واپس چلیں   پاکستان کی آواز > خواتین کا سیکشن > بچوں کا پاک نیٹ > والدین اور بچوں کے حقوق



والدین اور بچوں کے حقوق والدین اور بچوں کے حقوق


دور حاضر میں خواتین کا کردار اور بچوں کی تعلیم و تربیت

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-05-09, 04:44 AM   #1
دور حاضر میں خواتین کا کردار اور بچوں کی تعلیم و تربیت
ام غزل ام غزل آف لائن ہے 05-05-09, 04:44 AM

مغرب کے خدا ناشناس ذہن کی جولانیوں کی معراج فرائڈ اور کارل مارکس ہیں، انہوں نے انسانی زندگی اور اسکے مسائل کے بارے میں خالص مادی نقطہء نظر پیش کیا اور اسکے حق میں عقلی اور منطقی دلائل کے انبار لگا دیئے، یہی نظریات فکری اور انقلابی تحریکوں میں ڈھلے اور مغربی دنیا کے سیاسی و سماجی ڈھانچے میں دور رس نتائج کی حامل تبدیلیاں رونما ہویئں۔ان تبدیلیوں نے ساری دنیا کو تصادم اور کشمکش ،تباہی ،بربادی اور محرومی ومایوسی میں مبتلا کردیا۔
فرائڈ کے نظریات جن میں مذہب کی تحقیر نے انسانی اقدار عالیہ کو پامال کرنے کی بدترین شکل پیش کی گئی تھی،انسان کو حیوانیت کی راہ پر گامزن کر دیا اور یہ بات مغربی معاشرے کے ذہن نشین کرا دی کہ تمام نفسیاتی الجھنوں اور اعصابی اضطرابات سے چھٹکارا پانے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ فرد کے راستے سے سماج، اخلاق اور روایات جیسے چوکیدار ہٹا دئیے جایئں اور اسکے کچلے ہوئے جذبات کو روایات کے قید خانے سے آزاد کردیا جائے۔
اسطرح مغرب میں‌ایسی نسل تیار کی گئی جو اس بات کی ہم خیال تھی کہ ، سماج ، دائنات کی اشیاء اور انسانی طبیعت سے متصادم ہے اور معاشرے کی قید اور روایات کے وجود کا کوئی جواز نہیں ہے، خوشی کے لیے ضروری ہے کہ انسان خاندانی اور عائلی بندھنوں سے آزاد ہو جائے۔ بالآخر یورپ اور امریکہ کی تمام اقوام میں معاشرتی شیرازہ ان افکاروخیالات کی ترویج پاتے ہی بکھر گیا اور عائلی نظام درہم برہم ہو گیا۔
اسلام جو دین فطرت ہے،انسان کی فطرت اور شریعت کے تقاضوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے احکامات لاگو کرتا ہے۔ قرآن کریم میں‌، شراب اور قماربازی کے بارے میں لوگوں کے دریافت کرنے پر ارشاد ربانی ہوا: “لوگ آپ سے اس بارے میں پوچھتے ہیں ،فرما دیجئے کہ ان دونوں کے استعمال میں گناہ کی باتیں ہیں اور بعض فائدے بھی ہیں‌ مگرگناہ ان فائدوں ‌سے زیادہ ہے،اگرقرآن یہ کہتا کہ خمر و میسر کوئی فائدہ نہیں ‌تو لوگ ہو سکتا ہے اعتراض کرنے یاعدم اطمینان کا شکار ہوتے۔
اسلام کی عائد کردہ تمام قیود اور بندشیں معاشرے کے مفاد میں ہیں۔اس مختصر تجزیئے سے یہ بات سامنے آ گئی ہے کہ موجودہ دور میں جو کشمکش قوموں، ملکوں اور مذاہب میں جاری ہے، اس میں یہ نظریات و خیالات کارفرما ہیں جو اہل مغرب نے دنیا کو دیئے اور جس دلدل میں وہ خود جا گرے ہیں،آج کا نام نہاد ترقی پسند معاشرہ اسی جانب رواں دواں ہے، اس وقت ہماری فکر کے سارے دھارے اس جانب مبذول ہونے چاہیئں کہ معاشرےکے اس بحران سے کیسے نمٹا جائے ،اسکا تدارک کیا کیا جائے اور اسکا حل کیا ہو؟
حدیث رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) ہے کہ : تم میں سے ہر شخص راعی ہے اور اس سے اسکی رعیت کے بارے میں ‌پوچھا جائے گا۔اس حدیث کے مطابق معاشرے کا ہر فرد چاہے وہ مرد ہو یا عورت، اپنے اپنے دائرہ اختیار میں سب راعی (نگہبان) ہیں اور انکی ذمے داری ہے کہ بگاڑ کی تمام صورتوں پر نظر رکھیں اور ابتری و انتشار کے اس دور میں ہر جگہ مغربی تہزیب کی چالوں‌سے نہ صرف خود بلکہ معاشرے کو محفوظ کرنے کی تدابیر اختیار کی جایئں، مغرب کی تہذیبی یلغار سے بچنا اور باقی لوگوں کو بچانا اتنا آسان نہیں، لیکن حکم خداوندی ہے کہ “اے ایمان والو، اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو جہنم کی آگ سے بچاو۔(القرآن)
صحیح بخاری کی حدیث ہے کہ اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو اللہ سے روشناس کراؤ اور انہیں آداب سکھاؤ۔
تربیت کا جو نظام اسلام دیتا ہے انسانی طرز عمل پر اثر انداز ہونے والے بہترین عوامل میں سے ہے۔ ہر انسان کا بچہ جب دنیا میں ‌آتا ہے،والدین کے پاس امانت ہوتا ہے ،بچہ کا دل و دماغ سادہ ہوتا ہے، اس کے والدین یا معلم ، معاشرہ جس طرح چاہتے ہیں ،اسکے خیالات و افکار بناتے ہیں ، اگر خیر کی طرف راہنمائی کریں ‌تو وہ اسکا عادی بنتا ہے اور اگر اس کو جانوروں کی طرح چھوڑ دیا جائے تو نہ صرف یہ کہ وہ خود تباہ ہوگا بلکہ اسکی تباہی کا وبال اسکے سر پرستوں پر بھی ہوگا۔ تربیت کے اس مرحلے میں‌ ماں اولاد کے قریب ترین ہوتی ہے،معاشرے کی تباہی ،بگاڑ اور تعمیر و ترقی میں وہ اہم ترین کردار ادا کرتی ہے۔ دور حاضر کی مغربی طرز زندگی اور مصنوعی دمک نے ان ذمہ داریوں کو مزید بڑھا دیا ہے۔ دنیا بھر کے ذرائع ابلاغ ذہنوں کو بدلنے میں‌مصروف ہیں، پر باشعور مسلمان اس بات سے خوب واقف ہے۔ان ذرائع ابلاغ کے برے اثرات عیاں ہیں،جھوٹ اور مکروفریب کی اشاعت ان کا کام ہے۔
آزادی کے مغربی تصور کے تحت ان ذرائع ابلاغ نے فسق و فجور کی خوب اشاعت سنبھالی ،پوری دنیا کے مسلمان ممالک کو اپنا ہدف بنا کر میڈیا کےاثرات کو گھر گھر پہنچا دیا۔
آج کی عورت کے لیے اپنی اولاد، خاندان، نظام، اصول و ضوابط سب کو ان اثرات سے بچانا اور متبادل خیر کا پیغام اپنی نسلوں کو دینا انتہائی ضروری ہے۔ گھر اور بچے ہی معاشرے کی اکائی ہیں، اگر یہیں گرفت مضبوط ہو جاۓ تو آگے معاشرہ بھی پابند ہوجاتا ہے اور اقدار کی حفاظت ہوسکتی ہے۔ لہذا دینی اصولوں سے آگاہی اور مذہبی افکار کی روشنی میں بچوں کی تربیت انتہائی ضروری ہے۔ دشمنان اسلام اس فن سے بہ خوبی آشنا ہیں کہ آوارہ ذہن سیکولر اور مادہ پرستی کی خوراکیں کس طرح خوش رنگ بنا کر پیش کریں۔ ماؤں کی جانب سے بچوں کی تعلیم و تربیت انتہا ئی ضروری ہے۔ ایک مشہور دانشور کا کہنا ہے:
'' یتیم وہ بچہ نہیں ہے جسے اسکے والدین دنیا میں‌تنہا چھوڑ گئے ہوں، اصل یتیم تو وہ ہیں جن کی ماؤں کو تربیت اولاد سے دلچسپی نہیں ہے اور باپ کے پاس انکو دینے کے لیے وقت نہیں۔“
آج یہ بات کس قدر درست نظر آتی ہے۔ بچوں کو برائیوں کے سیلاب سے بچانے کے لیے موجودہ دور کی عورت کو خصوصا“ اپنے اوقات کار،گھر کے نظام،بچوں کی دلچسپی اور اپنی لا پروائیوں پر توجہ دینی ہوگی اور اس ثقافتی یلغار کا مقابلہ اسلامی رنگ کو اپنا کر ہی کیا جا سکے گا۔ رنگ اسی کپڑے پر اچھا چڑھتا ہے جس کا اپنا کوئی رنگ نہ ہو،اپنی اولاد اور گھر کے افراد کا اور رنگوں سے نکال کر صبغت اللہ میں ‌رنگنا ہی اس چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے کافی ہو گا۔ انشاءاللہ۔
اردو مجلس۔

ام غزل
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مراسلات: 2,866
شکریہ: 10,920
1,995 مراسلہ میں 4,853 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 608
Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے ام غزل کا شکریہ ادا کیا
shafresha (07-06-09), فیصل ناصر (06-06-09), yashaka (05-05-09), اکرم (05-05-09), رضی (06-06-09), سحر (07-06-09)
پرانا 05-05-09, 09:18 AM   #2
Senior Member
مقبول
 
اکرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مقام: راجن پور۔کوٹ مٹھن
مراسلات: 124
کمائي: 2,363
شکریہ: 130
73 مراسلہ میں 137 بارشکریہ ادا کیا گیا
اکرم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں اکرم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہت اچھی انفارمیشن ہے
اکرم آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے اکرم کا شکریہ ادا کیا
ام غزل (05-05-09), رضی (06-06-09)
پرانا 06-06-09, 04:05 AM   #3
ناظم اعلی
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مراسلات: 2,866
کمائي: 28,500
شکریہ: 10,920
1,995 مراسلہ میں 4,853 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اکرام بھائی آپ کی مشکور ہوں !
ام غزل آف لائن ہے   Reply With Quote
ام غزل کا شکریہ ادا کیا گیا
رضی (06-06-09)
پرانا 06-06-09, 04:28 AM   #4
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,194
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت خوب غزل جی
واقعی یہ بات سچ ہے کے بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ بہترین تربیت اور مناسب توجہ کی ضرورت بھی ہوتی ہے
اللہ کا شکر ہے کے ابھی ہمارے معاشرے میں اس پہلو کو مکمل نظر انداز نہیں کیا جاتا
لیکن یہ بھی حقیقت ہے کے جس تیزی سے ہم مغربی معاشرے کی تقلید کررہے ہیں کچھ عرصہ بعد ہمارا بھی یہی حال ہو
اللہ ہم سب کو محفوظ رکھے
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
ام غزل (06-06-09), رضی (06-06-09)
پرانا 06-06-09, 04:31 AM   #5
ناظم اعلی
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مراسلات: 2,866
کمائي: 28,500
شکریہ: 10,920
1,995 مراسلہ میں 4,853 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بے شک فیصل بھائی ہم ابھی تک محفوظ ہیں ، اور اگر آگے بھی رہیں تو کمال کی بات ہو گی ، ورنہ ہمارا مستقبل بھی مغرب کی طرح اولڈ ہاؤس ہی ہے ۔
( اللہ نہ کرے )
ام غزل آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ام غزل کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (06-06-09), رضی (06-06-09)
پرانا 06-06-09, 09:12 PM   #6
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,194
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آج کے اعمال کل کام آئیں گے
آج اگر ہم اپنے ماں باپ کی خدمت اور فرمانبرداری کریں گے تو کل ہمارے بچے بھی ہم سے اچھے سلوک کریں گے ورنہ

کانٹے بو کر پھولوں کی توقع کرنا عبث ہے

اللہ ہم کو ماں باپ کی خدمت کی سعادت عطا فرمائے
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
ام غزل (06-06-09), رضی (06-06-09)
پرانا 06-06-09, 10:10 PM   #7
ناظم اعلی
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مراسلات: 2,866
کمائي: 28,500
شکریہ: 10,920
1,995 مراسلہ میں 4,853 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آمین ثم آمین ۔
ام غزل آف لائن ہے   Reply With Quote
ام غزل کا شکریہ ادا کیا گیا
رضی (06-06-09)
پرانا 07-06-09, 12:22 AM   #8
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,543
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سگمنڈ فرائیڈ، کارل مارکس اور ڈارون ان تینوں کی تھیوری کو نا جانے کیا سمجھا جاتا ہے مگر حقیقت میں انہوں نے انسانیت کی تذلیل کی ہے اور انسان کو جانور سے بھی بد حال بنانے میں انکا بہت اہم کردار ہے ۔
اللہ ہم مسلمانوں کو ہدائیت دے اور ان کے شر سے محفوظ رکھے اور اللہ ہمیں شر سے محفوظ ہی رکھے اور ہمیں اسلامی طرز تعلیم پر عمل پیرا رکھے ۔
__________________

عشق قاتل سے بھی مقتول سے ہمدردی بھی ،یہ بتا کس سے محبت کی جزا مانگے گا؟
سجدہ خالق کو بھی ابلیس سے یارانہ بھی، حشر میں کس سے عقیدت کا صلہ مانگے گا؟
رضی آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے رضی کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (07-06-09), ام غزل (07-06-09)
پرانا 07-06-09, 05:59 AM   #9
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,663
کمائي: 254,788
شکریہ: 53,125
7,706 مراسلہ میں 22,602 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقبال نے "مارکس" کو "پیغمبر بلا کتاب" کہا ہے!!!
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
shafresha کا شکریہ ادا کیا گیا
ام غزل (07-06-09)
جواب

Tags
فن, پسند, قید, قرآن, نظر, مکمل, موجودہ, مقابلہ, ماں, مسائل, معاشرہ, معراج, آج, ایمان, اللہ, امریکہ, اسلامی, بہترین, بچوں, تعلیم, حال, خواتین, خدا, دریافت, غزل


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
خواتین کارکنان کے متعلق اشعار چاہئیں ام طلحہ شعر و شاعری 20 28-05-09 03:52 PM
عراق:’خواتین بچوں سمیت بیس ہلاک‘ محمدعدنان خبریں 0 07-04-08 02:47 AM
گزشتہ تین ماہ مین اولپنڈی میں 7 خود کش حملوںمیں 70 اہلکاروں سمیت 103 افراد ہلاک وجدان خبریں 0 04-02-08 10:02 AM
بحالی جمہوریت سے متعلق صدرمشرف کے وعدوں پر اعتبار ہے،بش خرم شہزاد خرم خبریں 0 21-11-07 08:09 AM
کرنل سمیت تین اہلکاروں کا اغواء چاچا کمال خبریں 0 26-08-07 12:40 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:15 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger