واپس چلیں   پاکستان کی آواز > میرے پاکستان سے > میرا پاکستان > پاکستان کی سیاحت




کاروان پاک۔نیٹ اور پاکستان ٹور

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-10-09, 04:40 PM  
کاروان پاک۔نیٹ اور پاکستان ٹور
ابو عمار ابو عمار آف لائن ہے 05-10-09, 04:40 PM

السلام و علیکم،

ہم لوگ کافی عرصے سے پاکستان ٹور کا پروگرام بنا رہے تھے مگر ہر دفعہ کوئی نا کوئی مسئلہ ہوجاتا اور ہمارا یہ پروگرام دھرا کا دھرا رہ جاتا۔ اس رمضان میں ہم گھر والوں نے پھر سے پروگرام بنانا شروع کیا اور میں نے اپنے آفس میں سالانہ چھٹیوں کے لیے اپلائی بھی کردیا۔ جب چھٹیاں مل گئیں تو ہم نے یہ عید لاہور میں منانے کا پروگرام بنایا اور اس کے بعد راولپنڈی جانے کا بھی ارادہ تھا۔ چونکہ ہمارے فورم کے بہت سے ساتھی راولپنڈی اور لاہور میں رہتے ہیں تو میں نے سب کو ڈھونڈا اور ان سے ملنے کا پروگرام بھی بنایا، جس کی تفصیلات میں اگلی پوسٹ میں دوں گا۔ میرے اس ٹرپ کو منتظمین بھائی نے ‘کاروان پاک۔نیٹ‘ کا نام دیا اور حکم دیا کہ میں اپنے ساتھ کیمرہ لے جائوں اور تصاویر کھینچ کر آپ لوگوں کے ساتھ شئیر کروں۔ یہ پوری تھریڈ کاروان پاک۔نیٹ کے پاکستان ٹور کی ہے۔

تو جناب ہمارا پروگرام یہ بنا کہ ہم اپنی مہران پرعید سے دو دن پہلے کراچی سے لاہور کے لیے چلیں گے۔ ایک رات صادق آباد میں گزار کے دوسرے دن لاہور پہنچ جائیں گے۔ پھر لاہور سے عید کے دوسرے دن راولپنڈی کے لیے چلیں گے اور وہاں دو دن ٹھہر کر مری اور مظفرآباد کے لیے نکل جائیں گے۔ وہاں سے واپس راولپنڈی اور پھر لاہور اور پھر کراچی۔ ان شہروں کے درمیان جو بھی اہم مقامات آئیں گے وہاں بھی جانے کا ارادہ تھا اور جہاں کی جو بھی مشہور چیز ہیں وہ سب بھی کھانے کا ارادہ تھا۔

تو جناب ہم نے اللہ کے کرم سے اپنی توقعات سے کافی زیادہ جگہوں کی سیر کی اور خوب انجوائے کیا۔ یہ تھریڈ شروع کرنے کا میرا ایک مقصد تو یہ ہے کہ اپنے اس ٹرپ کو آپ لوگوں کے ساتھ بھی شئیر کروں اور اس سفر میں ہونے والے اچھے برے تجربات بھی آپ لوگوں کے ساتھ شئیر کروں تاکہ آپ لوگ بھی ان سے مستفید ہوسکیں۔

اس سفر کا خلاصہ کچھ یوں ہے کہ اس پورے سفر میں ہماری گاڑی نے 4105 کلومیٹر سفر کیا۔ پورے سفر میں ہمیں 34 دفعہ سی این جی اور 6 مرتبہ پیٹرول ڈلوانا پڑا۔ سی ان جی 7401 روپے اور پیٹرول 3000 کا خرچ ہوا۔ اس طرح ہماری گاڑی نے ایک کلومیٹر تقریباً ڈھائی روپے میں کیا، جو کہ میرے حساب سے بہت اچھی ایوریج رہی۔ بلکہ میں یہ کہوں گا کہ اتنے لمبے ٹرپ پر یہ ہمیں ٹرین، بس اور ٹیکسیوں سے بہت سستا پڑا۔ پورے سفر میں ہمیں 38 مرتبہ 755 روپے کا ٹول ٹیکس دینا پڑا جو ہمیں اس وجہ سے بہت برا لگا کہ ہمیں ہر جگہ گاڑی روکنی پڑتی تھی۔

اس سفر میں ہم جن بڑے بڑے شہروں میں گئے ان میں لاہور، کھیوڑہ، راولپنڈی، اسلام آباد، مظفرآباد، مری، منگلا ڈیم، میرپور (آزاد کشمیر) اور بہاولپور شامل ہیں۔ اپنی اگلی پوسٹ میں، میں ان سب شہروں کی تفصیل اور تصاویر بھی آپ لوگوں کے ساتھ شئیر کروں گا۔ ایک چیز جس کا ہمیں بہت افسوس رہا، وہ یہ کہ ہر شہر میں ہم سے کوئی نا کوئی جگہ گھومنے سے رہ گئی۔ کئی مرتبہ اپنے بجٹ یا گاڑی یا معلومات کی کمی یا پھر وقت کی کمی کی وجہ سے کسی بھی شہر کو ہم پورا نہیں دیکھ سکے۔ اب انشاءاللہ اگلی مرتبہ ان سب جگہوں کو بھی اپنے پروگرام میں شامل کریں گے۔

تو جناب یہ تو تھا ہمارے سفر کا خلاصہ، اب اگلی آنے والی پوسٹ میں، میں ہر شہر کی الگ سے تفصیلات دوں گا اور اس کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو کلپ بھی آپ لوگوں کے ساتھ شئیر کروں گا۔ امید ہے آپ لوگ بھی ہمارے تجربات سے لطف اندوز ہوں گے۔


جاری ہے۔

 
ابو عمار's Avatar
ابو عمار
Senior Member
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: Karachi
عمر: 36
مراسلات: 4,216
شکریہ: 6,147
2,304 مراسلہ میں 5,840 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 7442
Reply With Quote
36 قاری/قارئین نے ابو عمار کا شکریہ ادا کیا
Kamran_Tabasum (09-10-09), saraah (28-03-11), shafresha (05-10-09), فیصل ناصر (20-12-09), فاروق سرورخان (05-10-09), گوہر (21-10-09), پاکستانی (05-10-09), ھارون اعظم (10-01-11), یاسر عمران مرزا (05-10-09), نیلم خان (05-10-09), منتظمین (08-10-09), محمد کاشف حبیب (01-11-09), محمدخلیل (05-10-09), محمدعدنان (05-10-09), مرزا محمد فاروق (06-10-09), مزمل فاروق (05-10-09), مسافر (06-10-09), معظم (17-10-09), wajee (05-10-09), ایس اے نقوی (07-10-09), ام طلحہ (06-10-09), احمد بلال (18-10-09), بلال الراعی (05-09-11), راجہ اکرام (05-10-09), رضی (06-10-09), سیلانی (05-11-09), سحر (03-11-09), شاہ جی 90 (06-10-09), طاھر (05-10-09), طارق راحیل (06-10-09), عامرشہزاد (05-10-09), عبدالقدوس (05-10-09), عبداللہ حیدر (06-10-09), عدنان دانی (12-01-11), عروج (04-10-11)
پرانا 26-10-09, 12:07 PM   #181
Senior Member
 
طاھر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: دنیائے فانی
عمر: 42
مراسلات: 2,817
کمائي: 46,567
شکریہ: 2,080
1,944 مراسلہ میں 6,506 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ابو عمار مراسلہ دیکھیں
کاروان پاک۔نیٹ راولپنڈی سے لاہور حصہ دوم


بیٹا عبدالقدوس انکل کو بلا لاؤ۔ میرا ایس کہنے پر وہ بچہ زرا جھینپا اور ٹھیٹ لاہوری اسٹائل میں بولا سرمد بھائی کیسی باتیں کرتے ہیں، میں ہی عبدالقدوس ہوں۔ مجھے یقین نہ آیا گاڑی کی ہیڈ لائیٹ کھولی اسکو آگے لے جا کر لائیٹ میں دیکھا تو ہاں یار شکل تو اس کی بالکل وہی ہے جو عبدالقدوس کے پرفائل میں لگی ہوئی ہے۔ ائوے یہ تو واقعی عبدالقدوس ہی ہے، پھر تو کیا تھا ہم نے خوب جپھیاں پائیں۔
میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ یہ بندہ اس فورم کو شروع کرنے والوں اور چلانے والوں میں سے ہے اور یہ اتنی چھوٹی عمر کا ہوسکتا ہے۔ بلکہ میں تو سمجھ رہا تھا کہ یہ تو کوئی انکل ہونگے جو اتنے بڑے بڑے کام کر رہے ہیں۔ خیر جناب عبدالقدوس سے روڈ کنارے ہی کچھ دیر ملاقات ہوئی اور بہت اچھی ملاقات رہی۔ بہت ساری راز و نیاز کی باتیں ہوئیں اور بہت ساری باتیں باتیں باتیں ہوئیں۔ عبدالقدوس بھی مجھے 'رضی' کی نسل کا ہی لگا کہ عمر چاہے جتنی ہی ہوجائے دِکھنے میں بہت چھوٹے ہی لگیں گے۔
۔

السلام علیکم،



پورے سفرنامے کا حاصل مطالعہ جملہ

ارے نہیں بھائی --- باقی سفر نامہ بھی بہت اچھا ہے۔

والسلام

طاہر
__________________
ہمیں خبر ہے لٹیروں کے سب ٹھکانوں کی
شریک جرم نہ ہوتے تو مخبری کرتے
طاھر آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے طاھر کا شکریہ ادا کیا
مزمل فاروق (26-10-09), ابو عمار (26-10-09), راجہ اکرام (26-10-09), شاہ جی 90 (29-10-09)
پرانا 26-10-09, 11:00 PM   #182
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,196
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ابو عمار مراسلہ دیکھیں
کاروان پاک۔نیٹ راولپنڈی سے لاہور حصہ دوم

خیر جناب واپس آیا اور روڈ کے کنارے ایک بچے نے ہمیں روکا، شاید اس نے ہمیں پہچان لیا ہوگا۔ بچہ میری کھڑکی کی طرف آیا تو میں نے اس سے کہا کہ بیٹا عبدالقدوس انکل کو بلا لائو۔ میرا ایس کہنے پر وہ بچہ زرا جھینپا اور ٹھیٹ لاہوری اسٹائل میں بولا سرمد بھائی کیسی باتیں کرتے ہیں، میں ہی عبدالقدوس ہوں۔ مجھے یقین نہ آیا گاڑی کی ہیڈ لائیٹ کھولی اسکو آگے لے جا کر لائیٹ میں دیکھا تو ہاں یار شکل تو اس کی بالکل وہی ہے جو عبدالقدوس کے پرفائل میں لگی ہوئی ہے۔ ائوے یہ تو واقعی عبدالقدوس ہی ہے، پھر تو کیا تھا ہم نے خوب جپھیاں پائیں۔
میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ یہ بندہ اس فورم کو شروع کرنے والوں اور چلانے والوں میں سے ہے اور یہ اتنی چھوٹی عمر کا ہوسکتا ہے۔ بلکہ میں تو سمجھ رہا تھا کہ یہ تو کوئی انکل ہونگے جو اتنے بڑے بڑے کام کر رہے ہیں۔ خیر جناب عبدالقدوس سے روڈ کنارے ہی کچھ دیر ملاقات ہوئی اور بہت اچھی ملاقات رہی۔ بہت ساری راز و نیاز کی باتیں ہوئیں اور بہت ساری باتیں باتیں باتیں ہوئیں۔ عبدالقدوس بھی مجھے 'رضی' کی نسل کا ہی لگا کہ عمر چاہے جتنی ہی ہوجائے دِکھنے میں بہت چھوٹے ہی لگیں گے۔

عبدالقدوس سے ملاقات کر کے ہم رات 10 بجے لاہور پہنچے۔
ہاہاہاہاہاہا
بہت خوب سرمد بھائی
ویسے جب میں‌بھی پہلی بار ملا تھا ان صاحب سے تو میرا بھی یہی حال تھا ان کو دیکھ کے
__________________
----------
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا
پاکستانی (01-11-09), نیلم خان (28-10-09), ابو عمار (27-10-09), شاہ جی 90 (29-10-09)
پرانا 28-10-09, 08:36 AM   #183
Senior Member
 
ابو عمار's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: Karachi
عمر: 36
مراسلات: 4,216
کمائي: 66,086
شکریہ: 6,147
2,304 مراسلہ میں 5,840 بارشکریہ ادا کیا گیا
ابو عمار کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

مجھے ڈر ہے کہ میرا ایسے لکھنے پر عبدالقدوس یا رضی ناراض نہ ہوگئے ہوں
ابو عمار آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ابو عمار کا شکریہ ادا کیا
محمدعدنان (29-10-09), شاہ جی 90 (29-10-09)
پرانا 28-10-09, 08:54 AM   #184
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,301
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ارے سرمد بھائی
یہ دونوں چیزیں ویسے ناراض ہونے والی ہیں تو نہیں
اگر ہوں تو مجھے بتانا
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
ابو عمار (01-11-09)
پرانا 28-10-09, 02:14 PM   #185
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,653
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرمد سٹاف میں اس بارے ایک تجویز پیش کی گئی ہے وہ بھی دیکھ لیں اور اپنی رائے سے نوازیں۔

والسلام
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو!
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
منتظمین کا شکریہ ادا کیا گیا
ابو عمار (01-11-09)
پرانا 28-10-09, 06:44 PM   #186
Senior Member
 
معظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: ولایت
مراسلات: 2,539
کمائي: 66,987
شکریہ: 3,000
1,870 مراسلہ میں 4,776 بارشکریہ ادا کیا گیا
معظم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں معظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں معظم کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ابو عمار مراسلہ دیکھیں
معظم بھائی مجھے اندازہ نہیں تھا کہ آپ ہمیں رستے میں ٹَکر سکتے ہیں ورنہ آپ کو بھی ٹکر مارتے ہوئے جاتے۔

آپ کی پرخلوص دعوت کا بہت بہت شکریہ، انشاءاللہ اگلی مرتبہ آپ کے ڈیرے پر ضرور ڈیرے ڈالیں گے۔
چلیں اب تو آپ کو اور سب کو اندازہ ہو گیا۔۔۔ امید ہے خدمت کا موقع دیں گے ۔۔
__________________
اے اللہ! ان سنگین حالات میں ملکِ پاکستان کی حفاظت فرما۔ آمین ثم آمین
بزنس ایجوکیشن ایک تعلیمی بلاگ ، اب نئے انداز میں - http://bizedu.co.cc
معظم آن لائن ہے   Reply With Quote
معظم کا شکریہ ادا کیا گیا
ابو عمار (01-11-09)
پرانا 01-11-09, 10:57 AM   #187
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,363
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ابو عمار مراسلہ دیکھیں
[B][CENTER][SIZE="6"]بہت ساری راز و نیاز کی باتیں ہوئیں اور بہت ساری باتیں باتیں باتیں ہوئیں۔
شکر ہے آپ نے راز و نیاز لکھے نہیں وگرنہ مجھے بھاگ کر جان بچانا پڑتی
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
ابو عمار (01-11-09), شاہ جی 90 (21-11-09)
پرانا 01-11-09, 11:25 AM   #188
Senior Member
 
ابو عمار's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: Karachi
عمر: 36
مراسلات: 4,216
کمائي: 66,086
شکریہ: 6,147
2,304 مراسلہ میں 5,840 بارشکریہ ادا کیا گیا
ابو عمار کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبدالقدوس مراسلہ دیکھیں
شکر ہے آپ نے راز و نیاز لکھے نہیں وگرنہ مجھے بھاگ کر جان بچانا پڑتی

ہا ہا ہا، بَچُو یہ راز و نیاز کی باتوں کی ہی وجہ سے میں نے چھوڑ دیا ورنہ تو خیر نہیں تھی آپ کی
ابو عمار آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ابو عمار کا شکریہ ادا کیا
شاہ جی 90 (21-11-09), عبدالقدوس (01-11-09)
پرانا 01-11-09, 04:42 PM   #189
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,363
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ابو عمار مراسلہ دیکھیں
ہا ہا ہا، بَچُو یہ راز و نیاز کی باتوں کی ہی وجہ سے میں نے چھوڑ دیا ورنہ تو خیر نہیں تھی آپ کی
ہاہاہاہا چلو عزت رہ گئی اس کی وجہ سے
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
ابو عمار (01-11-09), شاہ جی 90 (21-11-09)
پرانا 01-11-09, 05:41 PM   #190
Senior Member
 
محمد کاشف حبیب's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: فتح پور (لیہ)
عمر: 27
مراسلات: 1,306
کمائي: 9,893
شکریہ: 493
522 مراسلہ میں 1,015 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد کاشف حبیب کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد کاشف حبیب کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
بھائی، تھریڈ پسند کرنے کا شکریہ۔ ویسے یہ معاملہ فہم کون ہے ؟
آپ کے نام کے ساتھ ہی تو لکھا ہے معاملہ فہم
اقتباس:
سفر میں ہمارے لیے ایک اٹریکشن دولہا کی سجی ہوئی گاڑیاں بھی ہوتی ہیں۔ تین سال پہلے مری کے سفر میں ہمیں 11 دولہا کی گاڑیاں نظر آئیں تھیں اوراس سفر کی یہ چوتھی دولہا کی گاڑی تھی:
واہ جی کیا بات ہے ۔ ۔ ۔ اس کار کو تو شادی اور منگنی والے فورم میں بیھج دینا چاہیے
محمد کاشف حبیب آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے محمد کاشف حبیب کا شکریہ ادا کیا
ابو عمار (01-11-09), شاہ جی 90 (21-11-09)
پرانا 01-11-09, 06:28 PM   #191
Senior Member
 
ابو عمار's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: Karachi
عمر: 36
مراسلات: 4,216
کمائي: 66,086
شکریہ: 6,147
2,304 مراسلہ میں 5,840 بارشکریہ ادا کیا گیا
ابو عمار کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبدالقدوس مراسلہ دیکھیں
ہاہاہاہا چلو عزت رہ گئی اس کی وجہ سے
آہاں، بیٹا ادب سے بات کرتے ہیں۔ 'اس کی وجہ سے' نہیں بلکہ 'اُن کی وجہ سے' کہتے ہیں
ابو عمار آف لائن ہے   Reply With Quote
ابو عمار کا شکریہ ادا کیا گیا
شاہ جی 90 (21-11-09)
پرانا 01-11-09, 08:14 PM   #192
Senior Member
 
مزمل فاروق's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
عمر: 25
مراسلات: 1,247
کمائي: 81,354
شکریہ: 1,023
782 مراسلہ میں 1,923 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرمد بھائی بقیہ اقساط کب پوسٹ کررہے ہیں ؟
شدت سے انتظار ہے -
مزمل فاروق آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے مزمل فاروق کا شکریہ ادا کیا
ابو عمار (02-11-09), شاہ جی 90 (21-11-09)
پرانا 02-11-09, 08:41 AM   #193
Senior Member
 
ابو عمار's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: Karachi
عمر: 36
مراسلات: 4,216
کمائي: 66,086
شکریہ: 6,147
2,304 مراسلہ میں 5,840 بارشکریہ ادا کیا گیا
ابو عمار کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : مزمل فاروق مراسلہ دیکھیں
سرمد بھائی بقیہ اقساط کب پوسٹ کررہے ہیں ؟
شدت سے انتظار ہے -
مزمل بھائی میں انتہائی معذرت خواہ ہوں کہ میں اپنی مصروفیات کی بنا پرقسطیں بہت دیر سے دے رہا ہوں۔ میں کوشش کروں گا کہ اسے جلد از جلد مکمل کر لوں۔
ابو عمار آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ابو عمار کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (02-11-09), شاہ جی 90 (21-11-09)
پرانا 02-11-09, 11:15 AM   #194
Senior Member
 
ابو عمار's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: Karachi
عمر: 36
مراسلات: 4,216
کمائي: 66,086
شکریہ: 6,147
2,304 مراسلہ میں 5,840 بارشکریہ ادا کیا گیا
ابو عمار کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

کاروان پاک۔نیٹ لاہور سے کراچی




29 ستمبر 2009 کا دن‌ ہم نے لاہور میں‌ ہی گزارا۔ اس دن پہلے تو ہم خوب سوئے پھر ہم نے بچوں کو چڑیا گھر گھمایا اور آتے جاتے بابے دی کلفیاں کھائیں۔

لاہور سے واپسی پر ہمارا یہ ارادہ تھا کہ ایک رات بہاولپور میں کسی ہوٹل میں ٹھہریں گے اور اگلے دن کراچی کے لیے چل پڑیں گے۔ جب یہ روٹ ہم نے اپنے چچا سے ڈسکس کیا تو انہوں نے کہا کہ کسی ہوٹل میں ٹھہرنے کی ضرورت نہیں ہے میرے دوست کے بڑے بھائی وہاں ہوتے ہیں میں ان سے بات کرلیتا ہوں اور انہی کے پاس رات رہ لینا۔

30 ستمبر 2009 کو صبح 9:30 پر ہم لاہور سے بہاولپور کے لیے چل پڑے۔

لاہور سے نکلتے وقت کی تصویر:



نیشنل ہائی وے کی چند تصاویر:







راستے میں ہم نے اس ڈائیوو والے کے ساتھ بہت ریس لگائی۔ کبھی میں اس سے آگے ہوجاتا اور کبھی اسے آگے جانے دیتا



راستے میں باجرے کی فصل :



چچا نے بہاولپور میں ان انکل کو فون کر کے بتا دیا تھا کہ میرا بھتیجا آپ کے پاس آرہا ہے۔ یہ انکل کسی بڑی پوسٹ پر ہی ہیں جس کا اندازہ ہمیں ان کے گھر جا کر ہوا۔ میری ان سے آج تک ملاقات نہیں ہوئی تھی مگر وہ انکل اتنے سوئیٹو نکلے کہ وہ اپنے دفتر سے جلد ہی 4 بجے گھر آگئے اور بار بار ہمیں فون کر کے خیریت پوچھنے لگے کہ راستے میں تو سب ٹھیک ہے نا، ابھی اتنا وقت ہوگیا ہے آپ کو تو یہاں تک پہنچ جانا چاہئیے تھا، سب خیر تو ہے نا۔ حتٰی کہ ہمارا ارادہ تھا کہ راستے میں ہڑپہ سے ہوتے ہوئے جائیں گے مگر انکل کے محبت بھرے اتنے فون آئے کہ ہمیں ہڑپہ کا پروگرام کینسل کر کے ڈائرکٹ بہاولپور ہی جانا پڑا۔

دوپہر 3:40 پر ہم خانیوال پہنچ چکے تھے۔ اس کے آگے لودھراں تک روڈ ٹو وے ہوجاتا ہے اس لیے ہمیں گاڑی کافی آہستہ چلانی پڑی۔

شام 6:30 پر ہم بہاولپور شہر پہنچ چکے تھے۔ یہاں ہماری منزل فوارہ چوک کے ساتھ والی آفیسر کالونی تھی۔

یہ فوارہ چوک کی تصویر ہے:



بہاولپورشہر میں داخل ہوتے وقت ہم نے چڑیا گھر اور ایک دو اور جگہیں دیکھی تھیں۔ اس لیے انکل کے گھر فریش ہوکر جلدی سے باہر نکل آئے کہ آج کے باقی دن ہم یہ شہر بھی گھوم لیں۔ جب چڑیا گھر گئے تو پتہ چلا کہ یہاں پر اکثر مقامات عصر کے بعد بند ہوجاتے ہیں۔ ہمیں راستے میں ایک ہینڈی کرافٹ کی شاپ بھی نظر آئی تھی، لہٰذہ ہم اس کی طرف چل پڑے۔

یہ ہینڈی کرافٹ شاپ کی تصاویر ہیں:











اس شاپ میں سب چیزیں ہی کافی مہنگی تھیں اور تھی بھی فکسڈ پرائس۔ ہمارا چونکہ ہوٹل میں‌ٹھہرنے کا کرایہ بچ گیا تھا اس لیے ہم نے یہاں سے ایک بہت خوبصورت سے لکڑی کی بنی ہوئی وال کلاک لی، جس پر کلمہ طیبہ لکھا ہوا تھا۔ یہ کلاک ہمیں وہ 500 کی دے رہے تھے مگر تھوڑی بات کی تو انہوں نے 400 کی دے دی۔ اس کے علاوہ یہاں سے دو خوبصورت سے بال پین بھی خریدے۔

ایک رات انکل کے پاس ٹھہر کر اگلے دن 1 اکتوبر 2009 کو صبح 8:45 پر ہم بہاولپور سے کراچی کے لیے نکلے۔ ہمارا ارادہ تھا کہ ہم دن دن میں سندھ کا سفر کرکے شام سے پہلے کراچی پہنچ جائیں گے۔ مگر ہمارا اتنی صبح نکلنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوا کیونکہ وہاں گاڑی نے پھر سے سی این جی پر کنورٹ ہونے سے انکار کردیا۔ اب اتنی صبح ہمیں بہاولپور میں کوئی بھی سی این جی مکینک نہیں مل رہا تھا۔ بڑی مشکل سے ایک مکینک کا پتہ چلا تو اس بیچارے کو جاکر سوتے میں سے اٹھایا۔ جب اس نے گاڑی چیک کی تو پتہ یہ چلا کہ لاہور میں پیرانِ پیر یا الیکٹریشانِ الیکٹریشن جناب شاہ جی صاحب نے جو 'ریلے' لگایا تھا اس نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا، جس کی وجہ سے والو کام نہیں کررہا تھا۔ جب اس کو ڈائرکٹ کیا تو سب صحیح ہوگیا اور اس کے بعد کراچی تک گاڑی نے سی این جی کے لیے تنگ نہیں کیا۔ یہاں میں قارئین کو پھر سے تنبیہ کیے دیتا ہوں کہ اس سے ہرگز یہ مت سمجھیں کہ اس کے بعد گاڑی نے ہمیں تنگ نہیں کیا۔ ابھی تو:

ابتدائے عشق ہے روتا ہے کیا
آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا

خیر جناب یہ سب کام کروا کر ہم 10 بجے تک فارغ ہوئے۔ یہاں ہم نے بہت لوگوں سے پوچھا کہ اس شہر کی کوئی خاص چیز جو ہم اپنے ساتھ لے جا سکیں یا کوئی خاص کھانے کی چیز جو ہم جاتے جاتے چکھ لیں۔ مگر کسی نے کوئی خاص جواب نہیں دیا۔ ایک چوک پر مجھے ایک موٹا سا ٹریفک پولیس والا نظر آیا تو میں نے سوچا یہ ضرور کسی اچھی جگہ کا بتا دے گا۔ اور میرا خیال صحیح ثابت ہوا کیونکہ اس نے ہمیں بتایا کہ یہاں پر 'داتا سوئیٹ' بہت مشہور ہے آپ لوگ وہاں سے ضرور کچھ لیتے جائیے۔ داتا سوئیٹ ہمارے راستے میں ہی تھی۔ جب وہاں پہنچے تو وہاں لسی پینے والوں کا رش لگا ہوا تھا اور لسی پینے کا شوقین ہونے کا باوجود میں پینے کا رسک نہیں لے سکتا تھا کیونکہ لسی پینے کے بعد نیند بہت آتی ہے اور ابھی مجھے تقریباً 800 کلومیٹرگاڑی چلانی تھی۔ شاید اسی وجہ سے انگریز اسے وائٹ وہسکی بھی کہتے تھے۔ تو جناب ہم نے اس بیکری سے سفید پتیسے خریدے اور محترمہ کو لسی پلائی۔ یہاں کے پتیسے انتہائی لذیذ تھے، کم از کم میں نے اتنے مزے دار پتیسے نہیں کھائے۔ کراچی میں بھی جس کو کھلائے سب ہی کو بہت پسند آئے۔ اس کے بعد ہم نے اپنا سفر دوبارہ شروع کیا اور نیشنل ہائی وے پر آگئے۔

صادق آباد ہم لوگ دوپہر کے 1:15 پر پہنچ گئے تھے۔

پنوں عاقل کراس کرنے کے بعد ہمیں بہت بھوک لگ رہی تھی تو ہمیں ایک ہوٹل نظر آیا جس کا نام 'آل پاکستان چاچڑ ہوٹل' تھا۔ یہاں فیملی کے لیے الگ جگہ بھی تھی۔ ہم لوگ یہاں پر فریش ہوئے اور کھانے کے معاملے میں کوئی رسک نہ لیتے ہوئے صرف دال منگائی۔ اور یہاں کی دال کی بھی کیا بات تھی، بہت اچھی دال تھی۔ ہمیں یہ دال اتنی اچھی لگی کہ ہم نے رات کے کھانے کے لیے بھی پارسل کروا لی۔

اس طرح روہڑی ہم 4:30 پر پہنچ گئے تھے۔

ایک بار پھر روہڑی کی پہاڑیاں:



کھجور کے باغات کی کچھ تصاویر:









اسکے بعد میرے کیمرے کی بیٹری ختم ہوگئی تھی اور میں مزید تصاویر نہیں کھینچ سکا۔

روہڑی سے گزرتے ہوئے ہمیں روڈ کے کنارے کئی جگہوں پر 'رَلیاں' بیچنے والے نظر آئے۔ 'رَلی' ایک سندھی چادر ہوتی ہے جو مختلف رنگوں کے کپڑوں کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں کو ملا کر بنائی جاتی ہے۔ دیکھنے میں نہایت دیدہ زیب ہوتی ہے اور یہ سندھ کی ثقافت کا حصہ بھی ہے۔

میں بیٹری ختم ہونے کی وجہ سے رَلی کی تصاویر تو نہ کھینچ سکا مگر آپ لوگوں کے لیے نیٹ سے یہ تصاویر حاضر ہیں:





رَلی لینے کے لیے میں جان بوجھ کر ایک کھجور بیچنے والے کے پاس گیا اور اس سے پوچھا کہ کیا آپ کے پاس رَلی ہے۔ اس کے انکار کرنے پر میں نے اس سے پوچھا کہ ایک اچھی رَلی کتنے میں آجائے گی تو اس نے کہا کہ بھائی یہاں پر لوگ آپ سے 600 تک مانگیں گے مگر رَلی کی قیمت 300 سے زیادہ مت دیجئیے گا۔ اب مجھے اندازہ ہوگیا کہ رَلی کی کیا قیمت ہوسکتی ہے۔

ایک دکان پر ہمیں بہت ساری خوبصورت رَلیاں نظر آئیں۔ جب قیمت پوچھی تو کسی کی قیمت 500 اور کسی کی 600۔ میں نے اس سے دو رَلیاں پیک کرنے کو کہا اور زرا بات چیت کرنے کے بعد دونوں رَلیاں 550 میں خرید لیں۔


نیشنل ہائی وے پر واپسی والے ٹریک پر کام ہو رہا تھا جس کی وجہ سے آنے جانے والی ٹریفک ایک ہی روڈ پر چل رہی تھی اور رفتار بہت کم رکھنی پڑ رہی تھی اور ہمارا سفر بہت سستی سے کٹ رہا تھا۔

شام 6:55 پر ہم 'مورو' سے تھوڑا دور تھے۔ یہاں ایک سی این جی اسٹیشن سے ہم نے سی این جی بھرائی۔ جیسے ہی میں اس اسٹیشن سے باہر نکلا تو میری گاڑی ایک دم گرم ہونا شروع ہوگئی۔ فوراً ایک سی این جی پمپ پر اپنی گاڑی روکی۔ ہم اسی چیز سے ڈر رہے تھے کہ سندھ سے رات ہونے سے پہلے پہلے نکل جائیں مگر ہماری گاڑی سندھ میں اور عین مورو شہر سے تھوڑا پہلے خراب ہوگئی۔ ویسے ہی ہم نے سن رکھا تھا کہ مورو چوروں کا شہر ہے اور اب اندھیرا بھی ہونے والا تھا۔ ابھی تک اس پورے سفر میں میری گاڑی گرم نہیں ہوئی تھی اور یہ پہلی مرتبہ ہوا تھا۔ خیر میں نے گاڑی کا بونٹ کھولا اور احتیاط کے ساتھ ریڈئیٹر کا ڈھکن کھولا تو پتہ چلا کہ اس میں تو کافی پانی کم تھا۔ میں نے پانی فل کیا اور گاڑی اسٹارٹ کی تو فوراً ہی گرم ہوگئی اور پانی اچھالنے لگی۔ یہاں پھر سے میں نے اپنے ٹولز کی پوٹلی نکالی اور شروع ہوگیا سب کچھ چیک کرنے۔
اگر گاڑی گرم ہو رہی ہو تو اس کی تین وجوہات ہوسکتی ہیں۔ ایک یا تو گاڑی کا 'ہوس پائپ' لیک ہوسکتا ہے یا گاڑی کی 'واٹر باڈی' کام کرنا چھوڑ سکتی ہے یا پھر ریڈئیٹر کا فین بند ہوسکتا ہے۔ سب چیزیں دیکھنے کے بعد یہ پتہ چلا کہ میری گاڑی کا فین نہیں چل رہا۔ میں نے اس کو ڈائیرکٹ کرنے کی کوشش کی مگر وہ پھر بھی نہیں چلا۔ اب کافی اندھیرا بھی ہوچکا تھا اور میری پریشانی بھی بڑھتی جا رہی تھی۔ پمپ والوں سے پوچھنے پر پتہ چلا کہ مکینک یہاں سے قریب ہی ہیں اور منشی نے میری پریشانی دیکھتے ہوئے مجھے اپنی موٹرسائیکل دے دی اور کہنے لگا کہ آپ جاکر مکینک کو لے آئیں، میں پمپ چھوڑ کر نہیں جاسکتا۔ اب میں اپنی فیملی کو اس ویرانے میں اکیلا چھوڑ کر کیسے جاسکتا تھا مگر میرے پاس اس کے علاوہ کوئی حل بھی نہیں تھا۔ بہرحال میں وہاں الیکٹریشن کے پاس موٹرسائیکل پر چلا گیا، اس نے تسلی دی کہ آپ گاڑی آہستہ آہستہ یہاں تک لے آئیں میں اسے صحیح کردوں گا۔ میں واپس پمپ پر آیا، منشی کا شکریہ ادا کیا، گاڑی میں پھر سے پانی بھرا اور آہستہ آہستہ گاڑی الیکٹریشن کی دکان تک لے گیا۔ الیکٹریشن نے گاڑی دیکھی تو پتہ چلا کی فین کو 'ارتھ' نہیں مل رہا تھا، اس نے کچھ نٹ ٹائٹ کیے اور فین چلنا شروع ہوگیا۔ پیسے پوچھے تو وہی 50 روپے۔ مورو چاہے جتنا بھی بدنام ہو ہمارے ساتھ یہاں کے لوگ بہت اچھے رہے۔ خیر وہاں سے ہم نے اپنا سفر دوبارہ شروع کیا۔

رات کے 10:30 پر ہم سعیدآباد پہنچ چکے تھے۔

اور 12:05 پر ہم حیدرآباد پہنچ گئے تھے۔

اور آخر کار رات کے 2:30 پر ہم کراچی پہنچ گئے۔ اور اس طرح ہمارا یہ سفر جو ہم نے 12 دن پہلے شروع کیا تھا اپنے اختتام کو پہنچا۔


جاری ہے۔

Last edited by ابو عمار; 02-11-09 at 01:53 PM.
ابو عمار آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے ابو عمار کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (03-11-09), ھارون اعظم (11-01-11), معظم (04-11-09), راجہ اکرام (03-11-09)
پرانا 02-11-09, 11:31 AM   #195
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,538
کمائي: 88,204
شکریہ: 5,214
5,043 مراسلہ میں 11,469 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

واہ واہ بہت خوب ویسے حیدرآباد میں جاتے وقت آپ المنظر کا بھی نظارہ کر لیتے تو مزہ آ جاتا چھوٹی سی جگہ ہے دریا کے ساتھ لیکن ہے بہت خوبصورت فیملی کے لیے ہے ۔
__________________
Life is a gift given to us by Allah.Death is a gift returned to Allah.
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے wajee کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (03-11-09), ابو عمار (02-11-09), راجہ اکرام (03-11-09), شاہ جی 90 (21-11-09)
جواب

Tags
فورم, کوشش, کلپ, کلومیٹر, کباب, کراچی, پوسٹ, پاکستان, پسند, پسندیدہ, یو ٹیوب, لوگ, اللہ, اسلام, بھائی, تحریر, تصاویر, حکم, رمضان, رات, سفر, سیر, عید, عمدہ, صادق


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے پاکستان کو بھارت نے جنوبی افریقہ کو شکست دی گلاب خان کرکٹ 10 05-05-10 10:02 AM
ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ: تیرہ ریجنل ٹیموں کا اعلان تفسیر حیدر کرکٹ 0 19-09-08 05:38 PM
سہ ملکی ٹورنامنٹ :بھارت کو ہرا کر پاکستان نے فائنل جیت لیا عبدالقدوس خبریں 0 15-06-08 08:06 PM
آل پاکستان باکسنگ ٹورنامنٹ عبدالقدوس کھیل اور کھلاڑی 0 13-04-08 09:46 AM
ایشیاکپ ہاکی ٹورنامنٹ:جاپان نے پاکستان کو 3-1سے ہرا دیا خرم شہزاد خرم ہاکی 1 03-09-07 11:24 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:29 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger