واپس چلیں   پاکستان کی آواز > میرے پاکستان سے > میرا پاکستان > پاکستان کی سیاحت




اذیت ناک سفر

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-12-11, 02:46 PM   #1
اذیت ناک سفر
ALI-OAD ALI-OAD آن لائن ہے 05-12-11, 02:46 PM

آج کل کے جدید اور ترقی یافتہ دور میں بھی ہم پاکستانیوں کے سفر سیکڑوں سال پرانے گھوڑے ، خچر، اونٹ پر سفر کرنے والوں کی مانند ہے اُس دور میں اگر دور دراز کا سفر کیا جاتا تو سفر کرنے والا صیحح اندازہ نہ کرپاتا کہ میں کس وقت کس لمحے کتنے دن میں اپنی مطلوبہ جگہ پر پہنچ پاؤنگا کیونکہ سفر کے دوران موسم کی سختی سے سواری کا سست پڑ جانا راستے میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے جانور کا نڈحال ہو جانا۔ اور بارش کی وجوہات وغیرہ-یہ سب قدرتی آفات ہوتی تھی جس پر ایک مسلمان اللہ کی طرف سے نازل کردہ آزمائیش سمجھ کر صبر کرتا اور اپنا سفر جاری رکھتا
مگر آج کے ترقی یافتہ دور میں اللہ کے عطا کردہ ذہن اور اسکی زمین میں چھپے خزانوں سے انسان نے اپنے لئے اللہ کی رحمت سےاس آزمائش کو کافی حد تک کم کیا
یہ تو دنیا کے حوالے سے میں نے ایک سرسری بات کی ہےاب ہم نظر ڈالتے ہیں اپنےوطن عزیز پاکستان میں سفر پر ،،آج کل دنیا میں سواری کے تین بڑے زریعے ہیں
ہوائی جہاز
ٹرین
بس وغیرہ
ہوائی جہاز کا سفر تو میں نے کیا نہیں یہ تو آپ پی آئی اے سے سفر کرنے والوں سے پوچھ سکتے ہو

‏۰
والسلام....علی اوڈراجپوت
ALI OADRAJPUT
__________________
"اگرحق کونہیں پہچان سکتے،تو باطل کےتیروں پر نظررکھو،جہاں پرلگ رہے ہوں وہی حق ہے///شیخ الاسلام،،،امام ابن تیمیہ رحمتہ اللہ علیہ.

Last edited by ALI-OAD; 05-12-11 at 08:15 PM..

 
ALI-OAD's Avatar
ALI-OAD
Senior Member
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: کراچی
عمر: 32
مراسلات: 1,694
شکریہ: 1,514
1,088 مراسلہ میں 3,342 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 748
Reply With Quote
17 قاری/قارئین نے ALI-OAD کا شکریہ ادا کیا
Miss Khan (06-12-11), skjatala (06-12-11), فیصل ناصر (05-12-11), کنعان (06-12-11), ھارون اعظم (05-12-11), نیلم خان (06-12-11), نبیل خان (05-12-11), محمد یاسرعلی (05-12-11), محمدعدنان (11-12-11), معظم (05-12-11), wajee (05-12-11), آصف رضا (07-12-11), احمد نذیر (05-12-11), رضی (05-12-11), سیپ (07-12-11), عبدالقدوس (05-12-11), عبداللہ آدم (05-12-11)
پرانا 05-12-11, 02:47 PM   #2
Senior Member
 
ALI-OAD's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: کراچی
عمر: 32
مراسلات: 1,694
کمائي: 29,828
شکریہ: 1,514
1,088 مراسلہ میں 3,342 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جناب عالی اب ہمارے سفر کی داستاں شروع ہوا چاہتی ہے
اس بقرا عید کے کچھ دن بعد میرا پنجاب بھر کا سفر شروع ہوا جسمیں میں نے
کراچی سے رحیمیارخان
رحیم یار خان سے خان پور
پھر واپس رحیم یار خان
رحیم یار خان سے ملتان
ملتان سے کوٹ ادّو
کوٹ ادو سے عبدالحکیم
عبدالحکیم سےچیچہ وطنی
چیچہ وطنی سے لاہور
لاہور سے واپس کراچی







ALI-OAD آن لائن ہے   Reply With Quote
15 قاری/قارئین نے ALI-OAD کا شکریہ ادا کیا
Miss Khan (06-12-11), skjatala (06-12-11), فیصل ناصر (05-12-11), ھارون اعظم (05-12-11), نیلم خان (06-12-11), نبیل خان (05-12-11), محمد یاسرعلی (05-12-11), محمدعدنان (11-12-11), معظم (05-12-11), wajee (05-12-11), ابوسعد (05-12-11), احمد نذیر (05-12-11), رضی (05-12-11), عبدالقدوس (05-12-11), عبداللہ آدم (05-12-11)
پرانا 05-12-11, 02:47 PM   #3
Senior Member
 
ALI-OAD's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: کراچی
عمر: 32
مراسلات: 1,694
کمائي: 29,828
شکریہ: 1,514
1,088 مراسلہ میں 3,342 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

مجھے بچپن ہی سے ٹرین کے سفر کا شوق ہےاور اسی شوق کے ہاتھوں مجبور جب میں کراچی سے پنجاب کے سفر کے لئے نکلا تو وہ جمعہ کا مبارک دن اور تاریخ بھی دل چسپ تھی
11-11-11
دن ،مہینہ ۔ سال، کا ہندسہ بھی ایک اور سفر میں میں بھی اکیلا ایک
گھر سے نکلتے ہوئے میرے ذہن میں یہ ہی خیال تھا کہ ریلوے اسٹیشن ویران پڑا ہوگا ریلوے کی خراب کارکردگی کی وجہ سے لوگوں نے ٹرین کا سفر کم کردیا ہوگا جیسا کہ میڈیا پر آئے دن ریلوے کے بارے میں خبریں سننے،پڑھنے کو ملا کرتی تھی ۔۔۔اسی خیال کے پیش نظر اسٹیشن پر جاتے ہی مجھے سیٹ اور برتھ کے حصول میں کوئی دشواری نہ ہو گی
مگر جب میں ریلوے اسٹیشن گیا تو مجھے اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آرہا تھا اسٹیشن کا منظر دیکھ کر کیوں کہ یہاں پر ویرانی کی بجائے آدم ذات کا ایک جم غفیر تھا یہاں پر تو مجھ سے بھی بڑھ کر ٹرین کے سفر کے شیدائی موجود تھے ہر طرف سر ہی سر پلیٹ فارم پر تل دھرنے کو جگہ موجود نہیں تھی۔۔اسٹیشن پر سیٹ کا حصول تو دور کی بات صرف ایک ٹکٹ بڑی مشکل سے ملی دھکے کھا کھا کر
شام کوٹرین اپنے مقررہ وقت 5:30 پر روانہ ہوئی میں بڑا خوش تھا ٹرین اپنے وقت پر روانہ ہوئی،، تو جناب جب میں رحیم یارخان پہنچا تو میری خوشی اور حیرت کی انتہا نہ تھی مجھے مقررہ وقت صبح 4:بجے پہنچادیا
میرے تمام خدشات اوروسوسےدور ہو گئے جو میڈیا نے میرے ذہن میں بھر رکھے تھے ریلوے والوں کی عزت اور اہمیت میرے دل میں زیادہ ہو گئی
ALI-OAD آن لائن ہے   Reply With Quote
15 قاری/قارئین نے ALI-OAD کا شکریہ ادا کیا
Miss Khan (06-12-11), skjatala (06-12-11), فیصل ناصر (05-12-11), کنعان (06-12-11), ھارون اعظم (05-12-11), نیلم خان (06-12-11), نبیل خان (05-12-11), محمد یاسرعلی (05-12-11), محمدعدنان (11-12-11), معظم (05-12-11), wajee (05-12-11), ابوسعد (05-12-11), احمد نذیر (05-12-11), رضی (05-12-11), عبداللہ آدم (05-12-11)
پرانا 05-12-11, 02:51 PM   #4
Senior Member
 
ALI-OAD's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: کراچی
عمر: 32
مراسلات: 1,694
کمائي: 29,828
شکریہ: 1,514
1,088 مراسلہ میں 3,342 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

تیل اور تیل کی دھار
،

جب میں نے رحیم یار خان سے ملتان کا سفر کیا زکریہ ایکسپریس سے تو جیسے جیسے سفر اور وقت بیت رہا تھا ویسے ہی میڈیا کی سنی اور پڑھی ہوئی باتیں ایک ایک کرکے سچ ہو رہی تھی اور اور ریلوے والوں کا جو احترام دل میں جگہ بنا پایا تھا اسکی جگہ غصہ اور بدعا نے لے لی
رحیم یار خان سے خانپور کا سفر محض 35سے 40 منٹ کا تھا جو کہ 1:15 گھنٹے میں طے کیا ملتان اسکا پہنچنے کا وقت دن 12 بجے کا تھا مگر یہ شام کو 5 بجے پہنچی ٹرین چلنے کی رفتاراتنی تھی کہ قریب میں چلتےہوئے موٹر سائیکل ٹرین کو کراس کر رہے تھے
آج کل صرف ٹرین ہی نہیں بس والے بھی بے حس ہو چکے ہیں
جب میں چیچہ وطنی سے لاہور روانہ ہوا تو ٹرین کی کھجل کھاری سے تنگ آکر بس میں سفر کیا جناب بس والے بھی اس وقت تک گاڑی نہ چلائیں جب تک کہ بس سواری سے فل نہ ہو جائے سائیوال میں پورا 1 گھنٹہ رکی رہی پھر اوکاڑہ میں بھی سواریوں کے احتجاج کرنے پر 45 منٹ کے بعد روانہ ہوئی
ALI-OAD آن لائن ہے   Reply With Quote
12 قاری/قارئین نے ALI-OAD کا شکریہ ادا کیا
Miss Khan (06-12-11), فیصل ناصر (05-12-11), کنعان (06-12-11), ھارون اعظم (05-12-11), نیلم خان (06-12-11), نبیل خان (05-12-11), محمد یاسرعلی (05-12-11), معظم (05-12-11), ابوسعد (05-12-11), احمد نذیر (05-12-11), عبدالقدوس (05-12-11), عبداللہ آدم (05-12-11)
پرانا 05-12-11, 02:52 PM   #5
Senior Member
 
ALI-OAD's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: کراچی
عمر: 32
مراسلات: 1,694
کمائي: 29,828
شکریہ: 1,514
1,088 مراسلہ میں 3,342 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اپنی زندگی کا سب سے طویل سفر


دوستوں جب میں لاہور سے کراچی کے لئے روانہ ہوا تو خوائش تھی کہ بس کے زریعے سفر کیا جائے یہ تھوڑا کم خوار کریں گے لیکن جب میں بس اڈے پر گیا تو پتہ چلا کہ رائیونڈ اجتماع کی وجہ سے اکثر بسیں بک ہو چکی ہیں لہذہ انتظار کرو
لیکن مجھ کو جلدی تھی چارو ناچار میں نے ریلوے اسٹیشن کا رکھ کیا اور دیکھا یہاں بھی رش ہے بڑی مشکل سے عوامی ایکپریس میں ایک سیٹ ملی جسکا وقت لاہور سے رات کو 7 بجے کا تھا میں 6 بجے اسٹیشن پہنچ گیا اور ٹرین 3 گھنٹے لیٹ رات 10 بجے لاہور سے روانہ ہوئی لیٹ ہونی کی وجہ یہ تھی کہ راولپنڈی سے لاہور کی طرف آتے ہوئے کوئٹہ ایکسپریس کا انجن فیل ہوگیا تو عوامی ایکسپریس کی ٹرین سے اسکو بھی جوڑ دیا اب ایک انجن 2 ٹرینوں عوامی اور کوئٹہ تقریبا 29 بوگیوں کو کھینچ کر لاہور لایا
25-11-2011 رات 10 بجے ٹرین لاہور سے اللہ اللہ کر کے روانہ ہوئی خانیوال تک تقریبا صیحح سفر کیا اسکے بعد ہر جگہ جہاں پر اسکا اسٹاپ نہ تھا یہ رکتی گئی زیادہ سے زیادہ یہ 20 منٹ چلتی اور اسکے بعد 10 سے 30 منٹ کی بریک روڑی ،،سکھر ،،، اسکا وقت شام 5 بجے کا تھا مگر یہ رات کو 12 بجے پہنچی روڑی پر تقریبا پونے دو گھنٹے رکی یہاں پر اسکے رکنے کا وقت صرف 30 منٹ ہے اسکے بعد روانہ ہوئی اور ہر چھوٹے اسٹیشن پر رکتی گئی
حیدرآباد پہنچ کر پھر رک گئی اور 45 منٹ ہو گئے مگر اسکو چلایا نہ جائے اب مسافروں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہونا شروع ہو گیا تو مسافروں نے نعرے بازی اور ہلڑبازی شروع کری تب جا کر ٹرین کو کراچی کی طرف چلتا کیا اور27-11-2011 کو صبح 6بجے کراچی پہنچایا 25 گھنٹے کا سفر 35 گھنٹے میں طے ہوا
جب میں کراچی ریلوے اسٹیشن پر اترا تو ایک عجیب ہی منظر تھا ریلوے پلیٹ فارم ایک مسافر خانے کا روپ دھارے ہوا تھا کیونکہ ،خیبر میل ایکسپریس جسکو رات 9:30 پر روانہ ہونا تھا وہ اگلی صبح 6 بجے روانہ ہوئی اسکے مسافر انتظار کرتے کرتے لمبی تان سو ئے ہوئے تھے
ALI-OAD آن لائن ہے   Reply With Quote
13 قاری/قارئین نے ALI-OAD کا شکریہ ادا کیا
Miss Khan (06-12-11), فیصل ناصر (05-12-11), کنعان (06-12-11), نیلم خان (06-12-11), نبیل خان (05-12-11), محمد یاسرعلی (05-12-11), معظم (05-12-11), wajee (05-12-11), ابوسعد (05-12-11), احمد نذیر (05-12-11), شھزادباجوہ (07-12-11), عبدالقدوس (05-12-11), عبداللہ آدم (05-12-11)
پرانا 05-12-11, 02:56 PM   #6
Senior Member
 
ALI-OAD's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: کراچی
عمر: 32
مراسلات: 1,694
کمائي: 29,828
شکریہ: 1,514
1,088 مراسلہ میں 3,342 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

پا کستان ریلوے ۔۔۔۔ ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
ALI-OAD آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے ALI-OAD کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (05-12-11), نیلم خان (06-12-11), نبیل خان (05-12-11), احمد نذیر (05-12-11)
پرانا 05-12-11, 02:58 PM   #7
Senior Member
 
ALI-OAD's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: کراچی
عمر: 32
مراسلات: 1,694
کمائي: 29,828
شکریہ: 1,514
1,088 مراسلہ میں 3,342 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اس سال پاکستان ریلوے کے 150 سال کی سالگرہ بھی تھی
1861سے 2011
ALI-OAD آن لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے ALI-OAD کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (05-12-11), نیلم خان (06-12-11), نبیل خان (05-12-11), مرزا عامر (05-12-11), احمد نذیر (05-12-11), عبداللہ آدم (05-12-11)
پرانا 05-12-11, 03:24 PM   #8
Senior Member
 
ننھا بچہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: جہانِ فانی میں
مراسلات: 4,510
کمائي: 52,546
شکریہ: 5,871
3,229 مراسلہ میں 6,950 بارشکریہ ادا کیا گیا
ننھا بچہ کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

زندہ باد جی
مُجھے بھی بھی شوق تھا لیکن کبھی پورا نہیں ہوا
اب بلور کی مہربانی سے شوق بھی نہیں رہا
__________________
اب تو اتنی بھی میسر نہیں مے خانے میں
ننھا بچہ آن لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے ننھا بچہ کا شکریہ ادا کیا
ALI-OAD (05-12-11), فیصل ناصر (05-12-11), کنعان (06-12-11), نیلم خان (06-12-11), احمد نذیر (05-12-11)
پرانا 05-12-11, 04:05 PM   #9
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مراسلات: 2,296
کمائي: 26,607
شکریہ: 8,509
1,592 مراسلہ میں 3,519 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

مبارک ہو بھائی 35 گھنٹے میں پنچ تو گئے ۔
میں لاہور سے رحیم یار خان 24 گھنٹوں میں پنہچا ہو ں۔ علامہ اقبال ایکسپریس میں ۔
جن میں سے 12 گھنٹے لاہور اسٹیشن میں اور 12 سفر میں ۔ ہر آدھے گھنٹے کے بعد عملہ یہی بتاتا تھا کہ آدھے گھنٹے میں ٹرین پنہچ رہی ہے ۔ مگر ” دھلی ہنوز دور است “ والی بات ہوئی ۔ اور جب مسافروں نے توڑ پھوڑ شروع کردی اور عجیب عجیب قسم کے نعرے بشمول گالیوں کے بلند ہونا شروع ہوئے اور خاص کر عمر رسیدہ عورتوں کا انداز جاحانہ تھا ۔ اب اس انداز کی برکت سے ٹرین بھی آگئی اور رات 2بجے روانہ بھی ہوگئی ۔اور ہر اسٹیشن پہ بلور صاحب کے نام کے ساتھ بہت کچھ لکھا ہوا نظر آیا

Last edited by نبیل خان; 05-12-11 at 06:55 PM.
نبیل خان آن لائن ہے   Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے نبیل خان کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (05-12-11), ھارون اعظم (05-12-11), نیلم خان (06-12-11), محمد یاسرعلی (05-12-11), معظم (05-12-11), احمد نذیر (05-12-11), عبدالقدوس (06-12-11), عبداللہ آدم (05-12-11)
پرانا 05-12-11, 04:20 PM   #10
Senior Member
 
محمد یاسرعلی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: راولپنڈی
عمر: 28
مراسلات: 4,031
کمائي: 54,668
شکریہ: 7,881
2,881 مراسلہ میں 7,142 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد یاسرعلی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد یاسرعلی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ویسے آپ نے بھی یہ جو سٹا لگا لگا کے پوسٹ کیا ہے اس سے آپ کے سفر کا حوال مکمل پڑھ لیا۔

ویسے ہم نے بھی آج سے کوئی 10 سال پہلے ایک سفر کیا تھا راولپنڈی سے لاہور کا شام پانچ بجے ٹرین چلی تھی اور صبح 9 بجے تقریباً پہنچایا تھا ۔ ٹکٹ صرف 40 روپے تھا شاید اور ٹرین پسنجر تھی نام شاید یہی تھا یاد نہیں آرہا اور آج کل تو میرے خیال میں چلتی بھی نہیں۔
__________________
فیس بک پہ پاک نیٹ کا حلقہ احباب
https://www.facebook.com/groups/pak.net

دوستوں سے گزارش ہے کہ اپنے شائع کردہ موضوع کو یہاں بھی شئیر کردیا کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پاک نیٹ کی فیملی کا حصہ بنایا جاسکے۔
محمد یاسرعلی آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے محمد یاسرعلی کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (05-12-11), کنعان (06-12-11), نیلم خان (06-12-11), نبیل خان (05-12-11), معظم (05-12-11), عبدالقدوس (06-12-11)
پرانا 05-12-11, 05:08 PM   #11
Senior Member
 
معظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: ولایت
مراسلات: 2,539
کمائي: 66,987
شکریہ: 3,000
1,870 مراسلہ میں 4,776 بارشکریہ ادا کیا گیا
معظم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں معظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں معظم کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

السلام علیکم!

بھائی آپ کے سفر کا حال سن کر تلخ یادیں اور سٹیشنوں پر گزاری گئی سرد راتیں یاد آگئیں۔ میں بھی ایک دور میں پڑھائی کے شوق میں‌لاہور گیا تھا جہاں سے ہر دوسرے ماہ سفر کرنا پڑتا تھا اس دوران لاہور ریلوے اسٹیشن پر راتیں بھی گزاریں ہیں ۔ پھر اخیر نتیجہ یہ نکلا کہ سفر کا دورانیہ بڑھا دیا یعنی تین ماہ میں ایک مرتبہ لیکن کرتا ڈائیو سے تھا۔ ان کی سروس فی الحال پاکستان میں‌واحد امید ہے لیکن ان کی بھی روز بروز بڑھتی قیمتیں ڈسٹرب تو کرتی ہیں لیکن دو تین سو کے لیے بندہ دس گھنٹے کا سفر نہیں اجیرن کر سکتا۔ اور میں نے تو رحیم یار خان سے بہاولپور کا سفر ٹرین پر ساڑھے آٹھ گھنٹے میں طے کیا ہے سکول دور میں ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کے لیے گئے تھے ۔ ٹرین کی رفتار یوں تھی کہ پلیٹ فارم پر اتر جاؤ اور ساتھ ساتھ پیدل چلتے رہو تو آپ اپنی بوگی سے آگے نکل جاؤ

اور پی آئی اے کا حال کیا سناؤں اور آپ کیا سنتے ہیں۔ مارچ میں رحیم یار خان سے کراچی کی فلائٹ رات 7 بجکر 45 منٹ پر تھی جس نے 9 بجے کراچی پہنچا دینا تھا۔ رحیم یار خان ائیر پورٹ لاؤنج میں بیٹھے رات کے 1 بج گئے جب جہاز تشریف لائے اور ڈھائی بجے کراچی ائیرپورٹ پہنچایا گیا۔
انٹرنیشنل فلائٹ کا تجربہ تو بہتر ہے لیکن سامان کے ساتھ چھیڑ خانی چھوٹی موٹی چیزوں کا غائب ہونا ایک معمول ہے۔
__________________
اے اللہ! ان سنگین حالات میں ملکِ پاکستان کی حفاظت فرما۔ آمین ثم آمین
بزنس ایجوکیشن ایک تعلیمی بلاگ ، اب نئے انداز میں - http://bizedu.co.cc
معظم آف لائن ہے   Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے معظم کا شکریہ ادا کیا
skjatala (06-12-11), فیصل ناصر (05-12-11), کنعان (06-12-11), ھارون اعظم (05-12-11), نیلم خان (06-12-11), نبیل خان (05-12-11), رضی (05-12-11), عبدالقدوس (06-12-11)
پرانا 05-12-11, 06:19 PM   #12
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
کمائي: 100,094
شکریہ: 24,031
4,993 مراسلہ میں 14,718 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

2006 میں میں پہلی دفعہ شہر سے باہر اکیلا گیا تھا اور یہ لاہور کا سفر تھا، کیا بات تھی جی اس وقت تو ، نائٹ کوچ بولتے ہیں راولپنڈی سے لاہور جو ریل رات 12 بجے روانہ ہو کر صبح 6 بجے لاہور. لوئر اے سی میں گیا تھا اور بہت زبردست یادوں میں سے ایک ہے. اصل میں پنجاب گورنمنٹ نے "کل صوبائی" مقابلہ کروایا تھا مضمون نگاری کا، اس میں مابدولت اتفاق سے اول اگئے تھے، انہوں نے پرنسپل کو فون کیا کہ انعام لینا ہے تو بچے کو لاہور بھیجو تقریب انعامات میں، جو الحمرا ہال میں ہونی تھی، خیر جی امجد اسلام امجد نے ایوارڈا بھی اور تسویریں شسویریں بھی بنائی گئیں. . . مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ میں نے اصرار کے باوجود تصویر نہیں بنوائی تھی، اب تو کافی:لبرل: ہو گیا ہوں !!!

واپسی پر ٹرین چل پڑی تو اکانومی میں گھس گیا اور چیکر سے ٹکٹ کٹوایا بمع جرمانہ، وزیر اباد تک زلت برداشت کی کھرے ہونے کی اور بعد ازاں آگے پارلر میں منتقل ہو گیا، سواد ا گیا بادشاہو.
بھوک بھی شدید لگی ہوئی تھی، اب جن لوگوں ے سفر کیا ہو وہ جانتے ہوں گے دوران سفر وہ ایک مرغی نما چیز لے کر اتے ہیں کہ جی اسے قبولیے اور بندہ پہلی دفعہ یہ سمجھتا ہے کہ کیا پتہ اس کے چارجز ٹکٹ میں ہی شامل ہوں گے، نہ اس سے پہلے اور نہ ہی بعد میں کبھی میں نے پورا مرغا ہڑپ کیا ہے ایک ہی نشست میں، لیکن اس دن تو

پندی کے قریب پہنچ گئے لیکن کسی نے یہ نہیں پوچھا کہ میاں تمہارا ٹکٹ کدھر ہے، شاید یہ سمجھتے ہوں کہ ایسی حرکتوں والے اکانومی میں ہی پائے جاتے ہیں. . . . خیر جی ایک وردی پوش کو بلا کر سارا ماجرا کہا تو اس نے اضافی رقم لی اور کچھ اور لیکیں شیکیں مار دیں ٹکٹ پر. واپسی پر بھی ایگزیکٹ ٹائم 6 گھنٹے !!!

آآآآآآآآآہ. . . . اور اب تو بقول پروین شاکر::
اب جو پلٹ کے دیکھیے بات تھی کچھ محال بھی
__________________
قال الشيخ محمد نجيب المطيعي - رحمه الله- في تصوير طبيعة طريق المجاهد :
"وإنما يجاهد المؤمن في الله جهاده، إن أخفق فإفادة أو أوذي فإرادة، أو نفي فريادة،
أو سجن فعبادة، أو عاش فقيادة، أو مات فشهادة، فله الحسنى وزيادة"
عبداللہ آدم آن لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
skjatala (06-12-11), فیصل ناصر (05-12-11), کنعان (06-12-11), ھارون اعظم (05-12-11), نبیل خان (05-12-11), رضی (05-12-11), عبدالقدوس (06-12-11)
پرانا 05-12-11, 07:11 PM   #13
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,538
کمائي: 88,203
شکریہ: 5,214
5,043 مراسلہ میں 11,469 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میں نے حیدرآباد سے فیصل آباد تک کا ٹرین میں‌سفر کیا ماشااللہ پورے دو دن میں پہنچایا
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے wajee کا شکریہ ادا کیا
کنعان (06-12-11), نیلم خان (06-12-11), عبدالقدوس (06-12-11), عبداللہ آدم (05-12-11)
پرانا 05-12-11, 09:53 PM   #14
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
کمائي: 100,094
شکریہ: 24,031
4,993 مراسلہ میں 14,718 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

شکر نہیں کرتے کہ پہنچ گئے.. . . . . عجیب ناشکری عوام ہے یار پاکستان کی
عبداللہ آدم آن لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (05-12-11), ھارون اعظم (05-12-11), wajee (06-12-11), حیدر (05-12-11), عبدالقدوس (06-12-11)
پرانا 05-12-11, 10:45 PM   #15
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
کمائي: 121,610
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

علی اوڈ بھائی،

آپ ایک ہی سفر سے اکتا گئے۔ میں نے ٹرین کا سفر تو نہیں کیا، البتہ بس کے ذریعے بہت سفر کیا ہے اور ایسے ایسے واقعات ہیں کہ آج بھی یاد کرکے بے اختیار ہنسی آتی ہے، مثلاً میانوالی کی پہاڑیوں کے قریب بس خراب ہوگئی اور تمام مسافروں نے تقریباً دو کلومیٹر تک بس کو دھکا لگایا۔ پٹرول پمپ تک بس کو لے جانے کے بعد وہاں مستری نے چیک کیا تو بس کا فیول ختم ہوچکا تھا۔
__________________


http:// haroonazam.wordpress.com

ھارون اعظم کا بلاگ۔
ھارون اعظم آف لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
skjatala (06-12-11), فیصل ناصر (05-12-11), کنعان (06-12-11), نیلم خان (06-12-11), wajee (06-12-11), حیدر (05-12-11), عبدالقدوس (06-12-11)
جواب

Tags
color, پاکستانیوں, وقت, وجہ, ناک, نظر, موسم, مسلمان, آئی, آج, آزمائش, اپنے, اللہ, انسان, بڑے, بارش, جگہ, جاری, حوالے, دور, دنیا, سفر, سال, عزیز, صبر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:50 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger