واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > پاکستان میں دہشت گردی




ریمنڈ ڈیوس پھر آ گیا!!

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 11-06-11, 09:02 PM   #1
ریمنڈ ڈیوس پھر آ گیا!!
ALI-OAD ALI-OAD آن لائن ہے 11-06-11, 09:02 PM

یہ خبر تقریباً تمام بڑے اخبارات کی زینت بنی کہ گزشتہ دنوں رات ساڑھے بارہ بجے ایک لینڈ کروزر خاموشی سے پشاور کے قبائلی علاقے سے آ رہی تھی اور اس پر گردوغبار کی تہہ جمی ہوئی تھی، رات کی تاریکی میں یہ گاڑی چپکے سے اسلام آباد کی طرف بڑھ رہی تھی،




جب یہ پشاور کے گورا قبرستان کے قریب پہنچی تو پولیس کو شک ہوا، لہٰذا پولیس والوں نے گاڑی روک لی، ٹارچ کی مدد سے شیشے میں سے اندر جھانکا تو چار افراد سوار تھے اور اپنے چہروں کو چھپانے کی کوشش کر رہے تھے۔ تین افراد نے داڑھیاں رکھی ہوئی تھیں، دیکھنے والوں کے دل میں آئی کہ شائد طالبان یا کسی مدرسہ کے مولوی حضرات ہیں۔ پولیس والوں نے گاڑی سے نیچے اترنے کو اور تلاشی دینے کو کہا مگر انہوں نے انکار کر دیا۔ پولیس نے بند شیشوں کو نیچے کرنے کو کہا تاکہ اندر کا منظر نظر آ سکے اور بات چیت کی جا سکے لیکن انہوں نے شیشے نیچے کرنے سے بھی انکار کر دیا جب ان کی گاڑی کی نمبر پلیٹ چیک کی گئی تو وہ بھی جعلی نکلی… انکا داڑھی والا حلیہ بھی جعلی نکلا، کیوں؟ اس لئے کہ وہ مسلمان نہ تھے بلکہ امریکی تھے، جنہوں نے مسلمانوں کا روپ دھار رکھا تھا، ان کی سرگرمیوں اور اس علاقے میں آمد کا مقصد پوچھا گیا تو انہوں نے بتانے سے انکار کر دیا۔ تلاشی دینے سے انکار… کاغذات چیک کروانے سے انکار… شیشے نیچے کرنے سے انکار، باہر نکلنے اور دروازہ کھولنے سے بھی انکار۔
پولیس والوں کو وہ نہایت تحکمانہ انداز میں اشاروں کے ذریعے جواب دے رہے تھے۔ ٹانگ پرٹانگ چڑھانے اے سی والی ٹھنڈی گاڑی میں بیٹھے کہیں فون کر رہے تھے۔ وہ امریکی آقا ہونے کے زعم میں گاڑی سے نیچے اتر کر پولیس والوں کے سوالوں کا جواب دینا اپنی توہین خیال کر رہے تھے۔ اچانک امریکیوں کے محسن جناب رحمن ملک کا فون آیا کہ ان کو ''تفتیش'' کرکے چھوڑا جائے۔ ''تفتیش کیا کرنی تھی یہ ایک اشارہ تھا کہ ''روکو مت جانے دو'' امریکیوں نے تو پولیس کو گاڑی کے اندر جھانکنے کی اجازت تک نہ دی، نہ ہی دروازہ یا شیشہ کھولا۔ لہٰذا پولیس والوں نے اوپر والوں کا اشارہ سمجھنے کے بعد ان کو بغیر چھوئے بغیر نیچے اترنے کی زحمت دیئے باعزت جانے دیا اور وہ سیدھے اسلام آباد کے امریکی سفارتخانے میں جا گھسے۔ بعد میں ان کا سفارت خانے میں کوئی عہدہ ذمہ داری یا حیثیت بھی ثابت نہ ہو سکی۔ ریمنڈ ڈیوس کی طرح سفارت خانے نے ان کی کسی طرح تصدیق کرنے سے انکار کر دیا۔ گاڑی کے اندر کیا تھا، وہ کون سے مشن کو انجام دیتے پھر رہے تھے، ان کی سرگرمیاں کیا ہیں، جب ان کو قانونی طور پر اجازت نہیں تو وہ ان علاقوں میں کیوں گئے، یہی کام تو ریمنڈ ڈیوس کر رہا تھا، بالکل وہی سرگرمیاں وہی انداز یہ لوگ اختیار کئے ہوئے تھے، حکومت نے ابھی تک عوام کو کچھ بتانے کی بجائے اپنی بے بسی کو چھپانے کے لئے چپ سادھ رکھی ہے۔
قارئین کرام! یہ بات طے شدہ اور تصدیق شدہ ہے اور دنیا جانتی ہے کہ امریکہ پہنچتے ہی ریمنڈ ڈیوس کو ادھورے رہ جانے والے مشن کی تکمیل کیلئے افغانستان میں بھیج دیا گیا اور اب وہ افغانستان کی سرحد کے ساتھ بیٹھ کر اپنے دہشت گردی کے سابقہ نیٹ ورک کو 300 بلیک واٹرز کے اہلکاروں کے ساتھ مل کر چلا رہا ہے۔ یہ لوگ بھی اسی پاکستان دشمن مشن کا حصہ تھے۔ اب وہ نئے داڑھیوں والے روپ میں آئے ہیں تاکہ لوگ ان پر شک نہ کر سکیں اور وہ اپنا ٹارگٹ ہٹ کر کے چلتے بنیں۔ موقع پر موجود لوگوں نے کہا کہ یہ بلیک واٹرز کے دہشت گرد ہیں۔ اس حقیقت میں کوئی شک نہیں پاکستان میں ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے کے لئے ایف بی آئی، سی آئی اے اور بلیک واٹرز کے دہشت گرد مل کرکام کر رہے ہیں۔
اے محب وطن بھائیو! آپ یہ دیکھ کر حیران رہ جائیں گے کہ پاکستان میں ان کا جال پوری طرح ہر طرف بچھ چکا ہے۔ ایسے محسوس ہو رہا ہے جیسے پاکستان ان کی ایک کالونی بن کر رہ گیا ہو، اس وقت صرف اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ کے شیلٹر کے نیچے ایک ہزار دہشت گرد جدید مواصلاتی نظام سے وابستہ اور حساس برقی آلات کے ذریعہ جاسوسی کے ماہرین مصروف عمل ہیں۔ پاکستانی حکام کتنی دفعہ ان سے گزارش کر چکے ہیں کہ ان لوگوں کو امریکہ واپس بلا لیا جائے، لیکن امریکہ ایک نہیں سن رہا بلکہ مسلسل انکار کرتا چلا آ رہا ہے، کتنی بے بس اور بے کس ہو چکی ہے ہماری حکومت کہ اپنی سرزمین پر خاک و خون میں تڑپانے والے بلیک واٹر کمانڈوز کو بھی نہیں گرفتار کر سکتی اور نہ سرزنش کر سکتی ہے نہ دہشت گردی تخریب کاری اور ملک دشمن سرگرمیوں سے روک سکتی ہے اور نہ ہی واپس امریکہ بھیج سکتی ہے۔
ریمنڈ ڈیوس کی گرفتاری کے موقع پر امریکی حکومت اور پنٹاگون نے کہاتھا کہ آپ ریمنڈ ڈیوس کو رہا کر دیں ہم اپنے 435 سی آئی اے وغیرہ کے ایجنٹ واپس امریکہ بلا لیں گے، لیکن جونہی ریمنڈ امریکہ پہنچا انہوں نے ایجنٹوں کی واپسی والا وعدہ یاد کروانے پر آنکھیں دکھانی شروع کر دیں۔ ایک ہزار نکالنا تو دور حکومت وعدہ کئے گئے 435 کو بھی نہ نکال سکی اور اب مزید امریکی دھڑا دھڑ آ رہے ہیں جنہیں روکا نہیں جا رہا… اسے کیا سمجھا جائے! سی آئی اے اور بلیک واٹر کے دہشت گرد پاکستان میں کس طرح کی ''خدمات'' سرانجام دے رہے ہیں اس بات کا اندازہ اس مثال سے لگا سکتے ہیںکہ کچھ عرصہ پہلے بلیک واٹرز نے ایٹمی تنصیبات کے خلاف اپنی سازشوں میں سے ایک کے مطابق محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو گھات لگا کر قتل کرنے کی منصوبہ بندی مکمل کر لی تھی لیکن عین وقت پر پاکستان کی دفاعی ایجنسیوں کو علم ہو گیا اور انہوں نے اس سازش کو ناکام بنا دیا۔ اس لئے امریکہ کو اپنے منصوبوں کے راستے میں روڑے اٹکانے کی وجہ سے آئی ایس آئی زہر لگتی ہے اور وہ اسے جلد از جلد ختم کرنے کا خواہاں ہے۔ امریکہ کو یہ پلاننگ اس لئے کرنی پڑی کہ بقول سابقہ وزیراعظم میر ظفر اللہ خاں جمالی ماضی قریب میں اس نے پرویز مشرف کو یہی محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو ہمارے حوالے کر دو تو اس نے کہ ہم مجبوری کے تحت ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو امریکہ کے حوالے کر رہے ہیں لیکن اس موقع پر کہا کہ غیور پاکستانی ظفر اللہ خاں جمالی ڈٹ گیا، اس نے کہا نہ میں نے دستخط کرنے ہیں اور نہ محسن پاکستان کو امریکہ کے حوالے کرنے دینا ہے۔ لہٰذا امریکہ کا منصوبہ بھی خاک میں مل گیا اور ایئر پورٹ پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان کوقیدی کی حیثیت سے امریکہ لے جانے کے لئے تیار کھڑا طیارہ C130 کھڑے کا کھڑا رہا گیا۔ یہ بات مشہور ہے کہ اس منصوبہ کی ناکامی اور امریکہ کی خواہش کا احترام نہ کرنے کے جرم میں مشرف کی مدد سے ان کو وزیراعظم کے عہدہ سے فارغ کردیا گیا۔
اب تازہ خبر یہ ہے کہ امریکہ نے ایک بار پھر پاکستانی حدود میں خود من مانی کرتے ہوئے یکطرفہ کارروائی کرتے ہوئے اور پاکستان سے اجازت لئے بغیر دہشت گردی کی کارروائی کی ہے اور الیاس کشمیری کو قتل کر دیا ہے۔ حالانکہ ایبٹ آباد کے آپریشن کے بعد پاکستانی حکمرانوں نے بظاہر سخت لہجے میں کہا تھا کہ پاکستان کی حدود میں اب امریکہ یکطرفہ کوئی کارروئی نہیں کرے گا ورنہ… ورنہ ورنہ ہی رہا، اور اب پاکستان کے اندر جہاں چاہ رہے ہیں جب چاہ رہے ہیں من مانی کارروائیاں کر رہے ہیں۔ مگر یورپ کے سزا یافتہ غنڈوں کی اس بے فکری اولاد کو کوئی لگام دینے والا نظر نہیں آ رہا۔ عجیب منظر بپا ہے وطن عزیز میں کہ کتے کھلے ہوئے ہیں اور پتھر بندھے ہوئے ہیں۔
اے حکمرانو!ایک ریمنڈ ڈیوس گیا تھا اب اس کی جگہ چار چار آ رہے ہیں۔ آپ ان سے کچھ پوچھ نہیں سکتے، تلاشی بھی نہیں لے سکتے کہ وہ آگے سے آنکھیں دکھاتے ہیں… یاد رکھو تم ناکام ہوچکے ہو، اب یہ پشاور کی طرف بھاگ بھاگ کر کیوں جا رہے ہیں، اس لئے کہ ان امریکیوں کو مجاہدین افغانستان کی بھٹی میں بھون رہے ہیں ، ان کی جلی کٹی لاشیں جیکب آباد میں کیمیکل لگا کر سرد خانوں میں پڑی ہیں۔ اے حکمرانو! تم ناکام ہو چکے ہو، اب ان کا علاج مجاہدین کریں گے اور کر بھی رہے ہیں، یہ یہاں سے بھاگنے کی تیاریاں کر رہے ہیں، ان کو جاں کے لالے پڑے ہوئے ہیں۔
آپ صرف اتنی مہربانی کرو کہ ان کو تحفظ نہ دو، ملک کے اندر قانون کے مطابق ان کی ہر حرکت پر کڑی نظر رکھو، ان کو آزادانہ آمدورفت سے روکو، افغانستان میں مجاہدین خود ان سے نمٹ لیں گے اور اپنے ملک و وطن کا اسلام کا، مسلمانوں کا دفاع خوب کر لیں گے۔ امریکی اپنے آپ کو بچانے کے لئے ہر طرح کے ہتھکنڈے اختیار کر رہے ہیں، لیکن حقیقت سامنے مجسم کھڑی نظر آ رہی ہے کہ عنقریب افغانستان مکمل طور پر امریکیوں کا قبرستان بنے گا، پھر نہ تو مشرف جیسے ان کے پشتیبان ہوں گے اور نہ ریمنڈ ڈیوس آ سکیں گے اور معصوم نہتے پاکستانیوں کو خون میں تڑپا سکیں گے۔ ان شاء اللہ




بشکریہ ہفت روزہ ۔۔۔ جرار
والسلام ۔۔۔ علی اوڈ راجپوت

ali oadrajput
__________________
"اگرحق کونہیں پہچان سکتے،تو باطل کےتیروں پر نظررکھو،جہاں پرلگ رہے ہوں وہی حق ہے///شیخ الاسلام،،،امام ابن تیمیہ رحمتہ اللہ علیہ.

 
ALI-OAD's Avatar
ALI-OAD
Senior Member
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: کراچی
عمر: 32
مراسلات: 1,694
شکریہ: 1,514
1,088 مراسلہ میں 3,342 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 453
Reply With Quote
11 قاری/قارئین نے ALI-OAD کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (11-06-11), ننھا بچہ (11-06-11), محمدمبشرعلی (13-06-11), محمدخلیل (11-06-11), Zullu230 (11-06-11), احمد نذیر (12-06-11), حیدر (12-06-11), راجہ اکرام (12-06-11), سیفی خان (13-06-11), شمشاد احمد (11-06-11), عبدالقدوس (11-06-11)
پرانا 11-06-11, 09:28 PM   #2
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,194
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ہارن نا بجائیں
قوم کو سونے دیں
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
احمد نذیر (12-06-11), حیدر (12-06-11), عروج (11-06-11)
پرانا 11-06-11, 09:42 PM   #3
Senior Member

 
Zullu230's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 4,146
کمائي: 58,230
شکریہ: 3,274
1,521 مراسلہ میں 3,405 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
ہارن نا بجائیں
قوم کو سونے دیں
قوم جاگ کر کیا کر سکتی ہے؟ ریمنڈ ڈیوس کے معاملے میں قوم نے کیا کرلیا؟ قومی امنگوں کا احترام نہ اس سے پہلے کبھی ہوا اور نہ آئیندہ اس کی کوئی امید کی جا سکتی ہے۔ لہذا قوم کو خراٹے بھر بھر کر سونے دو۔
__________________
Watch your thoughts; they become words. Watch your words; they become actions. Watch your actions; they become habits. Watch your habits; they become character. Watch your character; it becomes your destiny.
Zullu230 آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے Zullu230 کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (11-06-11), ننھا بچہ (11-06-11), احمد نذیر (12-06-11), حیدر (12-06-11), عبدالقدوس (11-06-11), عروج (11-06-11)
پرانا 11-06-11, 11:19 PM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,221
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

طالبان کے بھروپ میں ھندو اور اَمریکی اکثر ھی نکلتے رھے ھیں۔یہی بدقسمتی ھے ھماری۔
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عروج کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (11-06-11), ننھا بچہ (12-06-11), احمد نذیر (12-06-11), حیدر (12-06-11)
پرانا 12-06-11, 01:25 AM   #5
Senior Member
 
حسنین ایوب's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مقام: پاک نیٹ
مراسلات: 1,064
کمائي: 19,020
شکریہ: 1,708
625 مراسلہ میں 1,251 بارشکریہ ادا کیا گیا
حسنین ایوب کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عروج مراسلہ دیکھیں
طالبان کے بھروپ میں ھندو اور اَمریکی اکثر ھی نکلتے رھے ھیں۔یہی بدقسمتی ھے ھماری۔

بد قسمتی نہیں بے غیرتی ہے
حسنین ایوب آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے حسنین ایوب کا شکریہ ادا کیا
محمدمبشرعلی (13-06-11), احمد نذیر (12-06-11), حیدر (12-06-11)
پرانا 12-06-11, 09:47 AM   #6
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,183
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

امریکہ زندہ باد بھئی زندہ باد۔
مزے کی بات ہے کہ ہمارے "خیبر پی کے" کے وہ علاقے جہاں اب خود پاکستانی جانے سے کتراتے ہیں، یہ نا معقول یاجوج ماجوج کی طرح راتوں کی اندھیرے میں پھرتے رہتے ہیں۔
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
احمد نذیر (12-06-11), عبدالقدوس (12-06-11)
پرانا 12-06-11, 11:22 AM   #7
Senior Member
 
ننھا بچہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: جہانِ فانی میں
مراسلات: 4,510
کمائي: 52,546
شکریہ: 5,871
3,229 مراسلہ میں 6,950 بارشکریہ ادا کیا گیا
ننھا بچہ کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اس سے ثابت ہوا ساری تخریب کاری میں حکومت پاکستان کا بھی برابر کا ہاتھ ہے
ننھا بچہ آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ننھا بچہ کا شکریہ ادا کیا
احمد نذیر (12-06-11), عبدالقدوس (12-06-11)
پرانا 12-06-11, 11:23 AM   #8
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,301
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

امریکی کیوں نہ پھریں گے
آدھے سے زیادہ پاکستان ان کا حامی ہے ۔ امریکہ کے خلاف بات کر کے دیکھو ۔۔ کتنے ہی لوگ آپ پر چڑھ دوڑنے کے لیے تیار ہو جائیں گے۔
تو پھر وہ کیوں نہ گھومیں پھریں ؟؟
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
ننھا بچہ (12-06-11), احمد نذیر (12-06-11), عبدالقدوس (12-06-11)
پرانا 12-06-11, 03:51 PM   #9
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,194
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

راجہ بھائی اعداد و شمار کو درست کرلیں
امریکی حمایت کرنے والے چند ہیں
باقی کچھ بے چارے پروپگینڈہ سے متاثر ہوجاتے ہیں اور کچھ مسلکی تعصب میں حقیقت سے آنکھیں چراتے ہیں
اسکے باوجود امریکی کردار کو جاننے اور سمجھنے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہے

مجھے لگتا ہے آپ بھی پروپگینڈہ گروپ سے متاثر ہوتے جارہے ہیں
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
راجہ اکرام (12-06-11), شھزادباجوہ (12-06-11), عبدالقدوس (12-06-11)
پرانا 12-06-11, 04:23 PM   #10
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,301
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
راجہ بھائی اعداد و شمار کو درست کرلیں
امریکی حمایت کرنے والے چند ہیں
باقی کچھ بے چارے پروپگینڈہ سے متاثر ہوجاتے ہیں اور کچھ مسلکی تعصب میں حقیقت سے آنکھیں چراتے ہیں
اسکے باوجود امریکی کردار کو جاننے اور سمجھنے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہے
مجھے لگتا ہے آپ بھی پروپگینڈہ گروپ سے متاثر ہوتے جارہے ہیں
فیصل بھائی ۔۔۔ اگرچہ حقیقت میں چند ہی لوگ ہیں۔ لیکن جو لوگ کسی نہ کسی مجبوری کی وجہ سے امریکہ کی حمایت کرتے ہیں ان کی تعداد بہت زیادہ ہے۔
وہ لوگ جانتے سب کچھ ہیں لیکن اپنی اپنی مجبوریاں ہیں
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس (12-06-11)
پرانا 13-06-11, 04:07 PM   #11
Senior Member
 
fazain's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2010
مقام: Karachi
عمر: 26
مراسلات: 544
کمائي: 6,664
شکریہ: 602
343 مراسلہ میں 782 بارشکریہ ادا کیا گیا
fazain کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں fazain کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

سب بکاری جمع ہوئے ہے رحمن ملک ہے یا زورداری
حکومت بکاری ہے عوام بیچاری ہے
fazain آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 13-06-11, 08:32 PM   #12
Senior Member
 
محمدمبشرعلی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: اسلام آباد
عمر: 23
مراسلات: 1,442
کمائي: 21,476
شکریہ: 2,638
1,002 مراسلہ میں 2,161 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدمبشرعلی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدمبشرعلی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

عوام کو اپنی روٹی پانی کے لالے پڑے ہوئے ہیں، کبھی گیس بند ہے تو کبھی پٹرول، بجلی کا تو اللہ ہی حافظ ہے، گیس جو کبھی 63 سال میں بند نہ ہوئی تھی اب ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
__________________
سارےسنم مسمارکر، بس اک خداسےپیاکر
رکھ کرنبی کو سامنے، آرائش کردار کر
محمدمبشرعلی آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 13-06-11, 08:48 PM   #13
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,194
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کل یہ قوم خود پر لعن طعن کرے گی
چند آدمیوں کے ہاتھ میں اپنا مستقبل دے دیا ہے اور سب کو پتہ ہے کے یہ لوگ ہمارے ملک کا سودا کررہے ہیں
لیکن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا
fazain (14-06-11)
پرانا 13-06-11, 09:29 PM   #14
Senior Member
 
محمدمبشرعلی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: اسلام آباد
عمر: 23
مراسلات: 1,442
کمائي: 21,476
شکریہ: 2,638
1,002 مراسلہ میں 2,161 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدمبشرعلی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدمبشرعلی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
کل یہ قوم خود پر لعن طعن کرے گی
چند آدمیوں کے ہاتھ میں اپنا مستقبل دے دیا ہے اور سب کو پتہ ہے کے یہ لوگ ہمارے ملک کا سودا کررہے ہیں
لیکن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھائی آپ بھی ان لاکھوں مظلوموں میں سے ہوجو بس ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اور ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ بس
محمدمبشرعلی آف لائن ہے   Reply With Quote
محمدمبشرعلی کا شکریہ ادا کیا گیا
fazain (14-06-11)
پرانا 14-06-11, 02:30 PM   #15
Senior Member
 
fazain's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2010
مقام: Karachi
عمر: 26
مراسلات: 544
کمائي: 6,664
شکریہ: 602
343 مراسلہ میں 782 بارشکریہ ادا کیا گیا
fazain کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں fazain کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ظلم کا دور صحابہ کرام رضی اللہ عنہ اجمعین نے بھی دیکھا ہے لیکن اللہ تعالی نےاُن کو اتفاق اور صبر سے نوازہ کیا تھا جو ہمیں نصیب نہیں ہے
__________________
زمانہ دیکھے گا جب میرے دل سے
محشر اٹھے گا گفتگو کا
fazain آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پولیس, پاکستان, پاکستانی, وزیراعظم, لوگ, مکمل, موقع, منصوبہ, آپریشن, اللہ, امریکہ, اسلام, جواب, جلد, جرم, حضرات, خون, خلاف, خبر, دل, روزہ, طالبان, علاج, عزیز, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ریمنڈ ڈیوس ۔ ۔ ۔ ۔پلان بی حیدر Rehan خبریں 14 17-03-11 12:50 PM
اللہ کا قانون اور ریمنڈ ڈیوس ALI-OAD پاکستان میں دہشت گردی 3 22-02-11 09:03 PM
ریمنڈ ڈیوس اور عطاءالحق قاسمی گلاب خان اپکے کالم 0 19-02-11 06:00 AM
ریمانڈ ڈیوس کے بدلے عافیہ صدیقی کی رہائی کا اشارہ ناصحی خبریں 5 15-02-11 08:35 PM
ریمنڈ ڈیوس کو امریکہ کے حوالے نہ کیا جائے زارا خبریں 1 01-02-11 02:00 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:26 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger