مشکل کام ہے، اور انسان سہل پسند واقع ہوا ہے۔ والسلام طاہر
__________________
ہمیں خبر ہے لٹیروں کے سب ٹھکانوں کی شریک جرم نہ ہوتے تو مخبری کرتے |
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے طاھر کا شکریہ ادا کیا | فیصل ناصر (15-07-09), خرم شہزاد خرم (16-07-09) |
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,194
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|
|
|
|
| فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا | خرم شہزاد خرم (16-07-09) |
![]() |
| Tags |
| images, پاکستان, پسند, نظر, اچھا کام, انسان, بھائی, تلاش, تحریر, تصویر, حل, حال, خرم, سہل, شہزاد, شام, صحیح |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|