واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > پاکستان میں دہشت گردی




دہشت گردی اور پاکستان

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-06-11, 04:37 PM   #1
دہشت گردی اور پاکستان
A Nawaz Khan A Nawaz Khan آف لائن ہے 14-06-11, 04:37 PM

دنیا بھر کے دہشت گرد پاکستان میں موجود ہین اور پاکستان دہشت گردی کا گڑہ کہلاتا ہے۔ "ہر کوئی شمالی وزیرستان میں ہے،وہان عرب ہین ،ازبک ہین ،تاجک ،انڈونیشی ،بنگالی، پنجابی ،افغان ، چیچن اور سفید جہادی ۔ یورپین جہادی" کامران خان ممبر پارلیمنٹ، میران شاہ۔ "تقریبا ۱۰ ہزار غیر ملکی جہادی شمالی وزیرستان میں ہیں"( ڈیلی ڈان) وہان القائدہ ہے،طالبان ہین، پنجابی طالبان ہین ،حقانی نیٹ ورک ہے،حرکت جہاد اسلامی ہے،لشکر جھنگوی ہے وغیرہ وغیرہ ۔غیرملکی دہشت گرد شمالی وزیرستان پر قبضہ کئے بیٹھے ہیں اور انہون نے پاکستان کی خود مختاری اور سالمیت کو خطرے مین ڈال دیا ہے مگر انشاء اللہ ایسا نہیں ہو گا اور جلد شمالی وزیرستان پر دوبارہ پاکستان کی عملداری قائم کی ہو گی۔
دہشت گردی کے خلاف جنگ نے نہ صرف ہماری معیشت بلکہ پاکستان کے سماجی و معاشرتی ڈھانچے کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے۔ اکنامک سروے آف پاکستان کےمطابق:
”پاکستانی معیشت وار آن ٹیرر کے شدید دباؤ تلے ہے جو پچھلے چار سالوں میں افغانستان میں شدت اختیار کر چکی ہے 2006ء سے یہ جنگ پاکستان کے منتظم علاقوں (Settled Areas) میں متعدی وباء کی طرح پھیلی ہے جو اب تک پاکستان کے 35000 شہریوں اور 3500 سیکورٹی اہلکاروں کو کھا چکی ہے جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر انفرااسٹرکچر کی تباہی ہوئی، جس کی وجہ سے شمال مغربی پاکستان میں لاکھوں افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے، جس کی وجہ سے سرمایہ کاری کا ماحول غارت ہوا۔ جس کی وجہ سے ملکی پیداوار تیزی کے ساتھ پستیوں کی طرف لڑھکی، جس کے باعث بے روزگاری میں اضافہ ہوا اور سب سے بڑھ کر یہ کہ ملک کے بیشتر حصوں میں اقتصادی سرگرمیاں کلی طور پر جامد ہو کے رہ گئیں۔ پاکستان نے کبھی اس پیمانے کی سماجی، معاشی اور صنعتی تباہ کاری نہیں دیکھی تھی حتیٰ کہ اس وقت بھی نہیں جب ایک براہ راست جنگ کے نتیجے میں پاکستان دولخت ہو گیا تھا۔“ پاکستان نے اس جنگ کی بہت بھاری معاشی‘ معاشرتی اور اخلاقی قیمت چکائی ہے اور خدا جانے کب تک چکاتے رہیں گے۔ معیشت جو پہلے ہچکیاں لے رہی تھی دہشت گردی کے عذاب نے اس کو موت کے منہ میں دھکیل دیا ہے کاروبار تباہ ہو گئے ہیں نئی صنعت لگ نہیں رہی پرانی فیکٹریاں دھڑا دھڑ بند ہو رہی ہیں اور ہزاروں کے حساب سے لوگ بے روزگار ہو رہے ہیں۔ سیاحت تباہ ہو کر رہ گئی ہے، معاشرتی اور فوجی انفرا سٹرکچر کو زبردست نقصان پہنچا ہے۔ ملک ترقی معکوس کی طرف گامزن ہے۔ پاکستان نے ان لوگوں کے ہاتھون ۳۵۰۰۰ قیمتی جانوں کا نقصان اٹھایا ہے اور ہماری معشت کو ۶۸ بلین ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ ان نو سالوں کی دہشت گردی، خودکش دھماکوں اور دہشت گردی کے خلاف لڑی جانے والی جنگ بہت تباہیاں ل و بربادیاں ے کر آئی ہے کتنے لوگوں کی خوشیاں اور ارمان خاک میں مل گئے، کتنے لوگ اس دہشت گردی کی آگ کے بھینٹ چڑھ گئے، اب تک ہونے والے خودکش دھماکوں کے متاثرین پر کیا گزر رہی ہے؟ ہرصبح طلوع ہونے والا سورج ان کےلئے امید کی کرن لاتا ہے یا نہیں؟
دہشت گردی کی وجہ سے فاٹا کے بہت سے لوگ اور کاروبار فاٹا ایریا چھوڑ گئے ہین اور غربت مین اضافہ ہو گیا ہے، نئی انڈسٹریاں نہ لگ رہی ہیں، کاروبار برباد ہو گئے ہین ۔ دہشت گردوں کے ہاتھوں لوگوں کی زندگیاں اجیرن ہو چکی ہین۔ آج ہمارے پاس اس علاقہ مین مخبری کا ایک اچھا نظام بھی موجود نہ ہے اور ہمیں علم نہ ہے کہ وہاں کیا ہو رہا ہے۔
ملک میں معاشی ترقی اور صنعتیں تب ہی لگیں گی اور غیر ملکی سرمایہ کاری تب ہو گی جب ملک میں امن و امان ہو گا ۔اس وقت ملک کو دہشت گردی کا سامنا ہے اور دہشت گردی کی وجہ سے ملک کی معاشی حالت دگرگوں ہو چکی ہے۔پاکستان بدحالی کے دھانے پر کھڑا ہے۔ معیشت بند گلی مین داخل ہو گئی ہے اور کوئی ملک پاکستان کو بیل آوٹ پلان دینے کے لئے تیار نہیں۔ حکومت اپنے انتظامی اخراجات پورے نہیں کر پا رہی۔ سنگین حالات سے نکالنے کے لئے قومی یکجہتی سے مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہو گی۔ لہذا عوام دل و جان سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اور ملکی معاشی بہتری کے لئے حکومت سے تعاون کریں۔دہشت گردی جیسے فتنے سے نمٹنا تو ہر مسلمان اور پاکستانی کی اولین ذمہ داری ہے۔
ملکی معاشی ترقی رک گئی ہے۔ غیر ملکی سرمایہ کاری نہ ہونے کے برابر ہے۔ قر ضوں کا بوجھ ناقابل برداشت حد تک بڑھ چکا ہے۔ ۲۰۱۰ مین غیر ملکی سرمایہ کاری مین 54.6 فیصد کی کمی واقع ہوئی ۔ افراط زر ۲۰۱۰ مین15.48 فیصد رہا اور بیروز گاری کی شرح مین اظافہ ہوا۔بے روز گاری کی شرح جو ۲۰۰۹ مین 11.2 فیصد تھی بڑہ کر ۲۰۱۰ مین 14.20 فیصد ہو گئی۔ پاکستا ن عالمی مالیاتی اداروں کے قرضوں اور سود کی ادائیگی کے لئے اپنی معیشت کا نو ئے فیصد حصہ اپنےقرضوں کی ادائیگی اور اسلحے کی خریداری پر خرچ کرتا ہے۔ پاکستان کے قرضوں کا حجم ۶۴ ارب روپے تک پہنچ چکا ہے اور غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں تیزی سے کمی واقع ہو رہی ہے اور پاکستانی معیشت دیوالیہ پن کی سر حدوں کو چھو رہی ہے۔ دہشت گردی کی وجہ سے پاکستان کی معیشت کو اب تک۴۵ ارب ڈالر کو نقصان ہوا۔ اس پہ سونے پر سہاگہ بےجامہنگائی ،لا قانونیت ،غنڈہ گردی اور بڑہتے ہوءے افراط زر نے لوگوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ معاشی حالت اس قدر ابتر ہو چکی ہے کی ملک کے استحکام اور سلامتی کو چدید خطرات لاحق ہو چکے ہین۔ گیلپ اور پیو سروے کے مطابق بے شمار معاشی مشکلات منہ کھولے کھڑی ہین اور عوام کی اکثریت معاشی حالات کے بارے مین نا امید ہے۔
"ہیں تلخ بہت بندہ مزدور کے اوقات“
یہ ہماری خام خیالی ہے کہ گفت و شنید سے ہم ان لوگوں کو رام کر لین گے۔ یہ لاتوں کے بھوت باتوں سے نہین مانین گے، انکو، اس علاقہ سے طاقت کے بل بوتے پر نکال باہر کرنا ہو گا۔ تشدد اور دہشت گردی کا راستہ کبھی آزادی اور امن کی طرف نہیں لے جاتا۔ تشدد کرنے والے بھی اسی طرح کے انجام اور سلوک سے دوچار ہوتے ہیں‘ جو وہ اپنے مخالفوں کے ساتھ روا ر کھتے ہیں۔ جیسا کرو گے ویسا بھرو گے۔دہشت گردں کا کام تمام ہونا پاکستان اور ہمارے شہریوں کے مفاد میں ہے۔
ڈرون حملوں سے عام شہریوں کو خطرہ نہیں ہے اور اگر کسی کو ان سے خطرہ ہے، وہ یا تو دہشت گرد و شدت پسند ہیں یا ان کے حامی، جن کی نظریں ہر وقت اآسمان کی طرف لگی رہتی ہین۔ لوگ چاہتے ہیں کہ القاعدہ اور طالبان کے مراکز ختم ہوں، ان کا نیٹ ورک وہاں نہ رہے اور لوگ ان کے ہاتھوں یرغمال نہ رہیں کیونکہ لوگ طالبان اور القائدہ کے دہشت گردوں کے ہاتھوں سخت تنگ ہین۔ ڈرونز کی افادیت دشوار گزار اور مشکل ترین علاقوں مین دہشت گردوں کی خفیہ پناہ گاہوں کو تباہ کرنے اور دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کے ضمن مین مسلمہ ہے۔
عورتوں‘ بچوں اور بوڑھوں کو بطور ڈھال استعمال کرنا دہشت گردوں کے جنگی حربوں کا حصہ ہے۔ وہ عموماً جس گھر پہ قبضہ کرتے ہیں یا جس غار کے اندر پناہ لیتے ہیں‘ اس کی چھت کے اوپر بنائے گئے گھر میں بال بچوں والے خاندانوں کو رہنے پر مجبور کرتے ہیں تاکہ جب ان کی کمیں گاہ کو ہدف بنایا جائے‘ تو ساتھ یہ بے گناہ بھی شہید ہوں اور پھر وہ اپنی لاشیں غائب کر دیتے ہیں اور ان بے گناہوں کی لاشوں کی تصویریں اتار کے میڈیا میں پھیلاتے ہیں اور ان تصویروں کو دیکھ کر پاکستان کے سیاستدانوں اور میڈیا میں طالبان کے حمایتیوں کو ڈرون فوبیا ہو جاتا ہے اور وہ دانستہ یا نادانستہ دہشت گردوں کے حق میں مہم چلانے لگتے ہیں۔
بے گناہ لوگوں کو قتل کرنا کہاں کا انصاف ہے؟ معصوم انسانی جانوں سے کھیلنے والے درندے ہیں ‘ ان کا نہ تو اسلام اور نہ ہی پاکستان سے کوئی تعلق ہے۔ ایسے درندوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جانا چاہیے۔دہشت گردی کی وجہ سے انسانوں کی جان، مال اور آبرو کو خطرے میں نہیں ڈالاجاسکتا ہے ۔ولا تقتلوا النفس التی حرم اللہ الا بالحق “ ۔( اور جس نفس کو خداوند عالم نے حرام قرار دیا ہے اس کو بغیر حق قتل نہ کرو)(سورہ اعراف ، آیت ۱۵۱)کی بنیاد پر تمام انسانوں کی جانیں محتر م ہیں چاہے وہ شیعہ ہوں یا اہل سنت،مسلمان ہوں یا غیر مسلمان۔ دہشت گردی ایک غیر ملکی نہین بلکہ پاکستانی ایشو ہے۔ ہمارےعوام کی سلامتی اور ترقی کے لئے یہ امر انتہائی اہم اور ضروری ہے اوریہ ہماری موجودہ اور آیندہ نسلوں کے وسیع تر مفاد میں ہے کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کو ہر ممکن طریقے سے اور ہر قیمت پر روکا اور ناکام بنایا جائے۔ہم کب تک دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال بنے رہیں گے؟
الیاس کشمیری کے ڈرون حملہ مین مارے جانے پر مین صرف یہ ہی کہوں گا، خس کم جہان پاک۔ کشمیری کی ہلاکت کے بعد ایک بات کی تصدیق ہو گئی ہے کہ القاعدہ اور طالبان کی اعلیٰ قیادت اس وقت بھاگ رہی ہے یا فرار کا راستہ اختیار کیے ہوئے ہے۔ شمالی وزیرستان جو پاکستان میں شدت پسندوں کا سب سے محفوظ ٹھکانہ ہے، وہاں کے شدت پسندوں کے حوصلے بلاشبہ ٹھنڈے یا کم پڑ گئے ہین۔ اور اب پاکستان کے قبائلی علاقوں میں شدت پسندوں کے لیے زمین سکڑنا یا تنگ ہونا شروع ہو گئی ہے اور میرے خیال میں شدت پسند گروپ اپنے آپ کو کسی دوسرے علاقوں میں منتقل نہ کر پائیں گے۔

A Nawaz Khan
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مقام: Peshawar
مراسلات: 397
شکریہ: 133
139 مراسلہ میں 236 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 2036
Reply With Quote
پرانا 14-06-11, 11:12 PM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مراسلات: 440
کمائي: 7,019
شکریہ: 0
236 مراسلہ میں 412 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت اچھا تھریڈ ہے اور کافی معلومات ملی۔
میں آپ سے اتفاق کرتا ہوں، دہشت گردوں کی وجہ سے معیشت بہت بری طرح اثرانداز ہوئی ہے ، جس کی وجہ سے غربت بڑھی ہے۔
کلمہ حق آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے کلمہ حق کا شکریہ ادا کیا
Ferozi (05-08-11), مرزا عامر (25-07-11)
پرانا 14-06-11, 11:25 PM   #3
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,194
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد امریکہ کا ذکر کرنا بھول گئے آپ
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
Ferozi (05-08-11), احمد نذیر (15-06-11)
پرانا 15-06-11, 12:30 AM   #4
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,695
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

مصلحت وقت كے خلاف ہے اس كا تذكرہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا گیا
احمد نذیر (15-06-11)
پرانا 15-06-11, 10:11 PM   #5
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 681
کمائي: 12,937
شکریہ: 0
369 مراسلہ میں 711 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default Fawad – Digital Outreach Team – US State Department

ميں يہ واضح کر دوں کہ امريکہ نہ تو پاکستان کے ساتھ حالت جنگ ميں ہے اور نہ ہی کبھی ايسا ہو گا۔ ہماری جنگ القائدہ کے خلاف ہے، ايک ايسی دہشت گرد تنظيم جس نے زيادہ سے زيادہ بے گناہ افراد کو ہلاک کرنے کا تہيہ کر رکھا ہے۔ اسامہ بن لادن ہی وہ ليڈر تھا جو القائدہ کی سرپرستی کر رہا تھا۔ اس کی ہلاکت القائدہ کے قدم اکھاڑنے، متزلزل کرنے اور اسے شکست دينے کے ہمارے مصمم ارادے کے ضمن ميں کاميابی کا ايک باب ہے۔ يہ ايک واضح اشارہ ہے کہ اپنے مقاصد کی تکميل تک ہم پيچھے نہيں ہٹيں گے۔

يہ حقیقت بھی پيش نظر رہنی چاہیے کہ ان دہشت گردوں کے خلاف لڑائ ميں ہم تنہا نہيں ہیں۔ ہم اپنی کاوشيں حکومت پاکستان اور پاکستان کی افواج کے باہم تعاون اور اشتراک عمل سے جاری رکھے ہوۓ ہيں۔ دنيا کی کوئ بھی فوج اپنے وسائل اور اپنے فوجيوں کی جان کی قربانی صرف اپنے عوام کے بہترين مفاد میں ہی صرف کرتی ہے۔ يہی اصول کسی بھی ملک کی منتخب حکومت پر بھی لاگو ہوتا ہے۔

ميں آپ کو يہ بھی ياد دلا دوں کہ پاکستان کی تمام فوجی اور سول قيادت اور عمومی طور پر سول سوسائٹی بھی اس بات پر متفق ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ پاکستان کے بہترين مفاد ميں ہے۔

اسامہ بن لادن نے حلفيہ خود کو امريکہ کا دشمن قرار ديا تھا اور وہ تمام انسانيت کے ليے خطرہ تھا۔ وہ نہ صرف 911 کے واقعے میں ہزاروں معصوموں کے قتل کا ذمہ دار تھا بلکہ اس کی جانب سے دنيا بھر ميں کيے جانے والے حملوں کے نتيجے ميں مسلمانوں سميت کئ مذاہب اور قوميتوں کی عورتیں، بچے اور مرد بھی ہلاک ہوۓ۔ وہ امريکہ، پاکستان اور دنيا بھر ميں مزيد ہلاکتوں کا بھی متمنی تھا۔

اسامہ بن لادن کی شکست اور پرتشدد دہشت گردی کا خاتمہ امريکہ اور پاکستان سميت دنيا بھر کے ان تمام انسانوں کے لیے کاميابی ہے جو امن، عزت اور تحفظ کے ساتھ زندگی گزارنا چاہتے ہیں۔ اس ميں کوئ شک نہيں ہونا چاہيے کہ خطے ميں اپنے اتحاديوں کے تعاون سے ہم جن افراد کا تعاقب کر کے نشانہ بنا رہے ہيں، يہ وہ لوگ ہيں جنھوں نے اپنی زندگياں معصوم لوگوں کی جانوں اور انسانی ترقی کو تباہ کرنے کرنے کے ليے وقف کر رکھی ہيں۔ ان کا خاتمہ بالآخر ايک محفوظ پاکستانی معاشرے کی تشکيل کا سبب ہو گا اور دنيا بھر ميں ان سب کے ليے توقيت کا باعث ہو گا جو تخريب کی بجاۓ تعمیر کے خواہاں ہیں۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
U.S. Department of State
USUrduDigitalOutreach | Facebook
Fawad آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 25-07-11, 06:17 PM   #6
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مقام: Peshawar
مراسلات: 397
کمائي: 6,087
شکریہ: 133
139 مراسلہ میں 236 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default دہشت گردی اور پاکستان

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد امریکہ کا ذکر کرنا بھول گئے آپ
وزیرستان میں 12000 کے قریب غیر ملکی جہادیوں کو امریکہ نے وہان داخل نہ کیا ہے، جنہوں نے وہاں کے ایک بڑے حصہ پر قبضہ کر پاکستان کی خودمختاری،ہماری زندگی،امن اور آرزوں کا خون کر دیا اور پورے پاکستان کو خون مین نہا دیا ہے ۔ سکول ،بازار،مساجد اور خانقاہیں محفوظ نہ ہین۔
پاکستان اور دہشت گرد دونوں اکٹھے نہ رہ سکتے ہیں اور پاکستان ان دہشت گردوں کو اکیلے ختم نہ کرسکتا ہے۔ درحقیقت امریکہ وہ کام کر رہ ہے جو ہمیں کرنا چاہیے تھا۔ ہمارے ہاں یہ فیشن ہو گیا ہے کہ ہم اصل مسئلہ کے حل کے بجائے،فروعات کے پیچھے پڑ جاتے ہیں۔
A Nawaz Khan آف لائن ہے   Reply With Quote
A Nawaz Khan کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (26-07-11)
پرانا 25-07-11, 06:27 PM   #7
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,735
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : کلمہ حق مراسلہ دیکھیں
بہت اچھا تھریڈ ہے اور کافی معلومات ملی۔
میں آپ سے اتفاق کرتا ہوں، دہشت گردوں کی وجہ سے معیشت بہت بری طرح اثرانداز ہوئی ہے ، جس کی وجہ سے غربت بڑھی ہے۔
آپ کے پاس پہلے کونسا معلومات کی کمی تھی ؟؟؟
بھائی ان دہشت گردوں کا کیا کریں ؟؟؟؟ آپ نے کبھی بھی حل نہیں دیا ۔ امریکہ ڈورون حملوں میں اور گراؤنڈ آپریشن میں انہیں ختم کرنے کا دعویٰ پچھلے دس سال سے کر رہا ہے مگر یہ دہشت گرد ہیں کم بخت ختم ہونے کا نام ہی نہیں لیتے ۔ ایک مارو دس پیدا ہو جاتے ہیں کسی الف لیلیٰ کی کہانی کی طرح ۔
چلیں آپ حل دیں یا نہ دیں امریکہ کو اس کا حل مل گیا ہے ۔ اور اس نے اپنے اس حل پر عمل درآمد بھی شروع کر دیا ہے جولائی سے ۔ اور اپنی آرمی کو آرڈر دے دیئے ہیں افغانستان سے نکل جانے کے اور وہ بھی دم دبا کے۔
__________________
میں اک دن لَوٹ کے آوں گا
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
حیدر (26-07-11), رضی (07-10-11)
پرانا 26-07-11, 01:28 AM   #8
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مراسلات: 440
کمائي: 7,019
شکریہ: 0
236 مراسلہ میں 412 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بھائی یہاں بات پاکستان کی ہو رہی ہے امریکہ کا نہیں۔ ان دہشت گردوں کے ختم ہونے کی امید بھلا کیسے کی جا سکتی ہے جب تک آپ جیسے چند لوگ ان کی حمایت کرتے رہیں گے۔ آپ کے مراسلے سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کو طالبان کا زیادہ لیکن ّاکستان کا کم خیال ہے، شاید ہے ہی نہیں۔
کلمہ حق آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے کلمہ حق کا شکریہ ادا کیا
A Nawaz Khan (01-08-11), حیدر (26-07-11), شمشاد احمد (02-08-11)
پرانا 26-07-11, 07:36 AM   #9
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
کمائي: 100,095
شکریہ: 24,031
4,993 مراسلہ میں 14,718 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

فواد بیٹا فی الحال تو آپ عالمی بینک کی اس وارننگ پر غور فرمائیں جس میں اس نے "" سویپر پاور"" سے کہا ہے کہ وہ قرضوں کی ادائیگی میں تعطل دور کرے ورنہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عالمی معیشت کو دھچکا لگ سکتا پے۔۔۔

یہ القائدہ طالبان یا جو بھی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اپ کو کنگلا کیے دے رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کچھ اپنے روٹی ٹکر کی ہی فکر کر لو اگر دنیا کے امن کا خیال نہیں ہے تو!!!
__________________
قال الشيخ محمد نجيب المطيعي - رحمه الله- في تصوير طبيعة طريق المجاهد :
"وإنما يجاهد المؤمن في الله جهاده، إن أخفق فإفادة أو أوذي فإرادة، أو نفي فريادة،
أو سجن فعبادة، أو عاش فقيادة، أو مات فشهادة، فله الحسنى وزيادة"
عبداللہ آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (26-07-11)
کمائي نے عبداللہ آدم کو اس مراسلے کے لئے دیئے
تاریخ رکن عطیہ کرنے کی وجہ رقم
07-10-11 رضی سویپر پاور 0
پرانا 26-07-11, 07:40 AM   #10
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
کمائي: 100,095
شکریہ: 24,031
4,993 مراسلہ میں 14,718 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اور محترم جناب کلمہ حق ساحب!
صاحب تھریڈ معلومات ڈان اور دوسرے اخبارات کی نقل فرما رہے ہیں جنہوں نے کبھی اسلام آباد سے راجہ بازار آنا گوارہ نہیں کیا کہ ان کے ستیٹس کے منافی ہے وہ قبائلی علاقہ جات کے ""اندر"" کی خبریں بھی کیسے جان پا رہے ہیں؟؟؟

کبھی تنہائی میں غور فرمانا افاقہ ہونے کی امید ہے انشاء اللہ
عبداللہ آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
dxbgraphics (02-08-11), نبیل خان (02-08-11), حیدر (26-07-11), رضی (07-10-11)
پرانا 26-07-11, 11:26 PM   #11
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مراسلات: 440
کمائي: 7,019
شکریہ: 0
236 مراسلہ میں 412 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبداللہ آدم مراسلہ دیکھیں
اور محترم جناب کلمہ حق ساحب!
صاحب تھریڈ معلومات ڈان اور دوسرے اخبارات کی نقل فرما رہے ہیں جنہوں نے کبھی اسلام آباد سے راجہ بازار آنا گوارہ نہیں کیا کہ ان کے ستیٹس کے منافی ہے وہ قبائلی علاقہ جات کے ""اندر"" کی خبریں بھی کیسے جان پا رہے ہیں؟؟؟

کبھی تنہائی میں غور فرمانا افاقہ ہونے کی امید ہے انشاء اللہ
اگر کوئی اخبار انگریزی میں ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ اس کی رپورٹنگ بھی ممی ڈیڈی ہو گی۔ اور ویسے بھی ڈان نیوز زیادہ تروہی رپورٹ کرتا ہے جو جنگ اور نوائے وقت کرتے ہیں دہشت گردی کے متعلق، یہ آپ کی امت اخبار کی طرح جانبدار نہیں دہشت گردی کی طرف۔
کلمہ حق آف لائن ہے   Reply With Quote
کلمہ حق کا شکریہ ادا کیا گیا
A Nawaz Khan (01-08-11)
پرانا 27-07-11, 10:45 AM   #12
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,301
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کلمہ حق صاحب
اگر آپ واقعی دہشت گردی ختم کرنا چاہتے ہیں تو کہہ دیں کہ امریکہ دہشت گرد ہے، اور یہ ساری اسی کی شرارت کا نتیجہ ہے
یقین کریں جیسے ہی آپ یہ اقرار کریں گے دہشت گردی کا زوال شروع ہو جائے گا۔
تو چلیے، پاکستان سے محبت کا ثبوت دیجیے اور سب سے بڑے دشمن کی مذمت کر دیجئے
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
dxbgraphics (02-08-11), Ferozi (05-08-11), حیدر (27-07-11), رضی (07-10-11)
پرانا 01-08-11, 09:13 PM   #13
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مراسلات: 440
کمائي: 7,019
شکریہ: 0
236 مراسلہ میں 412 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

طالبان خودکش دھماکے کر کے اور لوگوں کا قتل عام کر کے گند ڈالتے ہیں اور آپ بچارے ان کا گند صاف کرتے رہتے ہیں۔ مجھے آپ پر ترس آتا ہے۔
کلمہ حق آف لائن ہے   Reply With Quote
کلمہ حق کا شکریہ ادا کیا گیا
A Nawaz Khan (06-09-11)
پرانا 02-08-11, 01:03 AM   #14
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,695
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جي ترس كي يہي مروڑ تو امريكہ كو افغانستان لے كر آئي تھي۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اب لگتا ہے۔۔۔ پاكستان كي تياري ميں ہے۔۔۔

جب افغانستان سے نكل رہا ہے تو صرف ايك كمپيوٹر كي كمپني ايپل امريكہ سے‌زيادہ امير ہے۔۔۔۔۔۔۔ اور جب پاكستان سے‌نكلے گا تو۔۔ ۔ كراچي كے علاقے ،،،گو لي مار ۔۔۔۔كي بٹ كمپيوٹر شاپ۔۔ سے واپسي كا كرايہ خرچہ لے كر جائے‌گا۔۔۔۔۔۔۔۔ اگر جانے كے لئے‌كوئي بچا تو۔
__________________
بندے اور اللہ تعالی سے محبت کا فرق یہ ہے کہ۔ بندے کی محبت ہمیشہ انسان کی بڑی کمزوری بن جاتی ہے۔ اور اللہ تعالی کی محبت ہمیشہ انسان کی سب سے بڑی طاقت بن جاتی ہے۔
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
dxbgraphics (02-08-11), فیصل ناصر (02-08-11), احمد نذیر (05-08-11), حسنین ایوب (04-08-11), رضی (07-10-11)
پرانا 02-08-11, 09:18 PM   #15
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مراسلات: 440
کمائي: 7,019
شکریہ: 0
236 مراسلہ میں 412 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میرا خیال یہ ہے کہ پاکستان تو آگے ہی حالت جنگ میں ہے طالبان سے۔ اور ویسے بھی ٹی ٹی پی نے کہا ہے کہ اگر امریکہ چلا بھی جائے ریجن سے وہ پھر بھی حملے جاری رکھیں گے
کلمہ حق آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کلی, کرن, پاکستان, پسند, لوگ, موت, موجودہ, منتقل, ممکن, اللہ, اسلامی, اعلیٰ, بچوں, جلد, خودکش, خلاف, خان, خدا, دل, راستہ, عذاب, عرب, غائب, غربت, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ترکمانستان افغانستان پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ امریکی کمپنی آئی او سی کو دینے کی منظوری دے دی گئی: پاکستانی خبریں 2 23-02-12 06:09 PM
پاکستان فرانس میں سیکورٹی،تجارت اوراقتصادی تعاون کے معاہدوں پر دستخط ذوالفقار علی خبریں 0 06-05-11 11:40 AM
جمہوریت کے استحکام کیلئے پاکستان کی بھر پور مدد کر رہے ہیں،رچرڈ بائوچر کا پاکستانی ٹی وی کو انٹرویو ابن جلال خبریں 0 11-10-08 11:03 PM
بھارتی وزیر بغیر ویزا اور سفری دستاویز کے پاکستان میں گھس آیا شیخ ہمدان سیاست 1 19-01-08 08:45 PM
السلام علیکم پاکستان۔۔۔۔۔ میں بھی پاکستان ہوں تو بھی پاکستان ہے Zullu230 تعارف 9 21-07-07 10:59 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:25 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger