واپس چلیں   پاکستان کی آواز > میرے پاکستان سے > میرا پاکستان > پاکستان کی سیاحت




ساہیوال

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 08-11-11, 03:13 AM   #1
ساہیوال
رضی رضی آف لائن ہے 08-11-11, 03:13 AM

پروگرام خبرناک کے سفر ناک سیکشن میں ساہیوال کے بارے میں تذکرہ کیا گیا ہے ۔ یہ ساہیوال کا بہت ہی مختصر سا تعارف ہے ساہیوال کی بہت سی چیزوں کو یہاں مس کر دیا گیا ہے اس تھریڈ کا لگانے کا مقصد کچھ باتوں کی تصحیح کرنا ہے یہاں کچھ آوٹ ڈیٹڈ معلومات دی گئی ہیں۔پہلے آپ اس پروگرام کو دیکھ لیں


یہاں ساہیوال ریلوے پلیٹ فارم کا تذکرہ کرتے ھوئے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ ایشیا کا بڑا پلیٹ فاتم گنا جاتا ہے ایک زمانے میں یہ بات درست تھی لیکن میری معلومات کے مطابق اب یہ پاکستان کا بڑا پلیٹ فارم بھی نہیں ہے بلکہ یہ دوسرے نمبر بڑا پلیٹ فارم ضرور ہے۔

یہاں کا ٹی وی بوسٹر کبھی ایشیا کا دوسرے نمبر کا بڑا بوسٹر گننا جاتا تھا تازہ معلومات میرے پاس بھی نہیں ہے ۔ یہ بوسٹر ایکچولی ری براڈکاسٹنگ کے لیئے لگایا گیا تھا۔



یہاں بھینس کا ذکر کیا گیا ہے ساہیوال کی بھینس بھی مشہور ہے لیکن نیل گائے زیادہ مشہور ہے خاص کر آسٹریلیا میں کافی مقبول ہے۔

ساہیوال کو حال ہی میں ڈیویژن کا درجہ دے دیا گیا ہے جس میں تین اضلاع اوکاڑا، ساہیوال اور پاکپتن شامل ہیں ایک وقت تھا جب یہ تینوں اضلاح ضلع ساہیوال کی تحصیلیں ھوا کرتی تھیں۔ اور ان اضلاّع کی موجودہ تحصیلیں ضلح ساہیوال کی ہی سب تحصیلیں ھوا کرتی تھیں۔

ساہیوال کا گورنمنٹ کالج ساہیوال ملک کا ایک ایسا ادارہ ہے جو کہ رقبہ کے لحاظ سے پنجاب کا دوسرا بڑا کالج ہے لیکن اس کالج نے ملک کو بہت سو مایا ناز سپوط مہیا کیئے ہیں۔ ملک کا شاید ہی کوئی بڑا ادارہ ہو جسے گورنمنٹ کالج ساہیوال نے ہنر مند ہاتھ مہیا نہ کیا ہو۔ فوج، پی ٹی وی ، عدلیہ ، بیوروکریسی،ادب ، تعلیم، صحت ، اٹامک انرجی ، پبلک سروس کمشن وغیرہ کوئی بھی ادارہ ایسا نہیں جسے گورنمنٹ کالج ساہیوال نے معمار مہیا نا کیئے ہوں۔ اس کالج کی چند تصاویر میں نے ایک دفعہ مہیا کی تھیں۔ گوورنمنٹ کالج ساہیوال

ساہیوال جیل بھی ملک کی ایک مشہورو معروف جیل ہے اور بڑے بڑے نام اس جیل میں اپنے دن گزار کر گئے ہیں جن میں چند یہ ہیں جواہر لعل نہرو،مولانا ظفر علی خاں، مولانا ابوالکلام آزاد، فیض احمد فیض، ذولفقار علی بھٹو، شیض مجیب الرحمان، حبیب جالب، سردار عبدالقیوم خاں اور آغا شورش کاشمیری
ساہیوال جیل پر بھی میں نے ایک آرٹیکل شئیر کیا تھا۔
چلوچلو، ساہیوال جیل چلو!! ......آن دا ریکارڈ…جبار مرزا

ساہیوال مانچسٹر کےٹاؤن راچڈل کے ساتھ Twinned city کے طور پر بھی مشہور ہے راچڈل میں ایک سائن بورڈ نصب ہے جو کہ پاکستان کی طرف ڈائیریکشن ظاہر کرتا ہے لیکن وہاں پاکستان کی بجائے کیٹیگوریکلی ساہیوال کا نام میشن ہے۔ Sahiwal 3960 miles یہ الفاظ اس پر درج ہیں اس وقت کوئی تصویر مل نہیں سکی ورنہ شئیر کرتا۔

مشاہر میں نوبل انعام یافتہ واحد پاکستانی ڈاکٹر عبدالسلام، ڈاکٹر صابر علی دھوتھڑ پی ایچ ڈی میٹا فزکس [آکسفورڈ] جو کہ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن میں پرنسپل آف سائنس رہے، مشہور شاعر مجید امجد ،پاکستان کے پہلے ٹی وی اناونسر طارق عزیز، مشہور غزل گو گلوکار مہدی حسن، طفیل محمد شہید، ان سب کا تعلق ساہیوال سے رہا ہے۔ مہندی حسن چیچہ وطنی میں سائکلوں کی دکان پر کام کیا کرتے تھے اور طارق عزیز تقریریں لکھ کر دیا کرتا تھا اور ان سے اپنا خرچہ پانی چلاتا تھا۔


ملک کی مشہور نہر لوئر باری دواب تو میرے گھر سے صرف پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔



یہ تو میں نے مختصر سا تعارف کروایا ہے ۔ انشاءاللہ کسی دن ساہیوال کے بارے میں تفصیل سے مضمون لکھوں گا۔ اس تعارف کا مقصد صرف اس پروگرام میں بتائی گئی معلومات میں تھوڑا اضافہ کرنا اور تصحیح کرنا تھا۔
__________________

عشق قاتل سے بھی مقتول سے ہمدردی بھی ،یہ بتا کس سے محبت کی جزا مانگے گا؟
سجدہ خالق کو بھی ابلیس سے یارانہ بھی، حشر میں کس سے عقیدت کا صلہ مانگے گا؟

 
رضی's Avatar
رضی
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 572
Reply With Quote
12 قاری/قارئین نے رضی کا شکریہ ادا کیا
کنعان (12-11-11), یاسر عمران مرزا (09-11-11), نیلم خان (14-11-11), ننھا بچہ (09-11-11), محمد یاسرعلی (08-11-11), محمدثاقب (08-11-11), محمدعدنان (10-11-11), معظم (09-11-11), حیدر (08-11-11), راجہ اکرام (09-11-11), سیپ (18-11-11), عروج (11-11-11)
پرانا 08-11-11, 06:32 AM   #2
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,183
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت خوب رضی بھائی۔
بہت اچھا لکھا ہے۔
ساہیوال کے بارے میں ذرا تفصیلی لکھیے ۔ خاص کر یہاں پر تاریخی مقامات یا پھر آوارہ رُوحوں کی دلچسپی کے مقامات پر ضرور لکھیے۔
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (14-11-11), محمد یاسرعلی (08-11-11), رضی (08-11-11)
پرانا 08-11-11, 08:33 AM   #3
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,194
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شادی اور 3 بچوں کےے بعد روحیں آوارہ نہیں رہتیں
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (14-11-11), محمد یاسرعلی (08-11-11), حسن قادری (09-11-11), رضی (08-11-11)
پرانا 08-11-11, 08:48 AM   #4
Senior Member
 
محمد یاسرعلی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: راولپنڈی
عمر: 28
مراسلات: 4,031
کمائي: 54,669
شکریہ: 7,881
2,881 مراسلہ میں 7,142 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد یاسرعلی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد یاسرعلی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہت خوب رضی بھائی سائیوال کے بارے میں جان کے اچھا لگا
اگر بندہ ساہوال کے دورے پہ آنا چاہے تو وہ کن کن مقامات پہ جا سکتا ہے
__________________
فیس بک پہ پاک نیٹ کا حلقہ احباب
https://www.facebook.com/groups/pak.net

دوستوں سے گزارش ہے کہ اپنے شائع کردہ موضوع کو یہاں بھی شئیر کردیا کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پاک نیٹ کی فیملی کا حصہ بنایا جاسکے۔
محمد یاسرعلی آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے محمد یاسرعلی کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (14-11-11), رضی (08-11-11)
پرانا 08-11-11, 05:04 PM   #5
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,543
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
بہت خوب رضی بھائی سائیوال کے بارے میں جان کے اچھا لگا
اگر بندہ ساہوال کے دورے پہ آنا چاہے تو وہ کن کن مقامات پہ جا سکتا ہے

ساہیوال کے بارے میں ذرا تفصیلی لکھیے ۔ خاص کر یہاں پر تاریخی مقامات یا پھر آوارہ رُوحوں کی دلچسپی کے مقامات پر ضرور لکھیے۔
اگر آپکو دل کوموہلینے والے مقامات یا مشہور و معروف جگہوں کو دیکھنے کا شوق ہے اس معاملے میں شاید مایوسی ہو لیکن اگر آپکو تاریخ ، اور ادب کے حوالے تحقیق کرنے کی جستجو ہے تو آپ کے لیئے اس خطے میں آپ کے لیئے بہت کچھ ہے۔

اگر تو ضلع ساہیوال کی سیر کرنے کا ارادہ ہے تو چند ایک تاریخی مقامات آپکو مل ہی جائیں گے۔ لیکن اگر سٹی ساہیوال کی بات کریں تو چندایک عمارات کے سواکچھ خاص نہیں ہے وہ میں آپکو یہیں پر دیکھا سکتا ہوں

Last edited by رضی; 08-11-11 at 05:47 PM.
رضی آف لائن ہے   Reply With Quote
رضی کا شکریہ ادا کیا گیا
نیلم خان (14-11-11)
پرانا 08-11-11, 08:53 PM   #6
Senior Member
 
محمد یاسرعلی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: راولپنڈی
عمر: 28
مراسلات: 4,031
کمائي: 54,669
شکریہ: 7,881
2,881 مراسلہ میں 7,142 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد یاسرعلی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد یاسرعلی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

رضی بھائی میں ضلع ساہوال کے تاریخ مقامات کے بارے میں جاننا چاہ رہا تھا۔
اگر زندگی نے وفا کی تو کبھی ہم بھی شاید اپنا پیارا پاکستان گھوم کے دیکھ سکیں۔
محمد یاسرعلی آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے محمد یاسرعلی کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (14-11-11), رضی (09-11-11), عروج (11-11-11)
پرانا 09-11-11, 01:14 PM   #7
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,543
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

۔
رضی آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے رضی کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (14-11-11), محمد یاسرعلی (09-11-11)
پرانا 09-11-11, 01:29 PM   #8
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,543
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اس علاقے کے بارے میں نام گنواؤں تو آپ یقین نہیں کریں گے۔

وارث شاہ
بابا فرید
ڈاکٹر اسرار احمد
اور تو اور بابا جی قائداعظم کے بڑوں کا تعلق بھی اسی خطے سے تھا۔

باقی اور بہت بڑے بڑے نام ہیں جنکا تعلق اس خطے سے رہا ہے۔
رضی آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے رضی کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (14-11-11), ننھا بچہ (09-11-11), محمد یاسرعلی (09-11-11)
پرانا 09-11-11, 04:20 PM   #9
Senior Member
 
محمد یاسرعلی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: راولپنڈی
عمر: 28
مراسلات: 4,031
کمائي: 54,669
شکریہ: 7,881
2,881 مراسلہ میں 7,142 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد یاسرعلی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد یاسرعلی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بابا فرید اور وارث شاہ کے مزار پہ آنے کا تو بہت شوق ہے۔

ایک بات بھائی سائیوال کے گاوں کیسے ہیں ویسے جیسے ٹی وی پہ دیکھائے جاتے ہیں ناولز اور کہانیوں میں ہوتے ہیں

میں خود گاوں میں رہتا ہوں پر مجھے اپنے گاوں اور شہر میں کچھ زیادہ فرق محسوس نہیں ہوتا۔بچپن میں کہانیاں پڑھ پڑھ کے مجھ میں بھی روائتی قسم کا گاوں دیکھنے کا بہت شوق ہے۔
محمد یاسرعلی آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے محمد یاسرعلی کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (14-11-11), رضی (10-11-11)
پرانا 09-11-11, 04:42 PM   #10
Senior Member
 
ننھا بچہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: جہانِ فانی میں
مراسلات: 4,510
کمائي: 52,546
شکریہ: 5,871
3,229 مراسلہ میں 6,950 بارشکریہ ادا کیا گیا
ننھا بچہ کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

زبردست معلومات مہیا کیں ہیں آپ نے
ننھا بچہ آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ننھا بچہ کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (14-11-11), رضی (10-11-11)
پرانا 09-11-11, 09:55 PM   #11
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,301
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت خوب جناب
میں ایک دو بار ہی گیا ہوں ساہیوال شہر
ہمارے بہت سے عزیز گگو منڈی میں‌رہتے ہیں، وہاں آنا جانا رہتا ہے
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (14-11-11), محمد یاسرعلی (09-11-11), رضی (10-11-11)
پرانا 10-11-11, 01:56 AM   #12
Senior Member
 
ابن آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 1,100
کمائي: 22,963
شکریہ: 3,391
830 مراسلہ میں 2,404 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

رضی بھائی یاسر بھائی کو کوڑے شاہ زیریں‌کی سیر کروا دیں‌خوش ہو جائیں‌گے دریا کے کنارے پکنک اچھی رہے گی
مالٹے کے سیزن میں‌جائیں‌تو بتانا وہاں‌مالٹوں‌کے باغ میں‌آپ کا مفت بندوبست کروا دوں‌گا
__________________
صراط الھدیٰ فورم
www.siratulhuda.com
اردو یونیکوڈ تحریر میں بنیادی دینی ، اخلاقی و اصلاحی تعلیمات اور سائینس و انفارمیشن ٹکنالوجی کی نفع مند معلومات کی ترسیل کا مرکز
ابن آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے ابن آدم کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (14-11-11), محمد یاسرعلی (10-11-11), حیدر (11-11-11), رضی (10-11-11)
پرانا 10-11-11, 02:59 PM   #13
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,196
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

رضی بھائی اچھا لکھا ہے ساہیوال کے بارے میں‌۔
مجھے تو بچپن کے دن یاد آگئے ہیں جب ہمارے ہرسال گرمیوں کے تین مہینے یہیں‌گزرتے تھے فتح شیر کالونی میں ۔ لیکن اب تو وہ دن خواب ہوئے ۔

بہرحال یادوں کو تازہ کرنے کا شکریہ
__________________
----------
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (14-11-11), حیدر (11-11-11), رضی (10-11-11)
پرانا 10-11-11, 08:42 PM   #14
Senior Member
 
محمد یاسرعلی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: راولپنڈی
عمر: 28
مراسلات: 4,031
کمائي: 54,669
شکریہ: 7,881
2,881 مراسلہ میں 7,142 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد یاسرعلی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد یاسرعلی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ابن آدم بھائی واقعی مجھے کسی ایسے گاوں میں جانے کا بچپن سے شوق ہے جہاں سکون ہو ۔ کچے مکان ہوں، لوگ ایک دوسرے سے پیار کرتے ہوں ایک دوسرے کے دکھ سکھ کو اپنا سمجھتے ہوں، بڑے بڑے کھیت ہوں۔ جہاں چوپال ہو بڑے بوڑھے سے کہانیاں سناتے ہوں ، جہاں آج بھی کھیت میں کام کرنے والے کے لیے گھر سے کھانا آتا ہوں۔ جہاں شرم و حیا ہو۔۔۔اور بہت کچھ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
محمد یاسرعلی آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے محمد یاسرعلی کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (14-11-11), حیدر (11-11-11), رضی (11-11-11), عروج (11-11-11)
پرانا 11-11-11, 11:39 AM   #15
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,221
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میرے بچپن کے دن ،کتنے اچھے تھے دن۔ شکریہ ،بہترین یادیں تازہ کر نے پر۔
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عروج کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (14-11-11), حیدر (11-11-11), رضی (11-11-11)
جواب

Tags
.net, city, فارم, کلومیٹر, کالج, گھر, پاکستان, پاکستانی, مہندی, موجودہ, مجید, انعام, تعارف, تصویر, تصاویر, جیل, حال, سفر, سائنس, سردار, عدلیہ, غزل, صابر, صحت, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ایوانِ وزیراعلیٰ پنجاب کو خواتین کی آئی ٹی یونیورسٹی بنادیا گیا عبدالقدوس خبریں 10 14-02-12 01:02 AM
ہاورڈ یونیورسٹی کے نمائندے کو معزول چیف جسٹس کو ایوارڈ دینے سے روک دیا گیا عبدالقدوس خبریں 1 01-03-11 07:30 PM
ایوان صدر اور وزیراعظم کے سکیورٹی اہلکاروں کی مکمل چھان بین شروع گلاب خان خبریں 1 01-03-11 07:25 PM
”آئیفا ایوارڈزکاؤنٹ ڈاؤن“ اور ”آئیفا ایوارڈزویک اینڈ ود اسٹارز“آج جیو سے پ عبدالقدوس خبریں 0 22-06-08 08:51 PM
یورو کپ فٹبال:روس، ہالینڈکو3-1شکست دے کرسیمی فائنل میں پہنچ گیا بیسل … یور عبدالقدوس خبریں 0 22-06-08 08:32 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:30 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger