| ویب سائٹس کا جائزہ ویب سائٹس کا جائزہ اور ان کے روابط فورمز کے اس حصے میں صرف وہی ممبر پوسٹ کر سکتے ہیں جن کی کم از کم فورمز پر ٥٠ یا اس سے زیادہ پوسٹس ہیں۔ اس سے سپیمرز کو منہ کی کھانی پڑرہی ہے۔ |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
کمائي: 154,240
شکریہ: 4,887
4,398 مراسلہ میں 11,054 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
یونیکوڈ متعارف ہونے سے پہلے اردو ویب سائیٹیں تصویری (gif) مواد پر مشتمل ہوتی تھیں اور اب بھی اردو ویب سائیٹوں کی اکثریت اردو مواد کو تصاویر کی صورت میں پیش کرتی ہے ۔ یونیکوڈ متعارف ہونے کے بعد جوں جوں اس کی افادیت واضح ہوتی جا رہی ہے ، توں توں یونیکوڈ میں اردو مواد بھی بڑھتا جا رہا ہے ۔ تصویری اردو کا ایک فائدہ یہ ہے کہ آپ اردو عبارت کے پسِ منظر میں اپنی سائیٹ کا ایڈریس یا کاپی رائیٹ کی معلومات فراہم کر سکتے ہیں ، یوں اگر کوئی آپ کے مواد کو چوری کرتا ہے تو آپ کو بھی کریڈٹ ملتا ہے ۔ لیکن چونکہ یونیکوڈ میں عبارتی (Text) شکل میں تحریریں شائع کی جاتی ہیں اس لیے اسے آسانی سے چوری کیا جاسکتا ہے ۔ آپ کی “خون پسینے” کی محنت آرام سے دوسری ویب سائیٹوں پر استعمال ہوتی رہتی ہے اور آپ کو پتہ بھی نہیں چلتا کہ کون کون آپ کی تحریروں کو اپنے نام سے شائع کر رہا ہے ۔ اپنے مواد کی چوری کے بارے میں کوئی قدم اٹھانے سے پہلے ضروری ہے کہ آپ کو معلوم ہو کہ کون کون آپ کی تحریریں چوری کر رہا ہے ۔ چور کو پکڑنے کے لیے ایک ویب سائیٹ CopyScape مفت خدمت فراہم کر رہی ہے ۔ اس ویب سائیٹ کے صفحہِ اول پر جاکر دیے گئے خانے میں اپنے بلاگ یا ویب سائیٹ کا ایڈریس لکھیے ۔ ان کا خود کار نظام انٹرنیٹ کی چھان بین کر کے آپ کو بتا دے گا کہ آپ کی تحریریں چوری ہو رہی ہیں یا نہیں ۔ ایک مخصوص رقم ادا کر کے آپ مزید خدمات بھی حاصل کر سکتے ہیں ۔ |
|
|
|
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: پاک نیٹ
مراسلات: 11,136
کمائي: 193,108
شکریہ: 9,966
7,889 مراسلہ میں 16,033 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
یہ کچھ سمجھ نہیں آیا
|
|
|
|
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: پاک نیٹ
مراسلات: 11,136
کمائي: 193,108
شکریہ: 9,966
7,889 مراسلہ میں 16,033 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
پھر بھی کوئی نہ کوئی کام کی چیز تو ہوگی ہی
|
|
|
|
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
کمائي: 154,240
شکریہ: 4,887
4,398 مراسلہ میں 11,054 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
جاوید بھائی کچھ سمجھ آنے کیلے دماغ کی
ضرورت ہوتی ہے۔۔کیا آپ کے پاس ہے۔۔۔۔۔ ![]() یہ بڑے کام کی چیزہے۔۔۔۔ |
|
|
|