واپس چلیں   پاکستان کی آواز > میرے پاکستان سے > پاکستان کے ہیروز



پاکستان کے ہیروز پاکستان کے ہیروز


لیفٹیننٹ یاسر عباس شہید

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 23-05-11, 11:57 PM  
لیفٹیننٹ یاسر عباس شہید
محمد یاسرعلی محمد یاسرعلی آف لائن ہے 23-05-11, 11:57 PM

Name:  5-23-2011_15987_l.jpg
Views: 134
Size:  14.2 KB
پی این ایس مہران پرعسکریت پسندوں کےحملے کے دوران شہید ہونے والے ڈیوٹی آفیسرلیفٹیننٹ یاسر عباس کا تعلق لاہور کے ایک فوجی گھرانے سے ہے جسے اپنے سپوت پر فخر ہے کہ اس نے ارضِ پاک کے تقدس کی خاطر، مردانہ وار ، اپنے سینے پہ گولیاں کھائیں پاک بحریہ کے جانباز، یاسر عباس نے بائیس جولائی 1987 کو کرنل ریٹائرڈ جعفر عباس کے گھر جنم لیا ، وہ تین بہنوں کے اکلوتے بھائی تھے ، ان کے نانا بھی کرنل کے عہدے پر ریٹائرڈ ہوئے ۔ یاسر عباس اپنے گھر والوں سے آخری بار آٹھ ماہ قبل عید کے موقع پر ملے تھے ، وہ روزانہ رات کو گھر والوں سے فون پر بات کرتے ، گزشتہ رات بھی والدہ سے بات کر رہے تھے کہ اس دوران دھماکے کی آواز سنی ،والدہ سے اجازت لے کر وہ فوری طور پر سب سے پہلے دہشت گردوں سے لڑنے کیلے آگے بڑھے۔ انہوں نے اپنے سینے پر تین گولیاں کھائیں، یاسر عباس کی چند ماہ بعد شادی ہونا تھی، بہادر نواسے کی طرح حوصلہ مند نانا کا کہنا تھا کہ یاسر عباس نے وطن کی آن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کیا ، اہل خانہ کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ یاسر عباس کی شہادت سے ان کے سر فخر سے بلند ہوگئے ہیں ، انہیں یقین ہے کہ شہیدوں کا یہ خون رائیگاں نہیں جائیگا اور وطنِ عزیز سے دہشت گردی کا جلد خاتمہ ہوگا۔


 
محمد یاسرعلی's Avatar
محمد یاسرعلی
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: راولپنڈی
عمر: 28
مراسلات: 4,031
شکریہ: 7,881
2,881 مراسلہ میں 7,142 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 1033
Reply With Quote
12 قاری/قارئین نے محمد یاسرعلی کا شکریہ ادا کیا
mama_shalla (24-05-11), فیصل ناصر (23-05-11), فاروق سرورخان (25-05-11), کنعان (24-05-11), آبی ٹوکول (24-05-11), ایس اے نقوی (25-05-11), حیدر Rehan (24-05-11), راجہ اکرام (24-05-11), رضی (04-06-11), شمشاد احمد (24-05-11), عبدالقدوس (24-05-11), غلام خان (24-05-11)
پرانا 24-05-11, 05:55 PM   #16
Senior Member
 
mama_shalla's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مقام: pakistan
عمر: 38
مراسلات: 558
کمائي: 8,100
شکریہ: 1,348
372 مراسلہ میں 942 بارشکریہ ادا کیا گیا
mama_shalla کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

All I can say is....k jo nazer aa rha hey ya news mein hum tak pohnchaya ja rha hey...aisa haqeeqat mein nahi hey....

Aaj sey50ya60saal baad ka historian jb is waqt ki tareekh likhey ga to wo buht haqarat.amaiz or qabil-e-taras andaaz ikhtiar kry ga....or wo jo likhey ga wo asal haqaiq aaj ki in raam kahanion sy farq hon gy.....
mama_shalla آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 24-05-11, 09:31 PM   #17
Senior Member
 
محمد یاسرعلی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: راولپنڈی
عمر: 28
مراسلات: 4,031
کمائي: 54,669
شکریہ: 7,881
2,881 مراسلہ میں 7,142 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد یاسرعلی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد یاسرعلی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بھائیوں اگر ہم دہشت گردوں کے ہدف کو دیکھیں‌تو ان کا ہدف پاک بحریہ کے سی اوریین جہاز ہی تھے ورنہ وہ پی ایف الفیصل بیس میں کم از کم تین سی ون تھرٹی کے پاس سے گزرے انہیں کیوں نقصان نہیں پہنچایا اس کا مطلب ہے کے ان کا ہدف یہی طیارے تھے اور ان تیاروں کی تباہی سے کسے فاہدہ پہنچا پاکستانی طالبان یا بھارت کو ؟
اور یہ واقعہ میر جعفر اور صادق کی مدد کے بغیر ممکن ہی نہیں اور یہ کون ہیں ؟
کوتائی کہاں ہوئی ؟
ذمہ داروں کا تعین ابھی تک کیوں نہیں ہو سکا
محمد یاسرعلی آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے محمد یاسرعلی کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (25-05-11), راجہ اکرام (25-05-11), رضی (04-06-11)
پرانا 25-05-11, 03:39 AM   #18
ذیلی ناظم
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,511
کمائي: 118,721
شکریہ: 13,535
4,914 مراسلہ میں 16,710 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default حملہ آور آخر تھے کتنے؟

حملہ آور آخر تھے کتنے؟

اعجاز مہر
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد


پاکستان بحریہ کے کراچی میں واقع مہران بیس پر حملہ کرنے والے شدت پسندوں کی تعداد اور کارروائی میں حملہ آوروں کی ہلاکت سے متعلق اعلیٰ حکام کے بیانات میں تضادات پائے جاتے ہیں جس سے نہ صرف یہ حساس معاملہ پیچیدہ بن رہا ہے بلکہ اس سے اعلیٰ حکام کے ایک حد تک غیر سنجیدگی بھی ظاہر ہوتی ہے۔

کراچی میں بحریہ کی مہران بیس پر جب تقریباً پندرہ گھنٹے بعد کمانڈو آپریشن ختم ہوا تو وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چھ حملہ آور تھے جس میں سے چار مارے گئے ہیں اور دو بھاگ گئے ہیں۔

تاہم انہوں نے کسی شدت پسند کی گرفتاری کے بارے میں کوئی بات نہیں کی۔

لیکن اس کے کچھ دیر بعد ہی سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کی خبر میں پاکستان بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نعمان بشیر کے حوالے سے یہ کہا گیا کہ انہوں نے کہا ہے کہ ’چار حملہ آور مارے گئے ہیں اور متعدد گرفتار ہوئے ہیں‘۔

اے پی پی کے مطابق نہ تو انہوں نے گرفتار حملہ آوروں کی تفصیل بتائی بلکہ دو حملہ آوروں کے فرار سے متعلق بھی کچھ نہیں کہا۔

اس سے قبل آپریشن کے دوران بھی پاک بحریہ کے ترجمان کموڈور عرفان الحق کے حوالے سے مقامی ذرائع ابلاغ میں حملہ آوروں کی تعداد ایک درجن کے قریب بتائی جاتی رہی تھی۔

اس قسم کے حساس واقعات میں کلیدی معلومات میں تضادات کا پایا جانا نہ صرف اس سلسلے میں درج مقدمے کو کمزور کرے گا بلکہ اگر اس مقدمے میں کوئی گرفتاریاں ہوئیں تو ملزمان کو شک کا فائدہ بھی مل سکتا ہے۔ اس معاملے نے ایک نیا رخ تب لیا جب وزیر داخلہ اور بحریہ کے سربراہ کی نیوز بریفنگز کے بعد پولیس کے پاس جو ابتدائی رپورٹ ‘ایف آئی آر’ درج کرائی گئی اس میں حملہ آوروں کی تعداد دس سے بارہ لکھوائی گئی۔

اگر بحریہ کے افسر کی جانب سے درج کرائی گئی ’ایف آئی آر‘ اور اے پی پی کی جانب سے جاری کیے گئے بحریہ کے سربراہ کے بیان کو درست تسلیم کیا جائے تو اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ کم از کم چھ حملہ آور زندہ گرفتار کیے گئے ہیں۔

ایسے میں سب سے اہم یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ وزیر داخلہ رحمٰن ملک کا بیان درست ہے یا کہ بحریہ کی معلومات اور دوسرا یہ کہ عوام کو آخر متضاد معلومات کیوں فراہم کی جا رہی ہے؟۔

اس بارے میں جب پاکستان بحریہ کے ترجمان کموڈور عرفان الحق سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ ’نیول چیف نے حملہ آوروں کی گرفتاری کے بارے میں کچھ نہیں کہا‘۔ جب ان سے سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کی خبر کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے اس بارے میں کسی تبصرے سے معذرت کر لی۔

تاہم انہوں نے کہا کہ وہ ’ایف آئی آر‘ میں حملہ آوروں کی تعداد دس سے بارہ درج کرائے جانے کے معاملے کے بارے میں معلومات حاصل کر کے ہی کچھ بتا پائیں گے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ اس قسم کے حساس واقعات میں کلیدی معلومات میں تضادات کا پایا جانا نہ صرف اس سلسلے میں درج مقدمے کو کمزور کرے گا بلکہ اگر اس مقدمے میں کوئی گرفتاریاں ہوئیں تو ملزمان کو شک کا فائدہ بھی مل سکتا ہے۔

ح
__________________


کنعان آن لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا
mama_shalla (25-05-11), فیصل ناصر (25-05-11), فاروق سرورخان (28-05-11), محمد یاسرعلی (25-05-11), عدنان دانی (25-05-11)
پرانا 25-05-11, 08:00 AM   #19
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: US
مراسلات: 3,646
کمائي: 28,552
شکریہ: 7,152
2,973 مراسلہ میں 8,779 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اگر پاکستانی انٹیلیجینس کی ایجنسیاں کسی کام کی ہوتیں‌تو کبھی کا پتہ لگا چکی ہوتیں‌کہ 1985 سے پاکستان میں‌ہونے والے دھماکوں میں‌کس کا ہاتھ ہے۔ یہ نا اہلیت کی اعلی ترین مثال ہے۔ اس پر یہ دعوی کے ان کے اثاثے محفوظ ہیں‌ ایک طفل تسلی ہے۔ پاکستان کی فوج بار بار "پراپیگنڈے ‌ "‌ سے شکست کھا چکی ہے اور کھاتی رہے گی۔ جب تک اندھا دھند پیروی ختم نہیں‌ہوگی۔ آج بھی پاکستان کی افواج 1792 کی برطانوی افواج کے طرز عمل اور طور طریقوں‌پر چل رہی ہیں نئی سوچ کے بغیر کس طرح نت نئے خطرات سے نجات ممکن ہے ، یہ سوچا ہی نہیں‌جاسکتا۔۔ آج بھی پاکستان میں‌ مثبت شناخت اور قدم با قدم شناخت کا کوئی طریقہ رائج نہیں‌۔۔ جو تحفظ کی پہلی کڑی ہے۔۔
__________________
فاروق سرور خان
ترے ضمیر پہ جب تک نہ ہو نزول کتاب
گرہ کشـا ہے نـہ رازی نـہ صـا حب کشـاف
فاروق سرورخان آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 25-05-11, 08:41 AM   #20
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,183
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

دہشت گردی ہو جانا تو خیر سے نا اہلی کی مثال ہے ہی لیکن اگر تو واقعی میں چند دہشت گرد فرار ہونے میں بھی کامیاب ہوئے ہیں تو یہ تو نا اہلی کی بدترین مثال ہے۔ دس بارہ دہشت گرد پاک بحریہ پر حملہ کرتے ہیں۔ چاروں طرف سے گھیرے میں آ جاتے ہیں۔ وہ پاک بحریہ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاتے ہیں۔ چند مر جاتے ہیں اور چند فرار ہو جاتے ہیں۔
گھیرے میں آ انے کے بعد فرار ۔۔۔ اگر یہ سچ ہے تو ڈوب مرنے کا مقام ہے پاکستانی فورسز کے لیے۔

مجھے تو امریکی فلمی کمانڈوز یاد آ رہے ہیں
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 25-05-11, 09:41 AM   #21
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,301
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فاروق سرورخان مراسلہ دیکھیں
اگر پاکستانی انٹیلیجینس کی ایجنسیاں کسی کام کی ہوتیں‌تو کبھی کا پتہ لگا چکی ہوتیں‌کہ 1985 سے پاکستان میں‌ہونے والے دھماکوں میں‌کس کا ہاتھ ہے۔ یہ نا اہلیت کی اعلی ترین مثال ہے۔ اس پر یہ دعوی کے ان کے اثاثے محفوظ ہیں‌ ایک طفل تسلی ہے۔ پاکستان کی فوج بار بار "پراپیگنڈے ‌ "‌ سے شکست کھا چکی ہے اور کھاتی رہے گی۔ جب تک اندھا دھند پیروی ختم نہیں‌ہوگی۔ آج بھی پاکستان کی افواج 1792 کی برطانوی افواج کے طرز عمل اور طور طریقوں‌پر چل رہی ہیں نئی سوچ کے بغیر کس طرح نت نئے خطرات سے نجات ممکن ہے ، یہ سوچا ہی نہیں‌جاسکتا۔۔ آج بھی پاکستان میں‌ مثبت شناخت اور قدم با قدم شناخت کا کوئی طریقہ رائج نہیں‌۔۔ جو تحفظ کی پہلی کڑی ہے۔۔
جب دوست ہی آستین کا سانپ بن جائیں تو ایسا ہوتا ہے
یہ سارا ڈرامہ جو روس کی شکست کے بعد سے شروع ہوا اور آج اس مقام تک پہنچا اس کے پیچھے صرف ایک ہی دماغ، اسی دماغ کی سوچ کے حاملین کا پیسہ اور مہارتیں اور اسلحہ استعمال ہو رہا ہے۔
اور اس سارے کھیل سے یہ ثابت کرنا مقصود ہے کہ پاکستان بالکل محفوظ نہیں، کبھی راولپنڈی میں فوج کے ہیڈ کوارٹر پر، کبھی ایبٹ آباد میں فوج کی ایک بڑی اکیڈمی کاکول کے پاس اور پھر کبھی کراچی میں نیوی کے بیس پر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ ایک ہی سلسلے کی کڑیاں ہیں ساری۔ اور اگر کوئی ان سارے واقعات کو علیحدہ علیحدہ دیکھنے کی کوشش کرتا ہے تو وہ صرف عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہو سکتی ہے اور حقائق چھپانے کی۔۔۔
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
mama_shalla (25-05-11), محمد یاسرعلی (25-05-11), حیدر (31-05-11)
پرانا 25-05-11, 10:48 AM   #22
ذیلی ناظم
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,511
کمائي: 118,721
شکریہ: 13,535
4,914 مراسلہ میں 16,710 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم!

حیدر بھائی پاکستانی افواج پر الزام نہ لگائیں ان کا یہ قصور نہیں انہیں جو ہائی کمانڈ سے آرڈر ملنا ھے اسے کے مطابق انہوں نے چلنا ہوتا ھے۔ بیس میں ہر ملٹری مین کے پاس اسلحہ نہیں ہوتا، روز مرہ کی طرح آپ ایک آفس سسٹم سمجھ لیں سب اپنی اپنی جاب کرتے ہیں۔ اسلحہ انہی کے پاس ہوتا ھے جو اندر ملٹری پولیس ہوتی ھے یا جنہیں کسی بھی ضرورت کے لئے اسلحہ فراہم کیا جاتا ھے اور ایسے ملٹری مین اپنا اسلحہ ڈیوٹی شروع ہوتے ہی ڈپو سے حاصل کرتے ہیں اور ختم ہونے پر جمع کرواتے ہیں۔

اس وقت کے چیف آف آرمی سٹاف جو دیکھنے میں ہی چابی کا گڈا لگتے ہیں حامد کرزئی کی طرح پرموٹ کئے گئے ہیں یہ جو کہیں گے پاکستانی افواج اسے کے مطابق چلے گی مگر اس میں بھی ایک لمٹ ھے۔ آپ خود اندازہ کر سکتے ہیں کہ پاکستانی افواج کا قصور نہیں ھے اس میں۔

والسلام
کنعان آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا
اویسی (25-05-11), حیدر (31-05-11)
پرانا 25-05-11, 11:08 AM   #23
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,301
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ایک بات قابل غور ہے کہ
بیس میں سب کے پاس اسلحہ نہیں ہوتا۔۔۔۔۔۔ لیکن جب اتنے لوگ اتنا اسلحہ لے کر اندر داخل ہوئے اور وہاں سے رن وے تک پہنچے ۔۔۔۔۔۔۔ کسی نے اس پر توجہ نہ دی ؟
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
mama_shalla (25-05-11), کنعان (25-05-11), حیدر (31-05-11)
پرانا 25-05-11, 11:23 AM   #24
ذیلی ناظم
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,511
کمائي: 118,721
شکریہ: 13,535
4,914 مراسلہ میں 16,710 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم!

بھائی شام کو اتنا عملہ نہیں ہوتا، امرجینسی ڈیوٹی پر ہر سیکشن کا کچھ سٹاف موجود ہوتا ھے ۔ مین انٹرنس پر کیپٹن جو بیس کمانڈر کا کام کرتا ھے ضرورت پڑنے پر سب کو اطلاع جب پہنچتی ھے تو آفیسرز پہنچ جاتے ہیں۔ (یہ معلومات الامارات کے حساب سے دے رہا ہوں۔) ڈپو سے اسلحہ ایسے ہی نہیں ملتا کہ جا کر مانگیں تو دے دیں گے اس کے لئے لسٹ جاری کرنی پڑتی ھے ایک سسٹم کے مطابق کام ہوتا ھے۔

کراچی کا واقعہ بہت بڑی سازش ھے اور یہ سازشیں سکیورٹی پر اٹیک بہت پہلے سے ہو رہے ہیں۔ اور اس میں سول گورنمنٹ اور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سب شامل لگتے ہیں۔

والسلام
کنعان آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا
محمد یاسرعلی (25-05-11), ایس اے نقوی (31-05-11), حیدر (31-05-11)
پرانا 25-05-11, 11:25 AM   #25
Senior Member
 
mama_shalla's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مقام: pakistan
عمر: 38
مراسلات: 558
کمائي: 8,100
شکریہ: 1,348
372 مراسلہ میں 942 بارشکریہ ادا کیا گیا
mama_shalla کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

Dehshat gardon ki taadaad mein farq...6 , 12, 20....?
Either it was a violence inside the navy...that was crushed in this drama...no one jumped from outside...
May be some resistance arising against absolute obedience to US....which was proved in Abbotabad incident....

Or...its an outsider attack wid the help from inside.... To protest against insult n hatred increasing against army....for which army itself isn't responsible....
mama_shalla آن لائن ہے   Reply With Quote
mama_shalla کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (31-05-11)
پرانا 31-05-11, 02:49 PM   #26
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,924
کمائي: 352,020
شکریہ: 20,508
4,952 مراسلہ میں 14,662 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

یاسر عباس آپ کی عظمت کو سلام
ایس اے نقوی آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا
کنعان (31-05-11), محمد یاسرعلی (31-05-11), حیدر (31-05-11)
پرانا 31-05-11, 03:19 PM   #27
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,183
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
بیس میں ہر ملٹری مین کے پاس اسلحہ نہیں ہوتا
کنعان بھائی معذرت کے ساتھ۔ ہو سکتا ہے آپ جو بتا رہے ہوں ویسا پاکستان میں بھی ہوتا ہی ہو۔ لیکن میں آپ سے اتفاق نہیں کر پاؤں گا
اس کی وجہ یہ ہے کہ 1100 اہلکار جو حفاظت پر تعینات ہوتے ہوں ، ان کے پاس اسلحہ ہونا لازمی ہو گا ورنہ خالی ہاتھ کیا حفاظت۔
چلیں مان لیتے ہیں کہ ان کے پاس یا انکی اکثریت کے پاس اسلحہ نہیں تھا۔۔۔لیکن آپ یہ تو سوچیے کہ حملہ ہو رہا ہے، دھماکے ہو رہے ہیں، ایک طرف بحریہ دوسری طرف فضائیہ کی بیس۔ ہزاروں اہلکار موجود۔ حملے کے فوراً بعد سبھی ایکشن میں آ جاتے ہیں۔ مطلوبہ جگہ کا گھیرا ڈال دیتے ہیں۔ اب یقینی سے صورت حال ہے کہ انہوں نے یہ گھیرا خالی ہاتھ تو نہیں ڈالا ہو گا۔ہر کسی کے پاس ہتھیار ہوں گے۔ لیکن پھر بھی وہ لوگ فرار ہو گئے۔
صرف بحریہ کی بات ہوتی تو ٹھیک تھا۔ لیکن افسوس یہ ہے کہ ساتھ ہی فضائیہ بھی موجود تھی۔ سبھی ایک ہی جیسے نکلے۔
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
کنعان (01-06-11), ننھا بچہ (31-05-11), محمد یاسرعلی (31-05-11)
پرانا 31-05-11, 03:47 PM   #28
ذیلی ناظم
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,511
کمائي: 118,721
شکریہ: 13,535
4,914 مراسلہ میں 16,710 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حیدر مراسلہ دیکھیں
کنعان بھائی معذرت کے ساتھ۔ ہو سکتا ہے آپ جو بتا رہے ہوں ویسا پاکستان میں بھی ہوتا ہی ہو۔ لیکن میں آپ سے اتفاق نہیں کر پاؤں گا
اس کی وجہ یہ ہے کہ 1100 اہلکار جو حفاظت پر تعینات ہوتے ہوں ، ان کے پاس اسلحہ ہونا لازمی ہو گا ورنہ خالی ہاتھ کیا حفاظت۔
السلام علیکم!

بدر بھائی معذرت کی کوئی ضرورت نہیں اور اتفاق والی بھی کوئی بات نہیں۔ اور نہ ہی اس پر کوئی بحث ہو سکتی ھے۔ ہر بات یہاں نہیں بتائی جا سکتی، دل نہیں مانتا تو اسے چھوڑ دیں اپنی بات پر قائم رہیں، آپ نے لکھا تھا آپکا کزن میجر ھے اسی سے بھی آپ پوچھ سکتے ہیں۔

والسلام
کنعان آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 01-06-11, 09:51 AM   #29
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مراسلات: 594
کمائي: 8,412
شکریہ: 2,421
379 مراسلہ میں 903 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ایس اے نقوی مراسلہ دیکھیں
یاسر عباس آپ کی عظمت کو سلام
صبح بخیر تمام قارئیں کو


نقوی بھائی یہ سراسر زیادتی اور نا انصافی پر مشتمل ہے کہ آپ جناب نے صرف یاسر عباس کی عظمت کو سلام کیا

کیا باقی شھداء عظیم نہيں کہ ان کی عظمت کو سلام نہ کریں

سب برابر ہے تمام کی عظمتوں شجاعتوں کو تمام اھل پاکستان کی طرف سے سلام

میرے بھائی مجھے تو لگتا ہے کہ آپ کی جو سلام عظمت کا نعرہ ہے اس سے بو آتی ہے، اپ کو کیا پتہ یاسر نے دفاع کیا یا نہیں کیا سوکھہ سلام پیش کررہے ہو

سب کو سلام اللہ تمام شھداء کو فردوس الاعلی میں جگہ عطافرمائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آمین

اعدلوا ھو اقرب للتقوی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

التوقیع: رضاالناس غایہ لاتدرک
غلام خان آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
فون, فوری, کرتے, گزشتہ, پہ, پہلے, پاک, یاسر, لاہور, چند, موقع, اپنے, این, اجازت, بھائی, بار, جلد, خون, رات, سنی, شادی, طور, عید, عباس, عزیز


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
تھری جی ٹیکنولوجی، ٹیلیکوم سروسز کی جانب قدم زارا عمومی سائنس 5 17-03-11 12:16 PM
روزانہ 2 گھنٹے سے زیادہ ٹیلی ویژن دیکھنے والوں میں ہارٹ اٹیک کے امکانات دو گنا ہوجاتے ہیں۔ ماہرین گلاب خان شعبہ طب 0 19-02-11 03:12 AM
پاکستان: بہت زیادہ ٹیلیکام ٹیکس وصول کرنے والا ملک شیخ ہمدان سیاست 0 05-08-08 09:55 PM
پاکستان کرکٹ ٹیم میں تنازعات کے ذمہ دار ٹیم منیجر ہیں؟،کپتانی کا ایشو بھی ان کی وجہ سے سامنے آیا خرم شہزاد خرم کرکٹ 0 08-12-07 08:14 AM
آسٹریلیا کی اے کرکٹ ٹیم ٢٢ روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئی ، پاکستان آسان حریف نہیں ہو گا ۔ میچز دلچسپ ہوں گے۔ آسٹریلوی ٹیم مینجر خرم شہزاد خرم کرکٹ 0 03-09-07 10:44 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:34 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger