واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > پاکستان میں دہشت گردی




پشاور کے مضافات میں دھماکے، انسٹھ ہلاک، درجنوں زخمی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 06-11-10, 01:51 AM   #1
پشاور کے مضافات میں دھماکے، انسٹھ ہلاک، درجنوں زخمی
ALI-OAD ALI-OAD آن لائن ہے 06-11-10, 01:51 AM

پاکستان کے نیم خود مختار قبائلی علاقے درہ آدم خیل اور پشاور کے مضافاتی علاقے بڈھ بیر کے گاؤں کی مساجد میں دو دھماکوں میں ستاون افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ درہ آدم خیل کی مسجد میں حکام کے مطابق خود کش حملہ کیا گیا جبکہ بڈھ بیر کی مسجد میں پولیس کے مطابق دستی بموں سے حملہ کیا گیا۔

پہلا دھماکہ دوپہر کو درہ آدم خیل کے شمال میں پشاور کی جانب پانچ کلو میٹر کے فاصلے پر گاؤں آخوروال کی جامع مسجد میں گیٹ کے پاس اس وقت ہوا جب لوگ نمازِ جمعہ کے بعد مسجد سے نکل رہے تھے۔ دوسرا دھماکہ بڈھ بیر کے گاؤں سلیمان خیل میں ہوا جو پشاور سے سات کلومیٹر جنوب میں واقع ہے اور جس کی سرحدیں درہ آدم خیل سے ملتی ہیں۔ یہاں مسجد میں دستی بم پھینکے گئے جس سے پولیس کے مطابق چار افراد ہلاک اور بیس زخمی ہوئے۔

کلِک درہ آدم خیل خود کش حملہ، تصاویر

بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق دوسرا دھماکہ بڈھ بیر کے گاؤں میں اس وقت ہوا جب لوگ عشا کی نماز کے لیے مسجد میں جمع تھے۔ پولیس اور عام لوگ امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق درہ آدم خیل کے واقعہ میں حملہ آور پیدل تھا اور اس نے مسجد کے دروازے کے پاس خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ دھماکے سے مسجد کا ایک حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے۔

کشمنر کوہاٹ خالد خان عم زئی نے بی بی سی کے نامہ نگار کو بتایا کہ اس حملے میں پچپن افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے اور خدشے کا اظہار کیا ہے کہ ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے جبکہ ابتک پینسٹھ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

درہ آدم خیل میں گزشتہ دو تین برسوں سے شدت پسند تنظیموں کے خلاف فوج کی جانب سے کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے

انھوں نے بتایا کہ دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

خالد خان عم زئی کے مطابق حملہ آور کی عمر سولہ سے سترہ سال کے دوران تھی اور پیدل تھا اور مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

انہوں نے بتایا کہ ابھی تک یہ واضح نہیں کہ اس حملے کا ہدف کون تھا تاہم ان کے مطابق ہوسکتا ہے اس مسجد میں سکیورٹی اہلکار ہوں جنھیں نشانہ بنانے کے لیے حملہ کیا گیا ہو۔

دھماکے میں مسجد کی چھت منہدم ہو گئی ہے۔

اس واقعہ کے بعد مسجد کے قریبی علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگ جائے وقوعہ پہنچ گئے اور انھوں نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینا شروع کر دیا۔ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ تقریباً ڈیڑھ سال قبل بھی درہ آدم خیل میں ایک جرگے پر ہونے والے خودکش حملے میں ایک سو سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ درہ آدم خیل میں گزشتہ دو تین برسوں سے شدت پسند تنظیموں کے خلاف فوج کی جانب سے کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تاہم حالیہ کچھ عرصے سے وہاں سکیورٹی فورسز نے بظاہر سارے علاقے کا کنٹرول حاصل کیا ہوا ہے جس سے دہشت گردی کے واقعات میں کمی واقع ہوئی تھی۔


‭BBC Urdu‬ - ‮پاکستان‬ - ‮پشاور کے مضافات میں دھماکے، انسٹھ ہلاک، درجنوں زخمی‬
__________________
"اگرحق کونہیں پہچان سکتے،تو باطل کےتیروں پر نظررکھو،جہاں پرلگ رہے ہوں وہی حق ہے///شیخ الاسلام،،،امام ابن تیمیہ رحمتہ اللہ علیہ.

 
ALI-OAD's Avatar
ALI-OAD
Senior Member
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: کراچی
عمر: 32
مراسلات: 1,694
شکریہ: 1,514
1,088 مراسلہ میں 3,342 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 757
Reply With Quote
ALI-OAD کا شکریہ ادا کیا گیا
نیلم خان (06-11-10)
پرانا 06-11-10, 02:09 AM   #2
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,909
کمائي: 561,161
شکریہ: 25,590
10,452 مراسلہ میں 38,594 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اللہ پاک ھمارے وطن پر اور اس میں‌رہنے والوں‌کی خیر فرمائے آمین
نیلم خان آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 06-11-10, 03:48 AM   #3
Senior Member
 
ALI-OAD's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: کراچی
عمر: 32
مراسلات: 1,694
کمائي: 29,829
شکریہ: 1,514
1,088 مراسلہ میں 3,342 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ثمہ آمین ،
ALI-OAD آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, pakistan, کوشش, کلومیٹر, کنٹرول, گئی, پولیس, پاکستان, پسند, پشاور, وقت, واقعات, لوگ, مکمل, منتقل, مسجد, مطابق, حصہ, خودکش, خلاف, خان, دھماکہ, سال, شروع, علاقے


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ہم غیروں سے نہیں اپنے ہی میرجعفروں اور میرصادقوں سے مارے جاتے ہیں، جسٹس رمدے گلاب خان خبریں 4 11-06-11 01:45 AM
نیوزی لینڈ میں زلزلہ، پینسٹھ ہلاک زارا خبریں 1 22-02-11 11:33 AM
ہاکی کے ”گلابوں “ کا پیر محل میں منوں پھولوں سے استقبال جاویداسد خبریں 1 20-12-10 06:51 PM
باسٹھ سال سفر کے بعد بھی naveedsiddiqui 14اگست 3 14-08-09 03:37 PM
:::‌ محراب پور ٹرین حادثہ،ہلاکتیں سیکڑوں تک پہنچنے کا خدشہ،ہزاروں مسافر ٹرینوں میں محصور،کھانا پانی ختم ::: ابو کاشان خبریں 0 23-12-07 11:01 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:28 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger