واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > پاکستان میں دہشت گردی




تعلیم اور سکولوں کی اہمیت

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 23-06-11, 08:02 PM   #1
تعلیم اور سکولوں کی اہمیت
iqbal jehangir iqbal jehangir آف لائن ہے 23-06-11, 08:02 PM

[SIZE"]افسوس ناک خبر ہے کی کہ دہشت گردوں کے ہاتھون ، لنڈی کوتل کے علاقے ذخہ خیل میں گرلزپرائمری اور بوائز پرائمری سکول کے احاطے میں نصب بارودی مواد کے دھماکے کے نتیجے میں دونوں سکولوں کی عمارتیں تباہ ہوگئیں۔ (ڈیلی پاکستان) و (ڈیلی ڈان)
ایک انسان اس وقت تک اپنے معراج کو نہین چھو پاتا جب تک وہ تعلیم یافتہ نہ ہو۔ اور تعلیم زندگی کیلئے تیاری نہ ہے بلکہ بذات خود ذندگی ہے۔
تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی میں بے حد اہم کردار ادا کرتی ہے۔ تعلیم کی اہمیت کا اعتراف ازل سے ہر مہذّب معاشرہ کرتا آیا ہے اور ابد تک کرتا رہے گا۔ 21صدی مین تعلیم کی اہمیت پہلے کی نسبت زیادہ تسلیم کی جا رہی ہے۔ آج کی زندگی مین تعلیم سب سے زیادہ اہم اقتصادی مسئلہ ہے۔ آج کے ترقیاتی دور میں تعلیم کے بغیر انسان ادھورا ہے ۔ تعلیم انسان کو اپنی صلاحیت پہچانے اور ان کی بہترسے بہتر تربیت کرنے میں معاون ثابت و مدد گار ہوتی ہے تقیناً تعلیم یافتہ لوگ ہی ایک بہتر سماج اور ایک ترقی یافتہ ملک و قوم کی تعمیر کرتے ہیں۔
قوموں کے عروج و زوال کی کہانی میں تعلیم کا کردار بڑی اہمیت کا حامل رہا ہے۔ جس قوم نے اس میدان میں عروج حاصل کیا، باقی دنیااس قوم کے سامنے سرنگوں ہوتی چلی گئی ۔ قران کا پہلا لفظ ہی اقرا تھا۔اور یہ ایک تاریخی حقیقت ہے کہ جب تک مسلمانوں نے اس میدان میں اپنے قدم جمائے رکھے دنیا پر حکمرانی کرتے رہے۔ اور جیسے جیسے ’اقراء‘ کا درس ان کے ذہنوں سے محو ہوا ،غلامی نے اپنا گیراتنگ کر دیا۔ انسان کو اشرف المخلوقات ہونے کا شرف علم و آگہی کی بدولت حاصل ہے۔ دین و دنیا کی تمام تر ترقیاں اور بلندیاں علم ہی کے دم سے ہیں۔ اس لئے اسلام نے سب سے زیادہ زور علم حاصل کرنے پر دیا ہے۔علم حاصل کرنے کے لئے پیدائش سے لحد تک وقت کی کوئی قید نہیں۔ صرف عزم و ہمت اور جہد مسلسل کامیابی و کامرانی کا واحد راستہ ہے۔
طالبان نے ستمبر ۲۰۱۰ تک ۱۰۰۰ سے زیادہ طلبہ و طالبات کے سکولون کو تباہ و برباد کر کے قرآن ،رسول اکرم کی احادیث اور آیمہ کرام کے احکامات کی صریحا خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہین۔ طالبان درندوں نے اپنے حملوں کے دوران سکولوں کے بچوں ، بچیوں اور اساتذہ کو بھی نہین بخشا۔ طالبان کے مذید حملوں کے خوف کی وجہ سے صوبہ ک پ کے ۲۰۵ پرائمری سکول بند کر دئیے گئے جس سے ہزاروں بچیاں تعلیم سے محروم ہو گئیں۔ اقوام متحدہ کے کمشنر مہاجرین کی ایک روپورٹ کے مطابق ۱۔۸ ملین آبادی کے علاقہ مین ۳ سال پہلے ۱۲۰،۰۰۰ لڑکیاں سکولوں اور کالجوں میں زیر تعلیم تھین جو ، اب کم ہو کر صرف ۴۰،۰۰۰رہ گئین۔ ۳۰ فیصد سے زیادہ لڑکیاں سن ۲۰۰۶ اور ۲۰۰۷ مین مولوی فضل اللہ کی دہمکی آمیز ریڈیو تقریروں کی وجہ سے سوات کے سکول چھوڑ گئیں۔ طالبان نے سوات مین سکول کی بچیوں کے سکول جانے پر پابندی عائد کر دی۔ طالبان نے اکتوبر ۲۰۰۹ مین انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد مین خود کش حملہ کیا جس مین ۶ افراد بشمول ۳ طالبات ہلاک ہو گئین۔ طالبان نے اکتوبر ۲۰۱۰ مین سوات یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فاروق خان کو قتل کر دیا اور سوات طالبان نے اس کی ذمہ داری قبول کر لی ۔ تحریک طالبان نے اسلامیہ یونیورسٹی، پشاور کے وائس چالسلر کو ستمبر ۲۰۱۰ مین اغوا کر لیا اور وہ ابھی تک طالبان کی قید میں ہین۔ طالبان نے ۱۹ جنوری 2011 کو پشاور کے ایک نجی سکول کے باہر دہماکہ کیا جس سے دو افراد ہلاک اور ۱۵ بچے زخمی ہو گئے۔۔ذرائع کے مطابق خیبرایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقہ کنڈاؤ خیل میں شدت پسندوں نے ۲۴ جنوری 2011 گرلز پرائمری سکول کو دھماکہ خیزمواد نصب کرکے تباہ کردیا۔ ایجنسی بھر میں تباہ ہونیوالے سکولوں میں اب تک33 درسگاہیں شدت پسندوں کے ہاتھوں تباہ ہوچکی ہیں۔ سکولوں اور دیگر سرکاری تنصیبات پر ہونے والے حملوں کی ذمہ داری مقامی طالبان وقتاً فوقتاً قبول کرتے رہے ہیں۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق اِن حملوں میں کم سے کم ایک سو سے زیادہ سکول، بنیادی صحت کے مراکز اور دیگر سرکاری و نیم سرکاری دفاتر کو تباہ کیا جاچکا ہے۔ان دھماکوں کی وجہ سے ہزاروں طلبہ تعلیم کےحصول سے محروم ہوچکے ہیں۔ پتہ نہیں ان طالبان وحشی درندوں کو تعلیم اور تعلیمی اداروں سے اس قدر چڑ کیوں ہے اور طالبان پاکستانی مسلمانون کو کیوں زیور تعلیم سے بے بہر ہ رکھنا چایتے ہین؟ کیا ان اجڈوں کو مسلمانوں کی بہبود کا کوئی خیال ہے؟
لگتا ہے کہ یہ طالبان کے ان حمائتیوں کے کرتوت بھی ہو سکتے ہیں جو اپنے مدرسے چلارہے ہین اور جن کو دوسرے ملکوں سے ان مدرسون کو چلانے کے لئے پیسہ مل رہا ہے۔ کیونکہ سرکاری سکولوں کی عدم موجودگی مین لوگ اپنے بچون کو مدرسوں مین ہی بھیجیں گے۔ اور جتنے زیادہ بچے ہونگے،اتنا زیادہ پیسہ باہر سے آئے گ اور ملے گاا۔
دولتِ علم سے بہرہ مند ہونا ہر مرد و زن کے لئے لازمی ہے۔ ترقی صرف اس قوم کی میراث ہے جس کے افراد زیورِ علم سے آراستہ و پیراستہ ہوں۔ علم کے بغیر انسان خدا کو بھی پہنچاننے سے قاصر ہوتا ہے۔ کسی بھی عمل کے لئے علم ضروری ہے کیونکہ جب علم نہ ہوگا تو اس پر عمل کیسے ہوسکے گا۔ اسلامی نقطہ نگاہ سے بھی حصول علم لازمی ہے۔ اسلام نے مردو عورت دونوں کے حصول، علم کی تاکید کی ہے۔ علم ایک ایسا بہتا دریا ہے جس سے جو جتنا چاہے سیراب ہوسکتا ہے اور اس دریا کے پانی مین کوءی کمی واقع نہین ہوتی۔۔ کامیابی محنت اور لگن مین پنہان ہے۔ زندگی کی اقدار میں نکھار و وقار صرف علم سے ہی آسکتا ہے۔ ہمارے معاشرے میں عورت و مرد دونوں کی اہمیت یکساں ہے۔ ترقی کی راہوں پر آگے بڑھنے کے لئے عورتوں کے لئے بھی علم اتنا ہی ضروری ہے جتنا کہ مردوں کے لئے ہے۔ گویا عورت اور مرد ایک گاڑی کے دو پہیے ہیں جن میں سے ایک کی بھی علم سے لاتعلقی کائنات کے نظام کو درہم برہم کرسکتی ہے۔
قرآن دنیا کی سچی اور قابلِ عمل کتاب ہے جس کے احکامات انسانی نفسیات کے عین مطابق ہیں ۔ اسلام کی ابتدا ہی تعلیم سے ہوئی۔غارحرا میں سب سے پہلی جو وحی نازل ہوئی وہ سورہ علق کی ابتدائی چند آیتیں ہیں ،جن میں نبی صلعم کو کہا گیا :
”اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّکَ الَّذِیْ خَلَقَ. خَلَقَ الْإِنسَانَ مِنْ عَلَقٍ. اقْرَأْ وَرَبُّکَ الْأَکْرَمُ. الَّذِیْ عَلَّمَ بِالْقَلَمِ. عَلَّمَ الْإِنسَانَ مَا لَمْ یَعْلَم.
(پڑھ اپنے رب کے نام سے جس نے سب کو پیدا کیا۔ پیدا کیا اس نے انسان کو خون کے لوتھڑے سے ۔ پڑھ ، تیرارب بڑا کریم ہے۔ جس نے سکھایا علم قلم کے زریعہ۔ اس چیز کا علم دیا انسان کو جو وہ نہیں جانتا ۔(العلق:۱-۵)

یَرْفَعِ اللَّہُ الَّذِیْنَ آمَنُوا مِنکُمْ وَالَّذِیْنَ أُوتُوا الْعِلْمَ دَرَجَاتٍ وَاللَّہُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِیْرٌ

(تم میں سے جو لوگ ایمان لائے اور جن کو علم عطا ہواہے ،اللہ اس کے درجات بلند فرمائے گا اورجو عمل تم کرتے ہو اس سے اللہ باخبر ہے۔(المجادلہ:۱۱)

دوسرے مقام پر فرمایا گیا ہے:

(اے نبی،کہہ دیجیے کیاعلم رکھنے والے(عالم) اور علم نہ رکھنے والے (جاہل) برابر ہوسکتے ہیں۔نصیحت تو وہی حاصل کرتے ہیں جو عقل والے ہیں۔(الزمر:۹)

تاریکی اور روشنی کی مثال دے کر عالم اور جاہل کے فرق کو واضح کیا گیاہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:

(کہہ دیجیے،کیا برابر ہوسکتے ہیں اندھا(جاہل) اور دیکھنے والا(عالم) یا کہیں برابر ہوسکتا ہے اندھیرا اور اجالا۔)(الرعد:۱۶)

(اے پیغمبر کہو:اے میرے رب !میرا علم زیادہ کر۔)(طٰہٰ:۱۱۴)

اور تجھ کوسکھائیں وہ باتیں جو نہیں جانتا تھااور یہ تیرے رب کا فضل عظیم ہے۔(النساء:۱۱۳)

لوگ جانتے ہین کہ حکیم اللہ محسود اور اسامہ بن لادن، دونوں نے ملا عمر کو بیعت دی ہوئی ہے مگرملا عمر TTP کے سکولوں, مساجد اور عام نہتے پاکستانیوں کو خود کش بم حملوں کے ذریعے ہلاک کئے جانے کو اور کرنل امام کے قتل کو اس بیعت اور اپنے جاری شدہ code of conductکی خلاف ورزی تصور کر رہے ہین۔ اور تحریک طالبان پاکستان ، القائدہ کے اشاروں پر پاکستان کو کمزور کرنے کی سعی کر رہے ہین۔ القائدہ شیخ عطیہ اللہ کے بیان کی خلاف ورزی مین مصروف ہے جس مین انہون نے مساجد، سکولوں اور معصوم شہریوں پر حملوں سے منع کیا تھا۔ لگتا ہے یہ سب بے مہار ہین اور اپنے بیعت کی بھی پرواہ نہین کر رہے۔
طالبان جو تعلیم کے یکسر مخالف ہیں، اور سکولوں کو جلانے کے قبیح کاموں میں شریک ہین ،ان کے بارے میں مجھے پورا اندازہ ہے کہ وہ اگلے 100 سال بعد بھی ترقی کی شاہراہ پر وہیں پڑے ہوں گے جہاں آج سے 200 سال پہلے پڑے تھے۔
تعلیم کو نظر انداز کرنے کے نتیجے میں پاکستان مین غربت ، پسماندگی ، جہالت اور انتہا پسندی و دہشت گردی جیسے مسائل مزید گھمبیر ہو جائینگے، تعلیم کے فروغ‌ سے ہم پاکستان مین دہشتگردی و انتہا پسندی کی عفریت پر قابو پا سکتےہین اور لوگ اس بات کو درست طور پرسمجھ سکین گے کہ خرابی دین اسلام میں نہیں بلکہ اسلام کی اس غیر معقول اور تنگ نظر طالبانی تشریح میں ہے جس کا علاج، بہتر تعلیم سے ہی کیا جاسکتا ہے اور اسی مین پاکستان کی تعمیر و ترقی کی تعبیر مضمر ہے۔
[/SIZE]
[/SIZE]

iqbal jehangir
Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مقام: Lahore
مراسلات: 82
شکریہ: 95
24 مراسلہ میں 53 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 378
Reply With Quote
پرانا 07-07-11, 10:52 PM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مراسلات: 440
کمائي: 7,019
شکریہ: 0
236 مراسلہ میں 412 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

طالبان نے اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی پر بھی حملہ کیا تھا جس میں 29 لوگ وخمی ہو گئے تھے ۔ جو خود جاہل ہوں انہیں تیلیم کی اہمیت کا کیا پتا۔
کلمہ حق آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 16-07-11, 01:28 AM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jan 2011
مراسلات: 296
کمائي: 4,386
شکریہ: 5
147 مراسلہ میں 234 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جس چیز سے ملک کے مستقبل کا دارومدار منسلک ہے اسے ہی یہ دہشت گرد تباہ کرنے میں مصروف ہیں۔ ان لوگوں کو اللہ کی ہدایت مل جائے تو نیچے دیئے ہوئے مضمون میں جن پاکستانی بچّوں کا ذکر ہے وہ پاکستان کو کہاں سے کہاں لے جاسکتے ہیں۔

Frontier Post :: Karachi News :: Pak students take top honours in ThinkQuest Int’l Competition
اوارا اجنبی آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 16-07-11, 11:25 AM   #4
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
کمائي: 121,610
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

آئیے مل کر دعا کرتے ہیں:

اے اللٰہ ان پاکستانی طالبان کو برباد کر،
ان کے سرپرستوں کو عبرت کا نشان بنا دے،
جو لوگ ان کو استعمال کررہے ہیں، ان کو ایسی سزا دے کہ دنیا دیکھ کر عبرت حاصل کرے۔

جو ساتھی متفق ہیں، آمین کہہ دیں۔
__________________


http:// haroonazam.wordpress.com

ھارون اعظم کا بلاگ۔
ھارون اعظم آف لائن ہے   Reply With Quote
ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (16-07-11)
پرانا 16-07-11, 11:56 AM   #5
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,695
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ھارون اعظم مراسلہ دیکھیں
آئیے مل کر دعا کرتے ہیں:

اے اللٰہ ان پاکستانی طالبان کو برباد کر،
ان کے سرپرستوں کو عبرت کا نشان بنا دے،
جو لوگ ان کو استعمال کررہے ہیں، ان کو ایسی سزا دے کہ دنیا دیکھ کر عبرت حاصل کرے۔

جو ساتھی متفق ہیں، آمین کہہ دیں۔
آمين ثم آمين
اور ان كے ساتھ ساتھ امريكہ اور اس كي كفريہ طاقت اور غور كو خاك ميں ملا دے۔۔۔ كيوں كہ فساد كي جڑ دنيا ميں اس كے بے لگام طاقت ہي ہے۔۔۔ جو اس پر متفق ہيں وہ بھي آمين كہتے جائيں۔۔
__________________
بندے اور اللہ تعالی سے محبت کا فرق یہ ہے کہ۔ بندے کی محبت ہمیشہ انسان کی بڑی کمزوری بن جاتی ہے۔ اور اللہ تعالی کی محبت ہمیشہ انسان کی سب سے بڑی طاقت بن جاتی ہے۔
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (16-07-11), ھارون اعظم (16-07-11), حیدر (16-07-11)
پرانا 16-07-11, 01:21 PM   #6
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,194
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آمین !
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 16-07-11, 01:30 PM   #7
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
کمائي: 121,610
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : شمشاد احمد مراسلہ دیکھیں
آمين ثم آمين
اور ان كے ساتھ ساتھ امريكہ اور اس كي كفريہ طاقت اور غور كو خاك ميں ملا دے۔۔۔ كيوں كہ فساد كي جڑ دنيا ميں اس كے بے لگام طاقت ہي ہے۔۔۔ جو اس پر متفق ہيں وہ بھي آمين كہتے جائيں۔۔
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ھارون اعظم مراسلہ دیکھیں
آئیے مل کر دعا کرتے ہیں:

اے اللٰہ ان پاکستانی طالبان کو برباد کر،
ان کے سرپرستوں کو عبرت کا نشان بنا دے،
جو لوگ ان کو استعمال کررہے ہیں، ان کو ایسی سزا دے کہ دنیا دیکھ کر عبرت حاصل کرے۔

جو ساتھی متفق ہیں، آمین کہہ دیں۔
سرپرستوں میں بہت سے پردہ نشین آجاتے ہیں۔
ھارون اعظم آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 16-07-11, 01:40 PM   #8
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,183
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آمین ثم آمین۔
سوال ہے ایک لاکھ پوائنٹ کا
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, پاکستانی, قید, قدم, قرآن, قران, لوگ, نظر, میراث, مسائل, معاشرہ, معراج, ایمان, اقوام متحدہ, اغوا, بچوں, تعلیم, جاہل, خدا, دھماکہ, راستہ, طالبان, عورت, عقل, صحت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
دور حاضر میں خواتین کا کردار اور بچوں کی تعلیم و تربیت ام غزل والدین اور بچوں کے حقوق 8 07-06-09 05:59 AM
نجی تعلیمی اداروں کو چھٹیوں کی فیس وصول کرنے سے روکنے کی ہدایت عبدالقدوس خبریں 0 13-04-08 09:07 AM
سرکاری اسکولوں کاتعلیمی معیار اب گرتا جا رہا ہے، وزیر تعلیم خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 10:24 AM
بحالی جمہوریت سے متعلق صدرمشرف کے وعدوں پر اعتبار ہے،بش خرم شہزاد خرم خبریں 0 21-11-07 08:09 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:24 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger