|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
بسم اللہ الرحمن الرحیم
کچھ ویب ڈیزائنر و ڈویلپر کو اردو ویب سائیٹ بنانے میں تھوڑا مسئلہ ہوتا ہے۔ بلکہ جو انگلش میں ویب سائیٹ بنا رہے ہیں اگر وہ یہ کہیں کہ انہیں اردو میں ویب سائیٹ بنانی نہیں آتی تو اس پوسٹ سے ان کو بھی اس بات کا علم ہو جائے گا کہ اردو ویب سائیٹ بنانے کے لئے کسی بڑی کوڈنگ کی ضرورت نہیں ہوتی۔ زیادہ تر مسئلہ یہی ہوتا ہے کہ اردو ٹھیک طرح نظر نہیں آتی۔ عام طور پر یہ اینکوڈنگ سسٹم (Encoding System) کا مسئلہ ہوتا۔ اردو ویب پیج بناتے ہوئے اگر اینکوڈنگ کا دھیان نہ رکھا جائے تو پیج کا حلیہ بگڑ جاتا ہے اور اردو کی بجائے کوئی خلائی زبان ہی نظر آنا شروع ہو جاتی ہے۔ جیسے ” السلام Ø¹Ù„Û “۔ اس کے علاوہ ایک صورت یہ بھی ہو جاتی ہے ”??????????“۔ مجھے عام طور پر تو یہی دو صورتیں نظر آئی ہیں۔ سب پہلے یہ ذہن میں رکھ لیں کہ جب بھی کمپیوٹر پر کسی بھی زبان میں کچھ لکھا جاتا ہے تو کمپیوٹر اس کو کسی خاص اینکوڈنگ سسٹم کے ذریعے محفوظ کرتا ہے۔ کئی سافٹ ویئرز لکھی ہوئی زبان کے مطابق خود پہچان کر لیتے ہیں کہ یہ کونسے اینکوڈنگ سسٹم میں محفوظ کرنی ہے جیسے مائیکروسافٹ ورڈ وغیرہ لیکن کئی سافٹ ویئرز کو فائل محفوظ کرتے ہوئے بتانا ہوتا کہ اس فائل میں لکھی ہوئی زبان فلاں اینکوڈنگ سسٹم کے تحت محفوظ کرو جیسے نوٹ پیڈ کو۔ پھر جب ہم اس فائل کو دوبارہ کھولتے ہیں تو وہ اپنے اینکوڈنگ سسٹم کے مطابق کھلتی ہے۔ اردو کے لئے یونیکوڈ (UTF-8) اینکوڈنگ سسٹم استعمال ہوتا ہے۔ اینکوڈنگ سسٹم اور یونیکوڈ کے بارے میں مزید جاننے کے لئے یہاں دیکھیں۔ ابھی ہم اردو ویب سائیٹ میں اینکوڈنگ سسٹم کو تفصیل سے دیکھتے ہیں۔ کسی بھی ویب سائیٹ کا مواد سرور پر محفوظ فائل یا ڈیٹابیس سے لے کر دیکھنے والے کے براؤزر تک اینکوڈنگ کے حوالے کئی مراحل سے گذرتا ہے۔ سب سے پہلے سرور جب فائل پڑھتا ہے تو وہ دیکھتا ہے کہ فائل کس اینکوڈنگ سسٹم میں ہے پھر اگر اس فائل میں کچھ مواد ڈیٹابیس سے بھی آنا ہو تو اس میں یہ دیکھا جاتا ہے کہ ڈیٹابیس سے مواد کس اینکوڈنگ سسٹم میں ہے۔ پھر سب کو دیکھ کر سرور صارف کی ضرورت کے مطابق ایک صفحہ صارف کے براؤزر کو ارسال کر دیتا ہے اور پھر براؤزر سرور کے بھیجے ہوئے اینکوڈنگ سسٹم کے مطابق مواد صارف کو دیکھا دیتا ہے۔ ویب سائیٹ بنانے کے حوالے سے عام طور پر اس سارے کام میں ہمیں درج ذیل چیزوں کے اینکوڈنگ سسٹم کا دھیان رکھنا ہوتا ہے۔ 1:- فائل بناتے یا محفوظ کرتے ہوئے اینکوڈنگ سسٹم۔ 2:- اگر ڈیٹابیس ہو تو اس کا اینکوڈنگ سسٹم۔ 3:- کوڈنگ پر کاروائی کرتے ہوئے اینکوڈنگ سسٹم۔ 4:- کئی بار سرور کا اینکوڈنگ سسٹم۔ اب ان مراحل کی کچھ تفصیل فائل بناتے یا محفوظ کرتے ہوئے اینکوڈنگ سسٹم۔ جب کسی ویب سائیٹ کی فائل بناتے اور پھر محفوظ کرتے ہیں تو فائل کے اینکوڈنگ سسٹم کا دھیان رکھنا ہوتا ہے۔ جس فائل میں اردو لکھی ہو اور اس فائل کا اینکوڈنگ سسٹم UTF-8 نہ رکھا ہو تو پھر اردو مواد خراب ہو جائے گا اور زیادہ تر ”؟؟؟؟؟؟؟؟“ کی شکل میں نظر آئے گا۔ ایک بات اچھی طرح ذہن نشین کر لیں کہ فائل محفوظ کرتے ہوئے جو اینکوڈنگ سسٹم رکھا جاتا ہے وہ فائل میں موجود مواد پر لاگو ہوتا ہے۔ جب فائل کھلتی ہے تو اپنے محفوظ کیے ہوئے اینکوڈنگ سسٹم میں ہی کھلتی ہے۔ آسان الفاظ میں آپ اس کو یوں سمجھ سکتے ہیں کہ جب سرور اس فائل کو پڑھنے اور پھر اس پر مزید کاروائی کرنے کے لئے کھولتا ہے تو فائل اپنے اندر موجود مواد کو اپنے اینکوڈنگ سسٹم کے مطابق تبدیل کر کے سرور کو دے دیتی ہے۔ اب فائل میں لکھی اردو ہو اور اینکوڈنگ سسٹم UTF-8 کے علاوہ کوئی اور ہو تو پھر فائل نے سرور کو ؟؟؟؟؟؟؟؟ کی شکل میں مواد دینا ہے تو پھر سرور بیچارہ ؟؟؟؟؟؟؟؟ نہ دیکھائے تو کیا دیکھائے؟ اس لئے ویب سائیٹ بناتے ہوئے جس فائل میں اردو لکھی ہو اس کو ٹھیک صورت میں دیکھنے کے لئے ہمیشہ فائل بناتے ہوئے یا پھر محفوظ کرتے ہوئے اینکوڈنگ سسٹم UTF-8 رکھیں۔ ویسے بھی جس فائل میں اردو لکھی ہو اور اسے UTF-8 اینکوڈنگ سسٹم کے تحت محفوظ نہ کریں تو جس اینکوڈنگ سسٹم میں فائل محفوظ کی جائے گی، اردو کے حروف اس اینکوڈنگ کے مطابق محفوظ ہوں گے اور ایسی صورت میں اردو کے حروف اپنی اصل شکل کھو دیں دے اور مختلف اشکال اختیار کر جائیں گے۔ جب اسی فائل کو دوبارہ کھول کر دیکھا جائے گا تو اس میں اردو کی بجائے کوئی اور ہی زبان بن چکی ہو گی۔ اگر ڈیٹابیس ہو تو اس کا اینکوڈنگ سسٹم۔ اگر آپ کوئی ڈائینامک ویب سائیٹ بنا رہے ہیں جس کے ساتھ ڈیٹابیس بھی ہے اور ڈیٹابیس میں موجود مواد میں اردو بھی شامل ہے تو پھر ڈیٹابیس بناتے ہوئے ڈیٹابیس کی کولیشن (Collation) یونیکوڈ کے مطابق رکھیں۔ عام طور پر کولیشن utf8_general_ci رکھی جاتی ہے۔ اگر آپ کے ہوسٹنگ سرور میں ڈیٹابیس کہیں اور سے بنتی ہے جہاں پر ڈیٹابیس بناتے ہوئے کولیشن کا آپشن موجود نہیں جیسا کہ Cpanel میں ہوتا ہے تو پھر ڈیٹابیس بنا کر کوئی بھی ٹیبل بنانے یا کوئی سی ایم ایس انسٹال کرنے سے پہلے phpMyAdmin میں جائیں اور اپنی ڈیٹابیس منتخب کر کے Operations میں جائیں اور وہاں سے کولیشن utf8_general_ci کر کے Go کا بٹن دبادیں۔ یوں آپ کی ڈیٹابیس کی کولیشن utf8_general_ci ہو جائے گی اور ڈیٹابیس میں اردو اپنی اصل حالت میں موجود رہے گی۔ جس طرح کوئی فائل جس میں اردو لکھی ہو کو محفوظ کرتے ہوئے اینکوڈنگ سسٹم UTF-8 نہ دیں تو اردو کی حالت تبدیل ہو جاتی ہے اور دوبارہ کھولنے پر اردو کی بجائے کوئی اور ہی زبان بن جاتی ہے ایسے ہی اگر ڈیٹابیس کی کولیشن utf8_general_ci کی بجائے کوئی اور رکھی جائے تو جب اردو مواد ڈیٹابیس میں داخل کیا جائے گا تو وہ ؟؟؟؟؟؟؟ کی صورت میں ڈیٹابیس میں محفوظ ہو گا۔ اس لئے ڈیٹابیس میں اردو مواد داخل کرنے سے پہلے ڈیٹابیس کی کولیشن utf8_general_ci کر لیں۔ کوڈنگ پر کاروائی کرتے ہوئے اینکوڈنگ سسٹم پہلے دونوں نقاط میں دیکھا ہے کہ فائل اور ڈیٹابیس میں محفوظ ہونے والے مواد پر کونسا اینکوڈنگ سسٹم لاگو ہو گا اور جب سرور فائل یا ڈیٹابیس تک پہنچے گا تو فائل یا ڈیٹابیس اپنے مواد کو کس اینکوڈنگ سسٹم کے ذریعے پڑھے گی۔اس کے بعد وہ مرحلہ آتا ہے جس میں سرور کو بتایا جاتا ہے کہ فائل یا ڈیٹابیس سے ملنے والے مواد پر اپنی کاروائی کس اینکوڈنگ سسٹم کے تحت کرنی ہے۔ عام طور پر اس کے لئے ایچ ٹی ایم ایل کے ٹیگ کے اندر ٹیگ کچھ اس طرح استعمال کیا جاتا ہے۔ <meta http-equiv="Content-Type" content="text/html; charset=UTF-8" /> اس کے علاوہ اگر ڈیٹابیس سے بھی کوئی مواد موصول ہو رہا ہے اور اس پر کاروائی کی جا رہی ہے تو جس ویب پروگرامنگ لینگوئج میں کوڈنگ کی جارہی ہے اس کے مطابق سرور کو یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ ڈیٹابیس سے موصول ہونے والے مواد پر اس اینکوڈنگ سسٹم کے تحت کاروائی کرو۔ زیادہ تر سی ایم ایس کا یہ اینکوڈنگ سسٹم UTF-8 ہی ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر ”ورڈپریس“۔ کوڈنگ پر کاروائی کرتے ہوئے اگر اینکوڈنگ سسٹم UTF-8 کے علاوہ کوئی اور ہو گا تو پھر بھی اردو اپنی اصل شکل میں نہیں رہے گی اور زیادہ تر یہی دیکھنے میں آیا ہے کہ ایسی صورت میں اردو کے حروف کی حالت کچھ السلام Ø¹Ù„Û اس طرح ہو جاتی ہے۔ کئی بار سرور کا اینکوڈنگ سسٹم۔ ”کئی بار“ اس لئے لکھا ہے کہ زیادہ تر ویب ہوسٹنگ سرور کا ڈیفالٹ (Default) اینکوڈنگ سسٹم UTF-8 ہی ہوتا ہے۔ سرور سے براؤزر کو جو مواد منتقل ہوتا ہے وہ سرور کے ڈیفالٹ اینکوڈنگ سسٹم کے تحت ہی منتقل ہوتا ہے اور پھر براؤزر اسی اینکوڈنگ سسٹم کے تحت صارف کو مواد دیکھاتا ہے۔ اگر سرور کا ڈیفالٹ اینکوڈنگ سسٹم UTF-8 نہیں ہو گا تو پھر سرور براؤزر کو مواد کسی اور اینکوڈنگ سسٹم میں بھیجے گا اور ایسی صورت میں بھی اردو کے حروف کی حالت کچھ السلام Ø¹Ù„Û اس طرح ہو جاتی ہے۔ لوکل ہوسٹ کے لئے میں یونی فارم سرور استعمال کرتا ہوں اس لئے یونی فارم سرور کا ڈیفالٹ اینکوڈنگ سسٹم UTF-8 کرنے کے لئے درج ذیل طریقہ اختیار کریں۔ HTMLکوڈ:
UniServer\udrive\usr\local\apache2\conf خلاصہ اردو ویب سائیٹ بناتے ہوئے جس فائل میں اردو لکھی ہو اس کو بناتے یا محفوظ کرتے ہوئے اینکوڈنگ سسٹم UTF-8 رکھا جائے۔ ڈیٹابیس کی کولیشن utf8_general_ci رکھی جائے۔ ایچ ٹی ایم ایل کے ٹیگ کے اندر ٹیگ کچھ اس طرح استعمال کیا جاتا ہے۔ HTMLکوڈ:
<meta http-equiv="Content-Type" content="text/html; charset=UTF-8" />
نوٹ:- یہ تحریر میں نے اپنے تجربات کی بنیاد پر لکھی ہے۔ قوی امید ہے کہ یہ آپ کے لئے آسانی کا باعث ہو گی اور یہ بھی امید ہے کہ اس تحریر میں غلطیاں بھی ہو سکتی ہیں۔ اگر آپ کو کوئی غلطی نظر آئے تو مجھے ضرور بتائیے تاکہ میں اسے درست کرتے ہوئے اس تحریر کو مزید بہتر کر سکوں م بلال م کے بلاگ سے لی گئی۔
__________________
عرفی تومیندیش ذغوغائے رقیباں - آواز سگاں کم نہ کند رزق گدارا میرا بلاگ | yasirimran.wordpress.com Last edited by یاسر عمران مرزا; 10-11-10 at 11:36 AM. |
|
|
|
| 15 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا | asakpke (13-12-10), shafresha (10-11-10), پاکستانی (13-11-10), نورالدین (13-12-10), محمدخلیل (10-11-10), محمدعدنان (11-11-10), معظم (13-12-10), wajee (11-11-10), ایم بلال (10-11-10), بلال اویسی (11-11-10), دین محمد وطن پال (09-12-10), رضی (14-11-10), زبیرافتحار (12-08-11), عامرشہزاد (11-11-10), عبدالقدوس (10-11-10) |
|
|
#2 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,653
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
سرورق کے لیے پیش کریں۔۔۔
ایک عمدہ تحریر پر میری جانب سے شکریہ قبول کریں۔ |
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() |
بہت شکریہ
مجھے یاد ہے ایک دفعہ مجھے اپنے فورم پر یہ مسئلہ آیاتھا جو بہت مشکل سے حل ہواتھا
__________________
تم لوگوں کی اس دنیا میں ہر قدم پہ انساں غلط میں صحیح سمجھ کہ جوبھی کروں تم کہتے ہو غلط میں غلط ہوں تو پھر کون صحیح؟ |
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے محمدخلیل کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#5 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() |
یہ واقعی ایک لاجواب شئیرنگ ہے!!!!!!!!
|
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#7 |
|
Junior Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Aug 2008
مراسلات: 29
کمائي: 1,323
شکریہ: 73
23 مراسلہ میں 99 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
تمام دوستوں کا میری چھوٹی سی کاوش پسند کرنے کا بہت شکریہ اور خاص طور پر یاسر عمران بھائی کا شکریہ جنہوں نے میری تحریر کو اتنی اہمیت دی اور اسے پاک ڈاٹ نیٹ پر شیئر کیا۔
اللہ تعالیٰ آپ کو بے شمار خوشیاں دے۔۔۔آمین |
|
|
|
|
|
#8 |
|
Administrator
![]() ![]() ![]() |
|
|
|
|
|
|
#9 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() |
بلال بھائی پاک نیٹ پر آپ کی آمد کا شکریہ!
اور یاسر بھائی بھی تحسین کے مستحق ہیں! |
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا | یاسر عمران مرزا (11-11-10), ایم بلال (11-11-10) |
|
|
#10 |
|
Junior Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Aug 2008
مراسلات: 29
کمائي: 1,323
شکریہ: 73
23 مراسلہ میں 99 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بہت شکریہ جناب۔ ویسے آمد تو کبھی کبھی ہوتی رہتی ہے اور کافی کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔ بس آج سوچا کچھ لکھ کر یہ نہ لکھنے کی قسم توڑ ہی دیتے ہیں۔
|
|
|
|
| 5 قاری/قارئین نے ایم بلال کا شکریہ ادا کیا | shafresha (11-11-10), یاسر عمران مرزا (11-11-10), محمدعدنان (11-11-10), رضی (14-11-10), عبیداللہ عبید (11-11-10) |
|
|
#12 | |
|
Senior Member
![]() |
اقتباس:
اللہ دونوں کوجزائے خیر عطافرمائے اور استعداد میں اضافہ فرمائے |
|
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے عبیداللہ عبید کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#13 | |
|
Senior Member
![]() ![]() |
اقتباس:
چلیے کبھی کبھار ہمیں بھی اپنے تجربے سے مستفید ہونے کا موقع دیا کیجیے۔ ویسے بھی ہمارے آئی ٹی سیکشن کا حال بہت برا ہے۔ آپکا تعاون جاری رہا تو امید ہے یہ فورم مزید نکھرے گا۔ والسلام |
|
|
|
|
|
|
#14 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
دیگر صاحبان عبیداللہ بھائی اور شاہد بھائی ،جن کو یہ تحریر پسند آئی ان کا بھی سراہنے کے لیے بہت بہت شکریہ
والسلام |
|
|
|
|
|
#15 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,538
کمائي: 88,204
شکریہ: 5,214
5,043 مراسلہ میں 11,469 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بہت ہی اہم معلومات دینے کا شکریہ بہت کام کی باتیں ہے اس میں
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| apache, blog, color, com, general, green, system, unicode, فارم, کمپیوٹر, پہچان, پوسٹ, ویب, ورڈ, نظر, منتقل, website, اللہ, انگلش, اردو, تلاش, تحریر, سافٹ, صفحہ, صارف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| اپنے سسٹم میں بغیرسوفٹ ویئراُردولکھیں | زارا | کمپیوٹر کی باتیں | 2 | 26-01-11 05:18 PM |
| سوفٹ ویئرکے بغیرسسٹم پارٹیشن لاک کریں | زارا | آئیں کمپیوٹر سیکھیں | 6 | 25-01-11 12:16 AM |
| سسٹم ہائبرنیٹ کا مسئلہ | محمدعمر | Ask Experts ماہرین کی رائے | 6 | 12-11-10 10:08 PM |
| رائس نوڈلز ود میٹ بالز | ابو عمار | باورچی خانہ | 5 | 11-01-10 08:47 AM |
| ویب سا ئیٹ پروفشنل کمپنی سے بنوائیں ، ویب ہوسٹنگ اور ڈومین ۔۔۔۔۔۔ | محمد عامر ریاض | آپکے کاروباری اشتہارات | 23 | 20-04-09 01:22 AM |