واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > پاکستان میں دہشت گردی




ہم سب طالبان ہیں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 31-03-10, 12:57 AM   #1
ہم سب طالبان ہیں
عبداللہ آدم عبداللہ آدم آف لائن ہے 31-03-10, 12:57 AM

یہ وہ جملہ ہے جو ایک برطانوی شہری نے اپنے خط میں نیوز ویک کے نام لکھا ہے۔ تفصیل اس اجمال کی یہ ہے کہ برطانوی صوبہ ویلز کے ایک شہری برنارڈ ہیون نے امریکی جریدے نیوز ویک کے ایڈیٹر کے نام ایک خط لکھا ہے جس میں اس نے کہا ہے۔
''آپ کے جریدے نے اپنے 16جون کے ایک آرٹیکل میں لکھا کہ افغانستان کا صوبہ کنٹر اسامہ بن لادن کا مسکن ہے۔ امریکی صدر کی اولین ترجیح ملک کا دفاع ہے۔ کتنے افسوس کی بات ہے کہ نائن الیون کے سات سال بعد بھی اسامہ بن لادن ابھی تک آزاد ہیں حالانکہ پوری دنیا نے ان کی گرفتاری کے لئے امریکہ کی مدد کی حتیٰ کہ فرانس نے یہاں تک کہا کہ '' ہم سب اب امریکی ہیں'' لیکن میں خبردار کرتا ہوں کہ امریکہ نے اگر پاکستان کے قبائلی علاقوں پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھا تو افغان سرحد کے دونوں طرف آباد قبائلی یہ کہنے پر مجبور ہو جائیں گے کہ ''ہم سب طالبان ہیں''امریکہ کی اس پالیسی کے بہت برے نتائج نکلیں گے۔

برطانوی شہری کی تشویش بالکل بجا ہے۔ جن دنوں امریکہ نے افغانستان پر حملہ کیا تھا ان دنوں طالبان جنگجوئوں کی تعداد چالیس ہزار بتائی جاتی تھی۔ جبکہ امریکی پالیسی یہی رہی تو یہ تعداد چالیس لاکھ سے بھی تجاوز کر سکتی ہے امر واقعہ یہ ہے کہ اس وقت بھی طالبان کی تعداد لاکھوں میں ہے وہ افغانستان میں ہوں یا پاکستان کے قبائلی علاقوں میں اس سے کچھ فرق نہیں پڑتا۔ وہ سواتی ہوں یا وزیرستانی اس سے بھی کوئی فرق نہیں پڑتا۔ فرق پڑتا ہے تو اس بات سے کہ آج وہ لاکھوں میں ہیں۔ درحقیقت امریکہ نے قبائلی علاقوں میں وحشت و درندگی کی ایسی شرمناک کہانیاں رقم کی ہیں کہ اب قبائلی اور طالبان کی تخصیص ہی ختم ہو کر رہ گئی ہے۔ وزیرستان کے ہر دوسرے گھر کا فرد امریکہ کی اس نام نہاد جنگ میں شہید ہوا ہے اور ہر دوسرے گھر سے ہی طالبان کو نفری ملی ہے یعنی جو لوگ امریکہ کے ساتھ نہیں لڑنا چاہتے تھے اور امن پسندانہ زندگی گزار رہے تھے امریکہ نے انہیں بھی ہتھیار اٹھا کر طالبان کی صفوں میں شامل کرا دیا۔

بات بہت واضح ہے قبائلیوں کو ہتھیاروں سے عشق ہوتا ہے یہ ایام نوجوانی میں ہی گن چلانا سیکھ لیتے ہیں۔ بندوق کو اپنا زیور سمجھتے ہیں لیکن اس کے باوجود امن پسندی سے زندگی گزارتے ہیں۔ ان کے علاقوں میں اخلاقی جرائم کی شرح نہ ہونے کے برابر ہے۔ چوری' ڈکیتی اور رسہ گیری کا نام و نشان نہیں۔ زنا کا اور شراب نوشی کا کوئی تصور نہیں۔ مست انداز میں زندگی گزارتے ہیں۔ کسی کو چھیڑتے ہیں نہ کسی کو یہ اجازت دیتے ہیں کہ وہ انہیں چھیڑے۔ پاکستان کی تاریخ میں ہم نے آج تک یہ نہیں سنا کہ ہتھیار بند قبائلی اپنا علاقہ چھوڑ کر پاکستان آئے ہوں اور انہوں نے اسلحے کے زور پر بنک لوٹے ہوں یا ڈکیتی کی وارداتیں کی ہوں' یہ لوگ طالبان کو پسند ضرورت کرتے تھے لیکن خود طالبان نہیں تھے لیکن اب امریکہ نے ظلم اور و حشت سے لاکھوں قبائلیوں کو طالبان بنا دیا ہے ان میں سے ہر ایک کی خواہش ہے کہ وہ امریکیوں سے لڑے اور ان سے اپنا انتقام لے۔ اس انتقام کے لئے انہیں اگر اگلی صدی تک انتظار کرنا پڑا تو کرلیں گے۔

''ہم سب طالبان ہیں'' کا جو تصور پیش کیا گیا ہے وہ حقیقت پر مبنی ہے۔ امریکہ اور پاکستانی فورسز جتنے طالبان ختم کر رہی ہیں اس سے دگنے پیدا ہو رہے ہیں۔ جتنی دفعہ آپریشن کیا جاتا ہے اتنی ہی دفعہ نفرت بڑھتی ہے۔ اوپر سے جو امریکی طیارے بمباری کرنے آتے ہیں وہ جہاں پگڑی اور داڑھی والے دیکھتے ہیں ان پر بم پھنک دیتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ داڑھی اور پگڑی تو لاکھوں قبائلیوں کی پہچان ہے۔ ان کا طالبان کے ساتھ کوئی تعلق ہو یا نہ ہو۔ یہ طالبان کی پالیسیوں سے اتفاق کرتیہوں یا نہ کرتے ہوں ، داڑھی منڈوائیں گے اور نہ پگڑی اتاریں گے۔ ان کی نسلیں مٹا کر رکھ دی جائیں پھر بھی یہ اپنا روایتی حلیہ تبدیل نہیں کریں گے۔ نتیجہ یہ کہ امریکہ ان پر بمباری کرتا رہے گا اور ان امن پسند قبائلیوں میں سے لوگ ٹوٹ ٹوٹ کر طالبان کے ساتھ شامل ہوتے جائیں گے اور برطانوی شہری ٹھیک کہتا ہے اگر امریکی حملے جاری رہے تو افغانستان اور پاکستان کے قبائلی علاقوں میں رہنے والے پشتون کسی روز یک زبان ہو کر نعرہ لگا دیں گے۔ ہاں ''ہم سب طالبان ہیں''

امریکہ ان میں سے کتنوں کو مارے گا۔ افغان جہاد کے دنوں میں روس کے خلاف لڑتے ہوئے20لاکھ سے زیادہ افغانوں اور پاکستانیوں نے جام شہادت نوش کیا تھا۔ پشتونوں نے کیا کبھی اس پر ملال ظاہر کیا؟ جان دینا اور جان لینا پشتون کے لئے کوئی معنی نہیں رکھتا اس لئے امریکہ اپنی پالیسی بدلے ورنہ لاکھوں پشتونوں سے یہ جملہ سننے کے لئے تیار ہو جائے کہ ''ہم سب طالبان ہیں''

__________________

 
عبداللہ آدم's Avatar
عبداللہ آدم
ذیلی ناظم
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
شکریہ: 24,031
4,993 مراسلہ میں 14,718 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 344
Reply With Quote
10 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
Kamran_Tabasum (31-03-10), sahj (31-03-10), فیصل ناصر (31-03-10), ھارون اعظم (31-03-10), محمدعدنان (31-03-10), حیدر (03-04-10), شاہ جی 90 (31-03-10), عارف اقبال (31-03-10), عبداللہ حیدر (31-03-10), غلام مجتبی جان (31-03-10)
پرانا 31-03-10, 04:45 AM   #2
Senior Member
 
Kamran_Tabasum's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مقام: rawalpindi
مراسلات: 1,090
کمائي: 13,504
شکریہ: 12,553
976 مراسلہ میں 2,849 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

عبداللہ آدم بھائ بہت خوب ۔
Kamran_Tabasum آف لائن ہے   Reply With Quote
Kamran_Tabasum کا شکریہ ادا کیا گیا
شاہ جی 90 (31-03-10)
پرانا 31-03-10, 11:30 AM   #3
Senior Member
 
غلام مجتبی جان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2009
مقام: Islamabad
مراسلات: 330
کمائي: 5,524
شکریہ: 605
259 مراسلہ میں 659 بارشکریہ ادا کیا گیا
غلام مجتبی جان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

سرورق سے کے لیے پیش کریں، بامعنی تحریر ہے
غلام مجتبی جان آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے غلام مجتبی جان کا شکریہ ادا کیا
sahj (31-03-10), فیصل ناصر (31-03-10), شاہ جی 90 (31-03-10), عبداللہ آدم (31-03-10)
پرانا 31-03-10, 02:56 PM   #4
Senior Member
 
عارف اقبال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2010
مراسلات: 979
کمائي: 15,199
شکریہ: 1,882
726 مراسلہ میں 1,803 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

عبداللہ آدم بھائی آپ کی تحریر بہت اچھی ہے۔
اللہ آپ کو کامیابی دے آمین
عارف اقبال آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عارف اقبال کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (31-03-10), شاہ جی 90 (31-03-10), عبداللہ آدم (31-03-10)
پرانا 31-03-10, 11:24 PM   #5
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 98,041
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,802 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

پاکستان میں ایک خود کش دھماکے کے جواب میں اگر ان ممالک میں سے کسی ایک میں بھی ایسا ہی حملہ ہو جاتا جو کہ اس دہشت گردی کے ذمہ دار ہیں تو میرے خیال میں ہمیں اتنا بڑا آپریشن چلانے کی ضرورت ہی نہیں تھی
شاہ جی 90 آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا
رضی (31-03-10), عبداللہ آدم (31-03-10), غلام مجتبی جان (03-04-10)
پرانا 31-03-10, 11:40 PM   #6
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
کمائي: 100,095
شکریہ: 24,031
4,993 مراسلہ میں 14,718 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

پاکستان کو اس وقت اس کمبل سے جس طرح بھی ممکن ہو اپنی جان چھڑانی چاہیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ورنہ امریکہ تو اس وقت((((((((((ہم تو ڈوبے ہیں صنم تمہیں بھی لے ڈوبیں گے))))))))))))کے مصداق ہمیں ہی آگے کر کے خود بھاگنا چاہ رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
عبداللہ آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (01-04-10), شاہ جی 90 (31-03-10), غلام مجتبی جان (03-04-10)
پرانا 03-04-10, 10:41 AM   #7
Senior Member
 
غلام مجتبی جان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2009
مقام: Islamabad
مراسلات: 330
کمائي: 5,524
شکریہ: 605
259 مراسلہ میں 659 بارشکریہ ادا کیا گیا
غلام مجتبی جان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

آج سے کچھ عرصہ پہلے اگر کوئی امریکہ اور اسکے اتحادیوں کی شکست کی بات کرتا تو اس کو کہا جاتا، کن بےوقوفوں کی جنت میں رہتے ہو تمہیں ان کی طاقت وہیبت کا پتہ نہیں وگرنہ ایسی بات نا کرتے۔
درحقیقت ہم سب کے دل ودماغ میں جب تک اللہ ذوالجلال کی قدرت، طاقت، ھیبت راسخ نہیں ہوگی ہم صحیح معنی میں ان جھوٹے خداوں کے خوف سے چھٹکارہ حاصل نہیں کرسکیں گے۔۔
اللہ ہم سب کا حامی وناصر۔
"وماقدر اللہ حق قدرہِ"
__________________
اپنے لیے تو ہر کوئی جیتا ہے آئیں اوروں کے لیے جینا سیکھیں

Last edited by غلام مجتبی جان; 03-04-10 at 10:43 AM.
غلام مجتبی جان آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے غلام مجتبی جان کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (03-04-10), شاہ جی 90 (03-04-10), عبداللہ آدم (03-04-10), عبداللہ حیدر (03-04-10)
پرانا 03-04-10, 08:39 PM   #8
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
کمائي: 100,095
شکریہ: 24,031
4,993 مراسلہ میں 14,718 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اللہ بھی وہی ہےاور قرآن کے وعدے بھی پکے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اصل میں ہمارا یقین کمزور ہے یا شاید نہ ہونے کے برابر ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جنہیں یقین ہے انہیں آج بھی خوشخبریاں مل رہی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یقین کیوں نہیں ہے؟اس کا جواب وہ مشہور حدیث پاک ہے کہ
((((قومیں تم پر یوں ٹوت پڑیں گی جیسے بھوکا کھانے پر،تو پوچھا گیا کہ
یا نبی اللہ رسول صلی اللہ علیہ و سلم:
کیا ہم اس وقت بدر سے بھی کم ہونگے
تو فرمایا کہ تم تو بہت زیادہ ہو گے،لیکن تم میں وہن پیدا ہو جائے گا،
صحابہ نے پوچھا کہ وھن کیا ہے اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم

فرمایا::::::::دنیا سے محبت اور موت کے کراہت،اور ایک روایت میں ہے کہ قتال سے کراہت:::::::::::::
(مسند احمد
عبداللہ آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (03-04-10), شاہ جی 90 (03-04-10), عبداللہ حیدر (03-04-10), غلام مجتبی جان (06-04-10)
جواب

Tags
color, گھر, پہچان, پاکستان, پاکستانی, لوگ, لوٹے, نفرت, نیوز, آپریشن, آج, انداز, امریکہ, جام, خلاف, دنیا, داڑھی, زندگی, سال, طالبان, علاقہ, عشق, صوبہ, صدی, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:29 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger