واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > پاکستان میں دہشت گردی




اولیاء اللہ کےمزاروں پر دھماکے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 08-07-11, 05:52 PM   #1
اولیاء اللہ کےمزاروں پر دھماکے
iqbal jehangir iqbal jehangir آف لائن ہے 08-07-11, 05:52 PM

یہ حقیقت ہے کہ دنیا میں اسلام تلوار کے زور سے نہیں بلکہ سیرت و کردار کے زور سے پھیلا ہے۔ برصغیر پاک و ہند میں تبلیغ اسلام اور اشاعت دین کا سہرا اولیاء کرام اور صوفیاء عظام کے سر ہے اور اس خطے میں ان نفوس قدسیہ کا وجود اﷲ کریم کا بہت بڑا انعام ہے۔ جو کام غازیان اسلام کی شمشیر اَبدادر ارباب ظواہر کی علمیت سے نہ ہو سکا وہ خدا وند تعالیٰ کے ان مقبول و برگزیدہ بندوں نے بخوبی اپنے اعلی سیرت و کردار سے سرانجام دیا۔ انہوں نے شبانہ روز محنت اور اخلاق حسنہ سے بر صغیر پاکستان و ہندوستان کو نور اسلام سے منور کیا اور اسلام کے ننھے منے پودے کو سر سبز و شاداب اور قد آور درخت بنا دیا۔ ہمارے اسلاف اور اولیائے کرام نے مکالمہ کے ذریعے لوگوں کو پرامن رکھا اور طاقت کے ذریعے اپنے نظریات اور افکار مسلط نہیں کئے۔
قرآن مجید، مخالف مذاہب اور عقائدکے ماننے والوں کو صفحہٴ ہستی سے مٹانے کا نہیں بلکہ ’ لکم دینکم ولی دین‘ اور ’ لااکراہ فی الدین‘ کادرس دیتاہے اور جو انتہاپسند عناصر اس کے برعکس عمل کررہے ہیں وہ اللہ تعالیٰ، اس کے رسول سلم ، قرآن مجید اور اسلام کی تعلیمات کی کھلی نفی کررہے ۔
حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی سے لیکر حضرت معین الدین چشتی اور سید علی ہجویری تک کسی ایک نے بھی کبھی مزار پرستی کی تعلیم نہیں دی ۔تصوف کا مقصد تو روحانی اصلاح ہوا کرتا ہے۔
ملک میں دہشت گردی کی لہر نے اب ایک نئی شکل اختیار کرلی ہے۔ پہلے بازاروں ، سرکاری دفاتر ، مساجد پر بم دھماکے ہوتے تھے اب کچھ عرصے سے اولیا اکرام اور بزرگان دین کے مزاروں پر بم دھماکوں کو سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ جس سے عوام کی بےچینی اور خوف ہراس میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ مزاروں پر ہونے والے ان بم دھماکوں کے باعث عوام یہ سوچنے پر مجبور ہوگئے ہیں کہ کون سی ایسی جگہ ہے جو دہشت گردی سے محفوظ ہے۔
یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے مساجد،عبادتگاہوں،نماز عید کے اجتماعات،قبائلی جرگوں،زيارت گاہوں حتٰی پبلک مقامات پر دھماکے اور حملے کئے ہیں۔یہ دھماکوں کے ذریعے ملک میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں،لیکن اس طرح کی دہشت گردانہ کاروائیوں سے حکومتیں تبدیل نہیں کی جا سکتیں۔یہ بات یہ خود بھی اچھی طرح جانتے ہین۔ دہشت گردوں نے 36مزارات کو خودکش حملوں اور دھماکوں کا نشانہ بنایا اور چھ دربار صفحہ ہستی سے مٹ گئے اور 200 علماء و مشائخ نے شہادت پائی۔ صوفیائے کرام کی تعلیمات امن کیلئے لازم و ملزوم ہین۔
پتہ نہیں ان طالبان دہشت گردوں کو ان اولیا اکرام اور بزرگان دین سے کیا چڑ ہے کہ گزشتہ 10 سالوں میں دہشت گردوں نے صوفیاء کرام کے آٹھ مزاروں کو اپنےحملوں کا نشانہ بنایا جن میں لاتعداد افراد لقمہ اجل بن گئے۔ صوفیاء کرام کے مزارات اسلام کی سخت گیر تشریح کرنے والے عسکریت پسندوں کے غیض و غضب کا نشانہ بنتے رہتے ہیں۔طالبان کے مظالم کی مذمت نہ کرنے والی مذہبی اور سیاسی جماعتیں یا تو طالبان سے خوفزدہ ہیں یا پھر ان کے ساتھ گٹھ جوڑ رکھے ہوئے ہیں۔
تحریک طالبان پاکستان کے لیے عوام کی حمایت ایک قیمتی اثاثہ ہونی چا ہیے جبکہ بازاروں ، مساجد اور مزارات جیسے عوامی مقامات پر خود کش حملے،تحریک طالبان کو یقینی طور پر عوامی نفرتوں کا ہدف بنارہے ہیں۔ اگر پاکستانی طالبان کچھ بھی سمجھ بوجھ رکھتے ہیں تو وہ ایسی کارروائیاں سے اجتناب کرین۔ طالبان کی یہ کارواءیاں ان کی نام نہاد جدوجہد کے لیے زہر ہلاہل ثابت ہوسکتی ہیں بلکہ ہو رہی ہیں۔
گورنمنٹ کالج، حیدر آباد میں اسلامیات کے استاد پروفیسر ذکاء اللہ شیخ نے کہا کہ گزرتے ہوئے سالوں میں پاکستان میں مقدس مقامات پر حملے کرنے کا بنیاد پرست نظریہ فروغ پا رہا ہے۔
بعض مسلکوں کے نزدیک قرآنی آیات کی تشریح کے مطابق، مخالف نظریات کی تمام مذہبی علامات شرک کی نشانی ہیں۔ شیخ نے کہا کہ طالبان ان مقدس مقامات کی بے حرمتی کے ذریعے مذہبی رہنماؤں کی تشریح میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں. انسانی حقوق کے ایک سرگرم کارکن ولیم صادق نے کہا کہ القاعدہ سے منسلک طالبان ملک میں مساجد اور دیگر مقدس مقامات کو بے رحمی سے نشانہ بناتے ہیں جس کا مقصد نہ صرف اپنے مخالفین کو ہلاک کرنا بلکہ اقلیتوں کو ہدف بنانا بھی ہے۔
ان تمام واقعات میں سے سب سے زیادہ ہلاکت خیز حملہ 19 مارچ 2005 کو بلوچستان کے شہر جھل مگسی میں پیر رکھیل شاہ کے مزار پر کیا گیا جس میں ایک خودکش بمبار نے 36 افراد کو ہلاک کر دیا۔دہشت گردوں اور انتہاپسندوں نے مزاروں کو متعدد بار نشانہ بنایا۔ ۲۷مارچ ۲۰۰۵ کو درگاہ بری امام،اسلام آباد کو ہدف بنایا گیا ،اس حملے میں بیس افرادجان بحق اور بیاسی زخمی ہوئے۔ پانچ مارچ دوہزار نو کو پشاور میں نامعلوم افراد نے پشتو کے ممتاز اور مقبول صوفی شاعر رحمان بابا کے مزار کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی کوشش کی ہے جس کے نتیجے میں عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے
سات اکتوبر دوہزار دس کو کراچی میں حضرت عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر دو خودکش حملوں میں دس افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے اور اب پچیس اکتوبر دوہزار دس کو پاکپتن میں حضرت بابا فریدالدین مسعود گنج شکر کے مزار پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں سات زائرین جاں بحق اور پندرہ زخمی ہوئے۔
یکم جولائی دوہزار دس کو لاہور میں حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش کے مزار پر خود کش حملہ ہوا جس میں سینتالیس افراد شہید ہوئے۔
تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان کے یہ بیانات کہ ایسی کارروائیوں سے طالبان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔”یہ کارروائی غیرملکی ایجنٹوں کی ہے،ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ، ہم عوامی مقامات کو نشانہ نہیں بناتے۔ ہمارے اہداف بالکل واضح ہیں عین اس حکمت عملی کے مطابق ہیں جو اس تحریک کی حقیقی اور عملی ضرورت ہے جبکہ اس کی جانب سے عوامی مقامات ، مساجد، بازاروں اور مزارات کو نشانہ بنانے کا مطلب اپنے پیروں پر آپ کلہاڑی مارنے کے مترادف ہے۔ اس تناظر میں کراچی کے سانحہ کے فوراً بعد برطانوی نشریاتی ادارے سے، احسان اللہ احسان کے نام سے تحریک طالبان پاکستان کے نائب ترجمان کی حیثیت سے بات کرنے والے شخص کے بیان کو دیکھا جائے تو وہ اعظم طارق کے موقف کے صریحاً منافی نظر آتا ہے۔ نشریاتی ادارے کے مطابق اس شخص نے اس کے ایک کارکن کو فون پر بتایا کہ ”یہ دھماکے تحریک طالبان پاکستان کا کام ہیں اور وہ ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بریلوی مسلمان طالبان کے مخالف ہیں اسی لیے انہیں نشانہ بنایا گیا۔“اس سے واضح ہے کہ اس کا مقصد دیوبندی و بریلوی کشیدگی پیدا کرنا ہے۔ مزید بران فضل مسعود حقانی، تحریک طالبان کرم ایجنسی،جو ابھی تحریک طالبان سے علیحدہ ہوئے ہین، نے تحریک طالبان کی کھلی منافقت کا پول کھول کر رکھ دیا ہے۔
برصغیر پاک و ہند میں اسلام اولیائے اللہ کی تبلیغ اور حسن کردار سے پھیلا۔ ان برگزیدہ ہستیوں کے مزار اور مقابر صدیوں سے مرجع خلائق ہیں۔ لوگ اپنے اپنے ایمان عقیدے اور یقین کے مطابق ان مزاروں پر حاضری دیتے اور سکون قلب حاصل کرتے ہیں جنہیں اس مسلک سے اختلاف ہے وہ بھی ان ہستیوں کا دلی احترام کرتے اور ان کے مقام و مرتبہ کو تسلیم کرتے ہیں۔ یہ روایت کوئی نئی نہیں۔ سیکڑوں سال سے اس پر عمل ہورہا ہے اختلاف رائے کے باوجود اس پر کوئی جھگڑا یا خونریزی نہیں ہوئی۔ آج اگر اولیااللہ کے درباروں پر حملے ہورہے ہیں تو ان میں پاکستان کے داخلی حالات اور خارجی عناصر کے عمل دخل کو نظرانداز نہ کیا جائے۔
حضرت عبداللہ شاہ غازی حضرت داتا گنج بخش حضرت بابا فرید شکرگنج اور بعض دوسرے اولیاء اللہ کے مزاروں پر اس نوعیت کے انتہائی المناک واقعات ظہور پذیر ہوچکے ہیں جو اس امر کی غمازی کرتے ہیں کہ ان کے پیچھے ایک باقاعدہ سازش کارفرما ہے جس کا مقصد ملت اسلامیہ میں اتحاد و یگانگت اور ہم آہنگی کو نقصان پہنچانا ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ اسلام دشمن قوتوں نے اتحاد بین المسلمین کو پارہ پارہ کرنے کیلئے ہردور میں فتنہ پروری کی ہے۔ پہلے مسلمانوں میں شیعہ سنی اختلافات کو ہوا دے کر انہیں آپس میں لڑانے اور امت مسلمہ کی قوت توڑنے کی کوششیں کی گئیں۔ اس مقصد میں خاطرخواہ کامیابی حاصل نہ ہونے پر اب انہوں نے دوسرے فقہی مکاتب فکر کو ایک دوسرے کے خلاف صف آرا کرنے پر اپنی توجہ مرکوز کردی ہے
مذہبی جماعتیں یہ کہتی ہے کہ اس طرح کی دہشت گردانہ کاروائیاں مسلمان نہیں کر سکتے،لیکن جب طالبان ان کاروائیوں کی ذمہ داری قبول کر لیتے ہیں تو ان کو چپ لگ جاتی ہے۔پاکستان کی مذہبی جماعتیں منافقت کرتی ہیں۔طالبان کی مدد کرتی ہیں اور کھل کر ان کے بارے میں اپنے موقف کا اظہار نہیں کرتیں۔ جے یو آئی کے مولانا فضل الرحمن اور جماعت اسلامی کے رہنما ان دہشت گردانہ کاروایئوں اور ان کے ذمہ داروں کی مذمت نہیں کرتے۔

در حقیقت صوفیائے کرام کی تعلیمات تمام مسلمانوں کو امن، اخوت،بھائی چارے کا درس دیتی ہیں موجودہ نفسا نفسی اور دہشت گردی کے عروج کے دور میں ان تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ملک سے بدامنی و دہشت گردی کا خاتمہ ہوسکتا ہے بشرطیکہ ہم سب لسانی،گروہی ، مذہبی و مسلکی اختلافات کو بھلا کر نچلی سطح پر قیام امن کیلئے جدوجہد کریں۔

iqbal jehangir
Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مقام: Lahore
مراسلات: 82
شکریہ: 95
24 مراسلہ میں 53 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 674
Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے iqbal jehangir کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (18-07-11), اویسی (15-07-11), احمد نذیر (17-07-11), احمد بلال (11-07-11), بزم خیال (13-07-11), حیدر Rehan (13-07-11)
پرانا 08-07-11, 07:44 PM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Apr 2010
مراسلات: 572
کمائي: 12,516
شکریہ: 11
399 مراسلہ میں 934 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جہاں تک دھماکوں کا تعلق ہے تو یہ جہاں پر بھی ہوتے ہیں ان کی مزمت بہت ضروری ہے اور یہ کو‏ئی نئی بات نہیں ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں کافی ایسے بم بلاسٹ ہیں جو لوگوں کی موت ، معزوری اور بے چارگی کا سبب بنتی ہیں اور مزاروں پر دھماکے ، واقعی افسوس کے ساتھ شرمندگی کا بھی باعث بنتے ہیں۔ یہ دھماکے اس لیے کیے جاتے ہیں کہ ڈر لوگوں کے دلوں میں بٹھایا جائے، اور لوگ ڈر کر عقیدوں کی پیروی کریں جو کہ بنیادی طور پر ہی غلط ہے۔ اسلام ڈر سے نہیں دل سے قبول ہوتا ہے اور اسلامی عقائد کو عمل سے قرآن اور سنت کے مطابق انجام دیا جاتا ہے۔

سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ کوئی بھی مزہب انسان اور اس کے خدا کے درمیان ایک براہ راست تعلق ہوتا ہے۔ جب اس تعلق کے بیچ میں کوئی اور شخص آتا ہے تو اس سے مسائل جنم لیتے ہیں۔ اور اگر اس میں زبردستی مداخلت کی جائے تو سارا کا سارا اخلاص ، شدت پسندی اور زبردستی کے زمرے میں آ جاتا ہے۔

اس لیے میں تو کم از کم ہر دھماکے کی مزمت کرتا ہوں اور وہ لوگ جو مزاروں ، پیروں ، اولیا کرام پر یقین رکھتے ہیں، ان کے نظریات کی عزت کرتا ہوں۔ کل قبر میں جا کر اپنا حساب دینا ہے، اپنی کرتوتوں کا حساب دینا ہے، اپنے اعمال کا حساب دینا ہے، اپنے اور اللہ کے تعلق کا حساب دینا ہے، تو پھر یہ پرواہ کیوں کہ کو‏ئی کیا کر رہا ہے؟؟؟؟
اداس ساحل آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے اداس ساحل کا شکریہ ادا کیا
iqbal jehangir (26-07-11), اویسی (15-07-11), احمد نذیر (17-07-11), احمد بلال (11-07-11), بزم خیال (13-07-11), حیدر Rehan (13-07-11)
پرانا 10-07-11, 02:44 AM   #3
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Dec 2010
مراسلات: 15
کمائي: 373
شکریہ: 7
9 مراسلہ میں 20 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بھائی یہ بم دھماکے مسلمانوں کا کام نہیں ہے
قاسم علی آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے قاسم علی کا شکریہ ادا کیا
احمد بلال (11-07-11), حیدر Rehan (13-07-11)
پرانا 12-07-11, 10:06 PM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مراسلات: 440
کمائي: 7,019
شکریہ: 0
236 مراسلہ میں 412 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جی، دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ہے، ٹی ٹی پی اپنے ہی مسلمان بھائیوں پر خودکش حملے کر رہی ہے، پھر وہ کیسے مسلمان ہو سکتے ہیں۔
کلمہ حق آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے کلمہ حق کا شکریہ ادا کیا
iqbal jehangir (26-07-11), اویسی (15-07-11)
پرانا 13-07-11, 01:07 AM   #5
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,695
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

كاش اس مذمت كے ساتھ امريكہ دہشت گردي كي مذمت بھي كر دي جاتي تو كتنا توازن برقرار رہتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لين كون سمجھے جمہوري سورماؤں كو۔۔۔
__________________
بندے اور اللہ تعالی سے محبت کا فرق یہ ہے کہ۔ بندے کی محبت ہمیشہ انسان کی بڑی کمزوری بن جاتی ہے۔ اور اللہ تعالی کی محبت ہمیشہ انسان کی سب سے بڑی طاقت بن جاتی ہے۔
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
dxbgraphics (13-07-11), مرزا عامر (18-07-11), حیدر Rehan (13-07-11), شھزادباجوہ (15-07-11)
پرانا 13-07-11, 08:55 AM   #6
Senior Member
 
سیفی خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مقام: خاموش آباد
مراسلات: 3,531
کمائي: 44,514
شکریہ: 4,038
2,387 مراسلہ میں 5,936 بارشکریہ ادا کیا گیا
سیفی خان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں سیفی خان کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

نہیں شمشاد پائی ۔ ۔ ۔ امریکہ جو بھی کرتا ہے ٹھیک کرتا ہے ۔

نہیں یقین تے پچھ کے ویکھ لو ۔ ۔

آج کی خبر
چوبیس گھنٹے میں چار ڈرون حملے، 48 ہلاک

پاکستان میں امریکی جاسوس طیاروں سے حملے جاری
پاکستان کے قبائلی علاقے وزیرستان میں چوبیس گھنٹوں میں امریکی جاسوس طیاروں کے چار حملوں میں اڑتالیس افراد ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اس دہشت گردی کی مذمت کون کرے گا ۔ ۔ ۔ ۔؟
__________________

میرا بلاگ۔ صدائےقلندرhttp://saifikhan011.blogspot.com/
سیفی خان آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے سیفی خان کا شکریہ ادا کیا
dxbgraphics (13-07-11), نبیل خان (14-07-11), مرزا عامر (18-07-11), احمد نذیر (17-07-11), حیدر (13-07-11), شھزادباجوہ (15-07-11)
پرانا 13-07-11, 11:43 AM   #7
Senior Member
 
حیدر Rehan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Pakistan , Karachi
مراسلات: 2,889
کمائي: 51,318
شکریہ: 7,994
2,146 مراسلہ میں 4,922 بارشکریہ ادا کیا گیا
حیدر Rehan کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں حیدر Rehan کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : قاسم علی مراسلہ دیکھیں
بھائی یہ بم دھماکے مسلمانوں کا کام نہیں ہے
یعنی

جو یہ بم دھماکے کررہے ہیں وہ مسلمان نہی ہیں ؟


یا مسلمان ہوکر بھی مسلمان نہی ہیں ؟


یا پھر سرے سے مسلمان ہیں ہی نہی ؟
__________________
شمع ہر رنگ میں جلتی ہے سحر ہونے تک
حیدر Rehan آف لائن ہے   Reply With Quote
حیدر Rehan کا شکریہ ادا کیا گیا
اویسی (15-07-11)
پرانا 13-07-11, 08:50 PM   #8
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مراسلات: 440
کمائي: 7,019
شکریہ: 0
236 مراسلہ میں 412 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جی صحیح کہا آپ نے، یہ مسلمان ہونے کا دعوی کرتے ہیں لیکن مسلمان نہیں ہیں، اور بھلا مسلمان ہو بھی کیسے سکتے ہیں، کون اپنے بھائیوں کو خودکش حملوں میں اڑاتا ہے، ماسوائے ان کے جو شدت پسند ہیں اور جو دوسروں پر کفر کا فتوی لگا کر ان کے قتل کو جائز قرار دیتے ہیں۔
کلمہ حق آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے کلمہ حق کا شکریہ ادا کیا
iqbal jehangir (26-07-11), اویسی (15-07-11)
پرانا 14-07-11, 10:29 PM   #9
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jan 2011
مراسلات: 296
کمائي: 4,386
شکریہ: 5
147 مراسلہ میں 234 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آپ لوگ مسلمان ہونے کی بات کر رہے ہیں، یہ دہشت گرد تو انسان ہی نہیں ہیں۔ جانوروں میں بھی اتنی شدّت پسندی نہیں ہوتی جتنی ان شیطانوں میں ہے جو انسان کے روپ میں ایک خوفناک بہروپیئے ہیں۔
اوارا اجنبی آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے اوارا اجنبی کا شکریہ ادا کیا
iqbal jehangir (26-07-11), اویسی (15-07-11)
پرانا 14-07-11, 11:57 PM   #10
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مراسلات: 2,296
کمائي: 26,633
شکریہ: 8,509
1,595 مراسلہ میں 3,524 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ہمارے ہان یہ رواج پڑ گیا ہے کہ پاکستان میں جو بھی برا کام ہو اسے طالبان کے خاتے میں ڈال دو خاص کر وزیر داخلہ صاحب۔ ۔ ۔ ۔ ۔یہ کام جو بھی کرتا ہے چاہے وہ طالبان ہوں یا غیر طالبان میں تو سمجھتا ہوں کہ ان کو انسان سمجھنا بھی انسانیت کی توہین ہے ۔ جہاں تک تعلق ہے مولانا فضل ارحمان کا تو وہ ان دہماکوں کی کئ بار مزمت کر چکے ہیں۔ اور ان پر بھی یہ خودکش اٹیک دو دفعہ ہو چکا ہے۔اور شاید اپ کو یاد ہو کہ جب یہ دہماکے ہوتے ہیں تو سب سے پہلے غیر ملکی میڈیا سے خبر نشر ہوتی ہے کہ ہمیں کال موصول ہوئ ہے کے یہ دہماکہ پاکستانی طالبان نے کیا ہے ۔ میں تو سمجھتا ہوں ان تمام دہماکوں کا ماسٹر مائنڈ بلیک واٹر ہے دوسرے لفظوں میں اس سارے کام کے پیچھے امریکہ ہے ۔یہی تو وجہ ہے کہ کبھی کراچی کبھی راولپنڈی کبھی لاھور اور کبھی اٹک کے پل پر جدید اسلحہ سے لدی گاڑی روکی جاتی ہےاورمحافظ وطن تفشیش کر رہے ہوتے ہیں اتنے میں کسی حاکم اعلی کا فون اتا ہے اور حکم دیا جاتا ہے باعزت طریقے سے جانے دو۔میرے بھائ یہ اسلحہ کہیں تو استعمال ہونا ہے کیوں نہ اس حاکم اعلی کی گردن پر پاؤن رکھ کر پوچھا جاے ۔ کہ مابدولت نے یہ اسلحہ کون سے دیشت گردوں تک پنہچایا ہے ۔میں تو سمجھتا ہوں اس طرح سانپ آسانی سے مر جاے گا ۔۔ باقی رہی بات اولیاء اللہ کی تو وہ سب کے سانجھے ہیں ان پر نا کسی بریلوی کی اجارہ داری ہے اور نا کسی دیوبندی کی ان کی عزت اور ان کا مقام و مرتبہ سب کے نزدیک مسلّم ہے۔

Last edited by نبیل خان; 15-07-11 at 12:02 AM.
نبیل خان آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے نبیل خان کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (15-07-11), سیفی خان (15-07-11), شھزادباجوہ (15-07-11)
پرانا 15-07-11, 10:25 PM   #11
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مراسلات: 440
کمائي: 7,019
شکریہ: 0
236 مراسلہ میں 412 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
کلمہ حق آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 15-07-11, 10:29 PM   #12
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مراسلات: 440
کمائي: 7,019
شکریہ: 0
236 مراسلہ میں 412 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : نبیل خان مراسلہ دیکھیں
ہمارے ہان یہ رواج پڑ گیا ہے کہ پاکستان میں جو بھی برا کام ہو اسے طالبان کے خاتے میں ڈال دو خاص کر وزیر داخلہ صاحب۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ دوسرے لفظوں میں اس سارے کام کے پیچھے امریکہ ہے ۔
یہ کیا ہے۔۔۔کیا یہ پراپوگینڈہ نہیں ہے
خودکش حملوں کی ذمہ داری طالبان نے لی ہے اور وہ ہی درباروں کے خلاف ہیں لیکن اگر اس سب کے پیچھے وہ نہیں تو کھل کر سامنے آئیں اور کہیں
کلمہ حق آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 15-07-11, 10:48 PM   #13
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,194
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

مطلب آپ کے خیال میں طالبان جھوٹے نہیں سچے لوگ ہیں !
جبھی تو آپ ان کی قبولداریاں آنکھ بند کرکے قبول کررہے ہیں

ٹالئے گا نہیں ورنہ لگے گا آپ بھاگ رہے ہیں‌
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
احمد نذیر (17-07-11), حیدر (17-07-11), سیفی خان (15-07-11), شھزادباجوہ (18-07-11)
پرانا 16-07-11, 11:24 PM   #14
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مراسلات: 2,296
کمائي: 26,633
شکریہ: 8,509
1,595 مراسلہ میں 3,524 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

پہلے یہ بتائیں کہ بلیک واٹر کا کیا کردار ہے جیییییییییییییییییییییییی ییییییییییییییییییییییییی
نبیل خان آف لائن ہے   Reply With Quote
نبیل خان کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 17-07-11, 04:44 PM   #15
Senior Member
 
فرحان دانش's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: پاکستان
عمر: 28
مراسلات: 2,784
کمائي: 41,222
شکریہ: 2,665
1,640 مراسلہ میں 3,770 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

مزاروں پر دھماکے کون کرواتے ہیں عوام ان کوا چھی طرح جانتی ہے۔ مگر حکومت نہیں۔۔
فرحان دانش آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کراچی, پاک, پاکستان, پاکستانی, واقعات, قرآنی, موجودہ, آج, ایمان, اللہ, انعام, اسلام, استاد, خودکش, خلاف, خدا, دھماکہ, شہر, شخص, طالبان, عید, صوفیاء, صادق, صدیوں, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
رنگوں اورسیکڑوں انسانوں کے ذریعے تخلیق کیے گئے پورٹریٹ زارا دلچسپ اور عجیب 0 26-02-11 12:03 PM
ہاکی کے ”گلابوں “ کا پیر محل میں منوں پھولوں سے استقبال جاویداسد خبریں 1 20-12-10 06:51 PM
:::‌ محراب پور ٹرین حادثہ،ہلاکتیں سیکڑوں تک پہنچنے کا خدشہ،ہزاروں مسافر ٹرینوں میں محصور،کھانا پانی ختم ::: ابو کاشان خبریں 0 23-12-07 11:01 PM
نواز شر یف کے کاغذات ِ نامزدگی بھی مسترد،پی سی او ججوں کو مانتا ہوں نہ اپیل کر وں گا،سر براہ مسلم لیگ(ن) چاچا کمال خبریں 0 04-12-07 11:50 AM
نواز شر یف کے کاغذات ِ نامزدگی بھی مسترد،پی سی او ججوں کو مانتا ہوں نہ اپیل کر وں گا،سر براہ مسلم لیگ(ن) عبدالقدوس خبریں 0 04-12-07 09:12 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:24 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger