واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > عبادات > نماز



نماز نماز


قومے سے سجدے میں جانے کا طریقہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 11-01-11, 05:09 PM   #1
قومے سے سجدے میں جانے کا طریقہ
عبداللہ حیدر عبداللہ حیدر آف لائن ہے 11-01-11, 05:09 PM

قومے سے سجدے میں جانے کا طریقہ یہ ہے کہ اللہ اکبر کہتے ہوئے زمین کی طرف جھکیں، پہلے اپنے ہاتھوں کو ٹکائیں، جب جسم قدرے اعتدال میں آ جائے تو گھٹنوں کو بڑے آرام اور ادب سے زمین کے ساتھ لگا دیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نے فرمایا ہے:
إِذَا سَجَدَ أَحَدُكُمْ فَلَا يَبْرُكْ كَمَا يَبْرُكُ الْبَعِيرُ، وَلْيَضَعْ يَدَيْهِ قَبْلَ رُكْبَتَيْهِ
"جب تم میں سے کوئی سجدہ کرے تو اس طرح نہ بیٹھے جیسے اونٹ ( گھٹنے گرا کر دھم سے) بیٹھتا ہے (بلکہ نمازی کو) چاہیے کہ اپنے ہاتھوں کو گھٹنوں سے پہلے (زمین پر) رکھے"1
سجدے کے لیے تکبیر کہتے وقت کبھی کبھار ہاتھوں کو کانوں تک اٹھانا مسنون ہے۔ مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کو دیکھا کہ انہوں نے نماز میں رکوع کرتے وقت، رکوع سے اٹھتے ہوئے ، سجدہ کرتے وقت اور سجدے سے سر اٹھاتے ہوئے اپنے ہاتھوں کو کانوں کی لو تک بلندفرمایا 2۔
اسی مفہوم کی احادیث وائل بن حجرؓ اور انس بن مالک رضی اللہ عنہما سے بھی منقول ہیں 3۔ بظاہر معلوم ہوتا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم سجدے میں جاتے وقت اور سجدوں کےد رمیان ہمیشہ ہاتھ نہیں اٹھایا کرتے تھے کیونکہ زیادہ تر صحابہ کرامؓ نے صرف رکوع میں جاتے وقت اور رکوع سے کھڑے ہوتے وقت رفع الیدین کرنا بیان کیا ہے جس کی تفصیل "مسئلہ رفع الیدین" میں گزر چکی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1 ۔ سنن ابی داؤد کتاب الصلاۃ باب کیف یضع رکبتیہ قبل یدیہ، صحیح سنن ابی داؤد حدیث نمبر 789
2 ۔ مسند احمد بن حنبل مسند المکیین حدیث مالک بن حویرث۔ أصل صفة صلاة النبي صلى الله عليه وسلم، صحیح علی شرط مسلم (2 / 707) :
3 ۔ تفصیل کے لیے دیکھیے أصل صفة صلاة النبي صلى الله عليه وسلم (2 / 706)

Last edited by عبداللہ حیدر; 11-01-11 at 05:14 PM.. وجہ: فارمیٹنگ

 
عبداللہ حیدر's Avatar
عبداللہ حیدر
ذیلی ناظم

تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,223
شکریہ: 9,129
3,024 مراسلہ میں 11,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 261
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (11-01-11), آبی ٹوکول (11-01-11)
پرانا 11-01-11, 05:41 PM   #2
Senior Member
 
آبی ٹوکول's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مراسلات: 2,356
کمائي: 52,352
شکریہ: 4,409
1,841 مراسلہ میں 6,859 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جزاک اللہ عبداللہ بھائی پلیز درج زیل کا کوئی آن لائن ربط ہوتو دے دیجیئے پلیززز
إِذَا سَجَدَ أَحَدُكُمْ فَلَا يَبْرُكْ كَمَا يَبْرُكُ الْبَعِيرُ، وَلْيَضَعْ يَدَيْهِ قَبْلَ رُكْبَتَيْهِ
"جب تم میں سے کوئی سجدہ کرے تو اس طرح نہ بیٹھے جیسے اونٹ ( گھٹنے گرا کر دھم سے) بیٹھتا ہے (بلکہ نمازی کو) چاہیے کہ اپنے ہاتھوں کو گھٹنوں سے پہلے (زمین پر) رکھے"1
__________________
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیکرِ دلرُبا بن کے‌ آیا ،روحِ ارض و سما بن کے آیا
سب رسولِ خُدا بن کے آئے ،وہ حبیبِ خُدا بن کے آٰیا
آبی ٹوکول آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 11-01-11, 06:02 PM   #3
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
کمائي: 278,230
شکریہ: 1,155
6,272 مراسلہ میں 14,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم

جزاک اللہ خیر
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ہوتے, ہوتا, ہے۔, کوئی, کتاب, کرے, کرتے, پہلے, وقت, وسلم, معلوم, اکبر, اللہ, احمد, ادب, تکبیر, جانے, جائے, حدیث, دیکھا, رسول, شرط, صحیح, صحابہ, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:08 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger