بسم اللہ الرحمن الرحيم
نمازِ ضحیٰ یا اشراق کی فضیلت
ضحو کے معنی ہیں: دن کا چڑھنا ، اور اشراق کے معنی ہیں: طلوعِ آفتاب پس جب آفتاب پھٹ کر ایک نیزے تک بلند ہوجائے تو اس وقت نوافل کا پڑھنا نماز اشراق کہلاتا ہے
360 جوڑوں کا صدقہ
حضرت بریدہ رضی اﷲعنہ کی روایت ہے کہ میں نے رسولﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا : ” آدمی کے بدن میں تین سو ساٹھ جوڑ ہیں، پھر آدمی پر لازم ہے کہ اپنے ہر جوڑ کے بدلے صدقہ و خیرات کرے“ صحابہ رضی اﷲ عنہم نے کہا: حضور! کون ہے جو اس کی طاقت رکھے؟ آپ ﷺ نے فرمایا:” فرکعتا الضحی تجزئک“(1) دو رکعتیں ضحی( نماز اشراق) کی پڑھنی تجھ کو کافی ہیں( پھر صدقے کی احتیاج نہ رہے گی یعنی دو رکعت تین سو ساٹھ جوڑ کا صدقہ ہے)“[ ابوداؤد]
نوٹ: اس سے معلوم ہوا کہ نماز اشراق کم از کم دو رکعت ہیں۔
قارئین! اگر نماز اشراق پڑھیں تو نہایت خلوص دل سے پڑھیں، اور قومے، جلسے اور رکوع و سجود کو بڑی طمانیت سے ادا کریں
(1) صحیح تحقیق المشکاة(413/1) ابودا ¶د(5242)، احمد( 359,354/5)ابن خزیمہ(1226)، ابن حبان (811,633)
بحوالہ صلاة الرسولﷺ ، صفحہ نمبر 274