واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > پاکستان میں دہشت گردی




ڈبل سواری پابندی، عوام کے لیے عذاب

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 20-07-10, 08:52 PM   #1
ڈبل سواری پابندی، عوام کے لیے عذاب
ALI-OAD ALI-OAD آن لائن ہے 20-07-10, 08:52 PM

رپورٹ: مطیع اللہ
ًکراچی میں ٹارگٹ کلنگ، اسٹریٹ کرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات کو روکنے کیلئے لگائی گئی موٹرسائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی کو ڈیڑھ سال سے زائد کا عرصہ گزرچکا ہے تاہم جرائم کی شرح میں کمی کے بجائے اضافہ ہورہا ہے۔ دوسری جانب پابندی کے باعث 6 ہزار سے زائد شہری ملزم بنادیئے گئے۔ پولیس نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے۔

ڈبل سواری پر پابندی کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پابندی اٹھانے کے بعد واپس لینے پر دائر 3 پٹیشنز خارج کی جاچکی ہیں۔ شہر کے 5 اضلاع کے ڈسٹرکٹ آفیسرز نے گذشتہ ڈیڑھ سال کے دوران 4733 سے زائد نوجوانوں کو ضمانتوں پر رہا کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شہر بھر میں 41214 سے زائد شہری موٹرسائیکل استعمال کرتے ہیں۔ ڈبل سواری پر پابندی کی وجہ سے ٹرانسپورٹ برادری کو کروڑوں میں منافع جبکہ شہریوں کو اربوں کا نقصان ہورہا ہے۔ پابندی کے باعث زیادہ تر افراد بسوں میں سفر کرنے پر مجبور ہورہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کراچی شہر میں ٹارگٹ کلنگ کو جواز بناتے ہوئے حکومت سندھ نے اکتوبر 2008ءکے آخر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی تھی جس کے باوجود شہر کراچی میں دسمبر 2008 سے جون2010 تک 611 افراد کو ٹارگٹ کر کے قتل کردیا گیا۔ جس میں سیاسی کارکنان کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ٹارگٹ کلنگ کی ان وارداتوں میں زیادہ تر موٹرسائیکل کا ہی استعمال کیا گیا، اور اس سلسلے میں ایک رپورٹ بھی تیار کر کے پولیس حکام کو دی گئی ہے، ٹارگٹ کلنگ کی ان وارداتوں کے مقدمات نامعلوم افراد کے خلاف درج کیے گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق کراچی کے تمام تھانوں میں ٹارگٹ کلنگ کے مقدمات سے زیادہ موٹرسائیکل پر ڈبل سواری کرنے والے افرادکے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں، جن میں سے 470 سے زائد نوجوانوں کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ضلع جنوبی کے ڈی او نے 1660، ضلع غربی کے ڈی او نے 911، ضلع وسطی کے ڈی او نے 788، ضلع شرقی کے ڈی او نے 777 سے زائد اور ضلع ملیر کے ڈی او نے 597 مقدمات میں نوجوانوں کی ضمانتوں پر رہا کیا ہے۔ ان نوجوانوں کی ضمانتیں 5 ہزار سے 25 ہزار تک میں کی گئی ہیں۔

دوسری جانب وکلاءکی ایک بڑی تعداد نے ڈبل سواری کے حوالے ضمانتوں کے لیے آنے والے آنے والے سائلین کے لیے فارم تیار کر کے رکھے ہوئے ہیں تاکہ ملزم کو جیل جانے ے بجائے فوری طور پر ضمانت پر رہاکروایا جاسکے۔

ڈبل سواری پر پابندی کے خاتمے کے حوالے مختلف این جی اوز نے ہائی کورٹ میں 3 بار پٹیشن ڈائر کی تاہم حکومت سندھ نے ہوشیاری کرتے ہوئے عارضی طور پر چند دنوں کے لیے پابندی ختم کردی جس کے باعث سندھ ہائی کورٹ نے بھی پابندی کے خاتمے کے بعد مذکورہ درخواستوں کو خارج کردیا۔ ذرائع کے مطابق جو تعداد بتائی جارہی ہے اس سے زیادہ تعداد میں پولیس افسران ڈبل سواری کے ملزمان کو مک مکا کر کے چھوڑ دیتے ہیں۔

قانونی ماہرین کے مطابق جب تک محکمہ پولیس کو ٹھیک اور قانون کے دائرے میں نہیں لایا جاتا اس وقت تک شہر میں جرائم کی شرح میں اضافہ ہوتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ زیر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کے مقدمات 10 روز میں نمٹائے جاسکتے ہیں لیکن پولیس افسران ایسی مشکلات پیدا کرتے ہیں کہ شہری کو مجبوراً رشوت دینی پڑتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی ہو یانہ ہو اس نے اپنا کام کرنا ہے۔

اس حوالے سے ملیر بار کے سابق صدر امان اللہ یوسف زئی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈبل سواری شہریوں کا قانونی حق ہے۔ اس مہنگائی کے دور میں حکومت کی جانب سے بلاجواز موٹرسائیکل کی ڈبل سواری لگائی گئی پابندی شہریوں کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے جس وجہ سے یہ پابندی لگائی گئی ہے۔ ان واقعات میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی ہے جبکہ پابندی کے باعث شہری پولیس کے ہاتھوں یرغمال بنے ہوئے ہیں۔ پولیس گلی، محلوں کے اندر بھی نوجوانوں کو اس جرم میں گرفتار کرلیتی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
ڈبل سواری پابندی، عوام کے لیے عذاب
__________________
"اگرحق کونہیں پہچان سکتے،تو باطل کےتیروں پر نظررکھو،جہاں پرلگ رہے ہوں وہی حق ہے///شیخ الاسلام،،،امام ابن تیمیہ رحمتہ اللہ علیہ.

 
ALI-OAD's Avatar
ALI-OAD
Senior Member
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: کراچی
عمر: 32
مراسلات: 1,694
شکریہ: 1,514
1,088 مراسلہ میں 3,342 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 415
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ALI-OAD کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (20-07-10), نورالدین (21-07-10), مرزا عامر (20-07-10)
پرانا 20-07-10, 10:58 PM   #2
Senior Member
 
فرحان دانش's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: پاکستان
عمر: 28
مراسلات: 2,784
کمائي: 41,222
شکریہ: 2,665
1,640 مراسلہ میں 3,770 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

موٹر سائیکل پر ڈبل سواری اس لئے ہے کہ ٹرانسپورٹ ماٍفیا کو فائدہ پہنچایا جائے۔
فرحان دانش آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فرحان دانش کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (21-07-10), مرزا عامر (20-07-10)
پرانا 21-07-10, 10:19 AM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: یہیں کہیں آس پاس
مراسلات: 2,050
کمائي: 55,313
شکریہ: 11,812
1,569 مراسلہ میں 4,869 بارشکریہ ادا کیا گیا
نورالدین کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں نورالدین کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
ڈبل سواری پر پابندی کی وجہ سے ٹرانسپورٹ برادری کو کروڑوں میں منافع جبکہ شہریوں کو اربوں کا نقصان ہورہا ہے۔ پابندی کے باعث زیادہ تر افراد بسوں میں سفر کرنے پر مجبور ہورہے ہیں۔
اور ظاہر ہے ٹرانسپورٹ برادری اس کروڑوں کی آمدنی میں مسٹر ٹین پرسنٹ کو کیا کیا فائدہ پہنچاتی ہوگی

اور ان سے نیچے والوں کو کتنا ملتا ہوگا

جب ہی تو یہ پابندی بھی قائم ہے ۔ اسٹریٹ کرائم بھی بڑھ رہے ہیں ۔

مسئلہ حل ہو تو کیسے ہو ۔۔
__________________
انسان کو زندگی میں وہی کام کرنا چاہیے جس کی اسے ضرورت ہو ۔
نورالدین آف لائن ہے   Reply With Quote
نورالدین کا شکریہ ادا کیا گیا
ALI-OAD (22-07-10)
پرانا 22-07-10, 10:04 AM   #4
Senior Member
 
ALI-OAD's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: کراچی
عمر: 32
مراسلات: 1,694
کمائي: 29,829
شکریہ: 1,514
1,088 مراسلہ میں 3,342 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : نورالدین مراسلہ دیکھیں


اور ظاہر ہے ٹرانسپورٹ برادری اس کروڑوں کی آمدنی میں مسٹر ٹین پرسنٹ کو کیا کیا فائدہ پہنچاتی ہوگی

اور ان سے نیچے والوں کو کتنا ملتا ہوگا

جب ہی تو یہ پابندی بھی قائم ہے ۔ اسٹریٹ کرائم بھی بڑھ رہے ہیں ۔

مسئلہ حل ہو تو کیسے ہو ۔۔
بے شک ۔
ALI-OAD آن لائن ہے   Reply With Quote
ALI-OAD کا شکریہ ادا کیا گیا
نورالدین (22-07-10)
جواب

Tags
com, php, ہوشیاری, ہے۔, فارم, کورٹ, گئی, پولیس, پابندی،, وقت, واقعات, مہنگائی, موٹر سائیکل, مطابق, جیل, جرم, خلاف, سفر, سال, عوام, عائد, عارضی, عذاب, عرصہ, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
مصر میں عوامی احتجاج جاری، نائب صدر پر قاتلانہ حملہ دو محافظ ہلاک گلاب خان خبریں 0 06-02-11 05:42 AM
بے نظیر قتل: رحمن ملک اور بابر اعوان سے تفتیش نہیں ہوگی، صدر زرداری کا فیصلہ گلاب خان خبریں 2 03-05-10 11:22 AM
ڈبل سواری،!!!!!!! عبدالرحمن سید قہقہے ہی قہقے 0 13-10-08 12:51 PM
قراآنی خطاطی، سورۃ الفاتحہ میاں شاہد علوم قرآن کریم 15 19-05-08 11:27 AM
:::پنجاب میں ڈبل سواری پر پابندی، رینجرز طلب::: ابو کاشان خبریں 0 11-01-08 01:53 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:28 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger