| ویب سائٹس کا جائزہ ویب سائٹس کا جائزہ اور ان کے روابط فورمز کے اس حصے میں صرف وہی ممبر پوسٹ کر سکتے ہیں جن کی کم از کم فورمز پر ٥٠ یا اس سے زیادہ پوسٹس ہیں۔ اس سے سپیمرز کو منہ کی کھانی پڑرہی ہے۔ |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() |
السلام و علیکم
فیس بک کی مخالفت میں سوشل نیٹ ورکنگ استعمال کرنے والوں کے لیے یقینا گوگل پلس ایک معروف نام ہے ۔ گو کہ یہ مقابلہ برابر کا نہیں ہے ۔ مگر فیس بک کی اجارہ داری کے خاتمے کی طرف ایک قدم ہے ۔ ![]() فیس بک کے مقابلے میں گوگل میں کئی سہولیات کی کمی ہے ۔ جن میں سے ایک کمی کو پورا کیا گیا ہے اور وہ ہے پبلسٹی کے لیے شخصیت یا ادارے کا پیج بنانا کچھ اس طرح ![]() ![]() تو اب آّ پ بتائیں کہ کیا گوگل فیس بک کے مقابلے میں بہتر جا رہا ہے ۔ ؟
__________________
انسان کو زندگی میں وہی کام کرنا چاہیے جس کی اسے ضرورت ہو ۔ |
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے نورالدین کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,194
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
لوگ فیس بک کے عادی ہیں
عادت مشکل سے ہی جاتی ہے شروع شروع میںلوگ گوگل+ کی طرف گئے لیکن میں نے دیکھا ہے اب پھر فیس بک پر ہی پائے جاتے ہیں
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں |
|
|
|
| 9 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا | shafresha (22-12-11), skjatala (22-12-11), پاکستانی (24-12-11), ھارون اعظم (22-12-11), یاسر عمران مرزا (22-12-11), نورالدین (22-12-11), ننھا بچہ (22-12-11), رضی (22-12-11), عبداللہ آدم (25-12-11) |
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
گوگل پلس ایک بکواس کے علاوہ کچھ نہیں۔
اس میں کوئی اٹریکشن، کشش یا چارم موجود نہیں۔ جو فیس بک آج بن چکا ہے گوگل کبھی بن ہی نہیں سکتا۔ چاہے اس سے دس گنا زیادہ فیچرز لے آئے، میں فیس بک پر اس لیے جاتا ہوں کہ وہاں میرے پرائمری کے کلاس فیلو، محلے کے لڑکے، انٹر کالج کے کلاس فیلو، یونیورسٹی کے کلاس فیلو، میرے وہ دوست جن کے ساتھ میں بچپن میں کرکٹ کھیلتا تھا لیکن وہ کبھی میرے ساتھ تعلیمی سرگرمیوں میں موجود نہیں رہے۔ محلے کے وہ جاننے والے جن کے ساتھ فقط ایک دو دفعہ ملاقات ہوئی مگر اچھی گپ شپ ہوئی، میرے بڑے اور چھوٹے بھائی، کزن، ایسے دوست جن سے بلاگنگ کے دوران آشنائی ہوئی، پاک نیٹ کے ساتھی، سعودی عرب میں جاننے والے ساتھی، سب موجود ہیں۔ ہو سکتا ہے ان میں کئی لوگ گوگل پلس پر بھی موجود ہوں، مگر وہ سب اس قدر ایکٹو نہیں رہتے جس قدر فیس بک پر، کسی بھی سوشل ویب سائٹ یا فورم پر لوگ بار بار اس ویب سائٹ کی سہولیات یا فیچرز کی وجہ سے نہیں جاتے بلکہ اپنے جاننے والے لوگوں کی وجہ سے جاتے ہیں۔ 2007 سے لے کر اب تک سوشل نیٹ ورکنگ کا ایک بہترین دور رہا ہے اور اس عرصہ میںفیس بک نے سوشل نیٹ ورکنگ میں ایکٹو رہ کر ایک بہت بڑی تعداد میں یوزر سمیٹ لیے ہیں، اور یہی تعداد گوگل پلس کے لیے سمیٹنا اب ممکن نہیں۔ گوگل پلس اس وقت تک کامیاب نہیں ہو سکتا جب تک وہ کوئی غیر معمولی کام نہیں کرتا، جیسے صارفین کو پوری دنیا میں مفت کال کی سہولت یا اسی طرح کا کوئی اور عمدہ فیچر
__________________
عرفی تومیندیش ذغوغائے رقیباں - آواز سگاں کم نہ کند رزق گدارا میرا بلاگ | yasirimran.wordpress.com |
|
|
|
| 8 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا | shafresha (22-12-11), skjatala (22-12-11), فیصل ناصر (22-12-11), فرحان دانش (22-12-11), پاکستانی (24-12-11), نورالدین (22-12-11), ننھا بچہ (22-12-11), عبداللہ آدم (25-12-11) |
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: پاکستان
عمر: 28
مراسلات: 2,784
کمائي: 41,222
شکریہ: 2,665
1,640 مراسلہ میں 3,770 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
گوگل پلس میں بھی کم استعمال کرتا ہوں۔ اس کی وجہ سلو ورکنگ، ہینڈل کرنا مشکل، بورنگ انٹرفیس ہیں۔
|
|
|
|
|
|
#5 |
|
Senior Member
![]() |
گوگل پلس استعمال نا کرنے کے باوجود 1000 کے قریب لوگوں نے ہم کو اپنے سرکلز میں ایڈ کر لیا ہے۔ ویسے ہم نے بھی کافی دنوں کا گوگل پلس پہ اپنا پیج بنایا ہے لیکن گوگل پلس کی ایک اور بات جو ہم کو اچھی نہیں لگی وہ یہ کہ آپ اپنے پیچ یا پروفائل کا یوآرایل تبدیل نہیں کر سکتے
جیسے فیس بک میں کیا جا سکتا ہے مثلاً میری فیس بک پروفائل فیس بک ڈاٹ کام / یاسر5260 ہے
__________________
فیس بک پہ پاک نیٹ کا حلقہ احباب https://www.facebook.com/groups/pak.net دوستوں سے گزارش ہے کہ اپنے شائع کردہ موضوع کو یہاں بھی شئیر کردیا کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پاک نیٹ کی فیملی کا حصہ بنایا جاسکے۔ Last edited by محمد یاسرعلی; 23-12-11 at 07:49 AM. |
|
|
|
|
|
#6 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() |
گوگل پلس پر آئے دن کوئی نہ کوئی سرکلز میں ایڈ کرتا رہتا ہے۔ کچھ خاص نہیں ہے گوگل پلس۔
__________________
http:// haroonazam.wordpress.com ھارون اعظم کا بلاگ۔ |
|
|
|
|
|
#7 |
|
Senior Member
![]() |
وقت کے ساتھ ساتھ بہتری آئے گی ۔
فیس بک کی جو سہولیات آپ لوگوں نے بیان کی ہیں ۔ وہ بھی آپ کو ایک دن میں تو بن کے نہيں ملی ہیں نا ۔ فیس بک نے کئی سال لگائے ہیں اس سروے کرنے اور جائزہ لینے میں کہ آپ لوگ کیا دیکھنا چاہتے ہیں ۔ اور آپکی ضروریات کیا کیا ہیں ۔ تب ہی جا کر فیس بک اس قابل ہوا ہے۔ تو گوگل پلس بھی فیس بک کے تجربے کو استعمال کرتے ہوئے ۔ فیس بک سے کم وقت میں یہ تمام سہولیات مہیا کر ہی دے گا ۔ بلکہ ہو سکتا ہے فیس بک سے بہتر ہی ہو جائے گا ۔ بس ضرورت آپ لوگوں کے ہلکے پھلکے رسپانس کی ہے ۔ ورنہ فیس بک تو سوشل نیٹ ورکنگ کا چوہدری بن کر کیا کیا قیامتیں ڈھائے گا ۔ پتہ ہے نا ۔ ہمارے بڑے کہتے ہیں کہ سارے انڈے ایک ہی ٹوکری میں نہ رکھیں ۔ |
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے نورالدین کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#8 |
|
Senior Member
مقبول
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 111
کمائي: 1,757
شکریہ: 141
50 مراسلہ میں 82 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
نور الدین صاحب دل کو چھو لینے والی بات کہی ہے۔ شکریہ
|
|
|
|