واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > پاکستان میں دہشت گردی




کراچی کیلیے --------- ترے دشمن ہم ترے قاتل ہم

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 25-07-11, 12:57 AM   #1
کراچی کیلیے --------- ترے دشمن ہم ترے قاتل ہم
رضی رضی آف لائن ہے 25-07-11, 12:57 AM

لکھنے والے نے شاید سانحہ سکوت ڈھاکہ کے حوالے سے اسے تحریر کیا ھوگا۔ ضمیر جعفری سے معذرت کے ساتھ ۔



چھ دہائیوں کی فردِ عمل، ہر دل زخمی ہر گھر مقتل
اے سرزمین کراچی ترے غم کی قسم، ترے دشمن ہم ترے قاتل ہم
قیدی شیرو، زخمی بیٹو!
دُکھیا ماؤں! اُجڑی بہنو!
ہم لوگ جو اب بھی زندہ ہیں، ہم تُم سے بہت شرمندہ ہیں
اےسرزمین کراچی ترے غم کی قسم، ترے دشمن ہم ترے قاتل ہم

ہم حرص و ہوا کے سوداگر، بیچیں کھالیں انسانوں کی
بُجھتے رہے روزن آنکھوں کے، بڑھتی رہی ضو ایوانوں کی
جلتی راہو! اُٹھتی آہو!
گھائل گیتو! بِسمل نغمو!
ہم لوگ جو اب بھی زندہ ہیں، اس جینے پر شرمندہ ہیں
اےسرزمین کراچی ترے غم کی قسم، ترے دشمن ہم ترے قاتل ہم

افکار کو ہم نیلام کریں، اقدار کا ہم بیوپار کریں
اِن اپنے منافق ہاتھوں سے خود اپنا گریباں تار کریں
ٹُوٹے خوابو! کُچلے جذبو!
روندی قدرو! مَسلی کلیو!
ہم لوگ جو اب بھی زندہ ہیں، اس جینے پر شرمندہ ہیں
اےسرزمین کراچی ترے غم کی قسم، ترے دشمن ہم ترے قاتل ہم

ہم نادیدے ناشُکروں نے ہر نعمت کا کُفران کیا
ایک آدھ سُنہری چھت کے لئے، کُل بستی کو ویران کیا
سُونی گلیو! خُونی رستو!
بچھڑے یارو! ڈُوبے تارو!
ہم لوگ جو اب بھی زندہ ہیں، اس جینے پر شرمندہ ہیں
اےسرزمین کراچی ترے غم کی قسم، ترے دشمن ہم ترے قاتل ہم

بیواؤں کے سر کی نم چادر، خوش وقتوں کی بانات ہُوئی
جو تارا چمکا ڈُوب گیا، جو شمع جلائی رات ہُوئی
ہنستے اشکو! جمتی یادو!
دُھندلی صبحو! کالی راتو!
ہم لوگ جو اب بھی زندہ ہیں، اس جینے پر شرمندہ ہیں
اےسرزمین کراچی ترے غم کی قسم، ترے دشمن ہم ترے قاتل ہم

کُچھ اور چمک اے آتشِ جاں، کُچھ اور ٹپک اے دل کے لہُو
کُچھ اور فزوں اے سوزِ دروں، کُچھ اور تپاں اے ذوقِ نمو
بچھڑے یارو! ڈُوبے تارو!
دُکھیا ماؤں! اُجڑی بہنو!
ہم لوگ جو اب بھی زندہ ہیں، اس جینے پر شرمندہ ہیں
اےسرزمین کراچی ترے غم کی قسم، ترے دشمن ہم ترے قاتل ہم

اصل کلام: ضمیر جعفری
19 دسمبر 1971ء
__________________

عشق قاتل سے بھی مقتول سے ہمدردی بھی ،یہ بتا کس سے محبت کی جزا مانگے گا؟
سجدہ خالق کو بھی ابلیس سے یارانہ بھی، حشر میں کس سے عقیدت کا صلہ مانگے گا؟

Last edited by رضی; 25-07-11 at 10:43 PM..

 
رضی's Avatar
رضی
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 291
Reply With Quote
11 قاری/قارئین نے رضی کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (25-07-11), فرحان دانش (26-07-11), ھارون اعظم (25-07-11), نبیل خان (25-07-11), مرزا عامر (25-07-11), احمد نذیر (25-07-11), حیدر (25-07-11), سائل (25-07-11), سحر (25-07-11), عبدالقدوس (25-07-11), عبداللہ آدم (25-07-11)
پرانا 25-07-11, 06:14 AM   #2
Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Jul 2011
مقام: sialkot
عمر: 23
مراسلات: 55
کمائي: 1,422
شکریہ: 67
44 مراسلہ میں 119 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

تھا ایک ضمیرجعفری بھی ،کتنا مزیدار آدمی
سائل آف لائن ہے   Reply With Quote
سائل کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (25-07-11)
پرانا 25-07-11, 11:36 AM   #3
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
کمائي: 100,095
شکریہ: 24,031
4,993 مراسلہ میں 14,718 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بیواؤں کے سر کی نم چادر، خوش وقتوں کی بانات ہُوئی
جو تارا چمکا ڈُوب گیا، جو شمع جلائی رات ہُوئی
ہنستے اشکو! جمتی یادو!
دُھندلی صبحو! کالی راتو!


اس درد کا درماں کوئی ہے کہ نہیں؟؟
__________________
قال الشيخ محمد نجيب المطيعي - رحمه الله- في تصوير طبيعة طريق المجاهد :
"وإنما يجاهد المؤمن في الله جهاده، إن أخفق فإفادة أو أوذي فإرادة، أو نفي فريادة،
أو سجن فعبادة، أو عاش فقيادة، أو مات فشهادة، فله الحسنى وزيادة"
عبداللہ آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
نبیل خان (25-07-11), احمد نذیر (25-07-11), حیدر (25-07-11), رضی (30-07-11)
پرانا 25-07-11, 11:41 AM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مراسلات: 2,296
کمائي: 26,633
شکریہ: 8,509
1,595 مراسلہ میں 3,524 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبداللہ آدم مراسلہ دیکھیں
بیواؤں کے سر کی نم چادر، خوش وقتوں کی بانات ہُوئی
جو تارا چمکا ڈُوب گیا، جو شمع جلائی رات ہُوئی
ہنستے اشکو! جمتی یادو!
دُھندلی صبحو! کالی راتو!


اس درد کا درماں کوئی ہے کہ نہیں؟؟
ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ سیدنا عمر بن خطاب کے نقش قدم پہ چلنے والا حکمران
نبیل خان آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے نبیل خان کا شکریہ ادا کیا
احمد نذیر (25-07-11), حیدر (25-07-11), رضی (25-07-11)
پرانا 25-07-11, 12:59 PM   #5
Senior Member
مقبول
 
ام احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2011
مراسلات: 195
کمائي: 3,206
شکریہ: 479
160 مراسلہ میں 430 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : نبیل خان مراسلہ دیکھیں
ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ سیدنا عمر بن خطاب کے نقش قدم پہ چلنے والا حکمران
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اللہ ھمیں بھی عدل و انصاف کا دور دکھادے
ام احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ام احمد کا شکریہ ادا کیا
احمد نذیر (25-07-11), حیدر (25-07-11), رضی (30-07-11)
پرانا 26-07-11, 12:20 AM   #6
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مراسلات: 2,296
کمائي: 26,633
شکریہ: 8,509
1,595 مراسلہ میں 3,524 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اٰمین ثم اٰمین ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔
نبیل خان آف لائن ہے   Reply With Quote
نبیل خان کا شکریہ ادا کیا گیا
رضی (30-07-11)
جواب

Tags
color, ہیں،, کلام, کالی, کراچی, گھر, یارو, لکھنے, لوگ, منافق, معذرت, آنکھوں, اپنے, اسے, بستی, تُم, تحریر, خود, خوش, دل, رات, زندہ, ساتھ, شاید, غم


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:28 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger