|
|
#1 | |||
|
||||
|
مناظر: 311
|
||||
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2011
مراسلات: 296
کمائي: 4,386
شکریہ: 5
147 مراسلہ میں 234 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
آسامہ بن لادن ايک عالمی سياست کا ہيرو؟
پچھلے دس سال سے مسلمانوں کے قتل کا زمہ دار یہ شحص ہے۔ اس کی قيادت ميں ہزاروں بے قصوروں لوگوں کو قتل کيا گيا۔ تيس ہزار پاکستانيوں کی موت کا زمہ دار القائدہ اور طالبان ہيں۔ اس کے شاگردوں نے کيمروں کے سامنے انسانوں کو ذبح کيا اور سفارت خانوں کو بم دھماکوں سے تباہ کيا۔ اس کی موت ميدان جنگ ميں نہيں آئی، بلکہ ايک خوبصورت گھر ميں اپنی بيويوں اور بچوں کے درميان۔ جس نے ہزاروں کے گھر برباد کيے، وہ سکون سے پاکستان ميں رہ رہا تھا! کيا ڈرامہ ہے! |
|
|
|
|
|
#3 |
|
Member
اجنبی
|
یہ سب ڈرامہ ھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
|
|
|
|
|
|
#4 |
|
Junior Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Dec 2009
مراسلات: 15
کمائي: 456
شکریہ: 15
8 مراسلہ میں 20 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اسامہ اور اسلام
شفیق الرحمان چوہدری shfiq.rehman0092@gmail.com اسامہ بن لادن کی شہادت پر ہر آدمی نے اپنے افکار ،نظریات اور اپنی سوچ ،بچار کے مطابق اپنی قوت گویائی کو استعمال کیا کسی نے مخالفت میں بھڑاس نکالی تو کسی نے موافقت میں ترانے گائے کسی نے دہشت گرد کہہ کر ہلاک ہونے کی آواز لگائی تو کسی نے اسلام کا ہیرو نمبر ون کا نعرہ مستانہ بلند کیا کسی نے انسانیت کا دشمن ہونے کا فتوی صادر کیا تو کسی نے انسانیت کا خیر خواہ اور انسان نما درندوں کا دشمن گردانا کسی نے فسادی کہہ کر اپنے سینے میں مخفی گندے خون کے ناپاک لوتھڑے کو راحت پہنچائی تو کسی نے دین ،دنیا کی کامیابی ،کامرانی حاصل کرنے پر مبارکباد ی کے کلمات ادا کئے کسی نے مسلمانوں کے ساتھ بغض ،حسد سے بھرے ہوئے گوشت کے ٹکڑے کو سکون بخشااور اہل ایمان کیساتھ دشمنی کی آگ میں جلتے ہوئے اپنے دل کو تسکین دینے کی کوشش کی تو کسی نے ''اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا دیوانہ فائزالمرام ہوگیا '' کہہ کر اطمنان کا سانس لیا ۔خلاصہ کلام نظراپنی اپنی پسند اپنی اپنی لیکن ایمان والوں کے دل ،دماغ افسردہ اور غم زدہ ہیں کہ استعماری طاقتوں او رسامراجی قوتوں کے سامنے سے ایک مظبوط دیوار میں شگاف پڑگیا ۔ اللہ والوں کو پریشانی اسامہ بن لادن کے شہیدہونے پر نہیں لیکن ہر ایک نے دنیا کو چھوڑنا ہے جلد یا کچھ دیر کے بعد اپنے اصلی ٹھکانے اور حقیقی مستقر کا باشندہ بننا ہے اور پھر شیخ اسامہ کی وفات پر افسوس کیوں کیا جائے کہ وہ تو شہادت کی نعمت سے سرفراز ہوئے اور رب تعالیٰ کی اس نعمت فاخرہ کی خلعت متبرکہ پہنچنے کے مستحق ٹھہرے جسکو پانے کی تمنا سرکا ردوعالم ۖنے بھی کی تھی ۔بلکہ غم اور افسوس اس بات کا ہے کہ پوری دینا میں امریکی ظلم وستم اور استعماری چور ،جفا کے خلاف دہشت کی علامت ہونے کا جن افراد کو شرف حاصل ہے اہل ایمان ان میں سے ایک فرد سے محروم ہوگئے ۔لیکن یاد ہے کہ اسلام شخصیات اور افراد کانام نہیں کہ شخصیات کے چلے جانے اور کسی فرد کے مٹ جانے سے اسلام کی بلند ،بالا عمارت کو گرادیا جائے بلکہ دین اسلام زندہ جاوید دین ہے جو قیامت تک باقی رہے گا اور تمام ادیان پر غالب آئے گا جسکی پروقار خوشخبری قرآن نے ان الفاظ میں سنائی ہے ھوالذی ارسل رسولہ بالھدی ودین الحق لیظہرہ علی الدین کلہ اللہ وہ ذات ہے جس نے اپنے رسول کو ہدایت اور دین حق کے ساتھ بھیجا تاکہ وہ اسکو تمام ادیان پر غالب کردے لھذا اسلام کی مزاحمتی طاقت اور قوت مدافعت پر مختلف احوال تو ضرور آتے رہتے ہیں لیکن نہ تو کوئی اسکو ختم کرسکتا ہے اور اس کے برحق ہونے سے انکار کی گنجائش نکل سکتی ہے البتہ افواہوں کے پجاری اور مغرب کی طاقت حرب کی چوکھٹ پر سجدہ کرنے والے بزدل انسان رب ذوالجلال کی بے مثال قدرت اور لازوال اختیارات کو بھول جاتے ہیں کہ اسلام کے غلبے کا قول اس ذات کا ہے جسکے سامنے ایکمغرب ،امریکہ نہیں ان جیسے لاتعداد بے شمار مغرب جمع ہوجائیں تو مچھر کے پر کی حیثیت بھی نہیں رکھتے ۔لیکن ایسا مضبوط ایمان اور قابل رشک یقین کہاں سے لائیں جو رب تعالی کی کبریائی کا گرویدہ بنادے ۔دنیا کے صنم خانوں سے نکال کر عرش عظیم کا پایا تھامنے کی جرات عطاکرے ،جو سراٹھا کر چلنے اور شہادت کا جام پی کر مرنے کی تمنا دلوں میں جا گزیں کردے ایسے ایمان کی ضرورت ہے جو کفر کی جمعیت کو تار عنکبوت سے ذیادہ حیثیت دینے پر تیار نہ ہو جس کے سامنے بیت اللہ کی عظمت پر مر مٹنا آسان اور طغیان کے سامنے جھکنا مشکل ہو ایسا ایمان جو انسان کو بنی الملاحم ۖ کا غلام اور شیطان کا باغی بنادے ،غرض اسامہ بن لادن ایک ایسے ہی شخص کانام تھا جو ساری زندگی شیطان کے بچاریوں اور ایمان سے خالی انسان نما سوروں اور خنزیروں کے سامنے ڈٹا رہا ۔آخر کا ر اس بلند مقا م ،مرتبہ پر جا پہنچا اور ایسی حسین نعمتوں کی لذت ،آشنائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا جس کے بارے میں صادق ،مصدوق بنی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا مارات عین ولا سمعت اذن ولا خطر علی قلب بشر ایسی نعمتیں جن کو کسی آنکھ نے نہیں دیکھا کسی کان نے نہیں سنا او رکسی آدمی کے دل پر نہیں گزریں |
|
|
|
|
|
#6 |
|
Senior Member
![]() |
بی بی سی کی یہ رپورٹ ظاہر کررہی ہے کہ اس کاروائی میں اسامہ کی شہادت ہے ہی نہیں
سوال یہ ہے کہ جب امریکی گوانتانامو کے پابہ زنجیر قیدیوں کی تصاویر اور ویڈیوز دکھا سکتے ہیں، ابو غریب کی تصاویر افشا ہوسکتی ہیں، صدام حسین کی گرفتاری کے مناظر کو بطور ٹرافی ہر زاویے سے دکھایا جاسکتا ہے ، صدام کے بیٹوں اودے اور قصی کی لاشوں کی تصاویر ریلیز ہوسکتی ہیں ، القاعدہ کے خالد شیخ محمد کی بعد از حراست اور ابو مصعب الزرقاوی کی بعد از مرگ تصاویر جاری ہوسکتی ہیں تو پھر امریکہ اپنے دشمن نمبر ایک اسامہ بن لادن کی تصاویر جاری کرنے سے کیوں انکاری ہے۔ یہ وہ سوال ہے جو اس وقت پاکستان کے عام لوگوں میں بالخصوص اور باقی دنیا میں بالعموم گفتگو کا محور ہے اور کوئی واضح جواب نہ ملنے کا خلا چے مے گوئیوں اور بھانت بھانت کی قیاس آرائیوں سے پر ہو رہا ہے۔ صدر اوبامہ اس لیے تصاویر جاری کرنے کے حق میں نہیں کیونکہ ان کے خیال میں سر پر دو گولیاں لگنے کے سبب اسامہ چہرہ مسخ ہو گیا تھا اور ایسی تصاویر جاری کرنے سے مسلمان دنیا میں بالخصوص اشتعال پھیل سکتا ہے۔ امریکی ذرائع یہ بھی کہتے ہیں کہ اسامہ کی لاش کو سمندر برد کرنے سے پہلے نہ صرف کفنایا گیا بلکہ نیوی کے ایک مسلمان اہلکار نے اس کی نمازِ جنازہ بھی ادا کی۔ اگر یہ مان لیا جائے کہ اسامہ واقعی غیر مسلح تھا تو پھر اسے زندہ پکڑنے کے بجائے گولی کیوں ماری گئی۔ کیا امریکہ کا نمبر ایک دشمن امریکہ کے لیے زندہ زیادہ قیمتی تھا یا مردہ ۔اگر اس کے گھر سے برآمد ہونے والا مواد امریکی قیمتی سمجھ کر ساتھ لے جا سکتے ہیں تو انتہائی ماہر انتیس کمانڈوز غیر مسلح زندہ اسامہ کو ساتھ لے جانے کے بجائے اس کی لاش کیوں لے گئے۔ میری ایک ریٹائرڈ پولیس افسر سے بات ہوئی جسے بہت سے دیگر لوگوں کی طرح تصاویر جاری نہ کرنے کا امریکی جواز خاصا کمزور لگ رہا ہے۔بقول اس کے ’جو ملزمان پولیس مقابلوں میں سر پر گولیاں لگنے سے مارے جاتے ہیں ان کے خون آلود چہرے بھی کفنانے سے پہلے پانی سے صاف کر کے زخموں کو روئی یا کسی اور شے سے چھپانے کی کوشش کی جاتی ہے تاکہ چہرہ کم ازکم اس قابل ضرور ہو جائے کہ اس کی تصویر بنائی جاسکے۔کیا یہ بات امریکی نہیں جانتے ؟‘ بقولِ پولیس افسر امریکی حکام نے پہلے یہ کہا کہ اسامہ کو اس لیے ہلاک کیا گیا کہ وہ مسلح تھا، پھر ایک روز بعد یہ کہا گیا کہ وہ غیر مسلح تھا۔ سوال یہ ہے کہ جب امریکی صدر سمیت نیشنل سیکورٹی کونسل کی پوری قیادت یہ مقابلہ براہِ راست بذریعہ وڈیو دیکھ رہی تھی تو کیا اسے یہ نظر نہیں آیا کہ اسامہ مسلح ہے یا غیر مسلح۔ اس کے بعد بھی قومی سلامتی کے مشیر جان برینن کو اپنی بریفنگ میں مسلح اور وائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کارنی کو اپنی بریفنگ میں اسامہ کو غیر مسلح کہنے کی ضرورت کیوں پیش آئی۔ اگر یہ مان لیا جائے کہ اسامہ واقعی غیر مسلح تھا تو پھر اسے زندہ پکڑنے کے بجائے گولی کیوں ماری گئی۔ کیا امریکہ کا نمبر ایک دشمن امریکہ کے لیے زندہ زیادہ قیمتی تھا یا مردہ ۔اگر اس کے گھر سے برآمد ہونے والا مواد امریکی قیمتی سمجھ کر ساتھ لے جا سکتے ہیں تو انتہائی ماہر کمانڈوز غیر مسلح زندہ اسامہ کو ساتھ لے جانے کے بجائے اس کی لاش کیوں لے گئے۔ فی الحال تو جو بھی کہانی آ رہی ہے وہ امریکی یا حساس پاکستانی ذرائع سے ٹکڑوں کی شکل میں آرہی ہے۔اگر عینی شاہدوں کی وڈیو جاری ہوجائے تو پھر اس بات کی کوئی اہمیت نہیں رہے گی کہ امریکی حکومت تصاویر جاری کرتی ہے یا نہیں کرتی۔ بقولِ پولیس افسر امریکی حکام اگر تصاویر جاری کرنے سے ہچکچا رہے ہیں تو پھر میری عقل بھی یہ تسلیم کرنے سے ہچکچا رہی ہے کہ وہ مردہ اسامہ اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔ عین ممکن ہے کہ سرکاری ریکارڈ میں ہلاکت دکھائے جانے کے باوجود اسامہ اب تک کسی امریکی تفتیشی کمرے میں زندہ ہو اور اس سے القاعدہ نیٹ ورک اور ایمن الظواہری سمیت القاعدہ کے روپوش ارکان کے بارے میں ہر ممکن راز اگلوانے کی کوشش کی جارہی ہو اور پھر اسے ہلاک کرکے کسی نامعلوم قبر یا سمندر میں اتار دیا جائے۔ لیکن میری یہ تھیوری غلط بھی ہوسکتی ہے بشرطیکہ پاکستانی حکام اسامہ کی زندہ بیوی یا بیٹی کی ویڈیو جاری کردیں جو اس کارروائی کے سب سے اہم عینی شاہد ہیں۔ فی الحال تو جو بھی کہانی آ رہی ہے وہ امریکی یا حساس پاکستانی ذرائع سے ٹکڑوں کی شکل میں آ رہی ہے۔اگر عینی شاہدوں کی وڈیو جاری ہوجائے تو پھر اس بات کی کوئی اہمیت نہیں رہے گی کہ امریکی حکومت تصاویر جاری کرتی ہے یا نہیں کرتی۔ مجھے نہیں معلوم کہ آپ اس ریٹائرڈ پولیس افسر کے دلائل کو سنجیدگی سے لیتے ہیں یا نہیں لیکن جب تک پورا سچ سامنے نہیں آتا چے مے گوئیوں کا بازار اسی طرح گرم رہے گا۔ شاید وہ زندہ ہوں |
|
|
|
|
|
#7 |
|
Member
اجنبی
|
A/alaikum. Yeh Drama parne or sunne me to esa lagta he ky is drame ka author ka jo top flour he wo empty he. Jisky base par is drame ky koee ziyada qeemat nahy he. Lekin phir bhy releaser ziyaa se ziyada qeemat muhayya karna chahte hen. Lekin dekhna ye he ki is qeemat ko wo kiss se wasool karte hen. Pakistan ki awam se ya ya fir duniya me rehne wale har ek musalman se.... Allah tu ham sab par raham farma kiyon ki tu haqeekat se waqif he. Aamine ua 4me
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| color, magenta, کمال, پاکستان, پاکستانی, چور, موت, آج, الزام, امریکہ, بھائی, بچوں, تلاش, تحریر, خبر, دل, رات, زرداری, سیاست, شخص, طالبان, عبرت, عدم, عراق, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|