واپس چلیں   پاکستان کی آواز > Web Masters > ویب سائٹس کا جائزہ



ویب سائٹس کا جائزہ ویب سائٹس کا جائزہ اور ان کے روابط فورمز کے اس حصے میں صرف وہی ممبر پوسٹ کر سکتے ہیں جن کی کم از کم فورمز پر ٥٠ یا اس سے زیادہ پوسٹس ہیں۔ اس سے سپیمرز کو منہ کی کھانی پڑرہی ہے۔


اردو دائرۃ معارف العلوم

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 16-07-11, 06:34 PM   #1
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2008
مقام: In Front Of My Computer
مراسلات: 507
کمائي: 2,958
شکریہ: 105
144 مراسلہ میں 266 بارشکریہ ادا کیا گیا
عقرب کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں عقرب کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default اردو دائرۃ معارف العلوم

اردو دائرۃ معارف العلوم

بلعون صناع مکین مکاں بفضل خلاق زمین و زماں
السلام علیکم
اردو دائرۃ معارف العلوم حاضر ہے اور توجہ کا طالب ہے دیکھیے اور بتائیے۔
Urdu Encyclopedia اردو دائرۃ معارف العلوم - نو مولود
سائٹ کے مواد کے ماخذ
اس سائٹ کا مواد مقتدرہ آن لائن لغت سے لیا ہے مقتدرہ کی سائٹ میں وائرس موجود ہے جس کے بارے میں فون پر بھی میں نے انہیں مطلع کیا تھا لیکن کچھ نہیں کیا گیا لغت کو میں نے ڈاؤنلوڈ کر لیا اور اس میں سے غلطیوں کو دور کرنے لگا کافی مشکل کام تھا اس میں زیادہ تر ٹائپنگ کی غلطیاں تھیں جو تقریبا درست ہو چکی ہیں لغت میں ہزار کے قریب نئے الفاظ شامل کیے اور کچھ تفصیلات دوسرے الفاظ کی تشریح میں بھی دی اور اب اس کو آہستہ آہستہ مرتب کر رہاں تاکہ تحرریں اپنے زمرہ جات میں پہنچ جائیں تقریبا 3000 تحریروں کو زمرہ جات میں مرتب کر چکا ہوں اصل مشکل زمرہ جات بنانا ہے کیونکہ زمرہ جات کی فہرست نہیں ملتی تقریبا 325 زمرہ جات بن چکے ہیں جن کو بنانے کے لیے میں نے گورنمنٹ کالج چشتیاں کے پروفیسر حضرات سے کافی مدد لی اور ان کا شکر گزار بھی ہوں کہ انھوں نے میری مدد کی۔

اس کے علاوہ اس میں میں شامل مواد جامع اردو انسائیکلوپیڈیا سے شامل کر رہا ہوں۔ اس کو ٹائپ کرنا کافی دشوار ہے لیکن روز کے دس کے قریب صفحات شامل ہو جاتے ہیں۔

کمپیوٹر کی فرہنگ بھی مرتب کر رہا ہوں اس سلسلے میں مقتدرہ کی فرہنگ استعمال کر رہا ہوں وہ صرف اصطلاح اور اس کا اردو ترجمہ ہے جبکہ میں چاہتا ہوں کہ اصطلاح کی کچھ تفصیل بھی ہو پہلے صرف اصطلاح اور اس کا اردو ترجمہ شامل کروں گا تاکہ ہمارے پاس ایک نمونہ آجائے جس سے ہم سافٹ ویرز کی لوکلائزیشن ایک مروجہ اصول سے کر سکیں۔

اس کے بعد اسد الغابہ فی معرفۃ صحابہ از علامہ ابن اثیر رحمہ اللہ علیہ کا اردو ترجمہ جو کہ 8 ہزار صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کا بے مثال انسائیکلوپیڈیا ہے شامل کرنے کا ارادہ ہے کتاب میرے موجود ہے اس کو سکین کروں گا تاکہ دوسرے جو دوست اس کام میں شریک ہونا چاہیں ہو جائیں۔

سائٹ کا تکنیکی تعارف
ڈیٹآ لائف انجن کو میں نے خود لوکلائز کیا ہے مکمل اردو نہیں ہے ویب کا حصہ جو صارفین کے لیے ہے وہ مکمل ہے لیکن ایڈمن پینل 90 فیصد ہے اس کو استعمال کرنا نہایت ضروری تھا وکی میڈیا انجن کو استعمال نہیں کر سکتا تھا اس میں بہت بڑی ڈیٹا بیس کی ضرورت ہے تقریبا 20 ہزار اوسط درجہ تحریروں کے لیے 200 ایم بی ڈیٹا بیس ہو جو کافی مہنگی پڑتی لیکن ڈیٹا لائف انجن میں 82898 تحریریں تقریبا 170 ایم بی میں شامل ہو گئیں۔
عقرب آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے عقرب کا شکریہ ادا کیا
محمد یاسرعلی (18-07-11), wajee (18-07-11), ابوسعد (16-07-11), احمد نذیر (17-07-11), راجہ اکرام (17-07-11)
پرانا 16-07-11, 07:12 PM   #2
Senior Member
 
ابوسعد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2010
مقام: فوق الارض
عمر: 36
مراسلات: 456
کمائي: 10,513
شکریہ: 1,763
319 مراسلہ میں 856 بارشکریہ ادا کیا گیا
ابوسعد کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

آپ کاکا م اچھاہے۔اگر چہ آپ کی اکثر (کمپیوٹر کی اصطلاحی(باتیں ہمیں سمجھ نہیں آسکیں۔اللہ تعالیٰ مزید ہمت دے۔
ابوسعد آف لائن ہے   Reply With Quote
ابوسعد کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 16-07-11, 09:58 PM   #3
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
کمائي: 121,611
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ماشاء اللٰہ اچھی کوشش ہے۔

چند گزارشات ہیں۔ تحاریر میں جا بجا املاء کی غلطیاں ہیں، ان کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔

زمرہ جات کی فہرست میں کہیں بھی کلک کردیں، تو ایک ہی مواد سامنے آتا ہے۔ کیا ہی اچھا ہو اگر تمام فہرست بغیر تفصیل کے میسر ہو، تاکہ بندہ اگر کوئی خاص موضوع پر معلومات چاہے تو بآسانی معلوم کرسکے۔
__________________


http:// haroonazam.wordpress.com

ھارون اعظم کا بلاگ۔
ھارون اعظم آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 17-07-11, 06:46 PM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2008
مقام: In Front Of My Computer
مراسلات: 507
کمائي: 2,958
شکریہ: 105
144 مراسلہ میں 266 بارشکریہ ادا کیا گیا
عقرب کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں عقرب کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ھارون اعظم مراسلہ دیکھیں
ماشاء اللٰہ اچھی کوشش ہے۔

چند گزارشات ہیں۔ تحاریر میں جا بجا املاء کی غلطیاں ہیں، ان کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔

زمرہ جات کی فہرست میں کہیں بھی کلک کردیں، تو ایک ہی مواد سامنے آتا ہے۔ کیا ہی اچھا ہو اگر تمام فہرست بغیر تفصیل کے میسر ہو، تاکہ بندہ اگر کوئی خاص موضوع پر معلومات چاہے تو بآسانی معلوم کرسکے۔
املا کی غلطیاں درست کرنے میں مجھے آپ احباب کی مدد درکار ہے

تفصیلی فہرست جلد ہی شائع ہو جائے گی
عقرب آف لائن ہے   Reply With Quote
عقرب کا شکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم (17-07-11)
پرانا 28-08-11, 02:12 AM   #5
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مراسلات: 1
کمائي: 235
شکریہ: 0
0 مراسلہ میں 0 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ۔ امید ہے کہ سب خیریت سے ہونگے ۔

ماشاء اللہ اچھی کوشش ہے ۔۔ ویسے اگر آپ MediaWiki نامی سافٹ وئیر استعمال کریں‌تو کافی آسان ہو جائے گا، اور اس طرح‌دیگر لوگ بھی حصہ لے سکیں‌گے ۔
میڈیا وکی وہی سافٹ وئیر ہے جو Wikipediaپر استعمال ہوا ہے۔

خوش رہیں
نوید آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 29-08-11, 09:41 AM   #6
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2008
مقام: In Front Of My Computer
مراسلات: 507
کمائي: 2,958
شکریہ: 105
144 مراسلہ میں 266 بارشکریہ ادا کیا گیا
عقرب کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں عقرب کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

میڈیا وکی کے بارے میں اپنی رائے دے چکا ہوں اس کو چلانے کے لیے سالانہ کم از کم پچاس ہزار روپیہ سکہ رائج الوقت چاہیے تاکہ ایک اچھا سرور خریدا یا کرائے پر لیا جا سکے، جو ہماری قوت خرید سے باہر ہے۔ آپ اس دائرہ معارف میں بھی اپنی تحاریر شامل کر سکتے ہیں یہ صفحہ ملاحظہ فرمائیں۔
عقرب آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کالج, پہلے, ویب, وائرس, مکمل, میڈیا, اللہ, انجن, اردو, اردو انسائیکلوپیڈیا, بے, بنانا, توجہ, حضرات, حصہ, خود, دوست, سافٹ, علامہ, غلطیوں, غلطیاں, صفحات, صارفین, صحابہ, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:20 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger