واپس چلیں   پاکستان کی آواز > IT کی دنیا > پروگرامنگ > ویب ڈیزائینگ

کانٹینٹ مینجمینٹ سسٹم یا سی ایم ایس اور جملہ کا تعارف

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 11-11-10, 07:49 PM   #1
Senior Member
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,389
شکریہ: 9,614
4,227 مراسلہ میں 12,048 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default کانٹینٹ مینجمینٹ سسٹم یا سی ایم ایس اور جملہ کا تعارف

کانٹینٹ مینجمینٹ سسٹم یا سی ایم ایس اور جملہ کا تعارف

آج سے کچھ سال پہلے ویب سائٹ بنانے کے لئے خاص مہارت کے حامل ماہرین کی ضرورت ہوتی تھی جو منہ مانگے معاوضوں کے عوض ویب سائٹس تیار کرتے تھے۔ مگر وقت کے ساتھ ساتھ ویب سائٹ ڈیزائننگ اور ڈیویلپمنٹ سادہ سے سادہ تر ہوتی چلی گئی اور آج یہ کام اتناآسان ہوچکا ہے کہ اسکول کے بچوں کو کمپیوٹر سائنس کی کلاسز میں ویب سائٹ ڈیزائننگ اور ڈیویلپمنٹ پڑھائی جاتی ہے۔

لیکن جہاں ایک طرف عام صارف کے لئے ویب سائٹ ڈیزائننگ اور ڈیویلپمنٹ آسان ہوتی چلی گئی وہیں دوسری طرف انٹرنیٹ پر نئی ٹیکنالوجیز کی آمد نے ویب سائٹس اور ڈیسک ٹاپ اپیلی کیشنز کے درمیان فرق کو تقریباً مٹا دیا ۔ یعنی پہلے جو کام آپ اپنے کمپیوٹر پر کسی سافٹ ویئر کی مدد سے کرسکتے تھے، وہی کام اب آن لائن ویب ایپلی کیشن کے ذریعے دنیا میں کسی بھی جگہ رہتے ہوئے کرسکتے ہیں۔ اس کی ایک مثال گوگل ڈوک اینڈ اسپریڈ شیٹ کی دی جاسکتی ہے کہ آپ آن لائن رہتے ہوئے ایکسل اور ورڈ کی طرح کی ڈاکیومنٹ تیار کرسکتے ہیں اور انہیں بذریعہ انٹرنیٹ کسی بھی جگہ سے ایکسس کرسکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ویب سائٹ ڈیویلپمنٹ کی پیچیدگی میں بھی اضافہ ہوتا چلا گیا۔ اب بھی ایک انٹریکٹیو ویب سائٹ بنانے کے لئے لامحالہ آپ کو پروگرامنگ جیسے پیچیدہ کام انجام دینے پڑتے ہیں۔ ایک اور مسئلہ جو ویب سائٹ بنانے اور بنوانے والوں کو درپیش رہتا ہے وہ ویب سائٹ کو اپ ڈیٹ کرنا ہے۔ اگر ویب سائٹ ایک کارپوریٹ یا انٹر پرائز نوعیت کی ویب سائٹ ہے تو یقینا یہ کام صرف ایک ماہر ویب ڈیویلپر ہی انجام دے سکتا ہے۔

ایسے ہی کئی دیگر مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے مائیکروسافٹ سمیت کئی دیگر کمپنیوں نے نئی قسم کے سافٹ ویئر تیار کئے ہیں جو CMS یا Content Managment Systems کہلاتے ہیں۔ کانٹینٹ منیجمنٹ سسٹم کے ذریعے آپ اپنی ویب سائٹ کو ایک آسان یوزر انٹرفیس کے ذریعے ہر طرح سے مدون کرسکتے ہیں۔ اس کام کے لئے کسی بھی قسم کی مہارت درکار نہیں ہوتی ۔ مائیکروسافٹ کی جانب سے جو کانٹینٹ منیجمنٹ ٹول متعارف کروایا گیا وہ مائیکروسافٹ شیئر پوائنٹ سرور کہلاتا ہے۔ اسی طرح کئی دیگر کمپنیوں نے بھی کانٹینٹ منیجمنٹ ٹولز متعارف کروائے ہیں جو بلاشبہ ایک سے بڑھ کر ایک اور اعلیٰ کارکردگی کے حامل ہیں مگر ان میں سے اکثر کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ یہ قیمتاً دستیاب ہیں۔ اس کے علاوہ ان میں کسی بھی قسم کی ترمیم کی اجازت بھی نہیں ہوتی۔ دوسرا بڑا مسئلہ ہوسٹنگ کا ہے۔ مثلاً اگر آپ شیئر پوائنٹ سرور استعمال کرتے ہیں تو ہوسٹنگ سرور پر بھی آپ کو اس کی سپورٹ درکار ہوگی۔ تمام کانٹینٹ منیجمنٹ سسٹمز کو چلنے کے لئے کوئی نہ کوئی ڈیٹا بیس سسٹم ضرور درکار ہوتا ہے۔ اگر کانٹینٹ منیجمنٹ سسٹمز کسی کمرشل ڈیٹا بیس سسٹم جیسے اوریکل یا مائیکروسافٹ ایس کیو ایل سرور وغیرہ پر بنیاد رکھتا ہو تو ہوسٹنگ کی قیمت میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔ مزید براں ہوسکتا ہے کہ یہ ڈیٹا بیس سسٹم ہوسٹنگ سرور پر دستیاب ہی نہ ہوں۔

اگر آپ ایک چھوٹی ویب سائٹ بنانے اور اسے بغیر کسی پریشانی کے اپ ڈیٹ بھی کرنا چاہتے ہیں تو یقینا قیمتاً سی ایم ایس خریدنا اور پھر اس کے لئے مخصوص ہوسٹنگ خریدنا ایک مہنگا سودا ہوگا۔ایسے ہی تمام تر مسائل کا حل اوپن سورس اور فری سی ایم ایس کی صورت میں موجود ہے۔ اور جب بات اوپن سورس سی ایم ایس کی ہو تو سب سے آگے جو سی ایم ایس نظر آتا ہے وہ ”جملہ“ (Joomla )ہے۔

جملہ

جملہ جنرل پبلک لائسنس کا حامل ایک مفت اور اوپن سورس سی ایم ایس ہے جو کہ پی ایچ پی میں لکھا گیا ہے۔ پی ایچ پی کے بارے میں آپ کو یقینا علم ہوگا کہ یہ ایک اسکرپٹنگ لینگویج ہے جس کے ذریعے ڈائنامک ویب سائٹس تیار کی جاتی ہیں۔ جملہ اپنے بیک اینڈ پر بطور ڈیٹا بیس مائی ایس کیو ایل کو استعمال کرتا ہے جو بذات خود ایک اوپن سورس اور مفت ڈیٹا بیس سسٹم ہے۔ اس طرح کہا جاسکتا ہے کہ جملہ ایک مکمل طور پر مفت سی ایم ایس سسٹم ہے جسے انسٹال کرنے کے لئے آپریٹنگ سسٹم کی بھی کوئی قید نہیں۔ جی ہاں، آپ جملہ کو ونڈوز ، لینکس ، یونکس اور ہر اس آپریٹنگ سسٹم پر چلا سکتے ہیں جس پر پی ایچ پی اور مائی ایس کیو ایل انسٹال کیا جاسکتا ہو۔ جملہ میں دیگر بہت سے ان گنت فیچرز موجود ہیں۔ ان میں سے چند ایک یہ ہیں۔
  • تیز رفتار پیچ پروسیسنگ کے لئے پیچ کیشنگ
  • آر ایس ایس فیڈز
  • خود کار پرنٹ ایبل ورژن برائے تمام ویب پیجز
  • نیوز فلیشس اور پولز
  • بلاگز ، سرچنگ اور مقامیانے کی سہولت

اس کے علاوہ اس میں ٹمپلیٹس اور ایکسٹیشنز کی سہولت بھی موجود ہے جس کے ذریعے جملہ کی صلاحیتوں میں بے پناہ اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ جملہ دراصل سواحلی زبان کا ایک لفظ ہے جس کا مطلب ”مشترکہ“ یا ”مل جل کر“ ہے۔ یہ نام رکھنے کا مقصد جملہ کی ڈیویلپمنٹ ٹیم کا اس پروجیکٹ کے ساتھ لگاؤ کی عکاسی کرنا ہے۔ جملہ کا پہلا ورژن 1.0.0 تھا جسے 16ستمبر 2005ءکو ریلیز کیا گیا۔ یہ پہلا ورژن دراصل ”مامبو“ نامی اوپن سورس سی ایم ایس کی تبدیل شدہ شکل تھا۔ مگر بعد میں جملہ کے مرکزی ڈیویلپرز نے فیصلہ کیا کہ جملہ کا نیا ورژن ، بالکل نئے سرے سے پی ایچ پی کے ورژن 5 کے مطابق لکھا جائے گا۔ اس کا تازہ ترین ورژن 1.5 ہے۔

جملہ کیوں استعمال کیا جائے؟

جملہ استعمال کرنے کا مشورے دینے کی بہت سی وجوہ ہیں۔ سب سے اہم وجہ تو اس کا آسان اور سادہ ہونا ہے۔ جملہ ایک ایوارڈ یافتہ اور طاقتور سی ایم ایس ہے جسے دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر استعمال کیا جارہا ہے۔ پی ایچ پی اور مائی ایس کیو ایل جیسی بنیادوں پر کھڑا ہونے کی وجہ سے جملہ کی کارکردگی بیشتر کمرشل سی ایم ایس سافٹ ویئر سے بھی بہتر ہے۔ مفت ہونے کے ساتھ ساتھ چونکہ یہ اوپن سورس بھی ہے اس لئے آپ اس میں ہر طرح کی تبدیلی کرنے کے لئے بالکل آزاد ہیں۔ جملہ کے لئے کوئی خاص ہوسٹنگ بھی درکار نہیں ہوتی۔ پی ایچ پی اور مائی ایس کیو ایل دونوں ہوسٹنگ کے ساتھ بالکل مفت فراہم کئے جاتے ہیں۔
اس کے علاوہ جملہ کی ایک اور خاصیت اس کا ٹمپلیٹس کو سپورٹ کرنا بھی ہے۔ آپ اپنی پوری ویب سائٹ کی شکل و صورت صرف چند سیکنڈز میں ٹمپلیٹ تبدیل کر کے کر سکتے ہیں۔ ایک اور اہم خاصیت جملہ کے سولہ سو سے زائد دستیاب ایکسٹیشنز بھی ہیں جو کہ آپ کی ویب سائٹ کو چار چاند لگانے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھتے۔

اس کے علاوہ جملہ کے حوالے سے کسی بھی قسم کی مدد کے لئے کمیونٹی موجود ہے جس پر اب تک (2007ء) ڈیڑھ لاکھ سے زائد تھریڈز، ساڑھے آٹھ لاکھ سے زائد پوسٹس اور ایک لاکھ کے لگ بھگ یوزرز موجود ہیں جو جملہ کے حوالے سے آپ کی مدد کو ہمہ وقت تیار ہیں۔ جملہ کی کمیونٹی پر 40 سے زائد زبانوں کی سپورٹ موجود ہے۔ اور سب آخری مگر سب سے اہم بات .... جملہ پر اردو کی سپورٹ بھی موجود ہے۔

جملہ کا حصول اور انسٹالیشن بہت ہی سادہ اور آسان ہے۔ خاص طور پر اس وقت جب پی ایچ پی اور مائی ایس کیو ایل ڈیٹا بیس درست طورپر کنفیگر ہوں۔ آپ اگر چاہیں تو جملہ کو براہ راست اپنے ہوسٹنگ سرور پر اپ لوڈ کرکے اس وہیں انسٹال کرلیں۔ اس طرح آپ کو پی ایچ پی اور مائی ایس کیو ایل کی انسٹالیشن اور کنفیگریشن نہیں کرنی ہوگی۔

لیکن میرے خیال میں جملہ سیکھنے کا سب سے اچھا طریقہ یہ ہے کہ پہلے اسے اپنے کمپیوٹر پر انسٹال کیا جائے اور اس کے تمام فیچرز اور فنکشنز سے واقفیت حاصل کی جائے۔ اس کے بعد ہی اسے ہوسٹنگ سرور پر اپ لوڈ کرکے اس کے ذریعے ویب سائٹ تیار کی جائے۔ فیچرز اور فنکشنز سے ناواقفیت کی وجہ سے آپ ویب سائٹ درست طریقے سے منظم نہیں کرپائیں گے۔

جملہ کا حصول
جملہ کا تازہ ترین ورژن آپ جملہ ڈاٹ آرگ سے ڈاؤن لوڈکرسکتے ہیں:
www.joomla.org

جملہ تین مختلف فارمیٹس (.tar.bz2، tar.gz اور zip)میں دستیاب ہے۔ آپ اپنی سہولت کے مطابق ان تینوں فارمیٹس میں سے کوئی بھی ایک ڈاؤن لوڈ کرلیں۔ چونکہ یہ تینوں فارمیٹ کمپریس فارمیٹ ہیں اس لئے ان فائلوں کو پہلے اَن کمپریس کرنا ہوگا۔ ZIP فارمیٹ کی فائل کو اَن کمپریس کرنے کے لئے آپ کو وِن زپ یا وِن رار درکار ہوگا۔ اس کے علاوہ ونڈوز کا اپنا اَن کمپریسر بھی اس کو اَن زپ کرسکتا ہے۔ لیکن tar.bz2 اور tar.gz کو اَن کمپریس کرنے کے لئے آپ کو سیون زپ یا وِن رار ہی درکار ہوگا۔ آپ یہ دونوں سافٹ ویئر بالترتیب مندرجہ ذیل ویب سائٹس سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔
7-Zip | Download 7-Zip software for free at SourceForge.net
WinRAR archiver, a powerful tool to process RAR and ZIP files

tar.bz2 فارمیٹ کی فائل سب سے کم سائز یعنی 2.8 میگا بائٹس کی ہے۔ جبکہ ZIP فائل کا سائز سب سے زیادہ یعنی 4.81 میگا بائٹس ہے۔ جملہ ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد اب آپ اسے کسی فولڈر میں ان کمپریس کرلیں۔ جملہ حاصل کرلینے کے بعد باری آتی ہے جملہ انسٹالیشن یا تنصیب کی۔ جس کے متعلق کسی اگلے سبق میں بتایا جا ئے گا۔

اردو نامہ فورم سے چاند بابو کی کاوش
__________________
عرفی تومیندیش ذغوغائے رقیباں - آواز سگاں کم نہ کند رزق گدارا
میرا بلاگ | yasirimran.wordpress.com
یاسر عمران مرزا آف لائن ہے   Reply With Quote
10 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا
shafresha (12-11-10), محمدخلیل (16-01-11), محمدعدنان (12-11-10), مزمل فاروق (11-11-10), wajee (12-11-10), ایم بلال (12-11-10), راجہ اکرام (12-11-10), رضی (13-11-10), شمشاد احمد (11-11-10), عبدالقدوس (12-11-10)
کمائي نے یاسر عمران مرزا کو اس مراسلے کے لئے دیئے
تاریخ رکن عطیہ کرنے کی وجہ رقم
12-11-10 محمدخلیل جملہ کا تعارف۔۔۔بہت شکریہ ، پوائینٹ ادھار رہے 0
پرانا 12-11-10, 05:20 AM   #2
Administrator

عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,364
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

میرے خیال سے یہ کمپیوٹنگ کا مضمون ہے اردونامہ کا نہیں
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
shafresha (12-11-10), یاسر عمران مرزا (12-11-10)
پرانا 12-11-10, 11:23 AM   #3
Senior Member
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,389
شکریہ: 9,614
4,227 مراسلہ میں 12,048 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ہو سکتا ہے کمپیوٹنگ کا ہی ہو اور اردونامہ والوں نے شئر کر رکھا ہو ۔
یاسر عمران مرزا آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا
shafresha (12-11-10), عبدالقدوس (12-11-10)
پرانا 16-01-11, 12:34 PM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مقام: پاکستان
مراسلات: 1,788
کمائي: 26,544
شکریہ: 937
1,285 مراسلہ میں 2,924 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبیداللہ عبید کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبیداللہ عبید کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبیداللہ عبید کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
ایسے ہی کئی دیگر مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے مائیکروسافٹ سمیت کئی دیگر کمپنیوں نے نئی قسم کے سافٹ ویئر تیار کئے ہیں جو CMS یا Content Managment Systems کہلاتے ہیں۔ کانٹینٹ منیجمنٹ سسٹم کے ذریعے آپ اپنی ویب سائٹ کو ایک آسان یوزر انٹرفیس کے ذریعے ہر طرح سے مدون کرسکتے ہیں۔ اس کام کے لئے کسی بھی قسم کی مہارت درکار نہیں ہوتی ۔ مائیکروسافٹ کی جانب سے جو کانٹینٹ منیجمنٹ ٹول متعارف کروایا گیا وہ مائیکروسافٹ شیئر پوائنٹ سرور کہلاتا ہے۔ اسی طرح کئی دیگر کمپنیوں نے بھی کانٹینٹ منیجمنٹ ٹولز متعارف کروائے ہیں جو بلاشبہ ایک سے بڑھ کر ایک اور اعلیٰ کارکردگی کے حامل ہیں

یاسر بھائی اس آرٹیکل کے بارے میں دو باتوں کی وضاحت چاہتاہوں اگر آپ کے علم میں ہو تومہربانی فرماکر جواب سے نوازیں :

1: کیا مائیکروسافٹ شیئر پوائنٹ سرور کسی لنک سے یا مارکیٹ میں مل سکتا ہے ؟؟

2: اس آرٹیکل کے آخر میں مضمون نگار نے آئندہ سبق پیش کرنے کا جو وعدہ کیاتھا کیا وہ اس نے پورا کیاہے ؟ اور کہاں ہے وہ سبق ؟؟
عبیداللہ عبید آف لائن ہے   Reply With Quote
عبیداللہ عبید کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 16-01-11, 01:13 PM   #5
Senior Member
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,389
شکریہ: 9,614
4,227 مراسلہ میں 12,048 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

عبید بھائی، شئر پوائنٹ کے متعلق میری معلومات صفر سے بھی کچھ نیچے ہی ہیں۔
اور مضمون نگار نے اپنا وعدہ فی الحال تو نہیں پورا کیا۔ اگر کیا تو میں ضرور شئر کر دوں گا۔
یاسر عمران مرزا آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 16-01-11, 05:04 PM   #6
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مقام: پاکستان
مراسلات: 1,788
کمائي: 26,544
شکریہ: 937
1,285 مراسلہ میں 2,924 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبیداللہ عبید کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبیداللہ عبید کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبیداللہ عبید کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : یاسر عمران مرزا مراسلہ دیکھیں
عبید بھائی، شئر پوائنٹ کے متعلق میری معلومات صفر سے بھی کچھ نیچے ہی ہیں۔
اور مضمون نگار نے اپنا وعدہ فی الحال تو نہیں پورا کیا۔ اگر کیا تو میں ضرور شئر کر دوں گا۔
جزاک اللہ یاسر بھائی ۔

اللہ تعالیٰ آپ کے علم میں اضافہ فرمائے ۔شکریہ

ویسے حسن مغل بھائی اس سلسلے میں کچھ درک رکھتے ہوں گے یا نہیں کیونکہ ویب ایکسپریشن اور دیگر ایم ایس پروڈکٹس برتتے چلے آرہے ہیں ۔؟؟کیا خیال ہے ان کو ایک ذاتی پیغام ارسال کروں اس سلسلے میں ؟
عبیداللہ عبید آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 16-01-11, 05:26 PM   #7
Senior Member
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,389
شکریہ: 9,614
4,227 مراسلہ میں 12,048 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بالکل اگر کوئی معلومات ملے تو اسے ضرور فورم پر شئر کریں تا کہ سب کا بھلا ہو سکے۔
یاسر عمران مرزا آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 16-01-11, 06:13 PM   #8
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مقام: پاکستان
مراسلات: 1,788
کمائي: 26,544
شکریہ: 937
1,285 مراسلہ میں 2,924 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبیداللہ عبید کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبیداللہ عبید کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبیداللہ عبید کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : یاسر عمران مرزا مراسلہ دیکھیں
بالکل اگر کوئی معلومات ملے تو اسے ضرور فورم پر شئر کریں تا کہ سب کا بھلا ہو سکے۔
ضرور ، جس سے کچھ سیکھا جائے اس کا بھی حق بنتا ہے
عبیداللہ عبید آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 16-01-11, 06:42 PM   #9
Senior Member
 
حسن مغل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مقام: GvWorker.Com
عمر: 27
مراسلات: 459
کمائي: 6,426
شکریہ: 96
234 مراسلہ میں 482 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم،

اس دھاگے کی طرف میری توجہ عبیداللہ بھائی نے مبذول کروائی ہے۔ شیئرپوائینٹ سرور بنیادی طور پر انٹرانیٹ کے لیئے بنایا گیا ہے۔ لیکن اسے انٹرنیٹ پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ صرف سی ایم ایس نہیں ہے پورا سرور ہے جوکہ آفس فائلز شیئرنگ، ویب پیجز اور اس طرح کے کئی کام سرانجام دینے کے لیئے بنایا گیا ہے۔ اس سرور کے استعمال کنندگان بڑی بڑی فرمز ہیں۔ اسکو استعمال کرنے کے لیئے آپکو ونڈوز سرور انسٹال کرنا ہوگی۔ تازہ ترین ورژن 2010 ہے جوکہ ونڈوز سرور 2008 آر2 پر انسٹال ہوتا ہے۔ مطلب یہ کہ 64بٹ۔ اسی کا ہم پلہ سافٹ ویئر ایکسچیج سرور ہے جو کہ کام ایسے ہی کرتا ہے لیکن اسکا استعمال ای میلز وغیرہ کے لیئے ہے۔

مزید معلومات کے لیئے ربط ملاحظہ فرمائیں Collaboration Software for the Enterprise - SharePoint 2010
__________________

کام / نیٹ / او آر جی
حسن مغل آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے حسن مغل کا شکریہ ادا کیا
پرانا 16-01-11, 06:47 PM   #10
Senior Member
 
حسن مغل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مقام: GvWorker.Com
عمر: 27
مراسلات: 459
کمائي: 6,426
شکریہ: 96
234 مراسلہ میں 482 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبدالقدوس مراسلہ دیکھیں
میرے خیال سے یہ کمپیوٹنگ کا مضمون ہے اردونامہ کا نہیں
مجھے بھی یہی شک پڑرہا ہے۔ جہاں تک میری یادداشت کام کررہی ہے یہ تو امانت بھائی کا مضمون ہے۔
حسن مغل آف لائن ہے   Reply With Quote
حسن مغل کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 16-01-11, 06:55 PM   #11
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مقام: پاکستان
مراسلات: 1,788
کمائي: 26,544
شکریہ: 937
1,285 مراسلہ میں 2,924 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبیداللہ عبید کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبیداللہ عبید کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبیداللہ عبید کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حسن مغل مراسلہ دیکھیں
مجھے بھی یہی شک پڑرہا ہے۔ جہاں تک میری یادداشت کام کررہی ہے یہ تو امانت بھائی کا مضمون ہے۔
حسن بھائی ! وہ تو یاسر صاحب نے آرٹیکل کے آخر میں اس فورم کا حوالہ دیا ہے جہاں سے اس نے یہ نقل کیا ہے ۔خود ان کو بھی علم نہیں تھا کہ یہ کس کا ہے
عبیداللہ عبید آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 16-01-11, 06:56 PM   #12
Senior Member
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,389
شکریہ: 9,614
4,227 مراسلہ میں 12,048 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حسن مغل مراسلہ دیکھیں
مجھے بھی یہی شک پڑرہا ہے۔ جہاں تک میری یادداشت کام کررہی ہے یہ تو امانت بھائی کا مضمون ہے۔
دراصل یہ مضمون عجیب کچول مچول کا شکار ہوا ہے۔ مجھے نہیں پتہ اس کا اصل ماخذ کونسا ہے۔ تاہم میں نے اسے اردو نامہ سے لیا۔ اور میں نے دیکھا کہ اس میں کچھ بے ربطگی ہے تو میں نے اسے خود بھی کچھ ایڈجسٹ کیا۔۔۔۔
یاسر عمران مرزا آف لائن ہے   Reply With Quote
یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 16-01-11, 06:59 PM   #13
Senior Member
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,389
شکریہ: 9,614
4,227 مراسلہ میں 12,048 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حسن مغل مراسلہ دیکھیں
السلام علیکم،

اس دھاگے کی طرف میری توجہ عبیداللہ بھائی نے مبذول کروائی ہے۔ شیئرپوائینٹ سرور بنیادی طور پر انٹرانیٹ کے لیئے بنایا گیا ہے۔ لیکن اسے انٹرنیٹ پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ صرف سی ایم ایس نہیں ہے پورا سرور ہے جوکہ آفس فائلز شیئرنگ، ویب پیجز اور اس طرح کے کئی کام سرانجام دینے کے لیئے بنایا گیا ہے۔ اس سرور کے استعمال کنندگان بڑی بڑی فرمز ہیں۔ اسکو استعمال کرنے کے لیئے آپکو ونڈوز سرور انسٹال کرنا ہوگی۔ تازہ ترین ورژن 2010 ہے جوکہ ونڈوز سرور 2008 آر2 پر انسٹال ہوتا ہے۔ مطلب یہ کہ 64بٹ۔ اسی کا ہم پلہ سافٹ ویئر ایکسچیج سرور ہے جو کہ کام ایسے ہی کرتا ہے لیکن اسکا استعمال ای میلز وغیرہ کے لیئے ہے۔

مزید معلومات کے لیئے ربط ملاحظہ فرمائیں Collaboration Software for the Enterprise - SharePoint 2010
جی شکریہ حسن بھائی مفید معلومات کے لیے۔
لیکن اگر ہم شئر پوائنٹ سرور سیکھنا چاہیں تو کیا ایسا ممکن ہے کہ ہم بغیر اسے اپنے پاس انسٹال کیے سیکھ سکیں ؟
مائکروسافٹ والے ورچوئل لیب کی سہولت دیتے تھے کچھ پراڈکٹس کے لیے ، پتہ نہیں اس کے لیے دستیاب ہے کہ نہیں۔
اگر شئر پوائنٹ کے لیے پہلے انوائرمینٹ بنانا پڑتا ہے تو مطلب اکیلا بندہ اس سے کوئی فائدہ نہیں اٹھا سکتا۔ فرم نے انسٹال کیا ہو تب ہی یہ کام آ سکتا ہے۔
یاسر عمران مرزا آف لائن ہے   Reply With Quote
یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 16-01-11, 07:08 PM   #14
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,997
کمائي: 49,140
شکریہ: 7,300
5,973 مراسلہ میں 15,158 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حسن مغل مراسلہ دیکھیں
السلام علیکم،

اس دھاگے کی طرف میری توجہ عبیداللہ بھائی نے مبذول کروائی ہے۔ شیئرپوائینٹ سرور بنیادی طور پر انٹرانیٹ کے لیئے بنایا گیا ہے۔ لیکن اسے انٹرنیٹ پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ صرف سی ایم ایس نہیں ہے پورا سرور ہے جوکہ آفس فائلز شیئرنگ، ویب پیجز اور اس طرح کے کئی کام سرانجام دینے کے لیئے بنایا گیا ہے۔ اس سرور کے استعمال کنندگان بڑی بڑی فرمز ہیں۔ اسکو استعمال کرنے کے لیئے آپکو ونڈوز سرور انسٹال کرنا ہوگی۔ تازہ ترین ورژن 2010 ہے جوکہ ونڈوز سرور 2008 آر2 پر انسٹال ہوتا ہے۔ مطلب یہ کہ 64بٹ۔ اسی کا ہم پلہ سافٹ ویئر ایکسچیج سرور ہے جو کہ کام ایسے ہی کرتا ہے لیکن اسکا استعمال ای میلز وغیرہ کے لیئے ہے۔

مزید معلومات کے لیئے ربط ملاحظہ فرمائیں Collaboration Software for the Enterprise - SharePoint 2010
آپ کے پاس بہت سی معلومات ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔تو پلیز پاک نیٹ پر لازمی شئیر کریں
محمدخلیل آن لائن ہے   Reply With Quote
محمدخلیل کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 16-01-11, 07:15 PM   #15
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مقام: پاکستان
مراسلات: 1,788
کمائي: 26,544
شکریہ: 937
1,285 مراسلہ میں 2,924 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبیداللہ عبید کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبیداللہ عبید کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبیداللہ عبید کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حسن مغل مراسلہ دیکھیں
السلام علیکم،

اس دھاگے کی طرف میری توجہ عبیداللہ بھائی نے مبذول کروائی ہے۔ شیئرپوائینٹ سرور بنیادی طور پر انٹرانیٹ کے لیئے بنایا گیا ہے۔ لیکن اسے انٹرنیٹ پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ صرف سی ایم ایس نہیں ہے پورا سرور ہے جوکہ آفس فائلز شیئرنگ، ویب پیجز اور اس طرح کے کئی کام سرانجام دینے کے لیئے بنایا گیا ہے۔ اس سرور کے استعمال کنندگان بڑی بڑی فرمز ہیں۔ اسکو استعمال کرنے کے لیئے آپکو ونڈوز سرور انسٹال کرنا ہوگی۔ تازہ ترین ورژن 2010 ہے جوکہ ونڈوز سرور 2008 آر2 پر انسٹال ہوتا ہے۔ مطلب یہ کہ 64بٹ۔ اسی کا ہم پلہ سافٹ ویئر ایکسچیج سرور ہے جو کہ کام ایسے ہی کرتا ہے لیکن اسکا استعمال ای میلز وغیرہ کے لیئے ہے۔

مزید معلومات کے لیئے ربط ملاحظہ فرمائیں Collaboration Software for the Enterprise - SharePoint 2010
شکریہ حسن بھائی ۔ امید ہے کہ آپ وقتا فوقتا اس پر روشنی ڈالتے رہیں گے
عبیداللہ عبید آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
software, فری, کمپیوٹر, گوگل, پی ایچ پی, پروسیسنگ, ویب, ونڈوز, ڈاٹ, ورڈ, قید, نیوز, نظر, مفت, مکمل, متعارف, مسائل, آج, انٹرنیٹ, اچھا طریقہ, اردو, اعلیٰ, بچوں, سودا, سائنس

Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:

Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سی آئی اے چیف کا آئی ایس آئی سربراہ کو فون، انٹیلی جنس شیئرنگ کے نئے میکنزم پر اتفاق گلاب خان خبریں 0 27-02-11 04:18 AM
پی ٹی سی ایل: ای وی ڈ ی او وائرلیس براڈ بینڈ متعارف جاویداسد خبریں 5 15-08-10 08:57 PM
آل پاکستان فٹبال: ایس ایس جی سی کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی خرم شہزاد خرم فٹبال 0 08-08-07 12:58 PM

تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:34 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger