واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > عبادات > نماز



نماز نماز


نماز میں خشوع و خضوع، مگر کیسے؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 08-05-09, 03:13 PM   #1
نماز میں خشوع و خضوع، مگر کیسے؟
عبداللہ حیدر عبداللہ حیدر آف لائن ہے 08-05-09, 03:13 PM

ہمارے ہاں عام طور پر بہت سےلوگوں میں یہ الجھن پائی جاتی ہے کہ نماز کے دوران انہیں مختلف خیالات بہت آتے ہیں اور ان کی توجہ نماز میں یکسو نہیں ہوتی۔ تو اسی توجہ اور خشوع و خضوع کو پیدا کرنے کے لیے اللہ اور اسکے رسول صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نے یہ طریقہ بتایا ہے کہ اللہ کی عبادت اس طرح کرو گویا کہ تم اللہ کو دیکھ رہے ہو۔ اگر یہ ممکن نہ ہو تو کم از کم یہ یقین رکھو کہ اللہ یقینًا تمہیں دیکھ رہا ہے۔ جب انسان کے اندر یہ یقین پیدا ہو جاتا ہے کہ اللہ اسے دیکھ رہے ہیں، اس کی نگرانی فرما رہے ہیں، اس کی ایک ایک حرکت حتی کہ قلب و ذہن کے خیالات بھی اس کے علم میں ہیں تو انسان کے اندر خود بخود عبادت میں یکسوئی پیدا ہو جاتی ہے، ادھر ادھر کے وساوس چھٹ جاتے ہیں۔ اللہ کی طرف دھیان بہت بڑھ جاتا ہے۔ اس توجہ اور خشوع و خضوع سے پھر اللہ کے ذکر اور اللہ کی عبادت میں لذت بھی بہت بڑھ جاتی ہے۔ پھر ایسا نہیں ہوتا کہ انسان نماز کے لیے آئے اور ہاتھ باندھتے ہی ہزار ہا قسم کے خیالات میں کھو جائے۔ اسے کچھ پتہ نہ ہو کہ امام نے کون سی سورت پڑھی ہے، کون سی رکعت چل رہی ہے۔ بس ایسے کھڑا ہو جیسے اسے مجبورًا کسی نے نماز کے لیے باندھ دیا ہو۔ یا مشینی انداز میں اپنی حرکات کرے اور چلا جائے۔ جب اللہ کی نگرانی کا یقین ہو جائے تو پھر انسان کی یہ حالت نہیں رہتی۔ اس کی عبادت رسمی نہیں ہوتی، روح سے خالی نہیں ہوتی۔ انسان کا تعلق اللہ سے جس قدر مضبوط ہو گا، اللہ سے محبت جس قدر زیادہ ہو گی، اس کی نگرانی کا یقین جس قدر زیادہ ہو گا اسی قدر اس کی عبادت میں لذت بڑھتی جائے گی۔
جو لوگ نماز کو محض اٹھک بیٹھک بنا لیتے ہیں اور بڑی تیزی سے رکعتیں پوری کرتے ہیں بھاگ اٹھتے ہیں، انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ ان کی نماز درست نہیں ہوتی۔ بخاری و مسلم میں آتا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کے سامنے ایک شخص نے ایسے ہی نماز پڑھی۔ آپ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نے اسے فرمایا "فصل فانک لم تصل" تو نماز پڑھ ابھی تو نے نماز نہیں پڑھی۔ وہ دوبارہ نماز پڑھنے لگ گیا۔ نماز پڑھ کر پھر آ کر سلام کیا۔ نبی صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نے سلام کا جواب دیا اور فرمایا "فصل فانک لم تصل" نماز پڑھ، ابھی تو نے نماز نہیں پڑھی۔ اس نے تیسری مرتبہ پھر ویسے ہی نماز پڑھی ، آکر سلام کہا، نبی صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نے سلام کا جواب دیا اورفرمایا فصل فانک لم تصل۔ تو اب اس نے کہا "اے اللہ کے رسول، مجھے نماز سکھا دیجیے"۔ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نے اسے نماز کے ایک ایک رکن کی ادائیگی کا طریقہ سکھایا کہ ہر رکن کو اس طرح ادا کر کہ جس سے تجھ میں پوری طرح اطمینان (ٹھہراؤ) پیدا ہو جائے۔ تو رکوع میں ہو یا سجدے میں، ہر رکن پورے اطمینان سے ادا کر۔ دو سجدوں کے درمیان بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نے اطمینان سے بیٹھنے کا حکم دیا لیکن ہمارے ہاں کسی رکن کی اچھے طریقے سے ادائیگی کا کوئی اہتمام نہیں۔ بڑی تیزی سے رکعتیں ادا کرتے ہیں۔ اگر امام کے پیچھے ہوں تو کئی نمازی امام کے برابر چلتے ہیں اور کئی تو ہر رکن میں امام کو بھی پیچھے چھوڑتے چلے جاتے ہیں جو کہ جائز نہیں۔ انہیں سوچنا چاہیے کہ امام سے پہلے وہ نماز سے فارغ تو نہیں ہو سکتے پھر نماز میں اس قدر تیزی کا کیا فائدہ کہ اپنی نماز کا حلیہ بھی بگاڑا، اجر بھی گنوایا اور امام سے پہلے فارغ بھی نہ ہو سکے۔ نماز میں امام کےساتھ برابری نہ کرنی چاہیے اور نہ اس سے آگے بڑھنا چاہیے۔ نماز جلدی جلدی ادا کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے کیونکہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نے نماز میں کوے کی طرح ٹھونگیں مارنے سے منع فرمایا (ابوداؤد، مسند احمد)۔
اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نے ہمیں اپنی عبادتوں میں خشوع و خضوع پیدا کرنے کا جو طریقہ بتایا ہے، آئیے اسے اختیار کر کے اپنی عبادت کو ضائع ہونے سے بچا لیں۔ وہ طریقہ یہی ہے جیسا کہ حدیث میں وضاحت سے بتایا گیا کہ اللہ کی عبادت اس طرح کریں کہ گویا اللہ کو دیکھ رہے ہیں یا کم از کم یہ یقین پیدا کر لیں کہ اللہ ہمیں دیکھ رہا ہے اور ہماری ایک ایک حرکت اس کی نگا ہ میں ہے۔ ان شاء اللہ جب یہ یقین پیدا ہو گا اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کے طریقے کے مطابق عبادت ہو گی تو ا س میں خود بخود خشوع و خضوع، توجہ دھیان اور حسن پیدا ہو گا اور یہی عبادت میں احسان ہے۔
(عقیدہ و منھج از ابوحنظلہ حفظہ اللہ)

Last edited by عبداللہ حیدر; 09-05-09 at 04:41 PM..

 
عبداللہ حیدر's Avatar
عبداللہ حیدر
ذیلی ناظم

تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,223
شکریہ: 9,129
3,024 مراسلہ میں 11,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 357
Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
Arabian (01-07-09), sjk (08-05-09), فیصل ناصر (09-05-09), ام غزل (14-06-09), احمد بلال (09-05-09), اسد لطیف (08-05-09), حسنین ایوب (26-12-09)
پرانا 08-05-09, 04:19 PM   #2
Senior Member
 
اسد لطیف's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: Kundian Mianwali
مراسلات: 567
کمائي: 9,286
شکریہ: 524
293 مراسلہ میں 683 بارشکریہ ادا کیا گیا
اسد لطیف کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

زبردست
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسد لطیف آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے اسد لطیف کا شکریہ ادا کیا
Arabian (01-07-09), عبداللہ حیدر (08-05-09)
پرانا 09-05-09, 03:36 AM   #3
Senior Member
 
ماسٹر مقسود's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: Germany
مراسلات: 247
کمائي: 5,376
شکریہ: 243
177 مراسلہ میں 390 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

نماز کی ہر رکعت میں ہم صورہ فاتحہ پڑھتے ہیں ۔ اس میں ہی اللہ تعالے نے ہمیں ایک دعا بھی سکھا دی " ایّاکَ نعبدُ وَ ایّکَ نستعین " کہ ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ سے ہی مدد مانگتے ہیں - یعنی عبادت کی توفیق بھی اس ہی سے مانگنا اس میں شامل ہے -
اللہ تعالےٰ کے فضل کے بغیر ہم عبادت کا حق ادا ہی نہیں کرسکتے - بلکہ یہ ایک رسم کی طرح بن کر رہ جاتی ہے -
اللہ تعالے ہمیں مقبول عبادات کی توفیق بخشے ۔ آمینٰ
ماسٹر مقسود آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے ماسٹر مقسود کا شکریہ ادا کیا
Arabian (01-07-09), فیصل ناصر (09-05-09), ام غزل (14-06-09), احمد بلال (09-05-09), عبداللہ حیدر (22-07-09)
پرانا 09-05-09, 03:40 AM   #4
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,194
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جزاک اللہ عبداللہ حیدر بھائی
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 09-05-09, 09:13 AM   #5
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,653
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سر ورق کے لیے اپلائی کریں
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 30-06-09, 06:29 PM   #6
Member
اجنبی
 
shobi.jan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مقام: Karachi
مراسلات: 86
کمائي: 2,413
شکریہ: 7
63 مراسلہ میں 119 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

خیالِ غیر سے نفرت دلِ عاشق پہ لازم ہے!
محبّت اِن کو کہتی ہے کہ ترکِ ما سویٰ کردے!

حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کا فر مان ہے!

من لا یعرفُ کیف یعبدہُ

ترجمہ! تُو اُس رب کی عبادت کیسے کرتا ہے جس کو پہچانتا نہیں۔۔۔۔۔۔
shobi.jan آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
نفرت, نماز, ممکن, محبت, اللہ, انسان, بھائی, جواب, حکم, حدیث, حسن, دعا, شخص, عبادت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پاکستان میں ریمنڈ جیسے کتنے ایجنٹ ہیں؟ حکام نے معلومات جمع کرنا شروع کردیں گلاب خان خبریں 2 18-03-11 11:29 AM
پاک بھارت ٹماٹر جنگ شروع، بھارتی تاجروںنے پاکستان کو سبزیوں کی فراہمی روک دی گلاب خان خبریں 0 08-01-11 05:46 AM
نیا موضوع کیسے بنایا جائے! منتظمین پاک نیٹ ٹیوٹوریلز 9 31-12-10 11:14 PM
آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل درآمد شروع، پہلے مرحلے میں بجلی دو فیصد مہنگی گلاب خان خبریں 0 02-10-10 04:01 AM
نیا تھریڈکیسےشروع کریں waseemsv معلومات پاک۔نیٹ اور شعبہ تدریس 1 09-03-09 06:39 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:08 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger