![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 | |||
|
||||
|
مناظر: 589
|
||||
| 3 قاری/قارئین نے کلمہ حق کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2011
مقام: Peshawar
مراسلات: 397
کمائي: 6,087
شکریہ: 133
139 مراسلہ میں 236 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
طالبان کی سمجھ میں یہ نہ آ رہا ہے کہ سکولوں کو تباہ کرنا ملک و قوم کی موجودہ و آئندہ نسلوں سے دشمنی ہے اور پاکستان کے عوام ان کو اس وطن دشمنی پر کبھی معاف نہیں کریں گے۔ سکول ایک قومی دولت ہین جہان اس ملک کے بچے اور بچیاں زیور تعلیم سے آراستہ ہو کر آئندہ ملک و قوم کی خدمت کر تے ہین۔
پاکستان میں پہلے ہی ۲۵ ملین بچے اور بچیاں حصول تعلیم کی نعمتوں سے محروم ہین۔ تہ نہیں ان طالبان وحشی درندوں کو تعلیم اور تعلیمی اداروں سے اس قدر چڑ کیوں ہے اور طالبان پاکستانی مسلمانوں کو کیوں زیور تعلیم سے بے بہر ہ رکھنا چایتے ہیں؟ کیا ان اجڈوں کو پاکستانی مسلمانوں کی بہبود کا کوئی خیال ہے؟ ایک سینئر صحافی کو طالبان کے ترجمان ذیبح اللہ مجاہد کی طرف سے بھیجے گئے ای میل مورخہ ۲۸ مارچ میں ملا عمر کا کہنا ہے کہ طالبان تعلیم و تربیت کی اہمیت کو جانتے ہیں اور وہ دنیا اور آخرت کی کامیابی کا ذریعہ علم کے حصول ہی کو سمجھتے ہیں۔ ملا عمر نے اپنے ردعمل پر مشتمل تفصیلی پشتو بیان میں مزید کہا کہ طالبان کبھی بھی افغان عوام کیلئے بنائے گئے تعلیمی اداروں،اسپتالوں اور عوامی مقامات کو بموں سے اڑانے کا تصور بھی نہیں کر سکتے ہیں۔ ایسا کرنے والوں کا طالبان سے کوئی تعلق نہیں ۔ بموں سے اڑانے والے افغانوں کے دشمن ہیں یا پھر دشمنوں کے ایجنٹ ہیں جو طالبان کو بدنام اور افغانستان کو تباہ کرنے کیلئے ایسا کر رہے ہیں۔ حکیم اللہ محسود نے ملا عمر کو بیعت دی ہوئی ہے مگرملا عمر TTP کے سکولوں, مساجد کی تباہی اور عام نہتے پاکستانیوں کو خود کش بم حملوں کے ذریعے ہلاک و اغوا کئے جانے اور خلاف شریعہ لوٹ مار کو اس بیعت اور اپنے جاری شدہ code of conductکی خلاف ورزی تصور کر رہے ہیں۔ اور تحریک طالبان پاکستان ، القائدہ کے اشاروں پر پاکستان کو کمزور کرنے کی سعی کر رہے ہین۔ القائدہ شیخ عطیہ اللہ کے بیان کی خلاف ورزی میں بھی مصروف ہے جس مین انہون نے مساجد، سکولوں اور معصوم شہریوں پر حملوں سے منع کیا تھا۔ لگتا ہے یہ سب بے مہار ہیں اور اپنے بیعت اور اسلامی شعار کی بھی پرواہ نہین کر رہے ہین۔ |
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے A Nawaz Khan کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() |
زیاد تر طالبا ن لڑکیوں کی تعلیم کے سخت خلاف ہیں ۔۔۔ کیا طالبان اہل سنت ہیں ؟؟؟ ان کے پاس روایات موجود ہیںکہ لڑکیوں کو تعلیم نا دلائی جائے۔ سورۃیوسف کی تلاوت سے محروم رکھا جائے وغیرہ ۔۔۔
__________________
فاروق سرور خان ترے ضمیر پہ جب تک نہ ہو نزول کتاب گرہ کشـا ہے نـہ رازی نـہ صـا حب کشـاف |
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Feb 2011
مراسلات: 440
کمائي: 7,019
شکریہ: 0
236 مراسلہ میں 412 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اسی سے جڑی ایک اور خبر میری نظر سے گزری سوچا آپ سب لوگوں سے شیر کروں۔
خیبرکے علاقے جمرود میں اتوار کے روز ایک گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں دھماکہ ہونے سے تین بچے زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق، عسکریت پسندوں نے سکول کی پچھلی دیوار پر بم نصب کیا، چار کمرے اور سکول کا بیرونی حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ چوکیدار بازمحمد خان، جس کا گھر سکول کے قریب ہے، نےایکسپریس ٹرائبیون سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جب دھماکہ ہوا، وہ اس وقت سامنے والے گیٹ کی حفاظت کررہا تھا۔ اس کا کہنا تھا " ہر طرف گرد تھی، جب میں گھر کی طرف دوڑا تو میں نے دیکھا کہ گھر کی چھت نیچے گر چکی ہے، میرے تین بچے زخمی ہوچکے تھے۔" آٹھ سالہ طالبہ غزالہ نےایکسپریس ٹرائبیون سے بات کرتے ہوئے کہا، اگر گورنمنٹ، سکول بناتی ہے تو میں اپنی تعلیم یہیں پر جاری رکھوں گی، نہیں تو میں کہیں اور داخلہ لوں گی، کیونکہ میں پڑھنا چاہتی ہوں"۔ جب لوکل ایجوکیشن آفیسر ہاشم خان آفریدی سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا خیبر ایجنسی میں زیادہ تر سکول باڑہ کے علاقے میں تباہ ہوئے ہیں، لیکن ان کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہوا ہے اور اتوار والے حملے کو ملا کر تعداد 61 تک پہنچ گئی ہے۔ -ایکسپریس ٹرائبیون ان شدت پسندوں سے زیادہ تو اس بچی کو تعلیم کی اہمیت کا پتا ہے جو کہتی ہے کہ میں اپنی پڑھائی جاری رکھنا چاہتی ہوں، عجیب خیالات کے لوگ ہیں یہ۔ |
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے کلمہ حق کا شکریہ ادا کیا | فاروق سرورخان (22-12-11), نورالدین (20-12-11) |
|
|
#5 |
|
Senior Member
مقبول
تاریخ شمولیت: Aug 2011
مراسلات: 123
کمائي: 2,611
شکریہ: 17
60 مراسلہ میں 95 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
مجھے نہیں لگتا کہ طالبان کا لڑکیوں کو پڑھائی کرنے سے روکنے کا اسلام سے کسی قسم کا تعلق رکھتا ہے۔ لوگ اکثر سمجھتے ہیں کہ یہ دین کی وجہ سے ہے لیکن، اسلام برابری کا مذہب ہے اور عورتوں کو بھی اتنے ہی حقوق حاصل ہیں جتنے مردوں کو حاصل ہیں۔ چکر ہے تعلیم کا، اور جب تعلیم کی کمی ہوتی ہے تو ہر انسان میں نئی چیزوں سے ڈر ہوتا ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ بدلنے کا نظریہ صحیح نہیں لگتا۔ تو خاندانی عادتوں کو سامنے رکھتے ہوئے وہ اپنی عورتوں کو بھی ان چیزوں سے دور رکھتے ہیں۔ ایسا مسئلہ اکثر دیہات میں بھی ہوتا ہے، لہذا اسی وجہ سے تعلیمی اداروں پر حملے ہوتے ہیں، یا اگر کوئی بہتری کے لئے بھی ردو بدل کرنا چاہے تو اسے روکا جاتا ہے۔
|
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے allah ke bande کا شکریہ ادا کیا | iqbal jehangir (20-12-11), فاروق سرورخان (20-12-11) |
|
|
#6 |
|
Senior Member
![]() |
یہ اپنے آپ کو مسلمان کہتے ہیںلیکن دراصل یہ ہیں روایت پرست ۔۔۔۔
|
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#7 | |
|
Senior Member
![]() |
اقتباس:
کیا اس کے پیچھے بھی کوئی کہانی ہے ۔ ۔ ؟ یہ تو میرے لیے نئی بات ہے کہ سورۂ یوسف میں طالبان کے لیے کوئی پریشان کن بات چھپی ہے ۔ جاننا چاہوں گا ۔
__________________
انسان کو زندگی میں وہی کام کرنا چاہیے جس کی اسے ضرورت ہو ۔ |
|
|
|
|
| نورالدین کا شکریہ ادا کیا گیا | فیصل ناصر (20-12-11) |
|
|
#8 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Feb 2011
مراسلات: 440
کمائي: 7,019
شکریہ: 0
236 مراسلہ میں 412 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
دوستوں وہ کہاوت تو سنی ہوگی آپ لوگوں نے۔۔۔۔ " ابھی پچھلے آنسوں تھمے نہیں اوپر سے ایک اور جنازہ آگیا"۔
آج میں ٹرائیبیون میں پڑھ رہا تھا کہ ایک سکول مٹہ مغل خیل کے علاقے میں تباہ کر دیا گیا اور دوسرا سکول بریسا غنڈی کے مقام پر لڑکوں کے پرائمری سکول کو ٹائم بم سے اڑا دیا، اور افسوس کے ساتھ اس سکول کا ایک ہی کمرہ باقی بچا ہے۔ دنیا سکول پہ سکول بنا رہی ہے تا کہ ان کی قومیں ترقی کریں اور یہ عسکریت پسند، جو تھوڑے سے سکول ہیں ان کو تباہ کر رہی ہے۔ |
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے کلمہ حق کا شکریہ ادا کیا | فاروق سرورخان (22-12-11), نورالدین (21-12-11) |
|
|
#9 |
|
Senior Member
![]() |
جی کتب روایات میں ایک روایت ایسی ہے جس کے مطابق لڑکیوں کو سورۃ یوسف کی تعلیم نا دی جائے اور ان کو کمرے میںبند رکھا جائے ۔ کہ اس سے خطرہ ہے کہ ممکنہ اور مبینہ طور پر لڑکیوں میں بے راہ روی پھیل سکتی ہے ۔ بہت سے طالبان ایسی روایات پر ایمان رکھتے ہیں اور لڑکیوںکے اسکول تباہ کرتے رہے ہیں۔
|
|
|
|
| فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا گیا | نورالدین (22-12-11) |
|
|
#10 |
|
Senior Member
مقبول
تاریخ شمولیت: Mar 2011
مراسلات: 155
کمائي: 2,854
شکریہ: 5
75 مراسلہ میں 126 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
جناب تعلیم دشمن عناصروں نے دھما کوں سے کتنے سکول تباہ کر دیئے یہ تو گنتی کرتے آپ ہار جائیں گے۔ اب سوچنے کا وقت ہے کہ آخر ان شرپسندوں کا مقصد کیا ہے؟ آخر یہ دہشت گرد سکول کو کیوں اپنے تشدّد کا نشانہ بنا رہے ہیں؟ کون سی ایسی سوچ ایسے اقدار ہیں جن کی بناء پر سکول تباہ کئے جا رہے ہیں؟
|
|
|
|
| اجل کنول کا شکریہ ادا کیا گیا | Ijaz Tahir (18-01-12) |
|
|
#11 |
|
Senior Member
![]() |
سعودی اور اماراتی پیسہ اس فتنے کی جڑ ہے ۔ یہ ممالک پاکستان میںبھی فرد واحد یا کسی ایک خاندان کی حکومت دیکھنا چاہتے ہیں۔ اس لئے شر پسندوں کی پشت پناہی کرتے ہیں۔
|
|
|
|
|
|
#12 |
|
Senior Member
مقبول
تاریخ شمولیت: Aug 2011
مراسلات: 123
کمائي: 2,611
شکریہ: 17
60 مراسلہ میں 95 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
میری فکر پاکستان کے حالات کی ہے بس، کہ ایسے شر پسند عناصر ختم ہوجائیں جو لوگوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں |
|
|
|
| allah ke bande کا شکریہ ادا کیا گیا | Ijaz Tahir (18-01-12) |
|
|
#13 | |
|
Senior Member
مقبول
تاریخ شمولیت: Aug 2011
مراسلات: 123
کمائي: 2,611
شکریہ: 17
60 مراسلہ میں 95 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
آسان کردو ہیرو، کہہ دو آسمان سے گرا کھجور میں اٹکا۔ ایک حملے کا غم اترا نہیں ہوتا اور دوسرا دھماکہ ہوجاتا ہے |
|
|
|
|
|
|
#14 |
|
Junior Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Jan 2012
مقام: Lahore
مراسلات: 12
کمائي: 222
شکریہ: 33
5 مراسلہ میں 6 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
طالبان ،لڑکوں اور لڑکیوں ،دونوں کے سکول بڑی بے دردی سے تباہ کر رہے ہیں اور یہ میری سمجھ سے باہر ہے کہ طالبان ایسا کیوں کر رہے ہیں اور تعلیم کے ساتھ طالبان کا ایسا سلوک کیوں ہے؟
|
|
|
|
|
|
#15 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Feb 2011
مراسلات: 440
کمائي: 7,019
شکریہ: 0
236 مراسلہ میں 412 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
جتنا حق لڑکوں کو تعلیم حاصل کرنے کا ہے اتنا ہی لڑکیوں کو بھی ہے۔ لیکن افسوس کی بات ہے کہ طالبان تعلیم کی اہمیت سے واقف نہیں۔ تعلیم دین کو صحیح طرح سےسمجھنے کا سلیقہ بتاتی ہے۔ تعلیمی اداروں کی تباہی کسی بھی طرح سے جہاد نہیں ہے یہ معاشرے کو بربادی کی طرف دھکیل سکتی ہے۔
اور اگر افغان طالبان کی بات کی جائے تو ان کے دور میں مجھے نہیں یاد پڑتا کہ کوئی ایسی یونیورسٹی تھی جو سائنسی تحقیق کر کے انسانی معاشرے میں کردار ادا کر رہی تھی |
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے کلمہ حق کا شکریہ ادا کیا | Ijaz Tahir (18-01-12), نورالدین (11-01-12) |
![]() |
| Tags |
| ہوتے, ہے۔, پسند, مکمل, ممکن, اہمیت, اضافہ, بچوں, تین, تعلیم, جہاں, جلد, جنگ, جانے, حکومت, حالات, حاصل, روز, سال, ساتھ, طلباء, عناصر, عدم, عسکریت, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| چاندنی چوک فلائی اوور، چوہڑ چوک انڈرپاس ساڑھے تین ماہ میں تعمیر ہوگا، شہباز شریف سنگ بیناد رکھیں گے | گلاب خان | خبریں | 4 | 28-08-11 10:44 PM |
| دور حاضر میں خواتین کا کردار اور بچوں کی تعلیم و تربیت | ام غزل | والدین اور بچوں کے حقوق | 8 | 07-06-09 05:59 AM |
| خواتین کارکنان کے متعلق اشعار چاہئیں | ام طلحہ | شعر و شاعری | 20 | 28-05-09 03:52 PM |
| میریٹ ہوٹل کو آئندہ تین ماہ میں تعمیر و مرمت کر کے چالو کرنے کا فیصلہ | ابن جلال | خبریں | 1 | 23-09-08 01:17 PM |
| افغانستان میں خواتین قیدیوں کیلئے تعمیر کردہ پہلی جیل کا افتتاح | وجدان | خبریں | 0 | 26-01-08 06:26 AM |