واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > پاکستان میں دہشت گردی




جنوبی وزیرستان میں فوجی آپریشن

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 17-10-09, 01:18 PM   #1
جنوبی وزیرستان میں فوجی آپریشن
ھارون اعظم ھارون اعظم آف لائن ہے 17-10-09, 01:18 PM

پاکستانی فوج نے وزیرستان میں آپریشن شروع کردیا- لوگوں نے اپنے گھروں سے نقل مکانی شروع کردی ہے- ڈیرہ اسماعیل خان میں آنے والوں نے انتظامات ناقص ہونے کی شکایت کی ہے۔
ایسے حالات میں جب ملک بھر میں خودکش حملوں کا اور فوج پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے، کیا وزیرستان آپریشن مطلوبہ نتایج حاصل کرسکتا ہے، جبکہ شدت پسند ایک سے دوسرے علاقے بھاگ کر پناہ لے لیتے ہیں۔ نقصان صرف عام لوگوں کا ہوتا ہے جن کا اس سارے معاملے سے کوئی تعلق ہی نہیں ہوتا- یہ بھی عجیب ستم ظریفی ہے کہ دو تین ہفتے پہلے سے آپریشن کا ڈھنڈورا پیٹا جاتا ہے جس سے شدت پسند ہوشیار ہوجاتے ہیں۔
اس سے پہلے بھی وزیرستان میں آپریشن کیے گیے، لیکن نہ تو شدت پسندوں کے ٹھکانے ختم کیے جاسکے نہ ان کے حملے روکے جا سکے۔ ہر بار آپریشن سے پہلے یہ لوگ دوسری ایجنسی میں چھپ جاتے ہیں۔
کیا یہ بہتر نہ ہوگا کہ روایتی طریقوں کی بجایے انٹلیجنس کو بہتر بنا کر ان شدت پسندوں پر قابو پانے کی کوشش کی جایے- کیونکہ یہ لوگ روایتی طریقوں سے جنگ نہیں لڑ رہے-

دوسری اہم بات جس کی طرف ہماری حکومت توجہ نہیں دے رہی، وہ یہ ہے کہ افغان سرحد عبور کر کے پاکستان کے قبائلی علاقوں میں آجاتے ہیں- لیکن کوئی بھی افغان حکومت کے سامنے اس معاملے کو نہیں اٹھارہا-

 
ھارون اعظم's Avatar
ھارون اعظم
ذیلی ناظم
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 381
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
حیدر (19-10-09), شاہد جمیل حفیظ (17-10-09), عامرشہزاد (17-10-09)
پرانا 17-10-09, 04:15 PM   #2
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Oct 2009
مراسلات: 14
کمائي: 460
شکریہ: 1
12 مراسلہ میں 39 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default سابق وفاقی وزیر انصار برنی کا دورہ وزیرستان۔

اسلام آباد۔ اقوام متحدہ میں مشیرخاص برائے انسانی حقوق اور سابق وفاقی وزیربرائے حقوق انسانی انصار برنی، چیئرمین انصار برنی ٹرسٹ انٹرنیشنل ، جنوبی وزیرستان کا دورہ کرنے کے لئے آج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔
اپنے دورہ میں جناب انصار برنی جنوبی وزیرستان میں موجودہ فوجی آپریشن کے تناظر میں انسانی حقوق کے حالات کا جائزہ لیں گے۔
عروج رضا آف لائن ہے   Reply With Quote
عروج رضا کا شکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم (19-10-09)
پرانا 19-10-09, 05:49 PM   #3
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,183
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ایسے وقت میں جب فوجی آپریشن کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں قبائلی خاندان جنوبی وزیرستان سے نقل مکانی کرکے ڈیرہ اسماعیل خان پہنچ رہے ہیں ایسا لگ رہا ہے کہ حکام اس انسانی بحران کےبارے میں کوئی خاص فکرمند نہیں ہیں۔ یہ قبائلی جن میں زیادہ تر محسود شامل ہیں، مدد کے لیے پکارتے رہے ہیں لیکن مقامی انتظامیہ کی طرف سے ان کو انتہائی بے حس اور غیر ہمدردانہ رویے کا سامنا کرنا پڑا۔ بلکہ ان میں کچھ نے تو یہ تک کہا کہ محسود قبائل نے اس جنگ میں حکومت کی جارحانہ کارروائی میں کردار ادا کرنے اور طالبان کے خلاف لشکر بنانے سے انکار کر کے خود ہی اپنے اوپر آنے والی مصیبت کو دعوت دی ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں فلاحی کاموں میں مصروف ایک کارکن کا کہنا تھا کہ ’انتظامیہ کی نقل مکانی کرنے والے قبائل کے خلاف سوچ انتہائی خطرناک صورتحال کی غمازی کرتا ہے۔ کیونکہ اگر اس کا ردعمل سامنے آیا اور جو بہت ممکن ہے کہ آئے گا تو ہمیں پورے ملک میں ممکنہ خودکش بمبار اور شدت پسند نظر آئیں گے۔

بشکریہ بی بی سی
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم (19-10-09)
پرانا 19-10-09, 05:50 PM   #4
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,183
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میں پہلے بھی کہتا تھا اور اب بھی کہتا ہوں یہ آپریشنز ملک کو مزید بحرانوں میں دھکیلنے کا سبب بن سکتے ہیں۔ اگر قبائلی پاکستان سے باغی نہیں ہوتے تو یہ انکی مہربانی اور احسان ہوگا پاکستان پر۔ ورنہ ہم لوگوں نے کوئی کسر نہیں چھوڑی ان کو تباہ کرنے میں۔
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 22-10-09, 08:49 AM   #5
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Oct 2009
مراسلات: 14
کمائي: 460
شکریہ: 1
12 مراسلہ میں 39 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default انصار برنی آج صبح جی الیون میں فوجی اہلکاروں کی گاڑی پر فائرنگ پر شدید مذمت۔

اسلام آباد ۔ اقوام متحدہ میں مشیر خاص برائے انسانی حقوق انصار برنی نے آج صبح جی الیون میں فوجی اہلکاروں کی گاڑی پر ہونے والی فائرنگ پر شدید مذمت کی ہے اور شہید ہونے والے ایک بریگیڈیئر سمیت جوانوں کے لواحقین سے دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سابق وفاقی وزیربرائے انسانی حقوق جناب انصار برنی نےحکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں ہر روز ہونے والے بم دھماکوں کے سلسلے کو ختم کرنے اور عوام کے جان و مال کے تخفظ کا مناسب انتظام کیا جائے۔

انصار برنی ٹرسٹ انٹرنیشنل کے چیئرمین جناب انصار برنی نے گذشتہ شب جی ایچ کیو کے گیٹ پر شہداء کے جائے شہادت پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کے ساتھ ساتھ چراغاں بھی کیا انہوں نے اس موقع پر شہید ہونے والے فوجی جوانوں کے خاندان کے ساتھ دلی افسوس کا اظہار بھی کیا۔اس موقع پربہت سے لوگوں نے شرکت کی۔

انصار برنی ٹرسٹ انٹرنیشنل۔
عروج رضا،
میڈیا ایڈوائزر
انصار برنی ٹرسٹ انٹرنیشنل۔

Last edited by عروج رضا; 22-10-09 at 09:03 AM. وجہ: correction of text
عروج رضا آف لائن ہے   Reply With Quote
عروج رضا کا شکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم (25-10-09)
پرانا 22-10-09, 07:55 PM   #6
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
کمائي: 121,611
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ھارون اعظم آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 23-10-09, 08:07 AM   #7
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Oct 2009
مراسلات: 14
کمائي: 460
شکریہ: 1
12 مراسلہ میں 39 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default انصار برنی کی کامرہ چیک پوسٹ پر ہونے والے خودکش بم حملے کی شدید مذمت۔

اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے مشیرخاص اور انصاربرنی ٹرسٹ انٹرنیشنل کے چیئرمین جناب انصار برنی نے کامرہ چیک پوسٹ پر ہونے والے خودکش بم دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں سے دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

سابق وفاقی وزیر برائے حقوق انسانی انصار برنی نے ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کی لہر میں اضافے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے اور عوام کو صبر و تحمل کی تاکید کی ہے۔اس موقع پر انہوں نے حکومت سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ دہشت گردی کے پیچھے چھپے عناصر کو بے نقاب کرکے عوام کی عدالت میں پیش کیا جائے تاکہ معصوم جانوں سے کھیلنے والے دہشت گردوں کو قرار واقعی سزا دی جا سکے۔
انصار برنی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔
عروج رضا
میڈیا ایڈوایئزر
انصار برنی ٹرسٹ انٹرنیشنل۔
عروج رضا آف لائن ہے   Reply With Quote
عروج رضا کا شکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم (23-10-09)
جواب

Tags
com, jang, کوشش, پھول, پاکستان, پاکستانی, پسند, وزیر, نظر, موجودہ, ممکن, آپریشن, آج, اقوام متحدہ, انتظامیہ, اسلام, خودکش, خلاف, خان, طالبان, علاقے, عجیب, صورتحال, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
بلوچستان اور وزیرستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت ملے ہیں، وکی لیکس گلاب خان خبریں 0 09-12-10 05:18 AM
بھارت پاکستان کا پانی چوری نہیں کررہا، وزیر خارجہ ھارون اعظم خبریں 3 04-05-10 10:50 PM
شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے، گیارہ ہلاک راجہ اکرام خبریں 2 07-01-10 04:52 PM
وزیرستان پر میزائل حملے سے قبل امریکہ نے ہمیں آگاہ نہیں کیا‘حملوں سے تعلقات خراب ہوسکتے ہیں‘ پاکستان ابن جلال خبریں 2 18-09-08 11:51 PM
بھارتی وزیر بغیر ویزا اور سفری دستاویز کے پاکستان میں گھس آیا شیخ ہمدان سیاست 1 19-01-08 08:45 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:25 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger