آج سے تقریبا 7 سال پہلے کراچی جانے کا اتفاق ہوا ۔ پہلی دفعہ میں کراچی میں میوزیمز دیکھے۔ پی اے ایف میوزیم ، نیویل میوزیم اور کراچی کا نیشنل میوزیم۔ کراچی کا نیشنل میوزیم دیکھ کر تو دل کو افسوس ہی ہوا کہ اتنی ساری جگہ فالتو میں ضائع کی ھوئی ہے ۔ میوزیم کے حالات کافی خستہ تھے اور میوزیم میں رکھی ہوئی اشیا کی طرف بھی غالبا کسی نے کوئی توجہ ہی نہیں دی تھی۔ آدھے سے زیادہ سیکشنز تو وہاں ویسے ہی خالی پڑے ھوئے تھے باقی کے حالات بھی کوئی اتنے اچھے نہیں تھے۔ کچھ دن پہلے لاہور میوزیم دیکھنے کا اتفاق ہوا۔ میوزیم دیکھ کر دل خوش ھو گیا۔ چار پانچ گھنٹے میوزیم میں گزارنے کے بعد بھی تشنگی باقی رہی ۔ میرا خیال ہے میں اچھی طرح صرف ایک سیکشن کو ہی دیکھ سکا۔ لاہور میوزیم دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے ۔ معلومات کا خزانہ سمیٹے ہوئے ہے۔ لاہور میوزیم کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے آج سرچ کر رہا تھا تو ایک بہت اچھی ویب دیکھنے کو ملی۔ یہ ایک بہترین کاوش ہے ۔
لہذا آپ کے ساتھ شئیر کر رہا ہوں۔ ضرور دیکھیں۔
لاہور میوزیم
ویب میرے خیال میں ابھی مکمل نہیں کی گئ لیکن click here to start پر کلک کر کے ورچوئل ٹور دیکھ سکتے ہیں۔
پاکستانی سیاحت کو فروغ دینے کے لیئے اس طرح کی مزید کاوشیں ھونی چاہیے۔
شکریہ
__________________

عشق قاتل سے بھی مقتول سے ہمدردی بھی ،یہ بتا کس سے محبت کی جزا مانگے گا؟
سجدہ خالق کو بھی ابلیس سے یارانہ بھی، حشر میں کس سے عقیدت کا صلہ مانگے گا؟