| ویب سائٹس کا جائزہ ویب سائٹس کا جائزہ اور ان کے روابط فورمز کے اس حصے میں صرف وہی ممبر پوسٹ کر سکتے ہیں جن کی کم از کم فورمز پر ٥٠ یا اس سے زیادہ پوسٹس ہیں۔ اس سے سپیمرز کو منہ کی کھانی پڑرہی ہے۔ |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
ایک ویب سائٹ جو آپ کا احتجاج متعلقہ اداروں تک پہنچانے کا کام کرتی ہے گزشتہ تیس برسوں کے دوران ہونے والی نمایاں تبدیلیوں میں یہ سب سے اہم ہے کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی نے تقریباً ہر شخص کو انفارمیشن ورکر بنا دیا ہے۔ شاپنگ سے لے کر الیکشن کمپئین تک اب ہر چیز کے لئے انٹرنیٹ کا استعمال ہوتا ہے۔ گزشتہ سال انٹرنیٹ کی تین بڑی تنظیموں نے مل کر ایک ایسی ویب سائٹ بنائی ہے جس پر انٹرنیٹ صارفین احتجاج ریکارڈ کروا سکتے ہیں۔ انٹرنیٹ کے ذریعے عالمی مسائل پر لوگوں کی توجہ مبذول کروانے والی اس ویب سائٹ کا نام آواز ڈاٹ آرگ ہے۔ چین اور تبت کے مسئلہ پر وائٹ ہاوس کے باہر ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا۔ یہ احتجاجی مظاہرہ عالمی دن برائے عمل کو منانے کی ایک کڑی تھا۔ اسی روز نیویارک میں قائم آواز کے اس چھوٹے سے دفتر سے 14 لاکھ افراد کی طرف سے انٹرنیٹ پر ایک پٹیشن دنیا کے ہر ملک میں موجود چینی سفارت خانے کو بھجوائی گئی۔ جس میں چینی حکام پر زور دیا گیا کہ وہ دلائی لامہ کے ساتھ تبت کے حوالے سے گفتگو کریں۔ یہ کام لاکھوں افراد نے بغیر سڑکوں پر آئے صرف چند گھنٹوں میں کر دیا۔ دنیا کو عالمی مسائل سے روشناس کروانے اور ان کے خیالات جاننے کے لئے انٹرنیٹ کی بڑی طاقت آواز کی صورت میں سامنے آئی ہے۔ ان مسائل میں ماحولیات، انسانی حقوق، غربت اور بدعنوانی کا خاتمہ اور جنگ بندی وغیرہ شامل ہیں۔ اس ویب سائٹ کے سربراہ نے اس کے مقاصد بتاتے ہوئے کہا کہ دنیا کے تمام لوگوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے تاکہ وہ دنیا کی حکومتوں پر مسائل کے حل کے لئے زور دے سکیں۔ بنیادی نظریہ یہ ہے کہ اب دنیا ایک چھوٹی سی کمیونٹی بن گئی ہے ہر عالمی مسائل کے حوالے سے دنیا کے تمام لوگ ایک رائے رکھتے ہیں جسے سامنے لانا ضروری ہے۔ اب لوگ دنیا کو پہلے اور اپنے ملک کو دوسرے نمبر پر ترجیح دیتے ہیں۔ لوگ چاہے کسی بھی ملک کے ہوں وہ انسانی زندگی کی قدر کرتے ہیں اور اسے قیمتی سمجھتے ہیں۔ ایک سماجی نیٹ ورک کی طرح آواز کی ویب سائٹ پر عام لوگ رجسٹر ہو سکتے ہیں، جس کے بعد انہیں مختلف مسائل کے بارے میں معلومات اور احتجاجی مواد ای میل کے ذریعے بھیجا جاتا ہے۔ تمام ممبران مل کر کسی بھی مسئلے کی اہمیت کے بارے میں فیصلہ کرتے ہیں۔ اسی طرح کسی سیاسی مہموں کے لئے ویب سائٹ کے تمام ممبران سے پولنگ کروائی جاتی ہے۔ انٹرنیٹ کی وجہ سے ہر ہفتے تقریبا دس ہزار ممبران سے سیاسی و سماجی مسائل اور ان کے حل کے لئے تجاویز لی جاتی ہیں۔ ان تجاویز کی بنیاد پر مسائل کی نشاندہی کی جاتی ہے اور اسے دنیا کے تمام رہنماوں کو ایک پٹیشن کی صورت میں پیش کیا جاتا ہے۔ اس وقت تبت میں انسانی حقوق بحال کرنے کے حوالے سے پٹیشن جاری ہے۔ اور جب کسی بھی مسئلے کو دنیا کے لاکھوں لوگوں کی حمایت حاصل ہو تو بقول آواز اسے عوامی سرپرستی حاصل ہو جاتی ہے۔ ادارے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ تبت کے مسئلے پر ہمارے ممبران نے کم از کم ایک کروڑ بیس لاکھ لوگوں کو معلومات فراہم کیں اور انہیں یہ پٹیشن سائن کرنے کو کہا۔ یہ کام اتنا متحرک ہے کہ آپ کو دنیا اکٹھی ہو کر کسی مسئلے پر توجہ دیتی محسوس ہوتی ہے۔ اس وقت آواز کے ہر ملک میں ممبران موجود ہیں اور یہ دنیا کی 13 مختلف زبانوں میں کام کر رہی ہے۔ جیسے جیسے دنیا کے ترقی پذیر ممالک میں ٹیکنالوجی آتی جائے گی، آواز کو امید ہے کہ ان کے ممبران کی تعداد میں بھی اضافہ ہوتا جائے گا۔آواز کی کامیابی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ جاپان کی حکومت نے ماحولیات پر ہونے والی ایک کانفرنس میں اپنا موقف تبدیل کر لیا۔ آواز کو امید ہے کہ مستقبل میں ان کے ممبران فلاحی مقاصد کے لئے دنیا سے چندہ بھی اکٹھا کریں گے تاکہ عملی طور پر لوگوں کی مدد ہو سکے۔ آواز ویب سائٹ
__________________
پھوٹا تھا جو کبھی کسی نیزے کی نوک سے،ہر عہد پر محیط وہی انقلاب ہے
ہر دَور میںحُسین ع نے ثابت یہ کر دیا،ہر دور کےیزید کا خانہ خراب ہے |
|
|
|
| Real_Light کا شکریہ ادا کیا گیا | رضی (23-02-09) |
|
|
#2 |
|
Administrator
![]() ![]() ![]() |
زبردست بھائی میںابھی دیکھتا ہوں
|
|
|
|
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() |
بھائی میری آواز پہنچا دے گی خدا تک۔؟؟؟؟
|
|
|
|
|
|
#4 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() ![]() |
واہ بھائی زبردست
|
|
|
|
|
|
#5 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
|
|
|
|
|
|
#6 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
|
|
|
|
|
|
#7 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
|
|
|
|
|
|
#8 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
|
|
|
|
|
|
#9 |
|
Administrator
![]() ![]() ![]() |
|
|
|
|
|
|
#10 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: دنیائے فانی
عمر: 42
مراسلات: 2,817
کمائي: 46,568
شکریہ: 2,080
1,944 مراسلہ میں 6,506 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام علیکم،
اچھی ہے -- مگر اس پر کہیں توہین رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم سے متعلق کوئ کمپین نہیں ؟ کیا خیال ہے اس سے ہی شروعات نہ کی جائیں؟
__________________
ہمیں خبر ہے لٹیروں کے سب ٹھکانوں کی شریک جرم نہ ہوتے تو مخبری کرتے |
|
|
|
|
|
#11 |
|
Administrator
![]() ![]() ![]() |
|
|
|
|
|
|
#12 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
|
|
|
|
|
|
#13 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
|
|
|
|
|
|
#14 |
|
Administrator
![]() ![]() ![]() |
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| avaaz, color, ٹیشن, پسند, ویب, ڈاٹ, نماز, مسائل, اللہ, انٹرنیٹ, احتجاج, بھائی, جواب, حل, خدا, دعا, زندگی, سال, شخص, عبدالقدوس, عدنان, صارفین, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| بچوں کی مسکراتی ہوئی تصاویر ۔۔ دیکھیں اور دکھائیں | عارف اقبال | بچوں کا پاک نیٹ | 14 | 03-12-11 12:40 PM |
| پاکستان نے بھارتی امداد نہ لیکر تعلقات کی بہتری کا موقع گنوادیا:ٹائمز آف انڈیا | جاویداسد | خبریں | 3 | 19-09-10 05:42 PM |
| جنسی تعلیم پر بھارتی سماجی حلقوں میں زبردست بحث | Real_Light | خبریں | 0 | 13-10-09 01:30 PM |
| بدین: سرکاری تعمیراتی اداروں کو چیک بکس کی عدم فراہمی، ادائیگیاں معطل | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 13-04-08 10:00 AM |