واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > پاکستان میں دہشت گردی




پاکستان میں 31دنوں میں 9 بم دھماکے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 01-02-11, 12:00 AM   #1
پاکستان میں 31دنوں میں 9 بم دھماکے
ALI-OAD ALI-OAD آن لائن ہے 01-02-11, 12:00 AM

پاکستان دہشت گردی کے مسئلے سے اس قدر بری طرح متاثر ہے کہ ہر روز، ہر ہفتے، ہرماہ اور ہر سال ہونے والے دھماکوں کو شمار کرنا پڑتا ہے۔ جنوری سال دوہزار گیارہ کے اکتیس دنوں میں نو دن موت کا کھیل کھیلا گیا جن میں 45 افراد جاں بحق اور 138 زخمی ہوئے۔

جنوری دوہزار گیارہ کا جنوری دوہزار دس سے موازنہ کیا جائے تو دو ہزار دس کے پہلے مہینے میں دو دھماکوں میں 108 افراد جاں بحق اور201 افراد زخمی ہوئے تھے ۔

رواں سال کا پہلا مہینہ خیبر پختونخواہ کیلئے سب سے زیادہ خونریز ثابت ہواجہاں چھوٹے بڑے سات دھماکوں میں 28 افراد جاں بحق ہوئے۔

پنجاب دوسرے نمبر پر رہا جہاں لاہور میں ہونے والے دھماکے میں 13 افراد لقمہ اجل بنے جبکہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ہونے والے دھماکے میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

سال دو ہزار گیارہ میں دہشت گردوں نے ایک بار پھر خیبر پختونخواہ کو اپنا نشانہ بنایااور 6 جنوری کوپشاور کے علاقے بشیر آباد میں نصب بم کے دھماکے میں ایک بچی زخمی ہو گئی ۔

سال دو ہزار دس میں بھی پہلا دھماکا خیبر پختونخواہ میں کیا گیا تھا جب پہلی تاریخ کو لکی مروت کے نواحی قصے میں واقع والی بال گراؤنڈ میں ہونے والے دھماکے میں 105 افراد جاں بحق اور 190 زخمی ہو گئے تھے۔ دوسرا دھماکا آزاد کشمیر کے ایک فوجی بیرک پر حملہ کے دوران کیا گیا جس میں 3 پاکستانی فوجی ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے تھے ۔

رواں سال 12 جنوری کو بنوں میں واقع میریان پولیس اسٹیشن کے قریب خود کش حملہ ہوا جس میں ایف سی اور پولیس کے بارہ اہلکاروں سمیت 20 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوئے ۔

اسی روز پشاور کے علاقے ہندکیاں میں ایک اسکول وین کو بھی نشانہ بنایا گیا اور یکے بعد دیگرے دو دھماکوں میں اسکول ٹیچر جاں بحق اور سات افراد زخمی ہوئے ۔

انیس جنوری کو پشاور کے علاقے نوتھیہ میں ایک اسکول کے باہر دھماکا ہوا جس میں ایک راہگیر جاں بحق اور پندرہ افراد زخمی ہو گئے ۔

پچیس جنوری کو لاہور میں حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے چہلم کے جلوس پر خود کش حملہ کیا گیا جس میں 13 افراد شہید اور 77 زخمی ہوئے ۔

اسی روز کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ میں بھی ایک پولیس چوکی کے پاس موٹر سائیکل میں نصب دھماکے میں تین پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے ۔

31 جنوری یعنی آج پشاور کے علاقے کوہاٹ روڈ پر گڑھی قمر الدین کے قریب خود کش حملے میں ڈی ایس پی بڈھ بیر سمیت پانچ افراد جاں بحق اور پندرہ زخمی ہوئے ۔

مہینے کے آخری روز ہی پشاور کے پشتہ خرہ میں ایک پولیس وین کو بھی دھماکے سے اڑا دیا گیا جس میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے ۔


پاکستان میں 31دنوں میں 9 بم دھماکے | خبریں | اردو
__________________
"اگرحق کونہیں پہچان سکتے،تو باطل کےتیروں پر نظررکھو،جہاں پرلگ رہے ہوں وہی حق ہے///شیخ الاسلام،،،امام ابن تیمیہ رحمتہ اللہ علیہ.

 
ALI-OAD's Avatar
ALI-OAD
Senior Member
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: کراچی
عمر: 32
مراسلات: 1,694
شکریہ: 1,514
1,088 مراسلہ میں 3,342 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 1241
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے ALI-OAD کا شکریہ ادا کیا
کنعان (01-03-11), مرزا عامر (17-02-11), شمشاد احمد (01-02-11), عارف اقبال (26-04-11)
پرانا 17-02-11, 01:20 AM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jan 2011
مراسلات: 296
کمائي: 4,386
شکریہ: 5
147 مراسلہ میں 234 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

مجھۓ یہ پوسٹ پڑھ کر بہت افسوس ہوا! دہشتگرد اس ملک ميں بے قصوروں کا خون بہا کر اپنے مقاصد اگے بڑھا رہے ہيں۔ يہ حملے آۓ دن ہو رہے ہيں، خدا بے قصوروں کی حفاظت کرۓ اور ملک ميں امن قائم کرے۔ دہشتگردوں کی شکست سے آۓ گا امن، اور امن کے ساتھ آے گی معاشی خوشحالی!
اوارا اجنبی آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 17-02-11, 12:23 PM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2009
مقام: Dubai
مراسلات: 762
کمائي: 15,424
شکریہ: 2,138
583 مراسلہ میں 1,664 بارشکریہ ادا کیا گیا
dxbgraphics کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں dxbgraphics کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

سی آئی اے ، راء ، موساد کے کارنامے۔
dxbgraphics آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 17-02-11, 09:07 PM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jan 2011
مراسلات: 296
کمائي: 4,386
شکریہ: 5
147 مراسلہ میں 234 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default گفتگو

بھائی،
آپ کی پوسٹ اور آپ کے جواب کا بہت بہت شکريہ، ليکن پاکستانی طالبان نے کئی دہشتگرد حملوں کی زمہ داری لی ہے جس ميں بہت سے بے قصور لوگ مارے گے ہيں۔ اس نقطہ پر آپ کی کيا راے ہے؟
اوارا اجنبی آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 17-02-11, 09:15 PM   #5
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,196
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : اوارا اجنبی مراسلہ دیکھیں
بھائی،
آپ کی پوسٹ اور آپ کے جواب کا بہت بہت شکريہ، ليکن پاکستانی طالبان نے کئی دہشتگرد حملوں کی زمہ داری لی ہے جس ميں بہت سے بے قصور لوگ مارے گے ہيں۔ اس نقطہ پر آپ کی کيا راے ہے؟
کیا آپ کو سوفیصد کنفرم ہے کہ یہ ذمہ داری طالبان کی طرف سے ہی قبول کی جاتی ہے ؟
کیا آپ نے کبھی میڈیا پہ کسی طالبان لیڈر کو ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دیکھا ہے ؟
ہمیشہ بیان حکومتی نمائندوں کی جانب سے آتا ہے جو کہ اس وقت امریکہ کی جھولی میں بیٹھے ہوئے ہیں، اور وہی بیان دیں گے جو ان کا آقا فرماتا ہے
__________________
----------
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا
کنعان (01-03-11), موجو (13-05-11), مرزا عامر (28-04-11)
پرانا 18-02-11, 02:07 AM   #6
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2009
مقام: Dubai
مراسلات: 762
کمائي: 15,424
شکریہ: 2,138
583 مراسلہ میں 1,664 بارشکریہ ادا کیا گیا
dxbgraphics کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں dxbgraphics کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ریمنڈ ڈیوس کے دہشگردوں کے ساتھ رابطوں کی خبریں اور اطلاعات آپ تک نہیں پہنچیں ۔۔
dxbgraphics آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 23-02-11, 01:25 AM   #7
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jan 2011
مراسلات: 296
کمائي: 4,386
شکریہ: 5
147 مراسلہ میں 234 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آپ نے خبروں ميں ديکھا یا پڑھا ہو گا کہ پچھلے دنوں طالبان نے مردان ميں خودکش حملے کی ذمہ داری لی اور اس ہفتے طالبان نے کرنل امام کی ويڈيو نشر کی۔ تحريک طالبان کے امير حکيم اللہ محسود نے اس ويڈ يو ميں اس بات کی تصديق کی کہ کرنل امام کو طالبان نے قتل کيا ہے۔ اس بات پر آپ کی کيا راے ہے؟
اوارا اجنبی آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 01-03-11, 02:02 AM   #8
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مراسلات: 440
کمائي: 7,019
شکریہ: 0
236 مراسلہ میں 412 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

طالبان دہشتگردانہ کاروائیوں کی ذمہ داری قبول کرتےرہے ہیں چاہے وہ ویڈیو کے پیغامات کے ذریعے ہو یا خبر رساں ادارے ہوں، اس میں کوئی دو رائے نہیں۔
کلمہ حق آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 01-03-11, 11:28 PM   #9
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jan 2011
مراسلات: 296
کمائي: 4,386
شکریہ: 5
147 مراسلہ میں 234 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جيسے ميں نے پہلے کہا، کہ پچھلے دنوں طالبان نے مردان ميں خودکش حملے کی زمہ راری لی ايک کم سن بچے کو خودکش حملہ آور بنا کر، اور پچھلے ہفتے طالبان نے کرنل امام کے قتل کی ويڈیو نشر کی۔ تحریک طالبان کے امير حکیم اللہ محسود نے اس ويڈيو ميں اس بات کی تصديق کی کہ کرنل امام کو طالبان نے قتل کيا ہے۔ زمہ دارياں تو وہ لے رہيں ہيں ان جرائم کی!
اوارا اجنبی آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 26-04-11, 09:54 PM   #10
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jan 2011
مراسلات: 296
کمائي: 4,386
شکریہ: 5
147 مراسلہ میں 234 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ميں پچھلے دنوں ايک ويب سائٹ پہ تھا اور یہ پڑھا کہ اس سال جنوری سے 17 اپريل تک پاکستان ميں 230 بم دھماکے ہوے، جس سے 331 افراد جاں بحق اور 789 افراد زخمی ہوے!
اوارا اجنبی آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 27-04-11, 11:09 AM   #11
Senior Member
 
مہتاب's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2010
مراسلات: 2,048
کمائي: 22,685
شکریہ: 873
1,315 مراسلہ میں 2,843 بارشکریہ ادا کیا گیا
مہتاب کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں مہتاب کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ہم نہیں مانتے بس ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مہتاب آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 27-04-11, 09:35 PM   #12
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 681
کمائي: 12,937
شکریہ: 0
369 مراسلہ میں 711 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default Fawad – Digital Outreach Team – US State Department

اردو کی کہاوت ہے کہ "ميٹھا ميٹھا ہپ ہپ اور کڑوا کڑوا تھو تھو"۔

يہ بات خاصی دلچسپ ہے کہ بعض راۓ دہندگان ميڈيا پر طالبان کے اعترافی بيانات اور ڈيرہ غازی خان ميں 14 سالہ خودکش حملہ آور کی موقع پر گرفتاری سے متعلق رپورٹس کی صداقت کے حوالے سے سوالات اٹھا رہے ہيں۔ کيا وجہ ہے کہ جانے مانے جانب دار ميڈيا سورسز پر تشہير شدہ مواد کو ريفرنس کے طور پر پيش کرنے ميں انھی راۓ دہندگان کو کسی تامل يا ہچکچاہٹ کا سامنا نہيں کرنا پڑتا۔ باوجود اس کے کہ فورمز پر اکثر اخباری کالم، ويڈيو يا کسی بيان پر مبنی جس مواد کو يہی تجزيہ نگار ناقابل ترديد ثبوت اور حتمی سچ بنا کر پيش کرتے ہيں اس کی بنياد کسی فرد کے ذاتی نقطہ نظر، تجزيے اور غير مصدقہ رپورٹ پر ہوتی ہے۔ کيا وجہ ہے کہ ايک 14 سالہ خودکش حملہ آور کی اخباری خبر کے ضمن ميں اسی اسپرٹ کا مظاہرہ نہيں کيا جا رہا؟ جس کے بارے ميں حقائق کی تصديق ايک سے زائد ميڈيا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے بھی ہو چکی ہے۔

کيا اس کی وجہ يہ تو نہيں کہ يہ اخباری خبر ان لوگوں کے ليے ايک تلخ حقيقت ہے جو ان بے مقصد سازشی کہانيوں پر يقين رکھتے ہيں جن کی نفی اس خبر سے ہو جاتی ہے اور جن کہانيوں ميں يہ باور کروانے کی کوشش کی جاتی ہے کہ پاکستان ميں دہشت گردی کے تمام واقعات کے پيچھے پراسرار امريکی بليک واٹر اور سی آئ اے کے ايجنٹس ملوث ہيں؟

اس مخصوص اخباری رپورٹ کے درست ہونے سے متعلق سوالات اٹھانا يا اسے ميڈيا کی سازش قرار دينا اس ليے بھی ناقابل فہم ہے کيونکہ يہ کوئ گمنام رپورٹ نہيں تھی جسے کسی ايک مخصوص ميڈيا گروپ يا سورس سے نتھی کيا جا سکے۔ يہ رپورٹ پاکستانی ميڈيا کے تمام ہی اداروں پر شہ سرخيوں کے ساتھ پيش کی گئ جن ميں وہ ٹی وی چينلز بھی شامل ہيں جنھوں نے ماضی ميں امريکی حکومت کی پاليسيوں پر کھل کر تنقيد کی ہے۔

وقت آ گيآ ہے کہ ان بے مقصد سازشی کہانيوں کو مسترد کر کے عقل اور دانش کے ساتھ صورت حال کا تجزيہ کيا جاۓ۔ دہشت گردی کی تلخ حقیقت سب پر عياں ہے اور اس کے تدارک کے ليے سب کو مشترکہ کوشش کرنا ہو گی ورنہ 14 سالہ عمر جيسے نوجوان دہشت گردوں کا آلہ کار بنتے رہيں گے اور ہم بے معنی قسم کی سازشی کہانيوں میں الجھے رہيں گے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
U.S. Department of State
USUrduDigitalOutreach - Wall | Facebook
Fawad آف لائن ہے   Reply With Quote
Fawad کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (13-05-11)
پرانا 27-04-11, 10:13 PM   #13
Senior Member
 
ناصحی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: Cyberland
مراسلات: 1,884
کمائي: 44,992
شکریہ: 1,916
1,665 مراسلہ میں 5,184 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کیا یہ درست ہے کہ ہمارے ملک کے بہت سے لوگ حقیقت اور الف لیلہ کی کہانیوں کے درمیان فرق سمجھنے سے قاصر ہیں؟

افصوس صد افصوس زیاد تر پاکستانی میڈیا کے نام نہاد تجزيہ نگار وں اور لوگوں کےاکثر کمنٹس سے تو ایسا ہی نظر آتا ہے
__________________
ناصحی آف لائن ہے   Reply With Quote
ناصحی کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (13-05-11)
پرانا 27-04-11, 11:51 PM   #14
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jan 2011
مراسلات: 296
کمائي: 4,386
شکریہ: 5
147 مراسلہ میں 234 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : مہتاب مراسلہ دیکھیں
ہم نہیں مانتے بس ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مہتاب صاحب،
آپ مذاق کر رہے ہيں، ميں اب اس ويب سائٹ کا لنک لگا رہا ہوں صرف آپ کے ليے!
Bomb blasts in Pakistan 2011
اوارا اجنبی آف لائن ہے   Reply With Quote
اوارا اجنبی کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (13-05-11)
پرانا 28-04-11, 09:29 AM   #15
Senior Member
 
مہتاب's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2010
مراسلات: 2,048
کمائي: 22,685
شکریہ: 873
1,315 مراسلہ میں 2,843 بارشکریہ ادا کیا گیا
مہتاب کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں مہتاب کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : اوارا اجنبی مراسلہ دیکھیں
مہتاب صاحب،
آپ مذاق کر رہے ہيں، ميں اب اس ويب سائٹ کا لنک لگا رہا ہوں صرف آپ کے ليے!
Bomb blasts in Pakistan 2011
جن کا کاں چِٹّا ہے یہ ان کے لئے تھا
مہتاب آن لائن ہے   Reply With Quote
مہتاب کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (13-05-11)
جواب

Tags
com, pakistan, ہے۔, کراچی, گئی, پہلی, پہلے, پولیس, پاکستان, پاکستانی, قمر, موٹر سائیکل, موت, متاثر, آج, آزاد, اللہ, اردو, بارہ, بازی, ثابت, جائے, خود, سال, علاقے


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
برطانیہ میں 25فیصد بچے پاکستانی اور انڈین خاندانوں میں پیدا ہوتا ہیں جاویداسد دلچسپ اور عجیب 5 15-12-10 12:35 AM
پاکستان میں ڈرون حملوں اور یورپ میں ٹی بی سے ہلاکتیں ہو رہی ہیں:شہباز شریف جاویداسد خبریں 6 08-11-10 07:46 PM
پاکستان کی حدود میں امریکی حملوں کی حمایت نہیں کریں گے، برطانیہپاکستان کی حدود میں امریکی حملوں کی ح ابن جلال خبریں 0 19-09-08 11:10 PM
وزیرستان پر میزائل حملے سے قبل امریکہ نے ہمیں آگاہ نہیں کیا‘حملوں سے تعلقات خراب ہوسکتے ہیں‘ پاکستان ابن جلال خبریں 2 18-09-08 11:51 PM
بلوچستان میں دہشت گردی پھیلانے والوں کا نیٹ ورک افغانستان میں ہے: صوبائی پولیس پاکستانی خبریں 0 15-09-07 03:57 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:28 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger