واپس چلیں   پاکستان کی آواز > میرے پاکستان سے > میرا پاکستان > پاکستان کی سیاحت




لاہور سے وابستہ چند یادیں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 17-12-10, 04:19 PM  
لاہور سے وابستہ چند یادیں
ھارون اعظم ھارون اعظم آف لائن ہے 17-12-10, 04:19 PM

بسم اللٰہ الرحمٰن الرحیم

2004ء میرے لئے ایک نہایت اہم سال تھا۔ میں روزگار کی تلاش میں کئی شہروں کا سفر کررہا تھا۔ جگہ جگہ نوکری کے لئے درخواستیں دیتا رہا۔ لیکن مطلوبہ تجربہ نہ ہونے کی بناء پر انکار کا سامنا کرنا پڑتا۔ مسلسل ڈیڑھ سال تک کوشش کرنے کے بعد بھی جاب نہ ملنے پر اگرچہ بہت مایوس تھا، لیکن اس کوشش کے دوران پاکستان کے کئی شہروں کو دیکھنے کا موقع ملا۔

پہلی مرتبہ لاہور 2003ء کے اواخر میں گیا تھا۔ لیکن وہ ایک مختصر سفرتھا۔ شہر کو دیکھنے کا موقع نہیں ملا تھا۔ دوسری مرتبہ 2004ء کی گرمیوں میں گیا تھا۔ اس بار ارادہ کیا تھا، کہ مصروفیات سے وقت نکال کر شہر کی ایک جھلک دیکھ لی جائے۔ ویسے بھی یار لوگ کہتے ہیں، جس نے لاہور نہیں دیکھا، وہ پیدا ہی نہیں ہوا۔ تو یہ شرط پوری کرنے کے لئے لاہور کی ایک مختصر سیر کا ارادہ کیا۔ ”لاہور کا جغرافیہ“ پڑھ کر دل میں خواہش تو ضرور تھی، لیکن فی الوقت لاہور کو اپنی آنکھوں سے دیکھنے کا ارادہ تھا۔

چنانچہ سب سے پہلے مینار پاکستان جانے کا ارادہ کیا۔ میں اپنے کزن کے پاس ٹھہرا تھا، جن کی رہائش قصور روڈ پر تھی۔ وہاں سے گاڑی میں بیٹھ کر مینارِ پاکستان کی طرف روانہ ہوگیا۔ مینارِ پاکستان پہنچ کر پہلے تو پارک میں اِدھر اُدھر ٹہل کر محظوظ ہوتا رہا۔ پارک کے اس طرف بادشاہی مسجد کے مینار نظر آرہے تھے۔ سڑک پر رواں گاڑیوں کا دھواں اگرچہ منظر کو دھندلا کرنے کی کوشش کررہا تھا، لیکن بادشاہی مسجد کے مینار جیسے فخر سے سر اٹھائے مینار پاکستان کی طرف دیکھتے ہوئے اس لمحے کی یاد تازہ کررہے تھے، جب قراردادِ پاکستان منظور ہوئی تھی۔

کچھ دیر بعد مینار پاکستان کے پاس گیا۔ پتا چلا، مینار کے اوپر جانے کے لئے 10 روپے کا ٹکٹ ہے۔میں نے پوچھا، ٹکٹ کس لئے؟ جواب ملا، لفٹ استعمال ہوتا ہے اس لئے۔ خیر، ٹکٹ لے کر لفٹ کے پاس گیا، تو دیکھا سارے لوگ سیڑھیوں سے اوپر جارہے تھے۔ یعنی لفٹ کام نہیں کررہی تھی۔ اس لئے ہم بھی چاروناچار سیڑھیوں کے ذریعے اوپری منزل پر جانے لگا۔ اوپر بالکونی میں شہر کا نظارہ بہت ہی عجیب تھا۔ لوگوں کا کافی رش تھا۔ کچھ دیر وہاں کھڑے رہنے کے بعد واپس نیچے آیا۔

پارک میں جگہ جگہ فوٹوگرافر کھڑے ہو کر سیاحوں کو تصاویر کھینچنے کی ترغیب دے رہے تھے۔ایک فوٹوگرافر میرے پاس آیا اور پوچھنے لگا، ہاں بھئی تصویر کھنچوانی ہے؟ میں نے پوچھا، کتنے روپے لگیں گے؟ بے روزگار بندے کو ویسے بھی پوچھنا پڑتا ہے۔ اس نے کہا، 1 فوٹو کے 10 روپے۔ میں نے کہا، ایک فوٹو کے؟ کہنے لگا ہاں۔

میں نے سوچا، مینارِ پاکستان آنے کی کوئی یادگار تو ہونی چاہیئے۔ اس لئے ایک تصویر لینے میں کوئی حرج نہیں۔ اس نے ایک تصویر کھینچی۔ میں نے جیب سے 10 روپے نکال کر اس کو دئیے۔ کہنے لگا، بھائی ابھی تو 9 تصویریں باقی ہیں۔ میں حیران ہوگیا، یہ کیا چکر ہے؟ میں نے کہا، بھائی آپ نے تو ایک تصویر کا کہا تھا، کہنے لگا، ہاں کہا تھا، لیکن ایک تصویر کےلئے میں باقی 9 تصاویر کا کیا کروں؟؟

مجبوراً باقی تصاویر بھی کھینچ لیں۔ اور اس کو 100 روپے دے کر اپنے آپ کو کوستا ہوا چل پڑا۔ فضول میں 100 روپے ضائع ہوگئے۔ آج جب بھی وہ تصاویر دیکھتا ہوں تو بے اختیار ہنسی آجاتی ہے۔ واقعی لاہور والے بڑے زندہ دل ہیں۔

(جاری ہے)

لاہور سے وابستہ چند یادیں - دوسرا حصہ

لاہور سے وابستہ چند یادیں - آخری حصہ
__________________


http:// haroonazam.wordpress.com

ھارون اعظم کا بلاگ۔

Last edited by ھارون اعظم; 19-12-10 at 11:05 PM.. وجہ: لنک کا اضافہ

 
ھارون اعظم's Avatar
ھارون اعظم
ذیلی ناظم
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 1669
Reply With Quote
31 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
ALI-OAD (17-12-10), ARHAM (20-12-10), asakpke (18-12-10), Haya 786 (23-12-10), J.S (19-12-10), rabab (08-01-11), saraah (17-03-11), shafresha (17-12-10), فرحان دانش (17-12-10), فرخ ظفر (18-12-10), پاکستانی (17-12-10), یاسر عمران مرزا (17-12-10), ڈاکٹرنور (20-12-10), ناصحی (19-12-10), محمد عاصم (17-12-10), محمدخلیل (17-12-10), محمدعدنان (18-12-10), مرزا عامر (01-05-11), معظم (17-12-10), wajee (27-01-11), آبی ٹوکول (17-12-10), ابو عمار (17-12-10), حیدر (17-12-10), راجہ اکرام (20-12-10), رضی (18-12-10), شمشاد احمد (17-12-10), عامرشہزاد (17-12-10), عبدالقدوس (19-12-10), عبداللہ آدم (18-12-10), عبداللہ حیدر (17-12-10), عروج (20-12-10)
پرانا 20-12-10, 07:59 PM   #46
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
کمائي: 121,611
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ڈاکٹرنور مراسلہ دیکھیں
یارو تو میں ہارون بھائی کا سفر نامہ پڑھنا چاہ رہا تھا۔۔
مگر یہاں تو الف لیلہ شروع ہے ۔۔۔
اب کیا جائے۔۔۔
ڈاکٹر صاحب، کوئی بہانہ نہیں چلے گا۔ تینوں حصے پڑھ کر اپنی رائے دیں۔

ویسے اس موقع پر مجھے ایک واقعہ یاد آرہا ہے، جو کسی کتاب میں‌ پڑھا تھا۔ ایک شاعر دوسرے شاعر کے پیچھے بھاگ رہا تھا۔ کسی نے پوچھا، کیا بات ہے؟ کہنے لگا، اس نے اپنی غزل سنا دی، اب میری غزل نہیں سن رہا۔ میں بھی یہی کررہا ہوں۔
ھارون اعظم آف لائن ہے   Reply With Quote
ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا گیا
ڈاکٹرنور (21-12-10)
پرانا 21-12-10, 07:06 AM   #47
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,301
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت خوب ہارون بھائی
آپ کی اچھی یادیں ہیں لاہور کی ۔۔۔۔۔۔
سوائے سٹیشن کے میں صرف 2 بار ہی لاہور گیا ہوں
مینار پاکستان، بادشاہی مسجد، قلعہ اور داتا دربار کے علاوہ کہیں جانا نہیں ہوا

لیکن ریلوے اسٹیشن پر ہی اتنے لوری ہوتے ہیں کہ باہر جائے بغیر ہی بندے کو سمجھ آ جاتا ہے۔
میرے ساتھ بھی بعینہ وہ واقعہ پیش آیا جو شمشاد بھائی نے لکھا ہے۔
میں نے اس سے چنا چاول مانگے اور اس نے ایک چھوٹی سی مرغی کی بوٹی پلیٹ میں رکھ دی۔۔۔۔۔۔۔۔ پھر وہی ہوا جس کا ذکر شمشاد بھائی کر چکے ہیں۔
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (21-12-10), احمد بلال (21-12-10)
پرانا 21-12-10, 09:03 AM   #48
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 1,691
کمائي: 31,914
شکریہ: 10,606
1,223 مراسلہ میں 3,229 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اسلام علیکم
سفر نامے مجھے بالکل پسند نہیں تھے۔ لیکن اب اتنے پسند ہیں کہ کوئی دوسری تحریر اتنی پسند نہیں۔
ہارون بھائی آپ نے بہت اچھا لکھا۔ بہت پسند آیا۔ بہت کچھ سیکھا اس تھریڈ سے۔ خاص طور پہ ٹکٹ والی بات سے اور مرغ ،چنا ۔
میں ہوتا تو شرم کے مارے 65 روپے دے دیتا واپس نہ کرتا۔بہت شرمیلا ہوں۔
خلیل بھائی کی دور بین والی بات پہ بھی بہت ہنسی آئی۔
یاسر بھائی کی بات بھی ٹھیک ہے۔ جہاں منفی پہلو اجاگر کرنے سے کوئی نصیحت پکڑتا ہے وہیں ایک رائٹر کا فرض ہے کہ مثبت پہلو پہ بھی روشنی ڈالی جائے۔

میں بچپن میں لاہور گیا۔1 سال کی عمر میں۔ تب کا کچھ یاد نہیں۔ ایف ایس سی کے بعد گیا۔ تب کوئی خاص واقعہ پیش نہیں آیا۔ نہ ہی اتنا گھوما۔
احمد بلال آف لائن ہے   Reply With Quote
احمد بلال کا شکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم (21-12-10)
پرانا 21-12-10, 09:14 AM   #49
Senior Member
 
ڈاکٹرنور's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: Islamabad
عمر: 45
مراسلات: 2,396
کمائي: 87,202
شکریہ: 1,684
2,007 مراسلہ میں 5,950 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ہارون ۔۔۔
بہت اچھا انداز تحریر ہے۔۔
لاہور کے بارے میں جب بھی پڑھیں ۔۔
مزہ آتا ہے۔۔
لہور واقعی لہور ہے۔۔
آپ نے بہت خوبصورت پیرائے میں اپنی یادیں شیئر کی ہیں۔۔
آپ کی تحریر سے ثابت ہو گیا
آپ ایک اچھے شاعر ہی نہیں
ایک اچھے نثر نگار بھی ہیں۔۔
جاری رکھئے
لاہور میں سیدھے سادے شاعر لوگ تو واقعی لٹ جاتے ہیں۔۔
لیکن یہ بھی ایک یاد گارہے۔
ایک اچھی شاندار تحریر پر مبارک باد
__________________
آنسو اور مسکرا ہٹ دو انمول خزانے ہیں-پہلے خزانے کواپنے تک محدود رکھواور دوسرے کولوگوں پر نچھاور کردو(حضرت علی)
Visit My Blog
http://www.homeopathypakistan.blogspot.com
ڈاکٹرنور آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ڈاکٹرنور کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (21-12-10), رضی (21-12-10)
پرانا 22-12-10, 07:51 PM   #50
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
کمائي: 121,611
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ڈاکٹرنور مراسلہ دیکھیں
ہارون ۔۔۔
بہت اچھا انداز تحریر ہے۔۔
لاہور کے بارے میں جب بھی پڑھیں ۔۔
مزہ آتا ہے۔۔
لہور واقعی لہور ہے۔۔
آپ نے بہت خوبصورت پیرائے میں اپنی یادیں شیئر کی ہیں۔۔
آپ کی تحریر سے ثابت ہو گیا
آپ ایک اچھے شاعر ہی نہیں
ایک اچھے نثر نگار بھی ہیں۔۔
جاری رکھئے
لاہور میں سیدھے سادے شاعر لوگ تو واقعی لٹ جاتے ہیں۔۔
لیکن یہ بھی ایک یاد گارہے۔
ایک اچھی شاندار تحریر پر مبارک باد
ڈاکٹر صاحب، میں شاعر نہیں ہوں۔ البتہ سیدھا سادا ضرور ہوں۔
ھارون اعظم آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 22-12-10, 07:54 PM   #51
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
کمائي: 121,611
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : احمد بلال مراسلہ دیکھیں
اسلام علیکم
سفر نامے مجھے بالکل پسند نہیں تھے۔ لیکن اب اتنے پسند ہیں کہ کوئی دوسری تحریر اتنی پسند نہیں۔
ہارون بھائی آپ نے بہت اچھا لکھا۔ بہت پسند آیا۔ بہت کچھ سیکھا اس تھریڈ سے۔ خاص طور پہ ٹکٹ والی بات سے اور مرغ ،چنا ۔
میں ہوتا تو شرم کے مارے 65 روپے دے دیتا واپس نہ کرتا۔بہت شرمیلا ہوں۔
خلیل بھائی کی دور بین والی بات پہ بھی بہت ہنسی آئی۔
یاسر بھائی کی بات بھی ٹھیک ہے۔ جہاں منفی پہلو اجاگر کرنے سے کوئی نصیحت پکڑتا ہے وہیں ایک رائٹر کا فرض ہے کہ مثبت پہلو پہ بھی روشنی ڈالی جائے۔

میں بچپن میں لاہور گیا۔1 سال کی عمر میں۔ تب کا کچھ یاد نہیں۔ ایف ایس سی کے بعد گیا۔ تب کوئی خاص واقعہ پیش نہیں آیا۔ نہ ہی اتنا گھوما۔
تحریر پسند کرنے کے لئے شکریہ بھائی۔
ھارون اعظم آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 22-12-10, 07:57 PM   #52
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
کمائي: 121,611
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : راجہ اکرام مراسلہ دیکھیں
بہت خوب ہارون بھائی
آپ کی اچھی یادیں ہیں لاہور کی ۔۔۔۔۔۔
سوائے سٹیشن کے میں صرف 2 بار ہی لاہور گیا ہوں
مینار پاکستان، بادشاہی مسجد، قلعہ اور داتا دربار کے علاوہ کہیں جانا نہیں ہوا

لیکن ریلوے اسٹیشن پر ہی اتنے لوری ہوتے ہیں کہ باہر جائے بغیر ہی بندے کو سمجھ آ جاتا ہے۔
میرے ساتھ بھی بعینہ وہ واقعہ پیش آیا جو شمشاد بھائی نے لکھا ہے۔
میں نے اس سے چنا چاول مانگے اور اس نے ایک چھوٹی سی مرغی کی بوٹی پلیٹ میں رکھ دی۔۔۔۔۔۔۔۔ پھر وہی ہوا جس کا ذکر شمشاد بھائی کر چکے ہیں۔
راجہ بھائی، بہت شکریہ۔
ھارون اعظم آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 27-01-11, 10:49 AM   #53
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,538
کمائي: 88,204
شکریہ: 5,214
5,043 مراسلہ میں 11,469 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت دنوں بعد آیا تو چیک کیا بہت اچھا لگا ہارون بھائی
ویسے بندہ نئے شہر میں جائے گا تو اسکے ساتھ فراڈ ضرور ہوتا ہے چاہیے وہ پاکستان کا کوئی سا بھی شہر ہو
__________________
Life is a gift given to us by Allah.Death is a gift returned to Allah.
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
wajee کا شکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم (27-01-11)
پرانا 27-01-11, 10:58 PM   #54
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
کمائي: 121,611
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : wajee مراسلہ دیکھیں
بہت دنوں بعد آیا تو چیک کیا بہت اچھا لگا ہارون بھائی
ویسے بندہ نئے شہر میں جائے گا تو اسکے ساتھ فراڈ ضرور ہوتا ہے چاہیے وہ پاکستان کا کوئی سا بھی شہر ہو
وقاص بھائی، ان چھوٹی موٹی باتوں کو فراڈ نہیں کہا جاسکتا۔ ایسی باتیں تو بعد میں یاد آکر ہنسی آتی ہے۔
ھارون اعظم آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 28-01-11, 12:33 AM   #55
Senior Member
 
ناصحی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: Cyberland
مراسلات: 1,884
کمائي: 44,992
شکریہ: 1,916
1,665 مراسلہ میں 5,184 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت اچھ تحریر ہے، پیش کرنے کا شکریہ

میں نے اس تھریڈ کو پڑھتے ہو کئی بار لاہور میں پیش آنے والا ایک چھوٹا سا incident شیر کرنے کا سوچا لیکن اب تک ہر بار اردہ بدل لیا۔

میں پچھلی مرتبہ جب لاہور گیا تو شہر میں رکشہ سے بلکل سفر نہیں کرنا چاہتا تھا اسلیے ایک ٹیکسی لی۔ صبح کا وقت تھا ابھی سورج نکلنے میں کافی دیر تھی اور سڑکوں پر ٹریفک بھی بہت کم تھی۔ چند میل کے بعد ڈرائیور نے ٹیکسی آہستہ کرنے کے بعد ایک بڑے چوک سے پہلے کھڑی کر دی اور باہر نکل کر چیک کرنے کے بعد کہنے لگا کہ ایک ٹائر میں ہوا نہیں ہے اسلئیے وہ اسے کہیں مکینک کے پاس لے کر جانا چاہتا ہے۔ میں نے کہا کہ میں تو وقت ضائع نہیں کرسکتا اسلیے کوئی اور ٹیکسی پکڑنا چاہتا ہوں لیکن وہ اصرار کرنے لگا کہ کام جلد ہو جائے گا اسکی ضرورت نہیں۔

ان دنوں لاہور میں سیکیورٹی کی حالت بہت خراب تھی اور شاید اسی وجہ سے یا by chance وہاں موٹر سائیکلوں پرٹریفک پولیس والے فورا" آ پہنچے انہوں نے وہاں سےگزر تے ہوئے ایک رکشے کو روک کر مجھے اسمیں بٹھا دیا۔

ٹیکسی والے کے ساتھ کیا ہوا اسکا مجھے کچھ معلوم نہیں۔ میں رکشے میں اپنی منزل پر وقت سے تو پہنچ گیا لیکن اس سفر سے recover ہونے میں کافی دیر لگی۔
__________________
ناصحی آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 01-05-11, 08:13 PM   #56
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Jan 2008
مراسلات: 24
کمائي: 800
شکریہ: 2
20 مراسلہ میں 47 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

نئں ریساں شہر لاہور دیاں
سراج آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 01-05-11, 08:50 PM   #57
Senior Member
 
ننھا بچہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: جہانِ فانی میں
مراسلات: 4,510
کمائي: 52,546
شکریہ: 5,871
3,229 مراسلہ میں 6,950 بارشکریہ ادا کیا گیا
ننھا بچہ کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : پاکستانی مراسلہ دیکھیں
بھائی آپ کے کھانے سے گوگا نقیبہ یاد آ گیا، وہاں پر آپ کی یہ کہانی کئی بار آزمائی گئی ہے،
ہاہاہاہاہاہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ننھا بچہ آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 01-05-11, 08:55 PM   #58
Senior Member
 
ننھا بچہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: جہانِ فانی میں
مراسلات: 4,510
کمائي: 52,546
شکریہ: 5,871
3,229 مراسلہ میں 6,950 بارشکریہ ادا کیا گیا
ننھا بچہ کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

یارو ہتھ ہولا رکھو ساڈا لاہور۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔
ننھا بچہ آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کوشش, پہلے, پاکستان, وقت, لوگ, نوکری, نظر, موقع, منظور, منظر, مسجد, آج, بھائی, بے, تلاش, تصویر, تصاویر, جواب, جانے, دے, دل, سفر, سیر, سال, عجیب


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
وکی لیکس کا بم پھٹ گیا ، آہستہ آہستہ سفارتی تباہی شروع ، پہلا نشانہ سعودی عرب بنا جاویداسد خبریں 10 29-11-10 07:51 PM
پاکستان کے مستقبل کے ساتھ ہماری وابستگی,,,, رابرٹ ایم گیٹس…امریکی وزیر دفاع راجہ اکرام سیاست 3 27-01-10 12:41 AM
پالکی / ڈولی کلچر جو آہستہ آہستہ دم توڑ رہی ہیں وجدان عمومی بحث 2 04-07-08 03:00 PM
کیا رنگ بھلا دستِ ستم گر میں نہیں تھا خرم شہزاد خرم شعر و شاعری 0 05-01-08 02:50 PM
شریف برادران کے اسلام آباد سے براستہ جی ٹی روڈ لاہور آنے پر لاہور میں ان کے استقبال کاروٹ جاری کردیا گیا،نواز شریف اور شہباز شریف مسجد شہد پاکستانی خبریں 1 09-09-07 09:31 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:29 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger