واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > پاکستان میں دہشت گردی




ٹی ٹی پی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 17-09-11, 01:14 AM   #1
ٹی ٹی پی
کلمہ حق کلمہ حق آف لائن ہے 17-09-11, 01:14 AM


نوائے وقت کے مطابق ٹی ٹی پی نے نمازجنازہ پر خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے، اس سے پہلے حال ہی میں بچوں کی بس پر حملے، کوئٹہ میں دو دھماکے اور 30 بچوں کو اغواء کرنے کی ذمہ داریاں قبول کرنا سب اس بات کا ثبوت دیتی ہیں کہ ٹی ٹی پی نے اپنی جارحانہ کاروائیوں میں اضافہ کیا ہے اور ساتھ ساتھ ذمہ داریاں بھی قبول کر رہے ہیں۔ انہیں اس بات کا کوئی ادراک نہیں کہ بچوں اور جنازوں پر حملہ کرنے سے ان کی عوام میں کتنی تذلیل ہوگی شاید انہوں نے اس بات کا فیصلہ کرلیا ہے کہ عوام کا دل جیتنے کی بجائے عوام میں اتنا خوف و حراس پھیلا دیا جائے کہ کوئی ان کے خلاف آواز نہ اٹھا سکے۔ کالاخیل اور مہمند قبائل نے دہشت گردی کی جنگ میں حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان کیا تھا، حال ہی میں ٹی ٹی پی نے ناصرف ان کے جنازوں کو بلکہ ان کے بچوں تک کو ہدف بنایا ہے۔ میں آج سوچ رہا تھا کہ جیسے چراغ کی آگ دم توڑنے سے پہلے آخری دفعہ بھڑکتی ہے امید ہے اس ہی طرح دہشت گردی کی آگ بھی بجھتے ہوئے چراغ کی مانند دم توڑ جائے گی۔

Attached Images
 


کلمہ حق
Senior Member
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مراسلات: 440
شکریہ: 0
236 مراسلہ میں 412 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 231
Reply With Quote
پرانا 19-09-11, 02:08 PM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مقام: Peshawar
مراسلات: 397
کمائي: 6,087
شکریہ: 133
139 مراسلہ میں 236 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

پاکستان میں مسلمانوں اور بے گناہ لوگوں پر خود کش حملے کرنے والے گمراہ لوگ ہیں جن کا دین اسلام کے ساتھ کوئی تعلق اور واسطہ نہیں ہے۔ ان کی یہ حرکت دشمنان اسلام اور دشمنان پاکستان کے لیے خوشیاں لے کر آئی ہے۔ پاکستان اور اسلام کے دشمن چاہتے ہیں کہ یہاں کا امن تباہ کر دیا جائے اور بدامنی کی آگ بڑھکا کر ملک کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا جائے۔ یہ لوگ پوری انسانیت کے قاتل ہیں اس لیے کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے۔
جس نے کسی انسان کو خون کے بدلے یا زمین میں فساد پھیلانے کے سوا کسی اور وجہ سے قتل کیا گویا اس نے سارے انسانوں کو قتل کر دیا اور جس نے کسی کی جان بچائی اس نے گویا تمام انسانوں کو زندگی بخش دی۔(المائدۃ۔۳۲)
طالبان اسلامی نظام نافذ کرنے کے داعی ہیں مگر اس مقصد کے حصول کے لئے وہ تمام کام برملا کر رہے ہیں جو قران و حدیث ،سنت نبوی اور اسلامی شرعیہ کے خلاف ہیں، لہذا ان کا اسلامی نظام نافذ کرنے کا دعوی انتہائی مشکوک اور ناقابل اعتبار ہے۔
جہاد وقتال فتنہ ختم کرنے کیلئے ہے ناکہ مسلمانوں میں فتنہ پیدا کرنے کیلئے۔طالبان قرآن کی زبان میں مسلسل فساد فی الارض کے مرتکب ہو رہے ہین۔معصوم شہری ، بے گناہ اور جنگ میں ملوث نہ ہونے والے تمام افراد ، نیز عورتیں اور بچوں کے خلاف حملہ “دہشت گردی ہے جہاد نہیں”۔۔۔۔۔ایسا کرنے والاجہنمی ہے اور ان کے اس عمل کو جہاد کا نام نہیں‌دیا جاسکتا ۔ طالبان ملا عمر کے Code of Conduct کی خلاف ورزی کے مرتکب ہو رہے ہین۔
A Nawaz Khan آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, فیصلہ, ہے۔, ہے،, کوئٹہ, کوئی, پہلے, وقت, مطابق, آج, اتنا, اضافہ, بچوں, بس, ثبوت, حکومت, حملہ, حال, خودکش, خلاف, دفعہ, دل, ذمہ, سوچ, عوام


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ٹی ٹی پی کی دھمکی کلمہ حق خبریں 26 03-06-11 10:50 PM
ٹی ٹی پی نے بے نظیر کے قتل کی ذمہ داری قبول کر لی۔ کلمہ حق خبریں 10 06-05-11 12:47 AM
پی ٹی اے نے تجارتی اور کمیونٹی کی بنیاد پر موبائل فون سروس کی اجازت دیدی عبدالقدوس خبریں 0 14-04-08 10:21 AM
:::‌ ڈیرہ بگٹی:3 گیس لائنیں اڑا دی گئیں،سیکورٹی فورسز نے7 افراد کو ہلاک کردیا،بی ایل اے کا دعویٰ ::: ابو کاشان خبریں 0 23-12-07 10:58 PM
صارفین کی اجازت کے بغیر پی ٹی سی ایل کوئی پیکج نافذ نہ کرے، پی ٹی اے عبدالقدوس خبریں 0 08-12-07 11:18 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:28 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger