![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 | |||
|
||||
|
مناظر: 1196
|
||||
|
|
#2 |
|
Senior Member
مقبول
تاریخ شمولیت: Jul 2008
مراسلات: 144
کمائي: 5,118
شکریہ: 156
98 مراسلہ میں 375 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
شاہراہ قراقرم۔۔۔۔ ایک شاہکار۔۔
شاہراہ قراقرم وہ اہم سڑک جو پاکستان اور چین کے درمیان تعمیر کی گئی۔ اسے تعمیر کرنے میں تقریبا 12 سال لگے۔ یہ انتہائی مشکل پہاڑوں اور سنگلاخ چٹانوں کو کاٹ کر بنائی گئی اور بہت لمبے فاصلے تک دریائے سندھ کے ساتھ ساتھ جاتی ہے۔ اسکی مزید معلومات آپ کو یہاں سے مل سکتی ہیں: Karakoram Highway - Wikipedia, the free encyclopedia یہ شاہکار تعمیر کرنے میں بہت سے لوگ اپنی جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھےجن میں مزدور، آرمی کے لوگ اور اس ادارے لوگ جو اس سڑک کو تعمیر کر رہا تھا اور اب وہی اسکی دیکھ بھال بھی کرتا ہے۔ بالکل اسی طرح، ہمارے چینی دوستوں نے بھی اسے تعمیر کرنے میں جان کی قربانیاں دیں۔ میرے درخواست ہے کہ ان لوگوں کو اپنی دعاؤں اور خیالات میں ضرور یاد رکھئے گا کہ جن کی قربانیوں سے یہ سڑک تکمیل کو پہنچی۔ اسی وجہ سے یہ شاہکار راستہ پاکستان اور چین کی درمیان ایک عظیم الشان دوستی کی اعلٰی مثال بھی گنا جاتا ہے۔ ملاحظہ کیجئے، شاہراہ قراقرم کی کچھ تصاویر جو دوران سفر وین سے لی گئی ہیں: (نوٹ: ان تصاویر میں جاتے ہوئے اور واپسی کی تصاویر شامل ہیں۔) ![]() ان کے لئے جنہوں نے ان بلند اور دیو قامت وحشی اور سنگلاخ اور خطرناک پہاڑوں کو کاٹ کر ہمارے لئے راستے نکالے۔ ![]() ایک پہاڑی نالہ جو پہاڑوں کی چوٹیوں پر موجود برف کے پگھلنے سے بنتا ہے ![]() ایک نا معلوم برفانی چوٹی جہاں جون کے مہینے میں بھی برف موجود ہے ![]() ![]() ![]() ![]() دریائے سندھ میں شامل ہونے والا ایک پہاڑی نالہ جو پہاڑوں کی برف پگھلنے سے پیدا ہوتا ہے۔ ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() |
|
|
|
| کمائي نے Farrukh کو اس مراسلے کے لئے دیئے | |||
| تاریخ | رکن | عطیہ کرنے کی وجہ | رقم |
| 17-07-10 | رضی | good | 150 |
|
|
#3 |
|
Senior Member
مقبول
تاریخ شمولیت: Jul 2008
مراسلات: 144
کمائي: 5,118
شکریہ: 156
98 مراسلہ میں 375 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
شاہراہ قراقرم پر ایک جگہ آتی ہے، جس کا نام ہے "رائے کوٹ" اور یہاں دریائے سندھ پر ایک پل تعمیر کیا گیا۔ یہاں سے ہم قراقرم کی سڑک سے جدا ہوئے اور جیپیں حاصل کرکے پریوں کے دیس کی طرف روانہ ہوئے۔ جیپوں کا یہ راستہ مقامی لوگوں کی مدد سے تعمیر کیا گیا ہے اور بہت خطرناک کھائیوں اور چٹانوں میں سے ہو کر بلندی کی طرف جاتا ہے۔
یہ کتنا خطرناک ہے، آپ کو ان تصاویر سے اندازہ ہو جائے گا :۔ (نوٹ: ان تصاویر میں جاتے ہوئے اور واپسی کی تصاویر شامل ہیں۔) ![]() رائے کوٹ کا پل جہاں سے پریوں کے دیس کے لئے جیپ ملتی ہے۔ ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() (جاری ہے۔۔) |
|
|
|
|
|
#5 |
|
Senior Member
مقبول
تاریخ شمولیت: Jul 2008
مراسلات: 144
کمائي: 5,118
شکریہ: 156
98 مراسلہ میں 375 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
جیپ کا سفر تقریبا 3 گھنٹے کا ہوتا ہے۔ جس کے بعد ایک گاؤں جس کا نام ہے"تتو" یا کچھ لوگ اسے "ٹاٹو" پکارتے ہیں۔ یہاں سے جیپیں آگے نہیں جا سکتی اور صرف گھوڑے، خچر یا پھر مقامی لوگ۔ یہیں سے ہم نے ایک گائیڈ کی خدمات بھی حاصل کر لیں جس کا نام ہے نصر اللہ۔ اور وہ بڑاہی ملنسار اور خدمت کرنے والا دوست ثابت ہوا۔
اسکے علاوہ کچھ لوگوں نے مقامی مزدور اور گھوڑے بھی حاصل کر لئے۔ مجھے ان میں سے کسی کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی اسلئے میں نے خود ہی چلنے پر اکتفا کیا، اور یہاں سے ہمارا پیدل سفر شروع ہوا، جو تقریبا 4 گھنٹے کا تھا۔ یہ راستہ مشکل ضرور ہے،مگر قدرتی نظاروں سے بھرپور ہے۔ کیونکہ اسے پہلے ہم کافی وقت کے لئے سنگلاخ اور چٹیل پہاڑوں میں گرمی میں سفر کرتے ہوئے آرہے تھے اور اب بلندی کی طرف جاتے ہوئے سر سبز علاقے آنے شروع ہو گئے جس کی وجہ سے ہمارے اندر اور آگے جانے کی تڑپ بڑھتی جا رہی تھی۔ یہاں میں سب تصاویر نہیں دے سکتا کیونکہ انکی تعداد بہت زیادہ ہے۔ صرف راستے میں آنے والے خوبصورت مناظر کی تصاویر دے رہا ہوں:۔ ![]() اک دیس ہے جسکی وادی میں، ہر سمت اُجالا رہتا ہے۔ ![]() اس دیس کے ہر منظر تو، حُسن کا پہرہ رہتا ہے۔۔ ![]() جہاں ندی ندی گاتی ہے۔۔۔ ![]() ہر مسکن پیار کا مسکن ہے۔۔ ![]() انجینرنگ ![]() ہر مسکن کے ہر در پر، دل کھول کے کوئی بیٹھا ہو ۔۔ ![]() جہاں چشمے،جھرنےگاتے ہیں۔۔۔۔ ![]() ہر خلق کوسب ہی چاہتے ہیں۔۔ ![]() جہاں معصوم سا کوئی تکتا ہے۔۔۔۔ ![]() اور آنکھوں میں پیار بلاتا ہے۔۔۔۔۔ ![]() اس دیس کے منظر سہانے ہیں۔۔۔ ![]() جیسے خوابوں میں کوئی پیارا ہو۔۔۔ ![]() جہاں لوگوں میں سب پیارے ہیں۔۔ ![]() کیا بچے بوڑھے، سب اپنے ہیں۔ ![]() اس بستی کے نظارے خواب سے ہیں۔۔۔۔۔ ![]() جہاں بادل، گلے کے ہار سے ہیں۔۔۔۔۔ ![]() جہاں وادی وادی سحر انگیز۔۔۔ ![]() اور ہر ایک لمحہ، مبہوت کرے۔۔ ![]() مگر خوابوں کے ایسے نصیب کہاں۔۔ ![]() اُس بستی کے نظارے تمہیں، مدھوش کریں، خاموش کریں۔ ۔۔ (جاری ہے)۔ |
|
|
|
|
|
#6 |
|
Senior Member
مقبول
تاریخ شمولیت: Jul 2008
مراسلات: 144
کمائي: 5,118
شکریہ: 156
98 مراسلہ میں 375 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
![]() اس دیس میں کوہساروں کو ابر، رک رک کر بوسے دیتے ہیں۔۔۔۔ |
|
|
|
|
|
#7 |
|
Senior Member
مقبول
تاریخ شمولیت: Jul 2008
مراسلات: 144
کمائي: 5,118
شکریہ: 156
98 مراسلہ میں 375 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
تقریبا 3 سے 4 گھنٹے کی پیدل چڑھائی چڑھنے کے بعد جب ہم پریوں کے دیس میں داخل ہوئے ۔
اور اب خود ہی غور کیجئے گا، اسے پریوں کا دیس کیوں کہتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ ![]() اس دیس کے میدانوں میں جہاں، کرنیں گنگناتی ہوں۔۔۔ ![]() جہاں سبزہ سبزہ ہنستا ہو، دل کھول کے تم کو بلاتا ہو۔۔۔ ![]() ایک بستی ہے بادل بھی جہاں، ہر ایک کو گلے لگاتے ہوں۔۔ ![]() اور دور دور کے کوہسار بھی ، اٹھ کر تمکو بلاتے ہوں۔۔۔ ![]() ![]() جس دیس کی زمیں سینہ کھولے، ہر ایک کو گلے لگاتی ہو۔۔۔ ![]() ![]() جس دیس کی مٹی سونا ہو۔۔۔۔۔۔ ![]() جہاں کوہساروں کی پیشانی پر، سورج بوسے دیتا ہو۔۔۔ ![]() ہر روز جہاں کی شاموں میں، کچھ سونے جیسے چاندی ہو۔۔۔ ![]() جس دیس میں صبح گاتی ہو۔۔۔۔۔ ![]() اور برف کی ٹھنڈی سفیدی میں ، کچھ نظریں بھی کھو جاتی ہوں۔۔ ![]() ![]() جس دیس کی مٹی محبت ہو۔۔۔۔ ![]() جہاں چشمے گنگناتے ہوں، جہاں کرنیں کھلکھلاتی ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ![]() ان کوہساروں کی برفوں میں،جب نظریں بھی کھو جاتی ہوں۔۔۔۔ ![]() ان برف پوش پہاڑوں میں، جب ہوائیں گنگناتی ہوں۔۔۔۔۔ ![]() جہاں آتے جاتے بادل بھی، کوہساروں کو چھو جاتے ہوں۔۔ ![]() جہاں کانوں میں ہلکے ہلکے، کوئی میٹھی بات سناتے ہوں۔۔ |
|
|
|
|
|
#8 |
|
Senior Member
مقبول
تاریخ شمولیت: Jul 2008
مراسلات: 144
کمائي: 5,118
شکریہ: 156
98 مراسلہ میں 375 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
![]() جہاں برف اور بادل گلے ملیں۔۔۔۔۔۔ ![]() جب خاموشی سے پیار کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ![]() اس دیس میں جب تم آؤ گے۔ نہ چاہتے ہوئے کھو جاؤ گے، پھر ہوش میں جب تم آؤ گے۔ کہاں ہو تم ،یہ سوچو گے!!! میں تم کو اتنا بتاؤں گا۔۔۔ یہ بستی میری بستی ہے یہ قریہ میرا قریہ ہے۔ الحمدللہ، الحمدللہ، الحمدللہ ۔۔۔۔۔۔۔ سبحان اللہ، و بحمدہ، سبحان اللہِ العظیم، اَللٰـھُمَ لَکَ الحمد ۔اَللٰـھُمَ لَکَ الحمد۔ اے اللہ، میرے پاکستان کو ہمیشہ اپنی امان میں رکھنا۔ آمین، ثم آمین تصاویر تو اور بھی بہت سی ہیں، جو وقت ملنے پر انشاٗاللہ بعد میں پوسٹ کروںگا۔۔۔۔۔۔۔ Last edited by Farrukh; 09-07-10 at 10:47 AM. |
|
|
|
|
|
#9 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,183
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بہت شکریہ بھائی اتنے خوبصورت پاکستان کو ہم سے شئیر کرنے کا ۔
|
|
|
|
|
|
#11 |
|
Senior Member
![]() |
farrukh بھائی
بہت خوب یار آپ نے تو مجھے وہ دن یاد کروا دیے جب میں بھی اس دیس کا باسی تھا۔ میں نے ان علاقوں میں بہت وقت گزارا ہوا ہے الحمدللہ۔ زندگی وہی زندگی تھی
__________________
![]() یا اللہ پوری اُمتِ محمد علیہ السلام کو قرآن و سنت پر جمع کر دے آمین |
|
|
|
|
|
#12 |
|
Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Oct 2009
مراسلات: 68
کمائي: 1,912
شکریہ: 174
59 مراسلہ میں 179 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
فرخ بھائی ۔ اللہ تعالی آپکی حب الوطنی میں اضافہ فرمائے آپ نے پیارے وطن کی یاد تازہ کر دی۔
اللہ ہمارے پیارے وطن کو تاقیامت شاد و آباد رکھ ۔ آمین |
|
|
|
|
|
#13 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: Cyberland
مراسلات: 1,884
کمائي: 44,992
شکریہ: 1,916
1,665 مراسلہ میں 5,184 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
زبردست شیرنگ ہے، بہت شکریہ
![]() اگرچہ آپکی پریوں کے دیس والی تصاویر میں پریاں تو کہیں نظر نہیں آ رہیں، انکا دیس بلا شبہ سحرانگيز قدرتی خوبصورتی رکھتا ہے۔ ![]() نانگا پربت کی چوٹی کے نظارے کیلیے یہ راستہ جوچلاس اور گلگت کے درمیان شاہراہ قراقرم سے Fairy Meadows کی طرف جاتا ہے یقیناً بہت خطرناک ہے۔ یہ اور گلگت بلتستان کا باقی سارا علاقہ جو کشمیر کا حصہ ہیں بہت اہمیت رکھتے ہیں۔ یہاں پر K2 جیسے اونچے اونچے پہاڑ اور بڑے بڑے گلسیرز پائے جاتے ہیں جنہیں دیکھنے کو دنیا بھر کے سیاح ترستے ہیں۔ نہ جانے یہاں کون کونسے قیمتی قدرتی ذخائر دریافت کے انتظار میں ہیں۔ ہم نے اسکا کچھ حصہ تو چین کو دے دیا ہے اور کچھ انڈیا (سیاہ چن گلسیر ) نے ہم سے چھین لیا ہے ![]() راے کوٹ سے تھوڑا آگے گلکت کی سمت میں شاہرا کراکرم پر ایک بہت مشہور مقام ہے جہاں دریا گلگت اوردریا سندھ ملتے ہیں۔ مگر اس کی مشہورگی کی وجہ یہ بھی ہے کہ یہ دنیا کے تین بڑے mountain ranges پہاڑی سلسلے Himalaya ،Hindukush اور Karakurum کے ملاپ کا مرکزہے۔ جو آپ ان نیچے والی دو تصاریر میں دیکھ سکتے ہیں۔ Last edited by ناصحی; 10-07-10 at 04:42 AM. وجہ: To correct errors and make some necessary amendments |
|
|
|
|
|
#14 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 98,041
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,802 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بھیا اللہ آپ کو ہمیشہ خوش و خرم رکھے
اس انداز سے پاکستان کو پریزینٹ کرنا واقعی کمال ہے |
|
|
|
|
|
#15 |
|
Senior Member
مقبول
تاریخ شمولیت: Jul 2008
مراسلات: 144
کمائي: 5,118
شکریہ: 156
98 مراسلہ میں 375 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام و علیکم دوستو
دیر سے آنے پر معذرت خواہ ہوں، بہت بہت شکریہ پسندیدگی کا۔جی ہاں ہمارا پاکستان، الحمد اللہ، اللہ سبحان و تعالی ٰ کا بہترین اور خوبصورت ترین تحفہ ہے۔ اللہ سبحان و تعالیٰ اسکی حفاظت فرمائیں۔ آمین، ثم آمین۔ |
|
|
|
| Farrukh کا شکریہ ادا کیا گیا | رضی (06-02-12) |
![]() |
| Tags |
| free, ہے۔, ہے،, کوشش, کرتے, گئی, پاکستان, وجہ, نام, ملک, آنکھ, اللہ, السلام, انگریزی, انگریزی زبان, اتنی, بہترین, بے, تصاویر, جانے, جائیں, دیس, سفر, سال, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| وزیرستان: چوبیس گھنٹوں میں پانچ حملے، چالیس ہلاک | یاسر عمران مرزا | خبریں | 5 | 29-12-10 10:03 PM |
| جعلی ڈگریوں کی ریس جاری 529ارکان اسمبلی کی ڈگریوں میں 29جعلی 22مشکوک ۔ | جاویداسد | خبریں | 0 | 14-07-10 06:36 PM |
| اکتالیس فیصد پاکستانیوں کی ویزہ درخواستیں مسترد | کنعان | دیس ہوئے پردیس | 4 | 12-12-09 11:55 PM |
| بنگلورپولیس پاکستان سے آنے والے تماشائیوں کی کڑی نگرانی کریگی | خرم شہزاد خرم | کرکٹ | 0 | 08-12-07 08:20 AM |
| آل پاکستان فٹبال: ایس ایس جی سی کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی | خرم شہزاد خرم | فٹبال | 0 | 08-08-07 12:58 PM |