واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > پاکستان میں دہشت گردی




اسامہ بن لادن زندہ یا مردہ؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 10-01-10, 02:58 PM   #1
اسامہ بن لادن زندہ یا مردہ؟
راجہ اکرام راجہ اکرام آن لائن ہے 10-01-10, 02:58 PM

جدید ترین ہتھیاروں اور آلات سے لیس امریکی فوج دنیا کے سب سے مطلوب شخص کو آٹھ سال کی تگ و دو کے باوجود ابھی تک ڈھونڈ نہیں پائی ہے۔ امریکہ کی اس ناکامی نے ایسے سازشی نظریوں کو جنم دیا ہے جو اس انٹرنیٹ کے دور میں بڑی تیزی سے پھیل رہے ہیں۔

ایک شازشی نظریہ یہ ہے: اسامہ بن لادن تو آٹھ برس پہلے تورہ بورہ میں جنگ کے دوران امریکی بمباری میں یا پھر گردے ناکارہ ہونے کے باعث ہلاک ہوگئے تھے لیکن امریکہ کی انٹیلیجنس سروسز نے افغانستان اور عراق میں جنگ کا جواز پیدا کرنے کے لیےاسامہ بن لادن نام کا ایسا ڈراؤنا کردار پیدا کر لیا ہے جس کے ذریعے وہ اپنے عوام کو قائل کر لیتے ہیں کہ امریکہ کا افغانستان اور عراق میں موجود رہنا بہت ضروری ہے۔

سی آئی اے کے ایک سابق اہلکار بروس ریڈل کو صدر براک اوباما کے اقتدار میں آنے کے بعد افغانستان اور پاکستان کے بارے میں امریکی پالیسی کا از سو نو جائزہ لینے کا فریضہ سونپا گیا تھا۔ بروس ریڈل کو اسامہ بن لادن سے متعلق امریکی انٹیلجنس رپورٹوں کو دیکھنے کا موقع ملا ہے۔ بروس ریڈل کا کہنا ہے کہ اسامہ بن لادن کا کھرا بھی مٹ چکا ہے اور امریکہ کو کچھ پتہ نہیں ہے کہ اسامہ بن لادن کہاں ہیں۔

اسامہ بن لادن سے منصوب وڈیو مشکوک حیثیت کی حامل ہیں اور ان میں کم از کم تین یقینی طور پر جعلی ہیں

نائن الیون ٹروتھ موومنٹ کے ڈیوڈ رے گرفن

ان سازشی نظریات کو ہوا دینے والوں کا خیال ہے کہ نائن الیون کے حملے کے فوراً بعد اسامہ بن لادن سے منصوب ویڈیو کی اصلیت مشکوک ہے۔

نائن الیون ٹروتھ موومنٹ ٹون ٹاور پر القاعدہ کے مبینہ حملے کو مشکوک سمجھتی ہے۔ نائن الیون ٹروتھ موومنٹ سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رے گرفن کا کہنا ہے اسامہ بن لادن کی وڈیو مشکوک ہیں اور ان میں کم از کم تین تو یقینی طور پر جعلی ہیں۔

ڈیوڈ گرفن امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے جاری کی جانی والی اسامہ بن لادن کی اس ویڈیو کو مکمل طور پر جعلی قرار دیتے ہیں جس میں وہ نائن الیون کے حملے کی ذمہ داری قبول کر رہے ہیں۔ ڈیوڈ گرفن کا کہنا ہے کہ القاعدہ نے کبھی کبھار ہی نائن الیون حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

ڈیوڈ گرفن کہتے ہیں ان ویڈیوز میں نظر آنے والے اسامہ بن لادن کی جسامت مختلف نظر آتی ہے۔ ڈیوڈ رے گرفن کا کہنا ہےکہ نائن الیون کے بعد اسامہ بن لادن کے دو ویڈیو جاری ہوئی اور ان کے خیال میں دونوں کی دونوں جعلی ہیں۔ ایک ویڈیو اکتوبر دو ہزار چار میں امریکہ کے صدارتی انتخابات سے چند روز پہلے جاری ہوئی تھی جس سے جارج ڈبلیو بش کو فائدہ ہوا اور وہ انتخاب جیت گئے۔اسامہ بن لادن کی دوسری وڈیو ستمبر دو ہزار سات میں جاری ہوئی۔

2007 میں جاری ہونےویڈیو میں اسامہ بن لادن کی داڑھی کالی نظر آ رہی ہے

ڈیوڈ گرفن کا کہنا ہے کہ اسامہ بن لادن کی دوسری ویڈیو میں اسامہ بن لادن کی بھوری دھاڑی اچانک کالی سیاہ ہو جاتی ہے اور اس ویڈیو میں کئی ایسے فریم ہیں جہاں اسامہ بن لادن بولتے جا رہے ہیں لیکن تصویر منجمد ہو جاتی ہے۔

سی آئی اے ایک سابق ایجنٹ رابرٹ بیئر بھی تسلیم کرتے ہیں کہ اسامہ بن لادن کی ویڈیو جعلی ہیں لیکن وہ امریکی خفیہ اداروں کو اس کا ذمہ دار نہیں سمجھتے۔ رابرٹ بیئر کے خیال میں القاعدہ خود اسامہ بن لادن کی جعلی ویڈیو تیار کر رہی ہے کیونکہ یہ اس کے مفاد میں ہے۔

بی بی سی نے برطانوی ایئرفورس کےملٹری ایمج کے تجزیہ کار اینڈی لا سے اسامہ بن لادن کی 1998، 2001 اور 2007 کی ویڈیوز کا تجزیہ کرنے کے لیے کہا۔ اینڈی لا اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ یہ تمام ویڈیو ایک ہی شخص کی ہیں۔

اینڈی لا کا موقف ہے کہ موجودہ دور میں یہ سوچنا کہ امریکی فوج جعلی ویڈیو تیار کر رہی ہیں، غیر حقیقی ہے۔ اینڈی لا کا کہنا ہے کہ تکنیکی طور ایسی چیزیں تیار کرنا ممکن تو ہے لیکن یہ اتنی خاموشی سے تیار نہیں ہو سکتیں۔ ایسی ویڈیو تیار کرنے میں کئی ماہرین درکار ہوتے ہیں اور ایسی کارروائیوں کی خبر باہر نکل ہی جاتی ہے۔

اسامہ بن لادن نے نائن الیون کے بعد آڈیو اور ویڈیو پر چالیس پیغامات جاری کیے ہیں جن میں بعض میں موجودہ دور کے حوالے بھی ہیں۔ بن لادن نے اپنی حالیہ دو آڈیو پیغاموں میں براک اوباما کا نام بھی لیا ہے۔

سی آئی اے کے سابق افسر مائیک شہور جنہوں نے سی آئی اے میں بن لادن یونٹ تشکیل دیا اور اسے چلایا، کا خیال ہے کہ بن لادن زندہ ہیں۔

سازشی نظریے مضحکہ خیز ہیں۔ سازشی نظریہ بنانا آسان ہیں جبکہ حقیقت کا سامنا کرنا مشکل ہے۔

سابق سی آئی اے افسر آرٹ کلر

مائیک شہور کا کہنا ہےکہ امریکہ کی نیشنل سکیورٹی ایجنسی اور برطانیہ کی گورنمنٹ کمونیکیشن ہیڈکوارٹر آواز پہچاننے میں بہت مہارت رکھتے ہیں اور اگر یہ ٹیپ جعلی ہوں تو وہ یقیناً اپنی حکومتوں کو اس سے آگاہ کریں گے۔

سی آئی اے ایک سابق ایجنٹ آرٹ کلر سازشی نظریات کا پرچار کرنےوالوں کے سخت مخالف ہیں۔ آرٹ کلر کا موقف ہے کہ ایسے سازشی نظریے مضحکہ خیز ہیں۔ ’سازشی نظریہ بنانا آسان ہیں جبکہ حقیقت کا سامنا کرنا مشکل ہے۔‘

آرٹ کلر کہتے ہیں کہ حقیقت یہ ہے کہ امریکہ دنیا کے سب سے مشکل ترین علاقے میں کسی ایسے شخص کو ڈھونڈ نکالنے کی کوشش کر رہا ہے جو بہت ہی ہوشیار ہے اور اپنے آپکو کو ریڈار سے دور رکھنے کی پوری کوشش کر رہا ہے۔

بی بی سی اردو
__________________
محتاج اصلاح و دعا


 
راجہ اکرام's Avatar
راجہ اکرام
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 145
Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
عدنان دانی (10-01-10)
جواب

Tags
ہے۔, کوشش, پاکستان, یا, مکمل, موقع, موجودہ, ممکن, انٹرنیٹ, امریکہ, اردو, تصویر, جیت, حامل, خبر, دنیا, داڑھی, سال, شخص, طور, عوام, علاقے, عراق, صدارتی, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:22 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger