واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > پاکستان میں دہشت گردی




دہشت گردی کے اسباب ، عناصر اور تدارک

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 22-03-10, 12:00 AM   #1
دہشت گردی کے اسباب ، عناصر اور تدارک
شاہ جی 90 شاہ جی 90 آف لائن ہے 22-03-10, 12:00 AM

نوٹ : قبل ازیں ایک تھریڈ کے جواب میں یہ تحریر ایک مراسلے میں لکھی تھی لیکن مناسب جانا کہ کچھ اضافے کے ساتھ ایک الگ تھریڈ کے طور پر سامنے لانا چاہئیے ، کیوں کہ اس میں ایسی تجاویز ہیں جن پر چل کر دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہے ۔
دہشت گردی کیا ہے ، کیوں ہوتی ہے ، پاکستان میں دہشت گردی کون کر رہا ہے ، یہ مباحثے در اصل اس سازش کا نتیجہ ہیں جس کو ہم اکثر بیان کرتے رہتے ہیں
یہ کھیل بہت بڑا ہے اور اس کو سمجھنے کے لیئے آئین سٹائن جیسے دماغ کی بھی ضرورت نہیں ۔
امریکہ کے اس خطے کے حوالے سے اپنے مفادات ہیں ، جن کے حصول کے لیئے پاکستان کو ٹکڑے کر کے ریاستوں میں تقسیم کرنا اور بھارت کو پاور دے اس خطے کی تھانیداری سونپتے ہوے چین کے سر پر کھڑا کرنا اس کے پلان کا حصہ ہے ،
اس مقصد کے حصول کے لیئے اسرائیل ، بھارت اور افغانستان کی کٹھپتلی حکومت کے گٹھہ جوڑ سے ایک سازش تیار کی گئی ہے ،
طالبان دو گروپوں میں تقسیم ہیں ایک وہ جو افغانستان میں لڑ رہے ہیں اور بارہا پاکستانی طالبان سے نفرت انگیز لا تعلقی کا اظہار کر چکے ہیں ، دوسرے وہ جو پاکستان میں پاکستانی عوام اور حکومت دونوں کے خلاف لڑ رہے ہیں اور اگر بہ نظر غور طالبان کے نقطہ آغاز کو دیکھا جائے تو پتا چلتا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی اصل طالبان کی تربیت اور اصولوں سے کسی طور لگا نہیں کھاتی بطور ثبوت دیکھئیے اس امریکی صحافی خاتون کا حوالہ جو کہ طالبان کے حسن سلوک کی وجہ سے مسلمان ہو گئی تھی ۔
پھر پاکستان میں طالبان کا نام اختیار کر کے کون لوگ دہشت گردی کر رہے ہیں ؟
یہ وہ لوگ ہیں جن کا طالبان کے ساتھہ دور کا بھی تعلق نہیں ، ہاں انہوں نے قبائلی علاقہ جات میں طالبان مکتبہ فکر کو اغوا کر لیا اور ان کے بھیس میں اپنے مقاصد کے حصول میں لگ گئے ، ان کو آپ زیادہ سے زیادہ روبوٹ کہ سکتے ہیں اور ان کے "انجنئیر" کو کرائے کے قاتل ۔
اب آتے ہیں امریکہ کی دورخی پالیسی کی جانب
ایک طرف تو وہ دنیا دکھاوے کے لیئے دہشت گردی کے خلاف جنگ کر رہا ہے اور دوسری طرف وہ پاکستان میں دہشت گردی کی غرض سے ان کی بھر پور مدد بھی کر رہا ہے ۔
کیسے ؟
وہ اس طرح کہ ایک طرف تو وہ پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ پر زور دیتا ہے اور ڈو مور کی سدا لگاتا رہتا ہے ، یہی نہیں ڈرون حملوں سے پاکستانی طالبان کا صفایا بھی کرتا رہتا ہے اور دوسری طرف وہ افغانستان میں بیٹھہ کر را اور موساد کے ایجنٹس کو قبائلی علاقہ جات میں متحرک رکھتا ہے ، وہاں سے پاکستانی طالبان کو امداد مہیا کرتا ہے اور نئے سے نئے طریقوں سے دہشت گردی کی ٹریننگ دلواتا ہے ۔
اس کا بین ثبوت یہ بھی ہے کہ پاکستان جب بھی افغان سرحد کو مکمل طور پر بند کرنے کی بات کرتا ہے امریکہ کی جانب سے اس کی بھرپور مخالفت کی جاتی ہے ،
اسی سلسلے کی ایک اور کڑی حال ہی میں سامنے آئی ہے اور وہ یہ کہ جیسے ہی قبائلی علاقوں میں پاک فوج کا آپریشن مکمل ہونے کے قریب پہنچا پاکستان میں فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے کے لیئے مختلف اقدامات شروع کر دئیے گئے جیسا کہ فیصل آباد اور سندھہ کے کچھہ علاقوں کے واقعات ،
مقصد اس سارے کھڑاگ کا ایک ہی ہے اور وہ ہے پاکستان کو عدم استحکام کی اس حد تک لے جانا جہاں خدا نہ خواستہ اس کے خود بخود ٹکڑے ہو جائیں ۔
ایسے حالات میں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمیں بحیثیت محب وطن پاکستانی دشمن کی چال کا ادراک کرنا چاہئیے اور اس کے توڑ کی کوشش کرنی چاہئیے جس کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ ۔
اپنے آس پاس کے رہنے والوں کو اس سازش سے آگاہ کریں تا کہ ان کو درست صورت حال کا ادراک ہو اور وہ زہنی طور پر اس کا مقابلہ کرنے کے لیئے تیار ہو جائیں۔
اپنے آس پاس نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک چیز کے نوٹس میں آنے پر فوری طور پر اس کی اطلاع 15 پر کر دیں
حکومت کو چاہئیے کہ عوام الناس کی ٹریننگ کے لیئے ایک ہفتے کی ورکشاپس رکھے اور تمام پاکستانیوں کے لیئے اس تربیت کو لازمی قرار دے دے ، اس تربیت کے دوران عوام کو اس قابل بنایا جائے کہ وہ اپنے پرائے میں تمیز کر سکیں ۔
عوامی سطح پر ایک ایجوکیشنل موومنٹ چلائی جائے ، ٹیچرز کی تنخواہوں میں دو سو فی صد اضافے کے ساتھہ ان کو باقاعدہ ٹاسک دی جائے کہ پاکستان کو 15 سے 20 سالوں میں ان خصوصیات کی حامل نسل کی ضرورت ہے جو وہ مہیا کرنے کے پابند ہوں ، ٹیچرز کی کارکردگی کے جائزہ کے لیئے یونین کونسل کی سطح پر سروے کی ذمہ داری ماہرین نفسیات کے ذریعے پوری کی جائے اور جس ٹیچر کی کارکردگی مطلوبہ اہداف کے مطابق نہ ہو اس کو فوری طور پر ڈسمس کیا جائے ۔
تا کہ ہم نہیں تو کم از کم ہمارے بچے آنے والے وقت میں ایک روشن اور ترقی یافتہ پاکستان میں سانس لے سکیں ۔
اگر ہم نے فوری طور پر ان اقدامات پر عمل نہیں کیا تو نوشتہ دیوار پڑھنا کوئی مشکل امر نہیں ہے ۔
اللہ ہم سب کا حافظ ، حامی و ناصر ہو
پاکستان زندہ باد

 
شاہ جی 90's Avatar
شاہ جی 90
Senior Member
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,802 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 274
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا
کنعان (22-03-10), نیلم خان (22-03-10), راجہ اکرام (23-03-10), عبداللہ آدم (22-03-10)
پرانا 22-03-10, 01:25 AM   #2
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,909
کمائي: 561,161
شکریہ: 25,590
10,452 مراسلہ میں 38,594 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

خوبصورت شئیرنگ ۔
نیلم خان آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے نیلم خان کا شکریہ ادا کیا
کنعان (22-03-10), شاہ جی 90 (22-03-10)
پرانا 23-03-10, 11:01 AM   #3
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,653
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق کے لیے اپلائی کریں۔
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
منتظمین کا شکریہ ادا کیا گیا
شاہ جی 90 (24-03-10)
پرانا 24-03-10, 05:26 AM   #4
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 98,041
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,802 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شکریہ منتظمین بھائی ابھی کیئے دیتے ہیں
شاہ جی 90 آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, فرقہ واریت, پاکستان, پاکستانی, واقعات, لوگ, نفرت, چین, نظر, مکمل, مقابلہ, ممکن, آپریشن, اللہ, امریکہ, اغوا, بہترین, تحریر, جواب, حال, حسن, خلاف, خدا, طالبان, صحافی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:25 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger