واپس چلیں   پاکستان کی آواز > میرے پاکستان سے > میرا پاکستان > پاکستان کی سیاحت




لاہور سے وابستہ چند یادیں - دوسرا حصہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 18-12-10, 01:27 PM   #1
لاہور سے وابستہ چند یادیں - دوسرا حصہ
ھارون اعظم ھارون اعظم آف لائن ہے 18-12-10, 01:27 PM

مینارِ پاکستان سے سیدھا بادشاہی مسجد پہنچا۔ مسجد کے ساتھ علامہ اقبال کا مزار دیکھ کر پہلے وہاں جانے کا سوچا۔ مزار کے احاطے میں داخل ہو کر فاتحہ پڑھا، دعا کی۔ اس کے بعد کچھ دیر کھڑے ہو کر اس عظیم ہستی کی قبر کی طرف دیکھتا رہا۔ کیسے کیسے لوگ یہ زمین نگل گئی ہے؟ وہ لوگ جو کسی قوم کا سرمایہ افتخار ہوتے ہیں، جو غلامی کے اندھیروں میں روشنی کی کرن بن کر اپنے ہم وطنوں کو منزل کی طرف گامزن رہنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، اس شمع کی طرح، جو خود اپنے وجود کو ختم کرکے روشنی پیدا کرتی ہے۔

ان خیالات میں بھٹکتا بھٹکتا 1940ء کے اس دن کو تصور میں دیکھنے لگا، جب اقبال کے مزار کے سامنے پاکستان کا مطالبہ ہورہا تھا۔ میں تصور میں دیکھ رہا تھا، اقبال کی روح کتنی خوش ہورہی تھی۔ مسلمانانِ ہند کے لئے اس نے جو خواب دیکھا تھا، آج اس کی تعبیر میں پہلا قدم اٹھایا جارہا تھا۔

مزار اقبال سے نکل کر بادشاہی مسجد گیا۔ مسجد کے اندر داخل ہو کر اس کی قدامت کا اندازہ کرنا کچھ مشکل نہیں تھا۔ اگرچہ صفائی کا خیال رکھا گیا تھا، البتہ جو تصور میرے ذہن میں تھا، مسجد اس سے بہت خستہ حالت میں لگ رہی تھی۔ یا پھر یہ میرے تصور کی خامی تھی۔ مسجد میں ملک بھر سے آئے ہوئے لوگوں کا رش تھا۔ کوئی تصاویر کھینچ رہا تھا، کوئی مسجد کے دالان میں تپتی دھوپ میں کھڑا اپنے دوستوں سے کہہ رہا تھا، خیال رکھنا، تصویر میں گنبد نظر آنی چاہیئے۔

بادشاہی مسجد سے نکل کر گرمی میں کہیں اور جانے کی ہمت نہیں ہوئی۔ میں اگر چہ تنہائی پسند ہو لیکن گھومنے پھرنے میں اکیلے اکتاہٹ محسوس کرتا ہوں۔ اس لئے باہر نکل کر سڑک کے کنارے لگے اسٹال سے گنے کا جوس پیا، اور گاڑی میں بیٹھ کر گھر روانہ ہوگیا۔

گاڑی سے اتر کر پھر پیاس لگی، سامنے ایک جگہ ”آم کا جوس“ لکھا دیکھ کر وہاں گیا۔ ایک ادھیڑ عمر کا شخص جوس بنا رہا تھا۔ مجھ سے پہلے دو افراد کھڑے جوس بننے کا انتظار کررہے تھے۔ جوس والے نے جوس بناتے ہوئے نیچے سے ایک ڈبا نکالا اور جوسر میں پڑے آم کے ساتھ ڈبے والا جوس بھی ڈال دیا۔ وہ لوگ جو کہ انتظار کررہے تھے، یہ دیکھ کر اس باباجی سے الجھ پڑے، کہ یہ تو آپ ٹھیک نہیں کررہے۔ آم کے جوس کے نام پر ڈبے کا جوس پلا رہے ہو۔ بابا جی بھی اپنی صفائیاں دے رہے تھے۔ یہ منظر دیکھ کر میں نے اپنا ارادہ بدل دیا، اور وہاں سے چل پڑا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے کے باقی حصے:
لاہور سے وابستہ چند یادیں

لاہور سے وابستہ چند یادیں - آخری حصہ
__________________


http:// haroonazam.wordpress.com

ھارون اعظم کا بلاگ۔

Last edited by ھارون اعظم; 19-12-10 at 11:07 PM.. وجہ: لنک کا اضافہ

 
ھارون اعظم's Avatar
ھارون اعظم
ذیلی ناظم
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 587
Reply With Quote
15 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
ARHAM (20-12-10), shafresha (18-12-10), پاکستانی (18-12-10), یاسر عمران مرزا (18-12-10), نورالدین (23-12-10), محمد زین العابدین (18-12-10), محمدعدنان (18-12-10), بزم خیال (19-12-10), حیدر (19-12-10), رانا امر (18-12-10), راجہ اکرام (20-12-10), رضی (18-12-10), عبدالقدوس (19-12-10), عبداللہ آدم (18-12-10), عروج (20-12-10)
پرانا 18-12-10, 02:21 PM   #2
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,543
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
میں تصور میں دیکھ رہا تھا، اقبال کی روح کتنی خوش ہورہی تھی۔ مسلمانانِ ہند کے لئے اس نے جو خواب دیکھا تھا، آج اس کی تعبیر میں پہلا قدم اٹھایا جارہا تھا۔
بھائی میرے اقبال کا خواب ابھی شرمندہ تعبیر ھونا باقی ہے ۔
رضی آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے رضی کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (18-12-10), حیدر (19-12-10), رانا امر (18-12-10), عروج (20-12-10)
پرانا 18-12-10, 02:39 PM   #3
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,196
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بھائی بہت اچھا لکھا ہے اور بیٹھے بٹھائے لاہور کی سیر کروادی
شکریہ
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (18-12-10), حیدر (19-12-10), رانا امر (18-12-10), رضی (18-12-10), عروج (20-12-10)
پرانا 18-12-10, 02:49 PM   #4
Senior Member
 
رانا امر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 833
کمائي: 18,428
شکریہ: 4,245
514 مراسلہ میں 1,420 بارشکریہ ادا کیا گیا
رانا امر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں رانا امر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : رضی مراسلہ دیکھیں
بھائی میرے اقبال کا خواب ابھی شرمندہ تعبیر ھونا باقی ہے ۔
جو حلات جارہے ہیں اس وقت کیا وہ کم ہےجواس سے بھی زیادہ شرمندگی ابھی باقی ہے ،؟؟؟؟؟؟؟؟
رانا امر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے رانا امر کا شکریہ ادا کیا
حیدر (19-12-10), عروج (20-12-10)
پرانا 18-12-10, 04:51 PM   #5
ذیلی ناظم

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,223
کمائي: 77,487
شکریہ: 9,129
3,024 مراسلہ میں 11,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

السلام علیکم،
ہارون بھائی! دونوں تھریڈ پڑھنے کے بعد میرا مشورہ ہے کہ ہیملٹ وغیرہ کا بندوبست کر لیں۔
عبداللہ حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (18-12-10), حیدر (19-12-10), رضی (18-12-10), عبداللہ آدم (18-12-10), عروج (20-12-10)
پرانا 18-12-10, 04:57 PM   #6
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
کمائي: 121,611
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبداللہ حیدر مراسلہ دیکھیں
السلام علیکم،
ہارون بھائی! دونوں تھریڈ پڑھنے کے بعد میرا مشورہ ہے کہ ہیملٹ وغیرہ کا بندوبست کر لیں۔
کیوں آپ شمشیر بدست آرہے ہیں کیا؟
ھارون اعظم آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
حیدر (19-12-10), رضی (18-12-10), عبداللہ حیدر (18-12-10), عروج (20-12-10)
پرانا 18-12-10, 05:18 PM   #7
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
کمائي: 100,095
شکریہ: 24,031
4,993 مراسلہ میں 14,718 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

انڈے اور ٹماٹروں کی آمد کی توقع کی بنا پر برادر عبد اللہ یہ مشورہ دے رہے ہیں...............

رقم دو کا بھی ایہو کہنا ہے
عبداللہ آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (19-12-10), حیدر (19-12-10), رضی (18-12-10), عبداللہ حیدر (18-12-10), عروج (20-12-10)
پرانا 18-12-10, 09:03 PM   #8
ذیلی ناظم

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,223
کمائي: 77,487
شکریہ: 9,129
3,024 مراسلہ میں 11,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ھارون اعظم مراسلہ دیکھیں
کیوں آپ شمشیر بدست آرہے ہیں کیا؟
او پائی جی!‌کیوں مینوں اندر کرانا جے۔
میں نے خُود پہننے کا مشورہ تو نہیں‌دیا تھا۔ یہ تیر ،تفنگ، شمشیر، زرہ، خُود کے نام نہ لیا کریں۔ ہم پرامن مسلمانوں کے دل کانپتے ہیں۔
عبداللہ حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (19-12-10), محمدعدنان (19-12-10), حیدر (19-12-10), عروج (20-12-10)
پرانا 18-12-10, 09:09 PM   #9
ذیلی ناظم

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,223
کمائي: 77,487
شکریہ: 9,129
3,024 مراسلہ میں 11,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبداللہ حیدر مراسلہ دیکھیں
السلام علیکم،
ہارون بھائی! دونوں تھریڈ پڑھنے کے بعد میرا مشورہ ہے کہ ہیملٹ وغیرہ کا بندوبست کر لیں۔
یہ مراسلہ سوتے جاگتے میں‌لکھا اور اس وقت میں‌سوچ رہا تھا کہ شیکسپیئر نے اپنے مشہور ڈرامے کا نام ہیلمٹ‌کی بجائے ہیملٹ کیوں‌رکھا ہے۔
عبداللہ حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (18-12-10), ھارون اعظم (19-12-10), عروج (20-12-10)
پرانا 18-12-10, 09:12 PM   #10
Senior Member
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,388
شکریہ: 9,614
4,227 مراسلہ میں 12,048 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

جناب آپ اتنا محدود کیوں لکھ رہے ہیں۔ کیا سٹار پلس کی طرح ہی اس کی بھی 100 قسطیں چلانے کا ارادہ تو نہیں۔ لاہورسے میری بھی کافی یادیں وابستہ ہیں۔ چلیے آپ ایک بار شئر کر لیجیے، پھر میں‌بھی کچھ لکھوں گا۔
__________________
عرفی تومیندیش ذغوغائے رقیباں - آواز سگاں کم نہ کند رزق گدارا
میرا بلاگ | yasirimran.wordpress.com
یاسر عمران مرزا آن لائن ہے   Reply With Quote
10 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا
shafresha (18-12-10), پاکستانی (19-12-10), ھارون اعظم (19-12-10), نورالدین (23-12-10), محمدعدنان (19-12-10), احمد بلال (21-12-10), حیدر (19-12-10), عبدالقدوس (19-12-10), عبداللہ آدم (18-12-10), عروج (20-12-10)
پرانا 19-12-10, 03:03 AM   #11
Senior Member
 
بزم خیال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مراسلات: 1,328
کمائي: 29,427
شکریہ: 4,416
1,048 مراسلہ میں 3,152 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ہارون بھائی بہت اچھا لکھا آپ نے ۔ قسطیں مختصر ہیں ۔
یہی خراماں روی رہی تو گھر کب پہنچیں گے

تفصیلی تبصرہ اگلی اقساط کے بعد ۔
__________________
شائد میرا سفر یہیں تک تھا
بزم خیال آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے بزم خیال کا شکریہ ادا کیا
shafresha (19-12-10), ھارون اعظم (19-12-10), محمدعدنان (19-12-10), حیدر (19-12-10), عبداللہ آدم (19-12-10), عروج (20-12-10)
پرانا 19-12-10, 07:36 AM   #12
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,363
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

چلو جی لاہور تو دیکھ ہی لیا نا پھر
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
shafresha (19-12-10), پاکستانی (19-12-10), ھارون اعظم (19-12-10), حیدر (19-12-10), عروج (20-12-10)
پرانا 19-12-10, 09:54 AM   #13
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
کمائي: 121,611
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : یاسر عمران مرزا مراسلہ دیکھیں
جناب آپ اتنا محدود کیوں لکھ رہے ہیں۔ کیا سٹار پلس کی طرح ہی اس کی بھی 100 قسطیں چلانے کا ارادہ تو نہیں۔ لاہورسے میری بھی کافی یادیں وابستہ ہیں۔ چلیے آپ ایک بار شئر کر لیجیے، پھر میں‌بھی کچھ لکھوں گا۔
یاسر بھائی، میں تو ایک ہی قسط میں پورا لکھنا چاہتا تھا، لیکن پھر اتنی لمبی تحریر دیکھ کر کوئی بھی نہ پڑھتا۔ اب آخری قسط باقی ہے، تھوڑا وقت نکال کر لکھتا ہوں۔
ھارون اعظم آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
shafresha (19-12-10), پاکستانی (19-12-10), یاسر عمران مرزا (19-12-10), حیدر (19-12-10), عبدالقدوس (19-12-10), عروج (20-12-10)
پرانا 19-12-10, 04:52 PM   #14
Senior Member
 
ARHAM's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2010
مقام: کراچی
مراسلات: 1,290
کمائي: 32,348
شکریہ: 868
1,147 مراسلہ میں 4,168 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آخری قسط مکمل کر لیں جب تک تبصرہ ادھار رہا ۔۔۔۔!
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ھارون اعظم مراسلہ دیکھیں
یاسر بھائی، میں تو ایک ہی قسط میں پورا لکھنا چاہتا تھا، لیکن پھر اتنی لمبی تحریر دیکھ کر کوئی بھی نہ پڑھتا۔ اب آخری قسط باقی ہے، تھوڑا وقت نکال کر لکھتا ہوں۔
ARHAM آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ARHAM کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (19-12-10), حیدر (19-12-10), عروج (20-12-10)
پرانا 19-12-10, 07:38 PM   #15
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
کمائي: 100,095
شکریہ: 24,031
4,993 مراسلہ میں 14,718 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بدر بھائی بھی ایک قسط لگا ر سو گئے ہیں..........................سرد رات والی::
عبداللہ آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (19-12-10), عروج (20-12-10)
جواب

Tags
color, کرن, گھر, گئی, پہلے, پاکستان, پسند, قدم, لوگ, نام, نظر, ملک, مسجد, آج, تصویر, تصاویر, حصہ, خوش, دیکھ, دیکھا, دعا, شخص, علامہ, عظیم, غلامی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
دوسری سوچ اور دوسرا سوال۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عبداللہ آدم گپ شپ 23 01-03-11 11:14 PM
دوسری دستک اکرام شعر و شاعری 5 20-12-10 09:46 AM
پالکی / ڈولی کلچر جو آہستہ آہستہ دم توڑ رہی ہیں وجدان عمومی بحث 2 04-07-08 03:00 PM
شریف برادران کے اسلام آباد سے براستہ جی ٹی روڈ لاہور آنے پر لاہور میں ان کے استقبال کاروٹ جاری کردیا گیا،نواز شریف اور شہباز شریف مسجد شہد پاکستانی خبریں 1 09-09-07 09:31 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:30 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger